Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 70

سورة الأنبياء

وَ اَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَخۡسَرِیۡنَ ﴿ۚ۷۰﴾

And they intended for him harm, but We made them the greatest losers.

گو انہوں نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کا برا چاہا ، لیکن ہم نے انہیں ناکام بنا دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَرَادُوۡا
اور انہوں نے ارادہ کیا
بِہٖ
ساتھ اس کے
کَیۡدًا
چال چلنے کا
فَجَعَلۡنٰہُمُ
تو بنا دیا ہم نے انہیں
الۡاَخۡسَرِیۡنَ
سب سے زیادہ خسارہ پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَرَادُوۡا
اور اُنہوں نے ارادہ کیا
بِہٖ
اس سے
کَیۡدًا
سازش کا
فَجَعَلۡنٰہُمُ
چنانچہ بنادیا ہم نے انہیں
الۡاَخۡسَرِیۡنَ
سب سے زیادہ خسارہ والے
Translated by

Juna Garhi

And they intended for him harm, but We made them the greatest losers.

گو انہوں نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کا برا چاہا ، لیکن ہم نے انہیں ناکام بنا دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ تو چاہتے تھے کہ ابراہیم کو دکھ پہنچائیں مگر ہم نے انھیں ہی امتحان میں ڈال دیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے اُس سے ایک سازش کا ارادہ کیا،چنانچہ ہم نے اُنہیں سب سے زیادہ خسارے والے بنا دیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they intended to harm him, but We made them the worst losers.

اور چاہنے لگے اس کا برا پھر انہی کو ڈالا ہم نے نقصان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے ارادہ کیا اس ( علیہ السلام) کے ساتھ ایک چال چلنے کا لیکن ہم نے انہی کو کردیا خسارا اٹھانے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They had sought to do evil to him, but We caused them to be the worst losers,

وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم ( علیہ السلام ) کے ساتھ برائی کریں ۔ مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کر دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان لوگوں نے ابراہیم کے لیے برائی کا منصوبہ بنایا تھا ، مگر نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے انہی کو بری طرح ناکام کردیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور انہوں نے ابراہیم کو ستانا چاہا ہم نے انہی کو تباہ کیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں نے ان کے ساتھ مکر کرنا چاہا تھا پھر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے اس کا (ابراہیم کا) برا چاہا تھا ھپر ہم نے ان (بت پرستوں ہی) کو نقصان میں ڈال دیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they intended to do him an evil, but We made them the worst losers.

اور (لوگوں نے) ان کے ساتھ برائی کرنا چاہی تھی سو ہم انہیں (لوگوں) کو ناکام کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اس کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی تو ہم نے انہیں ناکام بنایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے ان ( ابراہیم علیہ السلام ) کے ساتھ ( بری ) تدبیر کرنا چاہی پس ہم نے ان ہی کو خسارے ( میں پڑنے ) والا بنادیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے انہی کو نقصان میں ڈال دیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان لوگوں نے تو ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ ایک بڑی برائی کرنا چاہی تھی مگر ہم نے خود انہی کو سب سے بڑا ناکام بنادیا

Translated by

Noor ul Amin

وہ توچاہتے تھے کہ ابراہیم کو تکلیف پہنچائیں مگر ہم نے انہیں ہی نقصان میں ڈال دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے اس کا برا چاہا تو ہم نے انھیں سب سے بڑھ کر زیاں کار کردیا ( ف۱۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے ساتھ بری چال کا ارادہ کیا تھا مگر ہم نے انہیں بری طرح ناکام کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے ابراہیم کے ساتھ چالبازی کرنا چاہی تھی مگر ہم نے انہیں ناکام کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then they sought a stratagem against him: but We made them the ones that lost most!

Translated by

Muhammad Sarwar

They had devised an evil plan (against Abraham), but We turned it into failure."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they wanted to harm him, but We made them the worst losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they desired a war on him, but We made them the greatest losers.

Translated by

William Pickthall

And they wished to set a snare for him, but We made them the greater losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने उस के साथ एक चाल चलनी चाही, किन्तु हम ने उन्हीं को घाटे में डाल दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں نے ان کے ساتھ برائی کرنا چاہا تھا سو ہم نے ان ہی لوگوں کو ناکام بنادیا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم کو نقصان پہنچائیں مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کردیا۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ چاہتے تھے کہ ابراہیم کے ساتھ برائی کریں مگر ہم نے ان کو بری طرح ناکام کردیا ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے ابراہیم کے ساتھ برا برتاؤ کرنا چاہا سو ہم نے انہیں ان میں سے کردیا جو بہت ہی زیادہ نا کام ہوتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چاہنے لگے اس کا برا پھر انہی کو ہم نے ڈالا نقصان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کی برائی کا ارادہ کیا تھا مگر ہم نے ان کو ہی ناکام کردیا