Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 76

سورة الأنبياء

وَ نُوۡحًا اِذۡ نَادٰی مِنۡ قَبۡلُ فَاسۡتَجَبۡنَا لَہٗ فَنَجَّیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗ مِنَ الۡکَرۡبِ الۡعَظِیۡمِ ﴿ۚ۷۶﴾

And [mention] Noah, when he called [to Allah ] before [that time], so We responded to him and saved him and his family from the great flood.

نوح کے اس وقت کو یاد کیجئے جبکہ اس نے اس سے پہلے دعا کی ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنُوۡحًا
اور نوح
اِذۡ
جب
نَادٰی
اس نے پکارا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَاسۡتَجَبۡنَا
تو دعا قبول کر لی ہم نے
لَہٗ
اس کی
فَنَجَّیۡنٰہُ
تو نجات دی ہم نے اسے
وَاَہۡلَہٗ
اور اس کے گھر والوں کو
مِنَ الۡکَرۡبِ
کرب/دکھ سے
الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنُوۡحًا
اور نوح کو
اِذۡ
جب
نَادٰی
کہ پکارا اُس نے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَاسۡتَجَبۡنَا
تو ہم نے دُعا قبول کی
لَہٗ
اس کی
فَنَجَّیۡنٰہُ
پس نجات دی ہم نے اُسے
وَاَہۡلَہٗ
اور اُس کے ساتھیوں کو
مِنَ الۡکَرۡبِ
غم سے
الۡعَظِیۡمِ
بہت بڑے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] Noah, when he called [to Allah ] before [that time], so We responded to him and saved him and his family from the great flood.

نوح کے اس وقت کو یاد کیجئے جبکہ اس نے اس سے پہلے دعا کی ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نوح کو بھی (انہی رحمت میں داخل کیا) جبکہ ان سب سے پہلے انہوں نے (ہمیں) پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انھیں اور ان کے گھر والوں کو شدید بےچینی سے نجات دی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنوح کو جب کہ اس سے پہلے اس نے ہمیں پکاراتوہم نے اُس کی دُعاقبول کی،پس ہم نے اُسے اوراُس کے ساتھیوں کوبہت بڑے غم سے نجات دلائی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when he called (for help) earlier, so We responded to him and saved him and his family from the terrible agony,

اور نوح کو جب اس نے پکارا اس سے پہلے پھر قبول کرلی ہم نے اس کی دعا سو بچا دیا اس کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نوح ( علیہ السلام) کو بھی (ہم نے اپنی ہدایت بخشی) جب اس ( علیہ السلام) نے دعا کی تھی اس سے پہلے تو ہم نے اس کی دعا قبول کی تو ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو بہت بڑے کرب سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We bestowed the same favour upon Noah. Recall, when he cried to Us before; We accepted his prayer and delivered him and his household from the great distress

اور یہی نعمت ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو دی ۔ یاد کرو جبکہ ان سب سے پہلے اس نے ہمیں پکارا 68 تھا ۔ ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم 69 سے نجات دی

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نوح کو بھی ( ہم نے حکمت اور علم عطا کیا ) وہ وقت یاد کرو جب اس واقعے سے پہلے انہوں نے ہمیں پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول کی ، اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی بھاری مصیبت سے بچا لیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر) نوح (کا قصہ یاد کر جب اس نے اس فۃ سے پہلے خدا کو پکارا اور اپنی قوم پر بدو کی پھر ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اس کو اور اس کے ساتھ والوں 2(ایمانداروں کو بڑی سختی سے (بڑی عصبیت سے) نجات دی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نوح (علیہ السلام) کو جب اس (زمانہ ابراہیمی) سے پہلے انہوں نے دعا کی تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی تو انہیں اور ان کے تابعین کو بھاری غم سے نجات بخشی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو نوح کو جب کہ ان سے پہلے اس نے ہمیں پکارا۔ ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا پھر ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو ایک بڑی بےچینی سے نجات عطا کی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Nuh! recall what time he cried aforetime; so we answered him and delivered him and his house hold from a calamity mighty.

اور نوح (علیہ السلام) (کا تذکرہ کیجیے) جب کہ (اس سے) قبل ۔ جب کہ انوں نے (ہم کو پکارا تھا سو ہم نے ان کی سن لی اور انہیں اور ان کے گھروالوں کو بہت بڑے غم سے نجات دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نوح کو بھی ( ہم نے اپنی ہدایت بخشی ۔ یاد کرو ) جبکہ اس نے دعا کی اس سے پہلے ، تو ہم نے اس کی دعا قبول کی ، پس اس کو اور اس کے لوگوں کو عظیم کلفت سے نجات دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نوح ( علیہ السلام ) کہ جب انہوں نے اس سے قبل ( ہمیں ) پکارا پس ہم نے ان کی پکار ( دعا ) قبول فرمائی پھر ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کو ایک بڑی گھبراہٹ پریشانی سے نجات عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نوح نے ان سے پہلے ہمیں پکارا تو ہم نے اسکی دعا قبول کرلی ‘ ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نوح کو بھی ہم نے اسی نعمت سے نوازا اور ان کے سلسلہ میں وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے کہ جب انہوں نے بھی اس سے پہلے ہم ہی کو پکارا اپنی حاجت روائی ومشکل کشائی کے لئے تو ہم نے سن لیا ان کی پکار کو اور نجات دے دی ہم نے ان کو بھی اور ان کو ماننے والوں کو بھی اس بری گھبراہٹ سے

Translated by

Noor ul Amin

اور نوح کو بھی جبکہ ان سب سے پہلے انہوں نے ( ہمیں ) پکارا توہم نے ان کی دعاقبول کی پس انہیں اور ان کے گھر والوں کو زبردست مصیبت سے نجات دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نوح کو جب اس سے پہلے اس نے ہمیں پکارا تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی سختی سے نجات دی ( ف۱۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نوح ( علیہ السلام کو بھی یاد کریں ) جب انہوں نے ان ( انبیاء علیہم السلام ) سے پہلے ( ہمیں ) پکارا تھا سو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی پس ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑے شدید غم و اندوہ سے نجات بخشی

Translated by

Hussain Najfi

اور نوح ( ع ) ( کا ذکر کیجئے ) جب انہوں نے ( ان سب سے ) پہلے پکارا اور ہم نے ان کی دعا و پکار قبول کی اور انہیں اور ان کے اہل کو سخت غم و کرب سے نجات دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Remember) Noah, when he cried (to Us) aforetime: We listened to his (prayer) and delivered him and his family from great distress.

Translated by

Muhammad Sarwar

We answered the prayer of Noah who had prayed to Us before and saved him and his followers from the great disaster.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Nuh, when he cried (to Us) aforetime. We answered to his invocation and saved him and his family from the great distress.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Nuh, when he cried aforetime, so We answered him, and delivered him and his followers from the great calamity.

Translated by

William Pickthall

And Noah, when he cried of old, We heard his prayer and saved him and his household from the great affliction.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नूह की भी चर्चा करो, जबकि उस ने इस से पहले हमें पुकारा था, तो हम ने उस की सुन ली और हम ने उसे और उस के लोगों को बड़े क्लेश से छुटकारा दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نوح (علیہ السلام) (کے قصہ) کا تذکرہ کیجیئے جب کہ اس زمانہ (ابراہیمی) سے (بھی) پہلے انہوں نے دعا کی سو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو اور ان کے تابعین کو بڑے بھاری غم سے نجات دی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے نوح کو آواز دی جب اس سے پہلے اس نے ہمیں پکارا تھا ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے نجات دی۔ (٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہی نعمت ہم نے نوح کو دی۔ یاد کرو جبکہ ان سب سے پہلے اس نے ہمیں پکارا تھا۔ ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے نجات دی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نوح کو یاد کیجیے جب اس نے اس سے پہلے پکارا، سو ہم نے ان کی دعا قبول کی، پھر ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو بڑی بےچینی سے نجات دی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نوح کو جب اس نے پکارا اس سے پہلے   پھر قبول کرلی ہم نے اس کی دعا سو بچا دیا اس کو اور اس کے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ نوح (علیہ السلام) کا بھی تذکرہ کیجئے جب کہ اس نے ان واقعات سے بہت پہلے دعا کی سو ہم نے اس کی پکار سن لی پھر ہم نے اس کو اور اس کے متبعین کو بڑے بھاری غم سے نجات دی