Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 16

سورة الأنبياء

وَ مَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَہُمَا لٰعِبِیۡنَ ﴿۱۶﴾

And We did not create the heaven and earth and that between them in play.

ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمان
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
لٰعِبِیۡنَ
کھیلتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمان
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
لٰعِبِیۡنَ
کھیلتے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

And We did not create the heaven and earth and that between them in play.

ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے انھیں محض کھیل کے طور پر نہیں پیدا کیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آسمان کو اور زمین کو اور جوان دونوں کے درمیان ہیں ان کو کھیلتے ہوئے پیدانہیں کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not create the heavens and the earth and what lies between them for play.

اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے کھیلتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We did not create in sport the heavens and the earth and all that lies between the two.

ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ بھی ان میں ہے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے ۔ 15

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے آسمان ، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، اس کو اس لیے پیدا نہیں کیا کہ ہم کوئی کھیل کرنا چاہتے ہوں ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو ان کے بیچ میں ہے کھیل (بیکار) نہیں بنایا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو کھیل تماشے کے طور پہ پیدا نہیں فرمایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے اس زمین اور آسمان کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے آسمان اور زمین کو جو اور (مخلوقات) ان دونوں کے درمیان ہے اس کو لہوولعب کے لئے پیدا نہیں کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We created not the heaven and the earth and that which is in between in play.

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو (اس طرح) نہیں بنایا کہ ہم کھیل کررہے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، کھیل تماشا کے طور پر نہیں بنایا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اسے کھیل کے طور پر پیدا نہیں فرمایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو مخلوقات ان دونوں کے درمیان میں ہے سب کھیل تماشہ کے لیے پیدا نہیں کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے اس بلند وبالا (عبرتوں بھرے) آسمان کو اور اس خزانوں اور درسوں بھری زمین کو اور ان دونوں کے درمیان کی اس پوری کائنات کو کچھ کھیل تماشا کے طور پر تو نہیں بنایا

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ا ن کے درمیان ہے انہیں محض کھیل تماشہ کے طورپرنہیں پیدا کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنائے ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل تماشے کے طور پر ( بے کار ) نہیں بنایا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کو کھیل تماشے کے طور پر پیدا نہیں کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not for (idle) sport did We create the heavens and the earth and all that is between!

Translated by

Muhammad Sarwar

We did not create the heavens and the earth just for fun.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We created not the heavens and the earth and all that is between them for play.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not create the heaven and the earth and what is between them for sport.

Translated by

William Pickthall

We created not the heaven and the earth and all that is between them in play.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने आकाश और धरती को और जो कुछ उस के मध्य में है कुछ इस प्रकार नहीं बनाया कि हम कोई खेल करने वाले हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے اس کو اس طور پر نہیں بنایا کہ ہم فعل عبث کرنے والے ہوں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے کوئی کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے۔ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ‘ کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس طور پر نہیں بنایا کہ ہم فعل عبث کرنے والے ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے کھیلتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس کو اس طور پر نہیں بنایا کہ ہم کوئی فعل عبث کرنے والے تھے۔