Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 80

سورة الأنبياء

وَ عَلَّمۡنٰہُ صَنۡعَۃَ لَبُوۡسٍ لَّکُمۡ لِتُحۡصِنَکُمۡ مِّنۡۢ بَاۡسِکُمۡ ۚ فَہَلۡ اَنۡتُمۡ شٰکِرُوۡنَ ﴿۸۰﴾

And We taught him the fashioning of coats of armor to protect you from your [enemy in] battle. So will you then be grateful?

اورہم نے اسے تمہارے لئے لباس بنانے کی کاریگری سکھائی تاکہ لڑائی کے ضرر سے تمہارا بچاؤ ہو کیا تم شکر گزار بنو گے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَلَّمۡنٰہُ
اور سکھایا ہم نے اسے
صَنۡعَۃَ
بنایا
لَبُوۡسٍ
لباس کا
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لِتُحۡصِنَکُمۡ
تا کہ وہ بچائے تمہیں
مِّنۡۢ بَاۡسِکُمۡ
تمہاری جنگ سے
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
شٰکِرُوۡنَ
شکر گزار ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَلَّمۡنٰہُ
اور سکھائی ہم نے اُس کو
صَنۡعَۃَ
بنائی
لَبُوۡسٍ
زرہ کی
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لِتُحۡصِنَکُمۡ
تاکہ محفوظ رکھے تمہیں
مِّنۡۢ بَاۡسِکُمۡ
تمہاری جنگ سے
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
شٰکِرُوۡنَ
شکر ادا کرنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

And We taught him the fashioning of coats of armor to protect you from your [enemy in] battle. So will you then be grateful?

اورہم نے اسے تمہارے لئے لباس بنانے کی کاریگری سکھائی تاکہ لڑائی کے ضرر سے تمہارا بچاؤ ہو کیا تم شکر گزار بنو گے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے داؤد کو تمہارے (فائدہ کے) لئے زرہ بنانے کی صنعت سکھلا دی تھی تاکہ تمہیں لڑائی کی زد سے بچائے۔ پھر کیا تم شکرگزار بنتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اس کوتمہارے لیے زرہ بنانی سکھائی تاکہ تمہاری جنگ میں تمہیں محفوظ رکھے،توکیاتم شکراداکرنے والے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We taught him making of armour as dress for you, to protect you from what may harm you (in combat). So are you grateful?

اور اس کو سکھلایا ہم نے بنانا ایک تمہارا لباس کہ بچاؤ ہو تم کو تمہاری لڑائی میں سو کچھ تم شکر کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے انہیں تمہارے لیے لباس کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تمہیں بچائے تمہاری جنگ سے تو کیا تم شکر گزار بنتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It was We Who taught him the art of making coats of mail for your benefit so that it may protect you from each other's violence. Do you, then, give thanks?

اور ہم نے اس کے تمہارے فائدے کے لیے زرہ بنانے کی صنعت سکھا دی تھی ، تاکہ تم کو ایک دوسرے کی مار سے بچائے ، 72 پھر کیا تم شکر گزار ہو؟ 73

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے انہیں تمہارے فائدے کے لیے ایک جنگی لباس ( یعنی زرہ ) بنانے کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تمہیں لڑائی میں ایکد وسرے کی زد سے بچائیں ۔ ( ٣٤ ) اب بتاؤ کہ کیا تم شکر گذار ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم ہی نے دائود کو تمہارے لئے ایک پہناوا بنانا سکھایا کہ (جنگ میں 8) ایک دوسرے کے مارے تم کو بچائے (یعنی زرہ بنانا) تو کیا تم اس نعمت کا) شکر کرو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کو تمہارے لئے زرہ (بنانے) کی صنعت سکھائی تاکہ (وہ زرہ) تمہیں لڑائی میں ایک دوسرے کی زد سے بچائے پس کیا تم اس (نعمت) کا شکر کرو گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اسے زرہ بنانا سکھائی تاکہ وہ جنگ میں تمہاری حفاظت کرے۔ کیا پھر تم شکر کرنے والے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضرر) سے بچائے۔ پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We taught him the art of making the coats of mail for you that it may protect you from your violence; are ye then thankful?

اور ہم نے انہیں زرہ کی صنعت تمہارے (نفع کے) لئے سکھلا دی تھی تاکہ وہ تم کو تمہاری لڑائی میں بچائے ۔ سو کیا تم شکر ادا کرو گے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کو تمہارے لئے ایک خاص جنگی لباس کی صنعت سکھائی ، تاکہ وہ تم کو جنگ میں محفوظ رکھے تو کیا تم بھی اسی طرح شکر کرنے والے بنتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان ( داؤد علیہ السلام ) کو تمہارے لیے زرہ بنانے ( کا ہنر ) بھی زکھایا تھا تاکہ وہ تم کو تمہاری لڑائی ( کے ضرر ) سے بچائیں پس کیا تم شکر کرنے والے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے اسے تمہارے لیے ایک طرح کی زرہ بنانی بھی سکھا دی تاکہ تم کو لڑائی کے ضرر سے بچائے پس تم کو شکر گزار ہونا چاہیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کو تمہارے لئے ایک خاص لباس زرہ کی صنعت بھی سکھا دی تھی تاکہ وہ تمہیں لڑائی میں ایک دوسرے کی زد سے بچا سکے تو کیا تم لوگ شکر گزار بنتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے دائودکوتمہارے ( فائدہ کے ) لئے زرہ بنانے کی صنعت سکھلادی تھی تاکہ تمہیں لڑائی کی زد سے بچائے پھر کیا تم شکرگزار بنتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے اسے تمہارا ایک پہناوا بنانا سکھایا کہ تمہیں تمہاری آنچ سے ( زخمی ہونے سے ) بچائے ( ف۱۳۹ ) تو کیا تم شکر کروگے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کو تمہارے لئے زِرہ بنانے کا فن سکھایا تھا تاکہ وہ تمہاری لڑائی میں تمہیں ضرر سے بچائے ، تو کیا تم شکر گزار ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں تمہارے فائدہ کیلئے زرہ بنانے کی صنعت سکھائی تھی تاکہ وہ تمہیں تمہاری لڑائی میں ایک دوسرے کی زد سے بچائے ۔ کیا تم اس ( احسان ) کے شکرگزار ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It was We Who taught him the making of coats of mail for your benefit, to guard you from each other's violence: will ye then be grateful?

Translated by

Muhammad Sarwar

We taught him the art of making coats of mail so that you could protect yourselves during a war. Will you then give thanks?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We taught him the making of metal coats of mail (for battles), to protect you in your fighting. Are you then grateful

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We taught him the making of coats of mail for you, that they might protect you in your wars; will you then be grateful?

Translated by

William Pickthall

And We taught him the art of making garments (of mail) to protect you in your daring. Are ye then thankful?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उसे तुम्हारे लिए एक परिधान (बनाने) की शिल्प-कला भी सिखाई थी, ताकि युद्ध में वह तुम्हारी रक्षा करे। फिर क्या तुम आभार मानते हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کو زرہ (بنانے) کی صنعت تم لوگوں کے (نفع کے) واسطے سکھلائی تاکہ وہ (زرہ) تم کو لڑائی (میں) ایک دوسرے کی زد سے بچائے سو تم شکر کرو گے بھی (یا نہیں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے اس کو تمہارے فائدے کے لیے زرہ بنانے کی صنعت سکھائی تھی تاکہ تم کو ایک دوسرے کے لڑائی کے وقت مار سے بچائے پھر کیا تم شکرادا کرتے ہو ؟ “ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے اس کو تمہارے فائدے کے لیے ذرہ بنانے کی صنعت سکھا دی تھی ‘ تاکہ تم کو ایک دوسرے کی مار سے بچائے ‘ پھر کیا تم شکر گزار ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے داؤد کو زرہ بنانے کی صنعت سکھائی، تاکہ وہ تمہیں جنگ میں محفوظ رکھے۔ سو کیا تم شکر کرنے والے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کو سکھلایا ہم نے بنایا ایک تمہارا لباس کہ بچاؤ ہو تم کو تمہاری لڑائی میں سو کچھ تم شکر کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے دائود (علیہ السلام) کو تمہارے لئے زرہ کا بنانا سکھایا تاکہ وہ زرہ تمہاری لڑائی میں تم کو محفوظ رکھے تو کیا تم اس نعمت کا شکر بجالائو گے