Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 56

سورة الأنبياء

قَالَ بَلۡ رَّبُّکُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ الَّذِیۡ فَطَرَہُنَّ ۫ ۖوَ اَنَا عَلٰی ذٰلِکُمۡ مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ ﴿۵۶﴾

He said, "[No], rather, your Lord is the Lord of the heavens and the earth who created them, and I, to that, am of those who testify.

آپ نے فرمایا نہیں درحقیقت تم سب کا پروردگار تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے میں تو اسی بات کا گواہ اور قائل ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
بَلۡ
بلکہ
رَّبُّکُمۡ
رب تمہارا
رَبُّ
رب ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
الَّذِیۡ
جس نے
فَطَرَہُنَّ
پیدا کیا ہے انہیں
وَاَنَا
اور میں
عَلٰی
اوپر
ذٰلِکُمۡ
اس کے
مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ
گواہوں میں سے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
بَلۡ
بلکہ
رَّبُّکُمۡ
رب تمہارا
رَبُّ
رب ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
الَّذِیۡ
جس نے
فَطَرَہُنَّ
پیدا کیا انہیں
وَاَنَا
اور میں
عَلٰی
اوپر
ذٰلِکُمۡ
اس کے
مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ
گواہوں میں سے ہوں
Translated by

Juna Garhi

He said, "[No], rather, your Lord is the Lord of the heavens and the earth who created them, and I, to that, am of those who testify.

آپ نے فرمایا نہیں درحقیقت تم سب کا پروردگار تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے میں تو اسی بات کا گواہ اور قائل ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے جواب دیا : دل لگی نہیں بلکہ سچی بات یہی ہے کہ تمہارا پروردگار وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے جس نے انھیں پیدا کیا اور میں اس بات پر گواہی دیتا ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’بلکہ تمہارارب وہی ہے جو آسمانوں اورزمین کارب ہے جس نے اُنہیں پیداکیاہے اورمیں اس بات پر گواہوں میں سے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, No, your Lord is the Lord of the heavens and the earth, who has created them, and I am one of those who bear witness to it.

بولا نہیں رب تمہارا وہی ہے رب آسمان اور زمین کا جس نے ان کو بنایا اور میں اسی بات کا قائل ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ابراہیم ( علیہ السلام) نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے اور میں خود بھی اس پر گواہ ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس نے جواب دیا ” نہیں ، بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو زمین اور آسمانوں کا رب اور ان کا پیدا کرنے والا ہے ۔ اس پر میں تمہارے سامنے گواہی دیتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ابراہیم نے کہا : نہیں ، بلکہ تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمام آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ، جس نے یہ ساری چیزیں پیدا کی ہیں ، اور لوگو میں اس بات پر گواہی دیتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ابراہیم نے کہا بلکہ تمہارا خدا وہ ہے جو آسمان اور زمین کا مالک ہے جس نے ان کا پیدا کیا اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں (کہ وہی ایک خدا تمہارا خدا ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں (ابراہیم علیہ السلام) نے فرمایا بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا فرمایا ہے اور میں اس بات کا گواہ ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ابراہیم نے کہا بلکہ تمہارا رب ہی آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں بنایا اور میں اس بات پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: Aye! your Lord is the Lord of the heavens and the earth Who created them, and as to that I am of the witnesses.

(ابراہیم (علیہ السلام) نے) کہا ارے (دل لگی کیسی) تمہارے پروردگار تو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان (سب) کو پیدا کیا اور میں اس پر گواہوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: بلکہ تمہارا رب وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ، جس نے ان کو پیدا کیا اور میں اس پر تمہارے سامنے گواہی دینے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ابراہیم علیہ السلام ) نے فرمایا ( نہیں ) بلکہ ( میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ ) تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے ، جس نے انہیں وجود بخشا ہے اور میں اس کی گواہی دینے والوں میں سے ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ابراہیم نے کہا ” نہیں بلکہ تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے ‘ جس نے ان کو پیدا کیا ‘ میں اس بات کا گواہ ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرمایا دل لگی نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تم سب کا رب وہی ہے جو کہ رب ہے آسمانوں اور زمین کی اس پوری کائنات کا جس نے پیدا فرمایا ہے ان سب کو اور میں ڈنکے کی چوٹ پر تمہارے سامنے اس بات کی گواہی دیتا ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اس نے جواب دیا:سچی بات یہی ہے کہ تمہارارب وہی ہےجو زمین اور آسمان کامالک ہے جس نے انہیں پیدا کیا اور میں اس بات پر گواہی دیتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا بلکہ تمہارا رب وہ ہے جو رب ہے آسمان اور زمین کا جس نے انھیں پیدا کیا ، اور میں اس پر گواہوں میں سے ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا: بلکہ تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے ان ( سب ) کو پیدا فرمایا اور میں اس ( بات ) پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

آپ نے کہا ( دل لگی نہیں ) بلکہ تمہارا پروردگار وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے اور میں اس بات کے گواہوں میں سے ایک گواہ ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said, "Nay, your Lord is the Lord of the heavens and the earth, He Who created them (from nothing): and I am a witness to this (Truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "Your Lord is the Lord of the heavens and the earth. It was He who created them and I testify to this fact".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Nay, your Lord is the Lord of the heavens and the earth, Who created them and to that I am one of the witnesses."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Nay! your Lord is the Lord of the heavens and the earth, Who brought them into existence, and I am of those who bear witness to this:

Translated by

William Pickthall

He said: Nay, but your Lord is the Lord of the heavens and the earth, Who created them; and I am of those who testify unto that.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "नहीं, बल्कि बात यह है कि तुम्हारा रब आकाशों और धरती का रब है, जिस ने उन को पैदा किया है और मैं इस पर तुम्हारे सामने गवाही देता हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ نہیں (دل لگی نہیں) بلکہ تمہارا رب (حقیقی جو لائق عبادت ہے) وہ ہے جو تمام آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے ان سب کو پیدا (بھی) کیا اور میں اس (دعویٰ ) پر دلیل بھی رکھتا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ابراہیم نے جواب دیا نہیں حقیقت یہ کہ تمہارا رب وہی ہے جو زمین و آسمانوں کا رب اور ان کا پیدا کرنے والا ہے میں اس پر تمہارے سامنے گواہی دیتا ہوں۔ “ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے جواب دیا نہیں ‘ بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو زمین اور آسمانوں کا رب ہے اور ان کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس پر میں تمہارے سامنے گواہی دیتا ہوں ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ابراہیم نے کہا کہ تمہارا رب وہی ہے جو آسمانوں اور زمینوں کا رب ہے جس نے تمہیں پیدا فرمایا اور میں اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا نہیں رب تمہارا وہی ہے رب آسمان اور زمین کا جس نے ان کو بنایا اور میں اسی بات کا قائل ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ تمہارا رب وہ ہے جو تمام آسمانوں کا اور زمین کا رب ہے جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے اور میں اس بات پر پوری بصرت کے ساتھ شہادت دیتا ہوں