Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 15

سورة الحج

مَنۡ کَانَ یَظُنُّ اَنۡ لَّنۡ یَّنۡصُرَہُ اللّٰہُ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ فَلۡیَمۡدُدۡ بِسَبَبٍ اِلَی السَّمَآءِ ثُمَّ لۡیَقۡطَعۡ فَلۡیَنۡظُرۡ ہَلۡ یُذۡہِبَنَّ کَیۡدُہٗ مَا یَغِیۡظُ ﴿۱۵﴾

Whoever should think that Allah will not support [Prophet Muhammad] in this world and the Hereafter - let him extend a rope to the ceiling, then cut off [his breath], and let him see: will his effort remove that which enrages [him]?

جس کا خیال یہ ہو کہ اللہ تعالٰی اپنے رسول کی مدد دونوں جہان میں نہ کرے گا وہ اونچائی پر ایک رسہ باندھ کر ( اپنے حلق میں پھندا ڈال کر اپنا گلا گھونٹ لے ) پھر دیکھ لے کہ اس کی چالاکیوں سے وہ بات ہٹ جاتی ہے جو اسے تڑپا رہی ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
یَظُنُّ
سمجھتا
اَنۡ
یہ کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یَّنۡصُرَہُ
مدد کرے گا اس کی
اللّٰہُ
اللہ
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَ الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
فَلۡیَمۡدُدۡ
پس چاہیے کہ وہ دراز کر لے
بِسَبَبٍ
ایک رسی
اِلَی السَّمَآءِ
طرف آسمان کے
ثُمَّ لۡیَقۡطَعۡ
پھر چاہیے کہ وہ کاٹ ڈالے
فَلۡیَنۡظُرۡ
پھر چاہیے کہ وہ دیکھے
ہَلۡ
کیا
یُذۡہِبَنَّ
واقعی لے جاتی ہے
کَیۡدُہٗ
تدبیر اس کی
مَا
اس(چیز )کو
یَغِیۡظُ
جو غصہ دلاتی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جو
کَانَ
شخص ہے
یَظُنُّ
گمان رکھتا
اَنۡ
یہ کہ
لَّنۡ یَّنۡصُرَہُ
ہر گز نہیں مدد کرے گا اس کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَ الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
فَلۡیَمۡدُدۡ
تو چاہیے کہ وہ دراز کرے
بِسَبَبٍ
ایک رسی
اِلَی السَّمَآءِ
آسمان تک
ثُمَّ
پھر
لۡیَقۡطَعۡ
چاہیے کہ وہ کاٹ ڈالے
فَلۡیَنۡظُرۡ
پھر چاہیے کہ وہ دیکھے
ہَلۡ
کیا
یُذۡہِبَنَّ
واقعی لے جائے گی
کَیۡدُہٗ
تد بیر اس کی
مَا
جو
یَغِیۡظُ
غصہ دلاتی ہے
Translated by

Juna Garhi

Whoever should think that Allah will not support [Prophet Muhammad] in this world and the Hereafter - let him extend a rope to the ceiling, then cut off [his breath], and let him see: will his effort remove that which enrages [him]?

جس کا خیال یہ ہو کہ اللہ تعالٰی اپنے رسول کی مدد دونوں جہان میں نہ کرے گا وہ اونچائی پر ایک رسہ باندھ کر ( اپنے حلق میں پھندا ڈال کر اپنا گلا گھونٹ لے ) پھر دیکھ لے کہ اس کی چالاکیوں سے وہ بات ہٹ جاتی ہے جو اسے تڑپا رہی ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص یہ خیال کرتا ہو کہ اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد نہیں کرے گا (اور دوسروں کی طرف رجوع کرے) اسے چاہئے کہ آسمان تک ایک رسی لٹکائے پھر اسے کاٹ ڈالے اور دیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیر اس چیز کو دفع کرسکتی ہے جو اسے غصہ دلاتی ہے ؟ (خواہ وہ کتنی ہی کوشش کرے تقدیر کے فیصلے کو بدل نہیں سکتا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوشخص یہ گمان رکھتاہے کہ اﷲ تعالیٰ دنیااور آخرت میں اس کی ہرگزمدد نہیں کرے گاتواسے ایک رسی آسمان تک دراز کرنی چاہیے پھر اسے کاٹ دینا چاہیے پھرا سے دیکھنا چاہیے کیاواقعی اس کی تدبیراس کولے جائے گی جواسے غصہ دلاتی ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If someone thinks that Allah will never help him (the Holy Prophet ) in this world and in the Hereafter, he should stretch a rope to the sky, then cut (Allah&s communication) off (from the prophet) and see whether his effort can really remove what irritates (him).

جس کو یہ خیال ہو کہ ہرگز نہ مدد کرے گا اس کی اللہ دنیا میں اور آخرت میں تو تان لے ایک رسی آسمان کو پھر کاٹ ڈالے اب دیکھے کچھ جاتا رہا اس کی اس تدبیر سے اس کا غصہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس شخص کو یہ گمان ہو کہ اللہ ہرگز اس کی مدد نہیں کرے گا دنیا اور آخرت میں تو اسے چاہیے کہ وہ ایک رسّی آسمان کی طرف تانے پھر اسے کاٹ دے پھر دیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیر اس چیز کو دور کردیتی ہے جو اسے غصہ میں لاتی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Anyone who fancies that Allah will not support him in this world and in the Hereafter, let him reach out to heaven through a rope, and then make a hole in the sky and see whether his device can avert that which enrages him.

جو شخص یہ گمان رکھتا ہو کہ اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی کوئی مدد نہ کرے گا اسے چاہیے کہ ایک رسی کے ذریعے آسمان تک پہنچ کر شگاف لگائے ، پھر دیکھ لے کہ آیا اس کی تدبیر کسی ایسی چیز کو رد کر سکتی ہے جو اس کو ناگوار ہے 22 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص یہ سمجھتا تھا کہ اللہ دنیا اور آخرت میں اس ( پیغمبر ) کی مدد نہیں کرے گا تو وہ آسمان تک ایک رسی تان کر رابطہ کاٹ ڈالے ، پھر دیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیر اس کی جھنجلاہٹ دور کرسکتی ہے ؟ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو (کافر) یہ سمجھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انبیاء اور آخرت میں مدد نہ کرے گا اس کو چاہیے کہ ایک رسی چھت پر لٹکائے پھر پھانسی ڈال لے اور دیکھے اس تدبیر سے اس کا غصہ اور حسدا دور ہوتا ہے (یا نہیں) 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو یہ خیال کرتا ہے کہ اللہ ان (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کی دنیا اور آخرت میں ہرگز مدد نہیں فرمائیں گے تو اس کو چاہیے کہ ایک رسی آسمان تک تان لے پھر (اس کے ذریعے آسمان پر پہنچ کر) اگر ہوسکے (تو وحی کو) ختم کردے پھر دیکھ لے کہ کیا اس کی یہ تجویز اس کے غصے کو دور کرسکتی ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ دنیا اور آخرت میں اللہ اس کی کوئی مدد نہ کرے گا اسے چاہیے کہ وہ ایک رسی کے ذریعے آسمان تک پہنچ کر اس وحی کے سلسلہ کو کاٹ ڈالے پھر یہ دیکھ لے کہ اس کی تدبیر کسی ایسی چیز کو دور کر اسکتی ہے جو اسے گوارانہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ خدا اس کو دنیا اور آخرت میں مدد نہیں دے گا تو اس کو چاہیئے کہ اوپر کی طرف (یعنی اپنے گھر کی چھت میں) ایک رسی باندھے پھر (اس سے اپنا) گلا گھونٹ لے۔ پھر دیکھے کہ آیا یہ تدبیر اس کے غصے کو دور کردیتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever hath been imagining that Allah shall not make him victorious in the world and the Hereafter, let him stretch a cord up to the heaven and let him cut it, and let him look if his stratagem can do away that whereat he enrageth.

جو شخص یہ خیال رکھتا ہے کہ اللہ اپنے رسوک کی مدد دنیا اور آخرت میں نہ کرے گا تو اسے چاہیے کہ ایک رسی آسمان تک تان لے پھر سلسلہ وحی کو کاٹ دے تو غور کرنا چاہیے کہ آیا اس کی تدبیر اس کی ناگواری کی چیز کو موقوف کر اسکتی ہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو یہ گمان رکھتا ہو کہ خدا دنیا اور آخرت میں اس کی مدد نہیں کرے گا تو وہ آسمان تک ایک رسی تانے اور پھر اپنے معاملہ کا فیصلہ کر ڈالے اور دیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیر اس کے غم کو دور کرنے والی بنتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) اس کی ہرگز دنیا اور آخرت میں مدد نہیں کریں گے چاہیے کہ وہ آسمان تک ایک رسی لٹکالے پھر اسے کاٹ ڈالے پھر دیکھے کیا اس کی تدبیر اس چیز کو دور کرسکتی ہے جو اسے ناپسند ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص یہ گمان یقینا کرتا ہو کہ اللہ اس کو دنیا و آخرت میں مدد نہیں دے گا تو اس کو چاہیے کہ اوپر کی طرف ایک رسی باندھے پھر اس سے اپنا گلا گھونٹ لے اب دیکھے کہ اس کی تدبیر سے اس کا غصہ کچھ جاتا رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی یہ گمان رکھتا ہو کہ اللہ اس کی کوئی مدد نہیں فرمائے گا دنیا وآخرت میں تو اس کو چاہیے کہ وہ ایک رسی تان لے آسمان کی طرف پھر وہ کاٹ ڈالے سلسلہ وحی کو پھر دیکھ لے کہ کیا اس کی تدبیر رد کرسکتی ہے اس چیز کو جو اس کو غصہ دلاتی ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

جوشخص خیال کرتاہوکہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول ( محمد ) کی دنیااورآخرت میں مدد نہیں کرے گااسے چاہیے کہ چھت سے ایک رسی لٹکا دے پھراپناگلہ گھونٹ لے ، اور پھردیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیراس چیزکورفع کرسکتی ہے جو اسے غصہ دلاتی ہے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو یہ خیال کرتا ہو کہ اللہ اپنے نبی ( ف٤۰ ) کی مدد نہ فرمائے گا دنیا ( ف٤۱ ) اور آخرت میں ( ف٤۲ ) تو اسے چاہیے کہ اوپر کو ایک رسی تانے پھر اپنے آپ کو پھانسی دے لے پھر دیکھے کہ اس کا یہ داؤں کچھ لے گیا اس بات کو جس کی اسے جلن ہے ( ف٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ اﷲ اپنے ( محبوب و برگزیدہ ) رسول کی دنیا و آخرت میں ہرگز مدد نہیں کرے گا اسے چاہئے کہ ( گھر کی ) چھت سے ایک رسی باندھ کر لٹک جائے پھر ( خود کو ) پھانسی دے لے پھر دیکھے کیا اس کی یہ تدبیر اس ( نصرتِ الٰہی ) کو دور کر دیتی ہے جس پر غصہ کھا رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ خدا دنیا اور آخرت میں اس کی مدد نہیں کرے گا تو اسے چاہیے کہ ایک رسی کے ذریعہ آسمان تک پہنچ کر شگاف لگائے ۔ پھر دیکھے کہ آیا اس کی یہ تدبیر اس چیز کو دور کر سکتی ہے جو اسے غصہ میں لا رہی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any think that Allah will not help him (His Messenger) in this world and the Hereafter, let him stretch out a rope to the ceiling and cut (himself) off: then let him see whether his plan will remove that which enrages (him)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who thought that God would never grant victory to (Muhammad), in this world nor in the life hereafter (and now that he is victorious) should hang themselves by the necks from the ceiling, then cut the rope and see if this can do away with what has enraged them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whoever thinks that Allah will not help him in this world and in the Hereafter, let him stretch out a rope to the ceiling and let him strangle himself. Then let him see whether his plan will remove that whereat he rages!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever thinks that Allah will not assist him in this life and the hereafter, let him stretch a rope to the ceiling, then let him cut (it) off, then let him see if his struggle will take away that at which he is enraged.

Translated by

William Pickthall

Whoso is wont to think (through envy) that Allah will not give him (Muhammad) victory in the world and the Hereafter (and is enraged at the thought of his victory), let him stretch a rope up to the roof (of his dwelling), and let him hang himself. Then let him see whether his strategy dispelleth that whereat he rageth!.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कोई यह समझता है कि अल्लाह दुनिया और आख़िरत में उस की (रसूल की) कदापि कोई सहायता न करेगा तो उसे चाहिए कि वह आकाश की ओर एक रस्सी ताने, फिर (अल्लाह की सहायता के सिलसिले को) काट दे। फिर देख ले कि क्या उस का उपाय उस चीज़ को दूर कर सकता है जो उसे क्रोध में डाले हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص (رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مخالفت کر کے) اس بات کا خیال رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ رسول (علیہ السلام) کی دنیا اور آخرت میں مدد نہ کرے گا تو اس کو چاہیے کہ ایک رسی آسمان تک تان لے پھر (اس کے ذریعے سے آسمان پر پہنچ کر اگر ہو سکے) اس وحی کو موقوف کرادے (4) پھر (اب) غور کرنا چاہیے آیا اس کی (یہ) تدبیر اس کی ناگواری کی چیز کو (یعنی وحی کو) موقوف کرسکتی ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد نہیں کرے گا اسے چاہیے کہ ایک رسی کے ذریعے آسمان تک پہنچنے کی کوشش کرئے پھر اسے کاٹ ڈالے پھر دیکھ لے کہ آیا اس کی تدبیر کسی ایسی چیز کو رد کرسکتی ہے جو اس کو ناگوار ہے۔ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو شخص یہ گمان رکھتا ہو کہ اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی کوئی مدد نہ کرے گا ، اسے چاہئے کہ ایک رسی کے ذریعے آسمان تک پہنچ کر شگاف لگائے پھر دیکھ لے کر آیا اس کی تدبیر کسی ایسی چیز کو رد کرسکتی ہے جو اس کو ناگوار ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص یہ خیال کرتا ہو کہ اللہ دنیا میں اور آخرت میں اپنے رسول کی مدد نہ کرے گا تو اسے چاہئے کہ آسمان تک ایک رسی تان لے پھر کاٹ دے پھر دیکھ لے آیا اس کی تدبیر اس کے غیظ کی چیز کو ختم کرسکتی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس کو یہ خیال ہو کہ ہرگز نہ مدد کرے گا اس کی اللہ دنیا میں اور آخرت میں تو تان لے ایک رسی آسمان کو پھر کاٹ ڈالے اب دیکھے کچھ جاتا رہا اس کی اس تدبیر سے اس کا غصہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا او آخرت میں اس کی یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد نہیں کرے گا تو اس کو چاہئے کہ وہ اوپر کی طرف ایک رسی تانے پھر گلے میں پھندا لگاکر گلا گھونٹ لے پھر دیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیر اس چیز کو روک سکتی ہے جو اس کو غصہ میں ڈالنے والی ہے