Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 96

سورة الأنبياء

حَتّٰۤی اِذَا فُتِحَتۡ یَاۡجُوۡجُ وَ مَاۡجُوۡجُ وَ ہُمۡ مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ یَّنۡسِلُوۡنَ ﴿۹۶﴾

Until when [the dam of] Gog and Magog has been opened and they, from every elevation, descend

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
فُتِحَتۡ
کھولے جائیں گے
یَاۡجُوۡجُ
یاجوج
وَمَاۡجُوۡجُ
اور ماجوج
وَہُمۡ
اور وہ
مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ
ہر بلندی سے
یَّنۡسِلُوۡنَ
وہ تیز چل پڑٰیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَتّٰۤی
حتی کہ
اِذَا
جب
فُتِحَتۡ
کھول دیے جائیں گے
یَاۡجُوۡجُ
یا جوج
وَمَاۡجُوۡجُ
اور ماجوج
وَہُمۡ
اور وہ
مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ
ہر بلندی سے
یَّنۡسِلُوۡنَ
دوڑ پڑیں گے
Translated by

Juna Garhi

Until when [the dam of] Gog and Magog has been opened and they, from every elevation, descend

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے نیچے کو دوڑتے آئیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حتیٰ کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیے جائیں گے اوروہ ہربلندی سے دوڑ پڑیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

until when the Ya&juj and Ma&juj (Gog and Magog) are released, while they run down from every height,

یہاں تک کہ جب کھول دیئے جائیں یاجوج اور ماجوج اور وہ ہر اوچان سے پھسلتے چلے آئیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تک کہ جب کھول دیے جائیں گے یاجوج اور ماجوج اور وہ ہر اونچائی کے اوپر سے پھسلتے ہوئے چلے آئیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

until Gog and Magog are let loose, and begin swooping from every mound,

یہاں تک کہ جب یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں گے اور ہر بلندی سے وہ نکل پڑیں گے اور وعدہ بر حق کے پورا ہونے کا وقت قریب آلگے گا 93

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا ، اور وہ ہر بلندی سے پھسلتے نظر آئیں گے ۔ ( ٤٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب تک (یا جوج، ماجوج ذوالقرنین کی روک سے) کھول دیئے جائیں یعنی قیامت قائم ہوا اور وہ ہر چڑھائو سے دوڑ پڑیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ (بوجہ کثرت کے) ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے چلے آ رہے ہوں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں تک کہ یاجوج ماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Until when Ya'juj and Ma'juj are let out, and from every mound they are trickling down.

یہاں تک کہ یاجوج وماجوج کھول دئیے جائیں اور وہ ہر بلندی سے نکل پڑیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ وہ وقت آجائے جب یاجوج ماجوج کھول دیے جائیں اور وہ ہر بلندی سے پل پڑیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے اس حال میں کہ وہ ہر ٹیلے ( بلندی ) سے دوڑتے ہوئے آئیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہاں تک کہ جب وہ وقت موعود آپہنچے جس کا ابتدائی سامان یہ ہوگا کہ یاجوج ماجوج کھول دئیے جائیں گے اور وہ اپنی خوفناک کثرت کے سبب ہر بلندی سے امڈے چلے آرہے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائینگے اور وہ ہربلندی سے نیچے کو دوڑتے آئیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک کہ جب کھولے جائیں گے یاجوج و ماجوج ( ف۱٦۹ ) اور وہ ہر بلندی سے ڈھلکتے ہوں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے اتر آئیں گے

Translated by

Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب یاجوج و ماجوج کھول دیئے جائیں گے تو وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Until the Gog and Magog (people) are let through (their barrier), and they swiftly swarm from every hill.

Translated by

Muhammad Sarwar

until Gog and Magog are let loose to rush down from the hills.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Until, when Ya'juj and Ma'juj (Gog and Magog people) are let loose, and they swoop down from every Hadab.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Even when Gog and Magog are let loose and they shall break forth from every elevated place.

Translated by

William Pickthall

Until, when Gog and Magog are let loose, and they hasten out of every mound,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यहाँ तक कि वह समय आ जाए जब याजूज और माजूज खोल दिए जाएँगे। और वे हर ऊँची जगह से निकल पड़ेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہاں تک کہ جب یاجوج ماجوج کھول دیے جاویں گے اور وہ (غایت کثرت کی وجہ سے) ہر بلندی سے ( جیسے پہاڑ اور ٹیلہ) نکلتے (معلوم) ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہاں تک کہ جب یاجوج وماجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے نکل پڑیں گے اور وعدہ پورا ہونے کا وقت قریب آجائے گا۔ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہاں تک کہ جب یاجوج و ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور ہر بلندی سے وہ نکل پڑیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہاں تک کہ جب یاجوج ماجوج کھول دئیے جائیں گے اور وہ ہر اونچی جگہ سے جلدی جلدی چلے آئیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں تک کہ جب کھول دیے جائیں یاجوج وماجوج اور وہ ہر اوچان سے پھسلتے چلے آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہاں تک کہ جب یاجوج وماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے چلے آئیں