Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 90

سورة الأنبياء

فَاسۡتَجَبۡنَا لَہٗ ۫ وَ وَہَبۡنَا لَہٗ یَحۡیٰی وَ اَصۡلَحۡنَا لَہٗ زَوۡجَہٗ ؕاِنَّہُمۡ کَانُوۡا یُسٰرِعُوۡنَ فِی الۡخَیۡرٰتِ وَ یَدۡعُوۡنَنَا رَغَبًا وَّ رَہَبًا ؕوَ کَانُوۡا لَنَا خٰشِعِیۡنَ ﴿۹۰﴾

So We responded to him, and We gave to him John, and amended for him his wife. Indeed, they used to hasten to good deeds and supplicate Us in hope and fear, and they were to Us humbly submissive.

ہم نے اس کی دعا قبول فرما کر اس یحیی ( علیہ السلام ) عطا فرمایا اور ان کی بیوی کو ان کے لئے درست کر دیا یہ بزرگ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتے تھے اور ہمیں لالچ طمع اور ڈر خوف سے پکارتے تھے ۔ ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَجَبۡنَا
تو دعا قبول کر لی ہم نے
لَہٗ
اس کی
وَوَہَبۡنَا
اور عطا کیا ہم نے
لَہٗ
اسے
یَحۡیٰی
یحیی
وَاَصۡلَحۡنَا
اور درست کر دی ہم نے
لَہٗ
اس کے لیے
زَوۡجَہٗ
بیوی اس کی
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
یُسٰرِعُوۡنَ
وہ جلدی کرتے
فِی الۡخَیۡرٰتِ
نیکیوں میں
وَ یَدۡعُوۡنَنَا
اور وہ پکارتے تھے ہمیں
رَغَبًا
رغبت
وَّرَہَبًا
اور خوف سے
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
لَنَا
ہماری ہی لیے
خٰشِعِیۡنَ
خشوع کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَجَبۡنَا
تو دُعا قبول کی ہم نے
لَہٗ
اُس کی
وَوَہَبۡنَا
اور نوازا ہم نے
لَہٗ
اسے
یَحۡیٰی
یحییٰ
وَاَصۡلَحۡنَا
اور درست کردیا ہم نے
لَہٗ
اُس کے لیے
زَوۡجَہٗ
اس کی بیوی کو
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
تھے
یُسٰرِعُوۡنَ
جلدی کرتے
فِی الۡخَیۡرٰتِ
نیک کاموں میں
وَ یَدۡعُوۡنَنَا
اور وہ پکارتے تھے ہمیں
رَغَبًا
رغبت سے
وَّرَہَبًا
اور خوف سے
وَکَانُوۡا
اور وہ تھے
لَنَا
ہمارے لیے
خٰشِعِیۡنَ
عاجزی کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

So We responded to him, and We gave to him John, and amended for him his wife. Indeed, they used to hasten to good deeds and supplicate Us in hope and fear, and they were to Us humbly submissive.

ہم نے اس کی دعا قبول فرما کر اس یحیی ( علیہ السلام ) عطا فرمایا اور ان کی بیوی کو ان کے لئے درست کر دیا یہ بزرگ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتے تھے اور ہمیں لالچ طمع اور ڈر خوف سے پکارتے تھے ۔ ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو ان کی بھی ہم نے دعا قبول کی اور انھیں یحییٰ عطا کیا اور ان کی بیوی کو اولاد کے قابل بنادیا یہ سب لوگ بھلائی کے کاموں کے طرف لپکتے تھے اور ہمیں شوق اور خوف سے پکارتے تھے اور یہ سب ہمارے آگے جھک جانے والے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے اس کی دُعاقبول کی اوراسے یحییٰ سے نوازااوراُس کی بیوی کو اُس کے لیے درست کردیا،یقیناوہ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں رغبت اورخوف سے پکارتے تھے اورہمارے لیے عاجزی کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We responded to him and gave him Yahya and made his wife good for him. They used to race towards the good deeds and call Us with hope and fear; and they were humble to Us.

پھر ہم نے سن لی اس کی دعا اور بخشا اس کو یحییٰ اور اچھا کردیا اس کی عورت کو وہ لوگ دوڑتے تھے بھلائیوں پر اور پکارتے تھے ہم کو توقع سے اور ڈر سے اور تھے ہمارے آگے عاجز۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے یحییٰ (علیہ السلام) (جیسا بیٹا) عطا فرمایا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے صحت مند بنا دیا یقیناً یہ لوگ ہیں جو بھلائی کے کاموں میں بہت جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے رغبت اور خوف سے اور وہ سب ہمارے سامنے عاجزی اختیار کرنے والے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So We accepted his prayer and bestowed upon him John, and We made his wife fit (to bear a child). Verily they hastened in doing good works and called upon Us with longing and fear, and humbled themselves to Us.

پس ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے یحیی عطا کیا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے درست کر دیا ۔ 86 یہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پکارتے تھے ، اور ہمارے آگے جھکے ہوئے تھے ۔ 87

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ان کی دعا قبول کی ، اور ان کو یحیی ( جیسا بیٹا ) عطا کیا ، اور ان کی خاطر ان کی بیوی کو اچھا کردیا ، ( ٤٢ ) یقینا یہ لوگ بھلائی کے کاموں میں تیزی دکھاتے تھے ، اور ہمیں شوق اور رعب کے عالم میں پکارا کرتے تھے ، اور ان کے دل ہمارے آگے جھکے ہوئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور اس کو یحییٰ (فرزند) عنایت کیا اور 4 اور اس کی بی بی کو بھلا کردیا (ان کا بانجھ پنا جاتا رہا یا ان کے اخلاق اچھے ہوگئے یہ سب پیغمبر جن کا ذکر ہوا ہے زکریا اور یحییٰ اور ان کے گھر والے) نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہم کو توقع اور ڈر دیکھ کر پکارتے تھے اور ہمارے سامنے گڑگڑاتے (عاجزی کرتے رہتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو یحییٰ (علیہ السلام) بخشے اور ان کی اہلیہ کو (جو بانجھ تھیں ، اولاد کے) قابل بنادیا بیشک یہ سب لوگ نیک کاموں میں بہت جلدی کیا کرتے تھے اور ہمیں امید اور خوف سے پکارتے تھے اور ہمارے سامنے عاجزی کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا اور اس کو یحییٰ عطا کیا اور اس کی بیوی کو درست کردیا (ماں بننے کے قابل بنا دیا) ۔ یہ وہ لوگ تھے جو نیکیوں میں دوڑتے تھے اور ہمیں رغبت و محبت اور خوف سے پکارتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان کی پکار سن لی۔ اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو اُن کے (حسن معاشرت کے) قابل بنادیا۔ یہ لوگ لپک لپک کر نیکیاں کرتے اور ہمیں امید سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We answered him, and We bestowed on him Yahya and We made sound for him his spouse. Verily they Were wont to vie with one anot her in good deeds and to call upon us with longing and dread, and they were ever before us meek.

سو ہم نے ان کی (پکار) سن لی اور ہم نے انہیں یحییٰ کو عطا کیا ۔ اور ان کی خاطر ہم نے ان کی بیوی کو صحیح کردیا ۔ بیشک یہ (سب) نیک کاموں میں دوڑنے والے تھے اور ہم کو پکارتے رہتے تھے شوق اور خوف کے ساتھ اور ہمارے سامنے دب کر رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور ہم نے اس کو یحییٰ عطا فرمایا اور اس کی بیوی کو اس کیلئے سازگار کردیا ۔ بیشک یہ نیکی کے کاموں میں سبقت کرنے والے اور امید وبیم ، ہر حال میں ہماری ہی عبادت کرنے والے اور ہمارے آگے سرفگندہ رہنے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے لیے ( ان کی دعا ) قبول کی اور ہم نے ان کو یحییٰ ( علیہ السلام ) عطا فرمایا اور ان کی بیوی کو اس ( اولاد ) کے لیے قابل بنایا ، بے شک یہ ( سب حضرات ) نیکی کے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں امید ( وشوق ) اور ڈر ( خوف ) سے پکارتے تھے اور ہمارے لیے عاجزی کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان کی پکار سن لی اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو اولاد کے قابل بنا دیا یہ لوگ لپک لپک کر نیکیاں کرتے ہمیں امید اور خوف سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ہم نے ان کی دعاء بھی قبول کرلی اور ان کو یحییٰ جیسا بیٹا بھی عطا کیا اور ان کی خاطر ان کی بیوی کو بھی ہم نے اولاد کے قابل بنادیا بلاشبہ یہ مذکورہ بالا سب حضرات لپک لپک کر نیک کام کرتے تھے اور یہ سب ہم ہی کو پکارا کرتے تھے رغبت اور خوف کے ساتھ اور یہ سب ہمارے حضور ہی جھکے رہتے تھے صدق و اخلاص کے ساتھ۔

Translated by

Noor ul Amin

سوان کی بھی ہم نے دعاقبول کی اور انہیں یحییٰ عطا کیا اوران کی بیوی کو اولادکے قابل بنادیایہ سب لوگ بھلائی کے کاموں کی طرف لپکتے تھے اور ہمیں امید اور خوف سے پکارتے تھے اور یہ سب ہمارے آگے جھک جانے والے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے ( ف۱۵۸ ) یحییٰ عطا فرمایا اور اس کے لیے اس کی بی بی سنواری ( ف۱۵۹ ) بیشک وہ ( ف۱٦۰ ) بھلے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے امید اور خوف سے ، اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں یحیٰی ( علیہ السلام ) عطا فرمایا اور ان کی خاطر ان کی زوجہ کو ( بھی ) درست ( قابلِ اولاد ) بنا دیا ۔ بیشک یہ ( سب ) نیکی کے کاموں ( کی انجام دہی ) میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں شوق و رغبت اور خوف و خشیّت ( کی کیفیتوں ) کے ساتھ پکارا کرتے تھے ، اور ہمارے حضور بڑے عجز و نیاز کے ساتھ گڑگڑاتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں یحییٰ ( جیسا بیٹا ) عطا کیا اور ان کی بیوی کو ان کیلئے تندرست کر دیا ۔ یہ لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہم کو شوق و خوف ( اور امید و بیم ) کے ساتھ پکارتے تھے اور وہ ہمارے لئے ( عجز و نیاز سے ) جھکے ہوئے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We listened to him: and We granted him Yahya: We cured his wife's (Barrenness) for him. These (three) were ever quick in emulation in good works; they used to call on Us with love and reverence, and humble themselves before Us.

Translated by

Muhammad Sarwar

We answered his prayer and granted him his son, John, by making his wife fruitful. They were people who would compete with each other in good deeds and pray to Us with love and reverence. With Us they were all humble people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We answered his call, and We bestowed upon him Yahya, and cured his wife for him. Verily, they used to hasten on to do good deeds, and they used to call on Us with hope and fear, and they were Khashi`in before Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We responded to him and gave him Yahya and made his wife fit for him; surely they used to hasten, one with another In deeds of goodness and to call upon Us, hoping and fearing and they were humble before Us.

Translated by

William Pickthall

Then We heard his prayer, and bestowed upon him John, and adjusted his wife (to bear a child) for him. Lo! they used to vie one with the other in good deeds, and they cried unto Us in longing and in fear, and were submissive unto Us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः हम ने उस की प्रार्थना स्वीकार कर ली और उसे याह्या् प्रदान किया और उस के लिए उस की पत्नी को स्वस्थ कर दिया। निश्चय ही वे नेकी के कामों में एक-दूसरे के मुक़ाबले में जल्दी करते थे। और हमें ईप्सा (चाह) और भय के साथ पुकारते थे और हमारे आगे दबे रहते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ہم نے ان کو یحییٰ فرزند عطا فرمایا اور ان کی خاطر سے ان کی بی بی کو (جو کہ بانجھ تھیں) اولاد کے قابل کردیا یہ سب نیک کاموں میں دوڑتے تھے امید و بیم کے ساتھ ہمای عبادت کرتے تھے اور ہمارے سامنے دب کر رہتے تھے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے یحییٰ عطا کیا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے صحت مند کردیا۔ یہ لوگ نیکی کے کاموں میں آگے بڑھنے والے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پکارنے والے تھے۔ “ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے یحییٰ عطا کیا اور اس کی بیوی کو اس کے لئے درست کردیا ۔ یہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پکارتے تھے اور ہمارے آگے جھکے ہوئے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں یحییٰ عطا کردیا اور ان کی بیوی کو اولاد کے قابل بنا دیا بلاشبہ یہ لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں رغبت کے ساتھ اور ڈرتے ہوئے پکارا کرتے تھے اور ہمارے سامنے خشوع سے رہتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے سن لی اس کی دعا اور بخشا اس کو یحییٰ اور اچھا کردیا اس کی عورت کو وہ لوگ دوڑتے تھے بھلائیوں پر اور پکارتے تھے ہم کو توقع سے اور ڈر سے اور تھے ہمارے آگے عاجز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو ہم نے اس کی پکار سن لی اور ہم نے اس کو یحییٰ عطا کیا اور اس کے لئے اس کی بیوی کو ولادت کے قابل کردیا۔ یہ سب مذکورئہ بالا حضرات بھلے کاموں کے کرنے میں دوڑتے تھے اور امید و خوف کے ساتھ ہم کو پکارا کرتے تھے اور یہ لوگ ہمارے سامنے عاجزی و نیاز مندی کرنے والے تھے