Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 27

سورة الحج

وَ اَذِّنۡ فِی النَّاسِ بِالۡحَجِّ یَاۡتُوۡکَ رِجَالًا وَّ عَلٰی کُلِّ ضَامِرٍ یَّاۡتِیۡنَ مِنۡ کُلِّ فَجٍّ عَمِیۡقٍ ﴿ۙ۲۷﴾

And proclaim to the people the Hajj [pilgrimage]; they will come to you on foot and on every lean camel; they will come from every distant pass -

اور لوگوں میں حج کی منادی کر دے لوگ تیرے پاس پا پیادہ بھی آئیں گے اور دبلے پتلے اونٹوں پر بھی دور دراز کی تمام راہوں سے آئیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَذِّنۡ
اور اعلان کردو
فِی النَّاسِ
لوگوں میں
بِالۡحَجِّ
حج کا
یَاۡتُوۡکَ
وہ آئیں گے تیرے پاس
رِجَالًا
پیدل
وَّعَلٰی
اور اوپر
کُلِّ
ہر
ضَامِرٍ
لاغر اونٹ کے
یَّاۡتِیۡنَ
وہ آئیں گے
مِنۡ کُلِّ فَجٍّ
ہر کشادہ راستے سے
عَمِیۡقٍ
دور دراز کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَذِّنۡ
اورآپ اعلان کردیں
فِی النَّاسِ
لوگوں میں
بِالۡحَجِّ
حج کا
یَاۡتُوۡکَ
وہ آئیں گے آپ کے پاس
رِجَالًا
پیدل
وَّعَلٰی
اور اوپر
کُلِّ
ہر
ضَامِرٍ
لاغر اُونٹ کے
یَّاۡتِیۡنَ
وہ آئیں گے
مِنۡ کُلِّ فَجٍّ
ہرکشادہ راستوں سے
عَمِیۡقٍ
دور دراز
Translated by

Juna Garhi

And proclaim to the people the Hajj [pilgrimage]; they will come to you on foot and on every lean camel; they will come from every distant pass -

اور لوگوں میں حج کی منادی کر دے لوگ تیرے پاس پا پیادہ بھی آئیں گے اور دبلے پتلے اونٹوں پر بھی دور دراز کی تمام راہوں سے آئیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز یہ کہ لوگوں میں حج کا عام اعلان کردو کہ وہ تمہارے پاس ہر دور دراز مقام سے پیدل اور چھریرے بدن کے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں حج کا اعلان کردیں،وہ آپ کے پاس پیدل اور ہرلاغر اونٹ پرسوارہوکرآئیں گے،وہ دوردراز راستوں سے آئیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and announce among people about (the obligation of) Hajj, so that they should come to you on foot and on every camel turned lean, travelling through every distant hilly pathway,

اور پکار دے لوگوں میں حج کے واسطے کہ آئیں تیری طرف پیروں چل کر اور سوار ہو کر دبلے دبلے اونٹوں پر چلے آئیں راہوں دور سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں حج کی منادی کر دو آئیں گے آپ ( علیہ السلام) کے پاس لوگ پیدل بھی اور بڑی لاغر اونٹنیوں پر بھی جو پہنچیں گی دور دراز گہری وادیوں میں سے ہو کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and publicly proclaim Pilgrimage for all mankind so that they come to you on foot and mounted on lean camels from every distant point

اور لوگوں کو حج کے لیے اذن عام دے دو کہ وہ تمہارے پاس ہر دور دراز مقام سے پیدل اور اونٹوں 46 پر سوار آئیں ، 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو ، کہ وہ تمہارے پاس پیدل آئیں ، اور دور دراز کے راستوں سے سفر کرنے والی ان اونٹنیوں پر سوار ہو کر آئیں جو ( لمبے سفر سے ) دبلی ہوگئی ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کے لئے صاف ستھرا رکھنا اور لوگوں کو حج کی منادی کر دے وہ تیرے پاس آئیں گے پیدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر 3 دور کے راستے سے چلے آرہے ہوں گے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگوں میں حج کا اعلان کردیجئے لوگ (حج کے لئے) آپ کے پاس پیدل (بھی) اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز راستوں سے چلے آتے ہوں آموجود ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو۔ وہ تمہارے پاس دور دراز سے پیدل اور دبلی اونٹنیوں پر چل کر آئیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں میں حج کے لئے ندا کر دو کہ تمہاری پیدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز رستوں سے چلے آتے ہو (سوار ہو کر) چلے آئیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And proclaim thou among mankind the pilgrimage; they shall come unto thee on foot and on any lean mount, coming from every deep defile.

اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو لوگ تمہارے پاس پیدال بھی آئیں گے اور دبلی اونٹنیوں پر بھی جو دور دراز راستوں سے پہنچی ہوں گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں حج کی منادی کرو ، وہ تمہارے پاس آئیں گے ، پیادہ بھی اور نہایت لاغر اونٹنیوں پر بھی جو پہنچیں گی دور دراز گہرے پہاڑی رستوں سے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ لوگوں میں حج کا اعلان کردیجیے وہ آپ کے پاس پیدل اور ہر اس دبلی اونٹنی پر چلے آئیں گے جو ہر دور دراز راستے سے آتی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو ۔ لوگ تمہارے پاس چلے آئیں گے پیدل بھی اور دبلی پتلی اونٹنیوں پر بھی جو دور دراز راستوں سے پہنچتی ہوں گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اعلان کردو لوگوں کے درمیان حج کا، کہ اسکے نتیجے میں وہ تمہارے پاس چلے آئیں گے پیدل بھی اور طرح طرح کی ان پتلی دبلی اونٹنیوں اور دوسری قسما قسم کی سواریوں پر بھی جو چلی آئیں گی ہر دور دراز مقام سے

Translated by

Noor ul Amin

نیز یہ کہ آپ لوگوں میں حج کاعام اعلان کردیجئے کہ وہ تمہارے پاس ہردوردراز مقامات سے پیدل آئیں اور دبلے پتلے بدن کے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوگوں میں حج کی عام ندا کردے ( ف٦۷ ) وہ تیرے پاس حاضر ہوں گے پیادہ اور ہر دبلی اونٹنی پر کہ ہر دور کی راہ سے آتی ہیں ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم لوگوں میں حج کا بلند آواز سے اعلان کرو وہ تمہارے پاس پیدل اور تمام دبلے اونٹوں پر ( سوار ) حاضر ہو جائیں گے جو دور دراز کے راستوں سے آتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو ۔ کہ لوگ ( آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ) آپ کے پاس آئیں گے ۔ پیادہ پا اور ہر لاغر سواری پر کہ وہ سواریاں دور دراز سے آئی ہوں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And proclaim the Pilgrimage among men: they will come to thee on foot and (mounted) on every kind of camel, lean on account of journeys through deep and distant mountain highways;

Translated by

Muhammad Sarwar

(We commanded Abraham), "Call people for hajj - an act of worship accomplished by visiting the sacred sites in Mecca." They will come on foot and on lean camels from all the distant quarters

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And proclaim to mankind the Hajj (pilgrimage). They will come to you on foot and on every lean camel, they will come from every Fajj `Amiq.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And proclaim among men the Pilgrimage: they will come to you on foot and on every lean camel, coming from every remote path,

Translated by

William Pickthall

And proclaim unto mankind the pilgrimage. They will come unto thee on foot and on every lean camel; they will come from every deep ravine,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोगों में हज के लिए उद्घोषणा कर दो कि "वे प्रत्येक गहरे मार्ग से, पैदल भी और दुबली-दुबली ऊँटनियों पर, तेरे पास आएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ابراھیم (علیہ السلام) سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ) لوگوں میں (حج کے فرض ہونے) کا اعلان کردو لوگ تمہارے پاس (حج کو) چلے آویں گے پیادہ بھی اور دبلی اونٹنیوں پر بھی جو کہ دور دراز رستوں سے پہنچی ہوں گی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور لوگوں میں حج کے لیے اعلان کرو کہ وہ تمہارے پاس ہر دوردراز مقام سے پیدل اور اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور لوگوں کو حج کے لئے اذن عام دے دو کہ وہ تمہارے پاس ہر دور دراز مقام سے پیدل اور اونٹوں پر سوار آئیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو ، وہ تمہارے پاس پیدل چل کر اور دبلی اونیٹوں پر آئینگے، یہ اونٹنیاں دور دراز راستوں سے آئینگی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکار دے لوگوں میں حج کے واسطے کہ آئیں تیری طرف پیروں چل کر اور سوار ہو کر دبلے دبلے اونٹوں پر چلے آئیں راہوں دور سے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں حج کے فرض ہونے کا اعلان کردے کہ وہ لوگ تیری طرف پا پیادہ چلے آئیں گے اور ان دبلی دبلی اونٹنیوں پر سوار ہوکر بھی جو دور دراز کی راہ طے کرکے پہنچتی ہیں۔