Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 19

سورة الحج

ہٰذٰنِ خَصۡمٰنِ اخۡتَصَمُوۡا فِیۡ رَبِّہِمۡ ۫ فَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا قُطِّعَتۡ لَہُمۡ ثِیَابٌ مِّنۡ نَّارٍ ؕ یُصَبُّ مِنۡ فَوۡقِ رُءُوۡسِہِمُ الۡحَمِیۡمُ ﴿ۚ۱۹﴾

These are two adversaries who have disputed over their Lord. But those who disbelieved will have cut out for them garments of fire. Poured upon their heads will be scalding water

یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے والے ہیں پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑےبیونت کر کاٹے جائیں گے ، اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰذٰنِ
یہ دو
خَصۡمٰنِ
جھگڑنے والے ہیں
اخۡتَصَمُوۡا
جنہوں نے جھگڑا کیا
فِیۡ رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے بارے میں
فَالَّذِیۡنَ
تو وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
قُطِّعَتۡ
کاٹے جا چکے ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
ثِیَابٌ
کپڑے
مِّنۡ نَّارٍ
آگ سے
یُصَبُّ
ڈالا جائے گا
مِنۡ فَوۡقِ
اوپر سے
رُءُوۡسِہِمُ
ا ن کے سروں کے
الۡحَمِیۡمُ
کھولتا پانی
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰذٰنِ
یہ
خَصۡمٰنِ
دو جھگڑے والے(گروہ) ہیں
اخۡتَصَمُوۡا
انہوں نے جھگڑاکیا
فِیۡ رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے بارے میں
فَالَّذِیۡنَ
تو جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
قُطِّعَتۡ
کا ٹے جا چکے
لَہُمۡ
ان کے لیے
ثِیَابٌ
کپڑے
مِّنۡ نَّارٍ
آگ کے
یُصَبُّ
ڈالا جائے گا
مِنۡ فَوۡقِ
اوپر سے
رُءُوۡسِہِمُ
اُن کے سروں کے
الۡحَمِیۡمُ
کھولتا ہوا پانی
Translated by

Juna Garhi

These are two adversaries who have disputed over their Lord. But those who disbelieved will have cut out for them garments of fire. Poured upon their heads will be scalding water

یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے والے ہیں پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑےبیونت کر کاٹے جائیں گے ، اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑا کیا۔ ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے کپڑے کاٹے جائیں گے اور ان کے سروں پر اوپر سے کھولتا پانی ڈالا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ دو جھگڑنے والے (گروہ )ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا ہے،توجن لوگوں نے کفرکیاان کے لیے آگ کے کپڑے کاٹے جا چکے، کھولتا ہوا پانی اُن کے سروں کے اوپر ڈالا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

These are two opponents who have disputed about their Lord. Now, for those who disbelieve, garments from fire shall be tailored, and boiling water shall be poured from over their heads

یہ دو مدعی ہیں جھگڑے ہیں اپنے رب پر سو جو منکر ہوئے ان کے واسطے بیونتے ہیں کپڑے آگ کے ڈالتے ہیں ان کے سر پر چلتا پانی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ دو گروہ ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں تو جو لوگ انکار کر رہے ہیں ان کے لیے آگ کے کپڑے قطع کیے جائیں گے ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These two groups (the believers and unbelievers) are in dispute about their Lord. As for those that disbelieve, garments of fire have been cut out for them; boiling water shall be poured down over their heads,

یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا ہے ۔ 36 ان میں سے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں ، 37 ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ( مومن اور کافر ) دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کے بارے میں ایک دوسرے سے جھگڑا کیا ہے ۔ اب ( اس کا فیصلہ اس طرح ہوگا کہ ) جن لوگوں نے کفر اپنا یا ہے ، ان کے لیے آگ کے کپڑے تراشے جائیں گے ، ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی چھوڑا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ دو (فرقے مومن اور کافر ایک دوسرے کے) مخالف (مدعی) ہیں جو 4 اپنے خدا کے باب میں جھگڑ رہے ہیں پھر جو وگ کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (ٹھیک ان کے بدن کے موافق ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی اونڈ یلا جائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ دو فریق (ایک دوسرے کے دشمن) ہیں اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑتے ہیں تو جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے کاٹے جائیں گے (بنائے جائیں گے) ان کے سروں کے اوپر سے تیز گرم پانی ڈالا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ دونوں فریق ہیں جن کے درمیان رب کے معاملے میں جھگڑا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں۔ ان کے سروں پر وہ کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔ تو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These twain are opponents who contended respecting their Lord; then as for those who disbelieved, cut out for them shall be raiments of frre: poured out over their head shall be hot water.

یہ دو فریق ہیں ۔ جنہوں نے اپنے پروردگار کے باب میں اختلاف کیا سو جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے ان کے سروں کے اوپر سے گرم پانی چھوڑا جائے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ دو فریق ہیں ، جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں اختلاف کیا ۔ تو جنہوں نے کفر کیا ، ان کیلئے آگ کے جامے تراشے جائیں گے ۔ ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا پانی بہایا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ دونوں فریق ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑرہے ہیں پس جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے آگ کے کپڑے کاٹے گئے ہیں ، ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ دو فریق کہ جھگڑتے ہیں اپنے رب کے بارے میں تو جو کافر ہیں ان کے لیے آگ کے کپڑے قطع کیے جائیں گے اور ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان وکفر والے یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان جھگڑا ہے ان کے رب کے بارے میں سو ان میں جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر وباطل پر ان کے لئے کپڑے کاٹے جا چکے ہیں آگ کے ان کے مجرمانہ قد کاٹھ کے مطابق اور مزید برآں ان کی خبر گیری کے لئے ان کے سروں کے اوپر سے ان پر ڈالا جائے گا ایسا کھولتا ہوا پانی

Translated by

Noor ul Amin

یہ دوفریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے کپڑے بنائے جائینگے اور ان کے سروں پر اوپرسے کھولتاہواپانی ڈالاجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ دو فریق ہیں ( ف۵۰ ) کہ اپنے رب میں جھگڑے ( ف۵۱ ) تو جو کافر ہوئے ان کے لیے آگ کے کپڑے بیونتے ( کاٹے ) گئے ہیں ( ف۵۲ ) اور ان کے سروں پر کھولتا پانی ڈالا جائے گا ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ دو فریق ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں پس جو کافر ہوگئے ہیں ان کے لئے آتشِ دوزخ کے کپڑے کاٹ ( کر ، سِی ) دیئے گئے ہیں ۔ ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

یہ دو فریق ہیں جو اپنے پروردگار کے بارے میں باہم جھگڑ رہے ہیں تو ان میں سے جو لوگ کافر ہیں ان کیلئے آگ کے کپڑے کاٹے جا چکے ہیں ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These two antagonists dispute with each other about their Lord: But those who deny (their Lord),- for them will be cut out a garment of Fire: over their heads will be poured out boiling water.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Those who prostrate themselves before God and those who do not) are two groups who dispute with each other about their Lord. For the unbelievers the garment of fire has already been prepared. Boiling water will be poured upon their heads.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These two opponents dispute with each other about their Lord; then as for those who disbelieved, garments of fire will be cut out for them, boiling water will be poured down over their heads.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are two adversaries who dispute about their Lord; then (as to) those who disbelieve, for them are cut out garments of fire, boiling water shall be poured over their heads.

Translated by

William Pickthall

These twain (the believers and the disbelievers) are two opponents who contend concerning their Lord. But as for those who disbelieve, garments of fire will be cut out for them; boiling fluid will be poured down on their heads,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये दो विवादी हैं, जो अपने रब के विषय में आपस में झगड़े। अतः जिन लोगों ने कुफ्र किया उन के लिए आग के वस्त्र काटे जा चुके हैं। उन के सिरों पर खौलता हुआ पानी डाला जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (جن کا اوپر آیت میں ذکر ہوا) وہ فریق ہیں جنہوں نے دربارے اپنے رب کے (دین کے باہم) اختلاف کیا سو جو لوگ کافر تھے ان کے (پہننے کے) لیے (قیامت میں) آگ کے کپڑے قطع کیے جاوینگے (1) (اور) ان کے سر کے اوپر سے تیز گرم پانی چھوڑا جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ لوگ ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا ہے۔ ان میں سے بعض وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر اختیار کیا ان کے لیے آگ کے لباس ہیں ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالاجائے گا۔ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھڑا ہے۔ ان میں سے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں ، ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا سو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لیے آگ کے کپڑے قطع کیے جائیں گے، ان کے سروں پر گرم پانی ڈال دیا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ دو مدعی ہیں جھگڑے ہیں اپنے رب پر سو جو منکر ہوئے ان کے واسطے بیونتے ہیں کپڑے آگ کے ڈالتے ہیں ان کے سر پر جلتا پانی،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ مومن اور کافر دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں باہم جھگڑا کیا ہے سو جو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے ان کے سروں پر کھولتا ہوا گرم پانی ڈالا جائے گا