Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 46

سورة الأنبياء

وَ لَئِنۡ مَّسَّتۡہُمۡ نَفۡحَۃٌ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّکَ لَیَقُوۡلُنَّ یٰوَیۡلَنَاۤ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۴۶﴾

And if [as much as] a whiff of the punishment of your Lord should touch them, they would surely say, "O woe to us! Indeed, we have been wrongdoers."

اگر انہیں تیرے رب کے کسی عذاب کا جھونکا بھی لگ جائے تو پکار اٹھیں کہ ہائے ہماری بد بختی !یقیناً ہم گناہ گار تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
مَّسَّتۡہُمۡ
چھو جائے انہیں
نَفۡحَۃٌ
ایک جھونکا
مِّنۡ عَذَابِ
عذاب سے
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
یٰوَیۡلَنَاۤ
ہائے افسوس ہم پر
اِنَّا
بے شک ہم
کُنَّا
تھے ہم ہی
ظٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناًاگر
مَّسَّتۡہُمۡ
چھو جا ئے اُن کو
نَفۡحَۃٌ
ہلکا سا ایک جھونکا
مِّنۡ عَذَابِ
عذاب سے
رَبِّکَ
تیرے رب کے
لَیَقُوۡلُنَّ
تو وہ ضرور کہیں گے
یٰوَیۡلَنَاۤ
ہائے ہماری کم بختی
اِنَّا
یقیناً
کُنَّا
ہم تھے
ظٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And if [as much as] a whiff of the punishment of your Lord should touch them, they would surely say, "O woe to us! Indeed, we have been wrongdoers."

اگر انہیں تیرے رب کے کسی عذاب کا جھونکا بھی لگ جائے تو پکار اٹھیں کہ ہائے ہماری بد بختی !یقیناً ہم گناہ گار تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر انھیں تیرے پروردگار کے عذاب کی ایک لپٹ بھی چھو جائے تو فوراً بول اٹھیں۔ افسوس ! یقینا ہم ہی ظالم تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینااگرآپ کے رب کے عذاب کاایک ہلکا سا جھونکابھی انہیں چھوجائے تووہ ضرور کہنے لگیں ہائے ہماری کم بختی!یقیناہم ہی ظالم تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they are touched by a whiff of the punishment of your Lord, they will certainly say, |"Woe to us! We were wrongdoers indeed.|"

اور کہیں پہنچ جائے ان تک ایک بھاپ تیرے رب کے عذاب کی تو ضرور کہنے لگیں ہائے کم بختی ہماری بیشک ہم تھے گنہگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر انہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کے عذاب کا ایک بھبکا بھی لگ جائے تو فوراً چیخ اٹھیں گے کہ ہائے ہماری شامت ہم ہی ظالم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور اگر تیرے رب کا عذاب ذرا سا انہیں چھو جائے 47 تو ابھی چیخ اٹھیں کہ ہائے ہماری کم بختی ، بے شک ہم خطاوار تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہارے پروردگار کے عذاب کا ایک جھونکا بھی انہیں چھو جائے تو یہ کہہ اٹھیں گے کہ : ہائے ہماری کم بختی ! واقعی ہم لوگ ظالم تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) اگر تیرے ملک کے عذاب کی ہوا بھی انکو لگ جائے تو وہ ضرور کہہ اٹھیں گے ہائے ہماری خرابی بیشک ہم گنہگار تھے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ان کو آپ کے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو ضرور کہنے لگیں گے وائے ہماری کم بختی یقینا ہم ہی ظلم کرنے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر آپ کے پروردگار کے عذاب کی ایک لپیٹ ان کو چھو جائے تو وہ چلا اٹھیں گے کہ ہائے ہمار بدبختی کہ ہم تو بڑے ظالم تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے کم بختی ہم بےشک ستمگار تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if a breath of the torment of thy Lord were to touch them, they will say: woe unto us! we have been wrong-doers.

اور اگر ان کو آپ کے پروردگار کے عذاب کا ایک جھونکا بھی چھوجائے تو یوں کہنے لگیں ہائے ہماری کم بختی بیشک ہم ہی خطاوار تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہارے رب کے عذاب کا کوئی جھونکا ان کو پہنچ گیا تو پکار اٹھیں گے کہ ہائے ہماری بدبختی! بیشک ہم اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ان لوگوں کو آپ کے رب کا ذرا سا عذاب بھی چھولے تو کہیں گے کہ ہائے ( ہماری ) بدبختی! بے شک ہم ( ہی ) گنہگار ( مجرم ) تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ان کو تمہارے رب کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے کمبختی ہم بیشک گنہگار تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی بڑکیں تو یہ ہیں مگر ان کی بلند ہمتی کا حال یہ ہے کہ اگر ان کو تیرے رب کے عذاب کا ایک جھونکا بھی چھو جائے تو یہ چیخ اٹھیں کہ ہائے ہماری کم بختی بیشک ہم لوگ ظالم تھے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرانہیں تیرے رب کے عذاب کا ایک جھونکابھی چھوجائے توفوراًبول اٹھیں گے افسوس!یقینًاہم ہی ظالم تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر انھیں تمہارے رب کے عذاب کی ہوا چھو جائے تو ضرور کہیں گے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم ظالم تھے ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر واقعتاً انہیں آپ کے رب کی طرف سے تھوڑا سا عذاب ( بھی ) چھو جائے تو وہ ضرور کہنے لگیں گے: ہائے ہماری بدقسمتی! بیشک ہم ہی ظالم تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انہیں تمہارے پروردگار کے عذاب کا ایک جھونکا بھی چھو جائے تو وہ کہہ اٹھیں گے کہ ہائے افسوس بےشک ہم ظالم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If but a breath of the Wrath of thy Lord do touch them, they will then say, "Woe to us! we did wrong indeed!"

Translated by

Muhammad Sarwar

If a blast of the torment of your Lord strikes them, they will say, "Woe to us! We have been unjust people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if a breath of the torment of your Lord touches them, they will surely cry: "Woe unto us! Indeed we have been wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if a blast of the chastisement of your Lord were to touch them, they will certainly say: O woe to us! surely we were unjust.

Translated by

William Pickthall

And if a breath of thy Lord's punishment were to touch them, they assuredly would say: Alas for us! Lo! we were wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम्हारे रब की यातना का कोई झोंका भी उन्हें छू जाए तो वे कहने लगे, "हाय, हमारा दुर्भाग्य! निस्संदेह हम ज़ालिम थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان کی عالی ہمتی کی کیفیت یہ ہے کہ) اگر ان کو آپ کے رب کے عذاب کا ایک جھونکا بھی ذرا لگ جاوے تو یوں کہنے لگیں کہ ہائے ہماری کم بختی واقعی ہم خطا وار تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر آپ کے رب کا معمولی سا عذاب انہیں آلے تو چیخ اٹھیں کہ ہائے ہم پر افسوس بیشک ہم ہی ظالم تھے۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تیرے رب کا عذاب ذرا سا انہیں چھو جائے تو ابھی چیخ اٹھیں کہ ہائے ہمار کم بختی ‘ بیشک ہم خطاوار تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ کے رب کی طرف سے انہیں عذاب کا ایک جھونکا لگ جائے تو ضرور یوں کہیں گے کہ ہائے ہماری کمبختی واقعی ہم ظالم تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں پہنچ جائے ان تک ایک بھاپ تیرے رب کے عذاب کی تو ضرور کہنے لگیں ہائے کم بختی ہماری بیشک ہم تھے گنہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر آپ کے رب کے عذاب کا ان کو ذرا سا جھونکا بھی لگ جائے تو یقینا ً یہ یوں کہنے لگیں ہائے ہماری خرابی واقعی ہم ہی گنہگار تھے ۔