Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 111

سورة الأنبياء

وَ اِنۡ اَدۡرِیۡ لَعَلَّہٗ فِتۡنَۃٌ لَّکُمۡ وَ مَتَاعٌ اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۱۱۱﴾

And I know not; perhaps it is a trial for you and enjoyment for a time."

مجھے اس کا بھی علم نہیں ، ممکن ہے یہ تمہاری آزمائش ہو اور ایک مقررہ وقت تک کا فائدہ ( پہنچانا ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
اَدۡرِیۡ
میں جانتا
لَعَلَّہٗ
شاید کہ وہ
فِتۡنَۃٌ
فتنہ ہو
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَمَتَاعٌ
اور فائدہ اٹھانا ہے
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک مدت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
اَدۡرِیۡ
میں جانتا
لَعَلَّہٗ
شاید کہ وہ
فِتۡنَۃٌ
ایک امتحان ہے
لَّکُمۡ
تمھارا
وَمَتَاعٌ
اور کچھ فائدہ اُٹھانا
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک مدت تک
Translated by

Juna Garhi

And I know not; perhaps it is a trial for you and enjoyment for a time."

مجھے اس کا بھی علم نہیں ، ممکن ہے یہ تمہاری آزمائش ہو اور ایک مقررہ وقت تک کا فائدہ ( پہنچانا ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور میں نہیں جانتا کہ شاید یہ (عذاب میں تاخیر) تمہارے لئے ایک فتنہ ہو اور تمہیں ایک معینہ مدت تک مزے اڑانے کا موقع دیا جاتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمیں یہ بھی نہیں جانتا کہ شایدوہ تمہارا امتحان ہے یا ایک مدت تک کچھ فائدہ اُٹھانا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I do not know; perhaps it is a trial for you and an enjoyment for a while.|"

اور میں نہیں جانتا شاید تاخیر میں تم کو جانچنا ہے اور فائدہ دینا ہے ایک وقت تک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں نہیں جانتا شاید کہ (اس تاخیر میں) تمہارے لیے کوئی آزمائش ہو اور کچھ مدت تک تمہیں فائدہ (اٹھانے کی مہلت) دینا مقصود ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ شاید یہ ﴿دیر﴾ تمہارے لیے ایک فتنہ ہے 103 اور تمہیں ایک وقت خاص تک کے لیے مزے کرنے کا موقع دیا جارہا ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں نہیں جانتا شاید ( سزا میں ) یہ ( تاخیر ) تمہارے لیے ایک آزمائش ہے اور کسی خاص وقت تک کے لیے مزے کرنے کا موقع دینا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں نہیں جانتا شاید یہ مہلت تمہارے آزمانے کے لئے ہے 5(منظور یہ ہے کہ ایک مدت تک (دنیا سے) فائدہ اٹھاتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور (تم کو) ایک مدت تک (اس کا) فائدہ دینا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور میں نہیں جانتا کہ (عذاب میں تاخیر) تمہارے لئے آزمائش ہے یا ایک خاص مدت تک فائدہ پہنچانے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And know not; haply it may be a trial for you, and an enjoyment for a season.

شاید کہ وہ تمہارے لئے امتحان ہی ہو اور ایک (خاص) وقت تک کے لئے تمتع ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مجھے نہیں معلوم شاید یہ فرصت تمہارے لئے ایک آزمائش اور فائدہ اٹھالینے کی ایک مہلت ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میں نہیں جانتا کہ شاید وہ تمہارے لیے آزمائش ہو اور ایک مدت تک فائدہ ( اُٹھانے کا ذریعہ ہو )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لیے آزمائش ہو اور ایک مدت تک فائدہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میں نہیں جانتا کہ یہ تاخیر عذاب تمہارے لئے ایک آزمائش ہے یا چند روزہ زندگی کا سامان ہے ایک وقت مقرر تک

Translated by

Noor ul Amin

اور میں نہیں جانتاکہ شاید یہ ( عذاب میں تاخیر ) تمہیں آزمانے کے لئے ہو اور اسلئے ہوکہ تم ایک وقت مقررتک دنیاوی زندگی کے مزے اڑاتے رہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں کیا جانوں شاید وہ ( ف۱۹۵ ) تمہاری جانچ ہو ( ف۱۹٦ ) اور ایک وقت تک برتوانا ( ف۱۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں یہ نہیں جانتا شاید یہ ( تاخیرِ عذاب اور تمہیں دی گئی ڈھیل ) تمہارے حق میں آزمائش ہو اور ( تمہیں ) ایک مقرر وقت تک فائدہ پہنچانا مقصود ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور میں کیا جانوں؟ کہ یہ تاخیر ) تمہارے لئے آزمائش ہے یا ایک خاص وقت تک زندگی کا لطف اٹھانے کی مہلت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"I know not but that it may be a trial for you, and a grant of (worldly) livelihood (to you) for a time."

Translated by

Muhammad Sarwar

I do not know (why God has commanded me to warn you of the torment). Perhaps it is a trial for you and a respite for an appointed time".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And I know not, perhaps it may be a trial for you, and an enjoyment for a while."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And I do not know if this may be a trial for you and a provision till a time.

Translated by

William Pickthall

And I know not but that this may be a trial for you, and enjoyment for a while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुझे नहीं मालूम कि कदाचित यह तुम्हारे लिए एक परीक्षा हो और एक नियत समय तक के लिए जीवन-सुख

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں (بالتعیین) نہیں جانتا (کہ کیا مصلحت ہے) شاید وہ (تاخیر عذاب) تمہارے لیے (صورةً ) امتحان ہو اور ایک وقت یعنی موت تک (زندگی سے) فائدہ پہنچانا ہو

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ شاید یہ تمہارے لیے ایک آزمائش ہے اور تمہیں کچھ مدت مزید فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ شاید یہ (دیر) تمہارے لئے ایک فتنہ ہے اور تمہیں ایک وقت خاص تک کے لئے مزے کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میں نہیں جانتا کہ شاید وہ تمہارے لیے امتحان ہو اور ایک وقت تک فائدہ پہنچانا ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں نہیں جانتا شاید تاخیر میں تم کو جانچنا ہے اور فائدہ دینا ہے ایک وقت تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں نہیں جانتا کہ عذاب کی تاخیر میں تمہارے لئے کوئی امتحان ہو اور ایک وقت مقررہ تک تم کو بہرہ مند کرنا مقصود ہو۔