Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 108

سورة الأنبياء

قُلۡ اِنَّمَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۰۸﴾

Say, "It is only revealed to me that your god is but one God; so will you be Muslims [in submission to Him]?"

کہہ دیجئے! میرے پاس تو پس وحی کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی ہے تو کیا تم بھی اس کی فرمانبرداری کرنے والے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَا
کہ بےشک
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّمَاۤ
بےشک
اِلٰـہُکُمۡ
الٰہ تمہارا
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہے
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
یُوۡحٰۤی
وحی کی گئی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّمَاۤ
بلاشبہ
اِلٰـہُکُمۡ
تمہارا معبود
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردارہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "It is only revealed to me that your god is but one God; so will you be Muslims [in submission to Him]?"

کہہ دیجئے! میرے پاس تو پس وحی کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی ہے تو کیا تم بھی اس کی فرمانبرداری کرنے والے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : میری طرف جو وحی کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا الٰہ صرف ایک ہی الٰہ ہے۔ پھر کیا تم سر تسلیم خم کرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ یقیناًمیری طرف وحی کی گئی ہے کہ بلاشبہ تمہارامعبودصرف ایک ہی معبودہے توکیاتم فرماں بردار بنتے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"What is revealed to me is simply that your God is One God. So do you submit?|"

تو کہہ مجھ کو تو حکم یہی آیا ہے کہ معبود تمہارا ایک معبود ہے پھر کیا ہو تم حکمبرداری کرنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان کو بتائیے کہ میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے تو کیا تم (اس کی) فرمانبرداری اختیار کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہو ” میرے پاس جو وحی آتی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا صرف ایک خدا ہے ، پھر کیا تم سر اطاعت جھکاتے ہو؟ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : مجھ پر تو یہی وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ۔ تو کیا تم اطاعت قبول کرتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبرر ان لوگوں سے کہہ دے مجھے تو بس وہی آتی ہے اور کہ نہیں کہ تمہارا خدا ہی ایک خدا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے) تو تم اس کے 1 تابعدار بنتے ہو یا نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ مجھ پر (اللہ کی طرف سے) وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود (حقیقی) ایک ہی (اللہ) معبود ہے تو کیا تم فرماں بردار ہوجاؤ گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ پھر کیا تم فرماں بردار ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ مجھ پر (خدا کی طرف سے) یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود خدائے واحد ہے۔ تو تم کو چاہیئے کہ فرمانبردار بن جاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: this only hath been revealed unto me, that your god is only One God. submit ye then?!

آپ کہہ دیجیے کہ میرے پاس تو صرف یہ ۔ وحی آئی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے سو اب بھی تم مانتے ہو ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ میری طرف تو صرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو کیا تم اپنے کو اسی کے حوالہ کرتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ فرمادیجیے کہ میری طرف یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ( اللہ تعالیٰ ) ہے تو پھر کیا تم فرماں برداری اختیار کرنے والے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود اللہ واحد ہے تو کیا تم فرمانبرداری کرنیوالے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ سوائے اس کے نہیں کہ میری طرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے اے لوگو ! تو کیا تم لوگ اس کے حضور سر تسلیم خم کرتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

ان سے کہہ دیجئے کہ:’’میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبودہے پھر کیا تم سرتسلیم خم کرتے ہو‘‘؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود فقط ایک ( ہی ) معبود ہے ، تو کیا تم اسلام قبول کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ میری طرف جو کچھ وحی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا الٰہ بس ایک الہ ہے ۔ تو کیا تم اس کے آگے سر جھکاتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "What has come to me by inspiration is that your Allah is One Allah: will ye therefore bow to His Will (in Islam)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "It is revealed to me that there is only one Lord. Will you then submit yourselves to His will?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "It is revealed to me that your God is only one God. Will you then be Muslims"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: It is only revealed to me that your Allah is one Allah; will you then submit?

Translated by

William Pickthall

Say: It is only inspired in me that your Allah is One Allah. Will ye then surrender (unto Him)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "मेरे पास तो बस यह प्रकाशना की जाती है कि तुम्हारा पूज्य-प्रभु अकेला पूज्य-प्रभु है। फिर क्या तुम आज्ञाकारी होते हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (بطور خلاصہ کے مکرر) فرما دیجیئے کہ میرے پاس تو صرف یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (حقیقی) ایک ہی معبود ہے اب تم بھی مانتے ہو (یا نہیں یعنی اب تو مان لو) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان سے فرمادیں کہ میرے پاس جو وحی آتی ہے اس کا پیغام یہ ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے بتاؤ کیا کہ تم تسلیم کرتے ہو ؟ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو میرے پاس جو وحی آتی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا خدا صرف ایک خدا ہے ، پھر کیا تم سر اطاعت جھکاتے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میری طرف یہی وحی کی گئی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے سو کیا تم بات ماننے والے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ مجھ کو تو حکم یہی آیا ہے کہ معبود تمہارا ایک معبود ہے پھر کیا ہو تم حکم برداری کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجئے کہ میری طرف تو صرف یہی وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے سو کیا تم بھی اس حکم کے فرماں بردار ہوتے ہو