Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 22

سورة الأنبياء

لَوۡ کَانَ فِیۡہِمَاۤ اٰلِہَۃٌ اِلَّا اللّٰہُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبۡحٰنَ اللّٰہِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۲۲﴾

Had there been within the heavens and earth gods besides Allah , they both would have been ruined. So exalted is Allah , Lord of the Throne, above what they describe.

اگر آسمان و زمین میں سوائے اللہ تعالٰی کے اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہو جاتے ، پس اللہ تعالٰی عرش کا رب ہے ہر اس وصف سے پاک ہے جو یہ مشرک بیان کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتے
فِیۡہِمَاۤ
ان دونوں میں
اٰلِہَۃٌ
کچھ الٰہ
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ کے
لَفَسَدَتَا
البتہ وہ دونوں بگڑ جاتے
فَسُبۡحٰنَ
پس پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ
رَبِّ
جو رب ہے
الۡعَرۡشِ
عرش کا
عَمَّا
اس سے جو
یَصِفُوۡنَ
وہ بیان کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتے
فِیۡہِمَاۤ
ان دونوں میں
اٰلِہَۃٌ
کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کے
لَفَسَدَتَا
تو ان دونوں میں ضرور فساد برپا ہو جاتا
فَسُبۡحٰنَ
سو پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
رَبِّ
رب ہے
الۡعَرۡشِ
عرش کا
عَمَّا
اُس سے جو
یَصِفُوۡنَ
جو وہ بیان کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Had there been within the heavens and earth gods besides Allah , they both would have been ruined. So exalted is Allah , Lord of the Throne, above what they describe.

اگر آسمان و زمین میں سوائے اللہ تعالٰی کے اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہو جاتے ، پس اللہ تعالٰی عرش کا رب ہے ہر اس وصف سے پاک ہے جو یہ مشرک بیان کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر زمین و آسمان میں اللہ کے سوا کوئی اور بھی الٰہ ہوتے تو زمین و آسمان کا نظام درہم برہم ہوجاتا، لہذا جو کچھ یہ لوگ بیان کرتے ہیں ان سے اللہ پاک ہے جو عرش کا مالک ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگران دونوں میں اﷲ تعالیٰ کے سوااوربھی معبود ہوتے تو ان دونوں میں ضرورفساد برپا ہو جاتاسو عرش کارب اللہ تعالیٰ پاک ہے اُن سے جووہ بیان کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had there been gods in them (the heavens and the earth) other than Allah, both would have fallen in disorder. So pure is Allah, the Lord of the Throne, from what they describe.

اگر ہوتے ان دونوں میں اور معبود سوائے اللہ کے تو دونوں خراب ہوجاتے سو پاک ہے اللہ عرش کا مالک ان باتوں سے جو یہ بتلاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر ان دونوں (زمین و آسمان) کے اندر اللہ کے سوا کوئی اور معبود بھی ہوتے تو لازماً یہ دونوں فساد سے بھر جاتے تو اللہ جو عرش کا مالک ہے وہ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بناتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had there been any gods in the heavens and the earth apart from Allah, the order of both the heavens and the earth would have gone to ruins. Glory be to Allah, the Lord of the Throne, Who is far above their false descriptions of Him.

اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دوسرے خدا بھی ہوتے تو ﴿ زمین اور آسمان﴾ دونوں کا نظام بگڑ جاتا ۔ 22 پس پاک ہے اللہ رب العرش 23 ان باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر آسمان اور زمین میں اللہ کے سوا دوسرے خدا ہوتے تو دونوں درہم برہم ہوجاتے ۔ ( ١٠ ) لہذا عرش کا مالک اللہ ان باتوں سے بالکل پاک ہے جو یہ لوگ بنایا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر آسمان اور زمین میں 13 اللہ تعالیٰ کے سوا دوسرے خدا بھی ہوتے تو دونوں (آسمان اور زمین) برباد ہوجاتے وہ تخت والا خداوند ان کی (بیہودہ) باتوں سے پاک ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر ان (آسمان اور زمین) میں اللہ کے سوا کوئی معبود ہوتا تو دونوں تباہ ہوجاتے سو اللہ جو عرش کا مالک ہے اس امور سے پاک ہے جو یہ لوگ بیان کر رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ان دونوں (زمین و آسمان میں) اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو کائنات کا نظام تباہ و برباد ہوجاتا۔ حقیقت یہ ہے کہ عرش عظیم کا پروردگار ان باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین وآسمان درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Had there been in between the twain gods except Allah surely the twain would have gone to ruin. Hallowed be Allah, the Lord of the Throne, from that which they utter!

اگر ان دونوں (جگہوں) میں علاوہ اللہ کے کوئی معبود ہوتا تو یہ دونوں درہم برہم ہوگئے ہوتے ۔ اللہ مالک عرش پاک ہے ان امور سے جو یہ لوگ بیان کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر ان دونوں کے اندر اللہ کے سوا الگ الگ الہٰ ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہوکے رہ جاتے ۔ تو اللہ – عرش کا مالک – ان چیزوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر ان دونوں ( آسمان و زمین ) میں اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا اور معبود ہوتے تو ان دونوں کا نظام درہم برہم ہوجاتا ، پس ( درحقیقت ) جو باتیں یہ لوگ بیان کرتے ہیں اللہ ( تعالیٰ جو ) عرش عظیم کا مالک ( ہے ) ان سے پاک ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر آسمان اور زمین میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین و آسمان درہم برہم ہوجاتے پس اللہ تعالیٰ عرش کا رب اس سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو سنو ! کہ اگر آسماں و زمین میں اللہ جل جلالہ کے سوا کچھ اور خدا بھی ہوتے جس طرح کہ ان مشرکوں کا کہنا ہے تو ان دونوں یعنی زمین و آسمان کا نظام کبھی کا درہم برہم ہوگیا ہوتا پس اللہ جو کہ مالک ہے عرش کا وہ پاک ہے ان تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اگرزمین اور آسمان میں اللہ کے سواکوئی اور بھی معبودہوتاتودونوں تباہ ہوجاتے ، لہٰذا جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں ان سے پاک ہےجو عرش کامالک ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر آسمان و زمین میں اللہ کے سوا اور خدا ہوتے تو ضرور وہ ( ف٤۰ ) تباہ ہوجاتے ( ف٤۱ ) تو پاکی ہے اللہ عرش کے مالک کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر ان دونوں ( زمین و آسمان ) میں اﷲ کے سوا اور ( بھی ) معبود ہوتے تو یہ دونوں تباہ ہو جاتے ، پس اﷲ جو عرش کا مالک ہے ان ( باتوں ) سے پاک ہے جو یہ ( مشرک ) بیان کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر زمین و آسمان میں اللہ کے سوا کوئی اور خدا ہوتا تو دونوں کا نظام برباد ہو جاتا پس پاک ہے اللہ جو عرش کا مالک ہے ان باتوں سے جو لوگ بناتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If there were, in the heavens and the earth, other gods besides Allah, there would have been confusion in both! but glory to Allah, the Lord of the Throne: (High is He) above what they attribute to Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

Had there been other deities in the heavens and the earth besides God, both the heavens and the earth would have been destroyed. God, the Lord of the Throne, is too Glorious to be as they think He is.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had there been therein (in the heavens and the earth) gods besides Allah, then verily, both would have been ruined. Glorified be Allah, the Lord of the Throne, (High is He) above all that (evil) they associate with Him!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If there had been in them any gods except Allah, they would both have certainly been in a state of disorder; therefore glory be to Allah, the Lord of the dominion, above what they attribute (to Him).

Translated by

William Pickthall

If there were therein gods beside Allah, then verily both (the heavens and the earth) had been disordered. Glorified be Allah, the Lord of the Throne, from all that they ascribe (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि इन दोनों (आकाश और धरती) में अल्लाह के सिवा दूसरे इष्ट-पूज्य भी होते तो दोनों की व्यवस्था बिगड़ जाती। अतः महान और उच्च है अल्लाह, राजासन का स्वामी, उन बातों से जो ये बयान करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

زمین (میں یا) آسمان میں اگر اللہ تعالیٰ کے سوا اور معبود (واجب الوجود) ہوتا تو دونوں درہم برہم ہوجاتے (5) سو (ان تقریرات سے ثابت ہوتا ہے کہ) اللہ تعالیٰ ان امور سے پاک ہے جو کچھ یہ لوگ بیان کر رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا اور بھی الٰہ ہوتے تو دونوں کا نظام بگڑ جاتا۔ بس عرش کا مالک ” اللہ “ ان باتوں سے مبرّا ہے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوادوسرے خدا بھی ہوتے تو (زمین اور آسمان) دونوں کا نظام بگڑجاتا۔ پس پاک ہے اللہ رب العرش ان باتوں سے و یہ لوگ بنا رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر آسمان میں اور زمین میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو ان دونوں کا نظام درہم برہم ہوجاتا، سو اللہ جو عرش والا ہے اس چیز سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر ہوتے ان دونوں میں اور معبود سوائے اللہ کے تو دونوں خراب ہوجاتے سو پاک ہے اللہ عرش کا مالک ان باتوں سے جو یہ بتلاتے ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر زمین و آسمان میں خدا کے سوا کچھ اور بھی معبود ہوتے تو یقینا دونوں زمین و آسمان کبھی کے درہم برہم ہوچکے ہوتے سو اللہ تعالیٰ جو عرش کا مالک ہے وہ ان تمام باتوں سے پاک ہے۔ جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں