Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 35

سورة الأنبياء

کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَ نَبۡلُوۡکُمۡ بِالشَّرِّ وَ الۡخَیۡرِ فِتۡنَۃً ؕ وَ اِلَیۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۳۵﴾

Every soul will taste death. And We test you with evil and with good as trial; and to Us you will be returned.

ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے ۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹاۓ جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُلُّ نَفۡسٍ
ہر نفس
ذَآئِقَۃُ
چکھنے والا ہے
الۡمَوۡتِ
موت کو
وَنَبۡلُوۡکُمۡ
اور ہم مبتلا کرتے ہیں تمہیں
بِالشَّرِّ
ساتھ برائی
وَالۡخَیۡرِ
اور بھلائی کے
فِتۡنَۃً
آزمانے کے لیے
وَاِلَیۡنَا
اور ہماری ہی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُلُّ نَفۡسٍ
ہر جان
ذَآئِقَۃُ
چکھنے والی ہے
الۡمَوۡتِ
موت کا (مزہ)
وَنَبۡلُوۡکُمۡ
اور ہم آزماتے ہیں تمہیں
بِالشَّرِّ
بری حالت سے
وَالۡخَیۡرِ
اور اچھی حالت سے
فِتۡنَۃً
آزمانا
وَاِلَیۡنَا
اور طرف ہماری
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤگے
Translated by

Juna Garhi

Every soul will taste death. And We test you with evil and with good as trial; and to Us you will be returned.

ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے ۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹاۓ جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر جاندار کو موت کا مزا چکھنا ہے اور ہم تو تمہیں اچھے اور برے حالات (دونوں طرح) سے آزماتے ہیں اور بالاخر تمہیں ہماری طرف لوٹنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہرجان موت کامزہ چکھنے والی ہے اورہم تمہیں اچھی اوربری حالت میں آزماتے ہیں اورہماری طرف ہی تم لوٹائے جاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Everyone has to taste death. And We test you all through bad and good (situations) with a trial. And to Us you are to be returned.

ہر جی کو چکھنی ہے موت اور ہم تم کو جانچتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے آزمانے کو اور ہماری طرف پھر کر آجاؤ گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم آزماتے رہتے ہیں تم لوگوں کو شر اور خیر کے ذریعے سے اور تم سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا دیے جاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Every living being shall taste death and We shall subject you to ill and good by way of trial, and to Us shall all of you be eventually sent back.

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، 37 اور ہم اچھے اور برے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کر رہے ہیں ۔ 38 آخرکار تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ اور ہم تمہیں آزمانے کے لیے بری بھلی حالتوں میں مبتلا کرتے ہیں ، اور تم سب ہمارے پاس ہی لوٹا کر لائے جاؤ گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہر ایک (مخلوق) جاندار موت 5 (کامزہ) چکھے گا اور ہم تم کو برائی اور بھلائی پہنچا اگر آزماتے ہیں اور تم (سب) کو ہمارے ہی پاس لوٹ آنا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہر جاندار موت کا مزہ چکھے گا اور (لوگو ! ) ہم تم کو بری اور بھلی (حالتوں) میں خوب آزماتے ہیں اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم اچھے برے حالات سے آپ کو آزمائیں گے اور ہماری ہی طرف تم سب کو لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔ اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Every soul is going to taste of death, and We shall prove you with evil and good as a temptation; and unto Us ye shall be returned.

ہر جان دار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تم کو آزماتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے خوب طرح اور ہماری ہی طرف تم لوٹ کر آؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہر جان کو موت کا مزا لازماً چکھنا ہے اور ہم تو لوگوں کو دکھ اور سکھ دونوں سے آزما رہے ہیں ، پرکھنے کیلئے اور ہماری ہی طرف تمہاری واپسی ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہر جاندار کو موت کا مزا چکھنا ہے اور ہم تم لوگوں کو اچھی اور بری حالتوں میں صرف آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں اور تم ہماری طرف ہی لوٹا کر لائے جاؤ گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تم لوگوں کو سختی اور آسائش میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آئو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موت کا مزہ تو ہر جاندار کو بہرحال چکھنا ہے اور ہم نے دنیا کی یہ چند روزہ زندگی بھی تمہیں اے لوگو ! اس لئے دی کہ ہم تمہاری آزمائش کرتے رہیں جانچنے کیلئے برے حالات سے بھی اور اچھے حالات سے بھی اور آخرکار تم نے لوٹ کر بہرحال ہمارے ہی پاس آنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

ہرجاندارکوموت کاذائقہ چکھنا ہے اور ہم توتمہیں اچھے او ر برے حالات ( دونوں طرح ) سے آزماتے ہیں اور بالاخر تمہیں ہماری ہی طرف لوٹنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، اور ہم تمہاری آزمائش کرتے ہیں برائی اور بھلائی سے ( ف٦۸ ) جانچنے کو ( ف٦۹ ) اور ہماری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے ( ف۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، اور ہم تمہیں برائی اور بھلائی میں آزمائش کے لئے مبتلا کرتے ہیں ، اور تم ہماری ہی طرف پلٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تمہیں برائی اور اچھائی کے ساتھ آزماتے ہیں ( آخرکار ) تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Every soul shall have a taste of death: and We test you by evil and by good by way of trial. to Us must ye return.

Translated by

Muhammad Sarwar

Every soul has to experience the taste of death. We test you with both hardships and blessings. In the end you will all return to Us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Everyone is going to taste death, and We shall test you with evil and with good by way of trial. And to Us you will be returned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Every soul must taste of death and We try you by evil and good by way of probation; and to Us you shall be brought back.

Translated by

William Pickthall

Every soul must taste of death, and We try you with evil and with good, for ordeal. And unto Us ye will be returned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हर जीव को मौत का मज़ा चखना है और हम अच्छी और बुरी परिस्थितियों में डालकर तुम सबकी परीक्षा करते हैं। अन्ततः तुम्हें हमारी ही ओर पलटकर आना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہر جاندار موت کا مزہ چکھے گا اور ہم تم کو بری بھلی حالتوں سے اچھی طرح آزماتے ہیں (8) اور پھر (اس زندگی کے ختم پر) تم سب ہمارے پاس چلے آؤ گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہرجان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور ہم اچھے اور برے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کررہے ہیں۔ آخرکار تمہیں ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ‘ اور ہم اچھے اور برے حالات میں ڈال رک تم سب کی آزمائش کررہے ہیں ۔ آخر کار تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، اور ہم تمہیں بری اور بھلی حالتوں کے ذریعہ اچھی طرح آزماتے ہیں، اور تم ہماری ہی طرف واپس کردیئے جاؤ گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہر جی کو چکھنی ہے موت اور ہم تم کو جانچتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے آزمانے کو اور ہماری طرف پھر کر آجاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تمہارے آزمانے کو تمہیں خیر کے ساتھ اور سر کے ساتھ جانچا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جائو گے