Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 45

سورة الأنبياء

قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُکُمۡ بِالۡوَحۡیِ ۫ ۖوَ لَا یَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا یُنۡذَرُوۡنَ ﴿۴۵﴾

Say, "I only warn you by revelation." But the deaf do not hear the call when they are warned.

کہہ دیجئے! میں تو تمہیں اللہ کی وحی کے ذریعہ آگاہ کر رہا ہوں مگر بہرے لوگ بات نہیں سنتے جبکہ انہیں آگاہ کیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَاۤ
بےشک
اُنۡذِرُکُمۡ
میں ڈراتا ہوں تمہیں
بِالۡوَحۡیِ
ساتھ وحی کی
وَلَا
اور نہیں
یَسۡمَعُ
سنا کرتے
الصُّمُّ
بہرے
الدُّعَآءَ
پکار کو
اِذَامَا
جب بھی
یُنۡذَرُوۡنَ
وہ ڈرائے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہ دیں
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اُنۡذِرُکُمۡ
میں ڈراتا ہو ں تمہیں
بِالۡوَحۡیِ
وحی کے ذریعے
وَلَا یَسۡمَعُ
اور نہیں سنتے
الصُّمُّ
بہرے
الدُّعَآءَ
پکا ر کو
اِذَامَا
جب کبھی
یُنۡذَرُوۡنَ
انہیں خبردار کیا جاتا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "I only warn you by revelation." But the deaf do not hear the call when they are warned.

کہہ دیجئے! میں تو تمہیں اللہ کی وحی کے ذریعہ آگاہ کر رہا ہوں مگر بہرے لوگ بات نہیں سنتے جبکہ انہیں آگاہ کیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : میں تو وحی کے ذریعہ ہی تمہیں ڈراتا ہوں۔ مگر جنہیں ڈرایا جائے وہ بہرے ہوں تو وہ پکار کو نہیں سن سکتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں میں تووحی کے ذریعے ہی تمہیں ڈراتا ہوں اور بہرے پُکار نہیں سنتے جب کبھی انہیں خبردارکیا جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I simply warn you by revelation, and the deaf do not listen to the call, when they are warned.|"

تو کہہ میں جو تم کو ڈراتا ہوں سو حکم کے موافق اور سنتے نہیں بہرے پکارنے کو جب کوئی ان کو ڈر کی بات سنائے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ میں تم لوگوں کو خبردار کرتا ہوں وحی کے ذریعے سے اور بہرے نہیں سنتے کسی پکار کو جب انہیں خبردار کیا جاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہہ دو کہ ” میں تو وحی کی بنا پر تمہیں متنبہ کر رہا ہوں ” ۔ ۔ ۔ ۔ مگر بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جب کہ انہیں خبردار کیا جائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : میں تو تمہیں وحی کے ذریعے ڈراتا ہوں ، لیکن بہرے لوگ ایسے ہیں کہ جب انہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ کوئی پکار نہیں سنتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے میں تم کو جی سے (خدا کے حکم کے موافق ڈراتا ہوں اور جو بہرے ہیں وہ تو ڈراتے وقت پکار تک نہیں 7 سنتے (وہ کیا خاک ڈریں گے) اور

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ بیشک میں تم کو اللہ کے حکم کے مطابق (عذاب سے) ڈراتا ہوں اور یہ بہرے جس وقت (عذاب سے) ڈرائے جاتے ہیں تو پکار کو سنتے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے ! میں تو تمہیں وحی کے ذریعہ اللہ (کے عذاب) سے ڈراتا ہوں مگر بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جب کہ انہیں خبردار کیا جا رہا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں تم کو حکم خدا کے مطابق نصیحت کرتا ہوں۔ اور بہروں کوجب نصیحت کی جائے تو وہ پکار کر سنتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I only warn you by the revelation; and the deaf hearken not unto the call when they are warned.

آپ کہہ دیجیے کہ میں تو وحی کے ذریعہ سے تمہیں صرف ڈراتا ہوں ۔ اور بہرے تو پکار سنتے ہی نہیں جب ڈرائے جاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں تو تمہیں بس وحی کے ذریعہ سے آگاہ کر رہا ہوں لیکن بہرے ، جب وہ خطرے سے آگاہ کیے جاتے ہیں ، پکار کو نہیں سنتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) فرمادیجیے کہ میں تم کو اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم کے مطابق نصیحت کرتاہوں اور جب بہروں کو نصیحت کی جائے تو وہ پکار کو سنتے ہی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ میں تم کو حکم الٰہی کے مطابق نصیحت کرتا ہوں اور بہروں کو جب نصیحت کی جائے تو وہ پکار کو سنتے ہی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے صاف کہہ دو کہ میرا کام تو بس یہ ہے کہ میں تم کو خبردار کردوں تمہارے انجام سے وحی کی روشنی کے ساتھ مگر بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جب کہ ان کو خبردار کیا جائے مخاف و خطرات سے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہیے کہ’’میں تووحی کے ذریعہ ہی تمہیں ڈراتا ہوں مگرجنہیں ڈرایاجائے وہ ہی بہرے ہوں تووہ پکارکونہیں سُن سکتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کہ میں تم کو صرف وحی سے ڈراتا ہوں ( ف۹۳ ) اور بہرے پکارنا نہیں سنتے جب ڈرائے جائیں ، ( ف۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میں تو تمہیں صرف وحی کے ذریعہ ہی ڈراتا ہوں ، اور بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جب بھی انہیں ڈرایا جائے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے کہ میں تو تمہیں صرف وحی کی بناء پر ( عذاب سے ) ڈراتا ہوں مگر جو بہرے ہوتے ہیں وہ دعا و پکار نہیں سنتے جب انہیں ڈرایا جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say, "I do but warn you according to revelation": But the deaf will not hear the call, (even) when they are warned!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "I am warning you by revelation alone." The deaf do not hear any call when they are warned.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I warn you only by the revelation. "But the deaf will not hear the call, (even) when they are warned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I warn you only by revelation; and the deaf do not hear the call whenever they are warned.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad, unto mankind): I warn you only by the Inspiration. But the deaf hear not the call when they are warned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मैं तो बस प्रकाशना के आधार पर तुम्हें सावधान करता हूँ।" किन्तु बहरे पुकार को नहीं सुनते, जबकि उन्हें सावधान किया जाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے کہ میں تو صرف وحی کے ذریعہ سے تم کو ڈراتا ہوں اور یہ بہرے جس وقت ڈرائے جاتے ہیں سنتے ہی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان سے فرمادو کہ میں تمہیں وحی کے ساتھ ڈراتا ہوں مگر بہرے آواز کو نہیں سنا کرتے جب انہیں خبردار کیا جائے۔ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہہ دو کہ میں تو وحی کی بنا پر تمہیں متنبہ کررہا ہوں ۔ مگر بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جبکہ انہیں خبردار کیا جائے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے بات یہی ہے کہ میں تمہیں وحی کے ذریعہ ڈراتا ہوں اور بہرے لوگ پکار کو نہیں سنتے جب کہ وہ ڈرائے جاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں جو تم کو ڈراتا ہوں سو حکم کے موافق اور سنتے نہیں بہرے پکارنے کو جب کوئی ان کو ڈر کی بات سنائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے کہ میں تو تم کو صرف وحی الٰہی کے موافق ڈراتا ہوں اور بہروں کی حالت یہ ہے کہ بہرے جب ڈرائے جائیں تو کسی کی پکار کو نہیں سنا کرتے۔