Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 7

سورة الأنبياء

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَکَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ فَسۡئَلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ اِنۡ کُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۷﴾

And We sent not before you, [O Muhammad], except men to whom We revealed [the message], so ask the people of the message if you do not know.

تجھ سے پہلے بھی جتنے پیغمبر ہم نے بھیجے سبھی مرد تھے جن کی طرف ہم وحی اتارتے تھے پس تم اہل کتاب سے پوچھ لو اگر خود تمہیں علم نہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
قَبۡلَکَ
آپ سے پہلے
اِلَّا
مگر
رِجَالًا
مردوں کو
نُّوۡحِیۡۤ
ہم وحی کرتے تھے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
فَسۡئَلُوۡۤا
پس پوچھ لو
اَہۡلَ الذِّکۡرِ
اہل ذکر سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
قَبۡلَکَ
آپ سے پہلے
اِلَّا
مگر
رِجَالًا
کچھ مردوں کو
نُّوۡحِیۡۤ
ہم وحی کرتے تھے
اِلَیۡہِمۡ
جن کی طرف
فَسۡئَلُوۡۤا
چنانچہ پوچھ لو
اَہۡلَ الذِّکۡرِ
اہل ذکر سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

And We sent not before you, [O Muhammad], except men to whom We revealed [the message], so ask the people of the message if you do not know.

تجھ سے پہلے بھی جتنے پیغمبر ہم نے بھیجے سبھی مرد تھے جن کی طرف ہم وحی اتارتے تھے پس تم اہل کتاب سے پوچھ لو اگر خود تمہیں علم نہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے نبی) آپ سے پہلے ہم نے جتنے رسول بھیجے، وہ سب مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔ لہذا اگر تم لوگ یہ بات نہیں جانتے تو اہل الذکر (اہل کتاب) سے پوچھ لو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ سے پہلے نہیں بھیجا ہم نے مگر کچھ مردوں کو،ہم جن کی طرف وحی کرتے تھے چنانچہ اہلِ ذکرسے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send before you messengers except men whom We inspired with revelation. So, ask the people (having the knowledge) of the Message, if you do not know.

اور پیغام نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے مگر یہی مردوں کے ہاتھ وحی بھیجتے تھے ہم ان کو سو پوچھ یاد رکھنے والوں سے اگر تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے مگر مردوں ہی کو (بطور رسول) ان کی طرف ہم وحی کرتے تھے تو (اے قریش مکہ ! ) تم اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تمہیں معلوم نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), even before you We never sent any other than human beings as Messengers, and to them We sent revelation. Ask the People of the Book if you do not know.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے ۔ 9 تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے کسی اور کو نہیں ، آدمیوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی نازل کرتے تھے ۔ لہذا ( کافروں سے کہو کہ ) اگر تمہیں خود علم نہیں ہے تو نصیحت کا علم رکھنے والوں سے پوچھ لو ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر جو بکتے ہیں کہ پیغمبر آدمی کیونکر ہوسکتا ہے) ہم نے تجھ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے وہ عمرو (آدمی) ہی تھے ہم ان پر وحی اتارا کرتے تھے (اے کافرو) اگر تم اس بات کا کم نہیں تو علم والوں (یہود اور نصاریٰ کے عالموں سے پوچھ لو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ سے پہلے صرف آدمیوں کو ہی پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کے پاس ہم وحی بھیجا کرتے تھے۔ (انکار کرنے والو ! ) سو اگر تم کو یہ بات معلوم نہ ہو تو جو یادرکھتے ہیں ان (اہل کتاب) سے پوچھ لو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی پیغمبر بھیجے ہیں وہ انسان ہی تھے جن کی طرف ہم نے وحی بھیجی تھی۔ اگر تمہیں اس کا علم نہیں ہے تو اہل کتاب سے پوچھ لو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (پیغمبر بنا کر) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو جو یاد رکھتے ہیں ان سے پوچھ لو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We sent not before thee but men unto whom We revealed; so ask the people of the Admonition if ye know not.

اور ہم نے آپ سے قبل مردوں ہی کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا ہے جن پر ہم وحی کرتے رہے ہیں ۔ سو تم اہل کتاب سے پوچھ دیکھو اگر تم علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم سے پہلے جس کو بھی ہم نے رسول بنا کر بھیجا ، آدمیوں ہی میں سے بھیجا جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے تو اہلِ علم سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے ( بھی ) مرد ہی آدمیوں کو ( پیغمبر بناکر ) بھیجا جن کی طرف ہم نے وحی بھیجی تھی ( اے لوگو ) اگر تم نہیں جانتے تو جو لوگ ( جانتے اور ) یاد رکھتے ہیں ، ان سے پوچھ لو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی پیغمبر بنا کر بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو جو یاد رکھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کا یہ شبہ کہ رسول انسان نہ ہونا چاہیے اس لئے بھی باطل ہے کہ ہم نے آپ سے پہلے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم اسی طرح وحی بھیجتے رہے سو تم لوگ پوچھ لو اہل علم سے اگر تم خود نہیں جانتے

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ سے قبل ہم نے جتنے رسول بھیجے وہ سب مردتھے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے ، لہٰذااگرتمہیں معلوم نہیں ہے تو اہل کتاب ( یہودی ونصاریٰ ) سے پوچھ لو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تم سے پہلے نہ بھیجے مگر مرد جنہیں ہم وحی کرتے ( ف۱۳ ) تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہ ہو ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم نے آپ سے پہلے ( بھی ) مَردوں کو ہی ( رسول بنا کر ) بھیجا تھا ہم ان کی طرف وحی بھیجا کرتے تھے ( لوگو! ) تم اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو اگر تم ( خود ) نہ جانتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مردوں کو ہی رسول بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف وحی کیا کرتے تھے ۔ اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر سے پوچھ لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Before thee, also, the messengers We sent were but men, to whom We granted inspiration: If ye realise this not, ask of those who possess the Message.

Translated by

Muhammad Sarwar

The messengers that We had sent before you were only men to whom We had given revelation. Ask the People of the Book if you do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We sent not before you but men to whom We revealed. So ask the people of the Reminder if you do not know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not send before you any but men to whom We sent revelation, so ask the followers of the reminder if you do not

Translated by

William Pickthall

And We sent not (as Our messengers) before thee other than men, whom We inspired. Ask the followers of the Reminder if ye know not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम से पहले भी हम ने पुरुषों ही को रसूल बनाकर भेजा, जिनकी ओर हम प्रकाशना करते थे। - यदि तुम्हें मालूम न हो तो ज़िक्र वालों (किताब वालों) से पूछ लो। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آپ سے قبل صرف آدمیوں ہی کو پیغمبر بنایا ہے جن کے پاس ہم وحی بھیجا کرتے تھے سو (اے منکرو) اگر تم کو (یہ بات) نہ معلوم ہو تو اہل کتاب سے دریافت کرلو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے نبی آپ سے پہلے ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا اور ان پر ہم وحی کی تھی۔ اگر تمہیں علم نہیں تو اہل کتاب سے پوچھ لو۔ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا رک بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے۔ تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آپ سے پہلے جن کو رسول بنا کر بھیجا وہ مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ سو تم اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پیغام نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے مگر یہی مردوں کے ہاتھ وحی بھیجتے تھے ہم ان کو سو پوچھ لو یاد رکھنے والوں سے اگر تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجا مگر وہ سب آدمی ہوتے تھے کہ جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم کو اس کا علم نہیں ہے تو اہل کتاب سے پوچھ دیکھو۔