Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 33

سورة الحج

لَکُمۡ فِیۡہَا مَنَافِعُ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ثُمَّ مَحِلُّہَاۤ اِلَی الۡبَیۡتِ الۡعَتِیۡقِ ﴿۳۳﴾٪  11

For you the animals marked for sacrifice are benefits for a specified term; then their place of sacrifice is at the ancient House.

ان میں تمہارے لئے ایک مقررہ وقت تک فائدہ ہے پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَنَافِعُ
کچھ فائدے ہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
مُّسَمًّی
جو مقرر ہے
ثُمَّ
پھر
مَحِلُّہَاۤ
حلال ہونے کی جگہ ان کی
اِلَی الۡبَیۡتِ
طرف اس گھر کے ہے
الۡعَتِیۡقِ
جو قدیم ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَنَافِعُ
کچھ فوائد ہیں
اِلٰۤی
تک
اَجَلٍ
وقت
مُّسَمًّی
مقررہ
ثُمَّ
پھر
مَحِلُّہَاۤ
ان کے حلال ہونے کی جگہ
اِلَی
طرف
الۡبَیۡتِ
گھر کے
الۡعَتِیۡقِ
قدیم
Translated by

Juna Garhi

For you the animals marked for sacrifice are benefits for a specified term; then their place of sacrifice is at the ancient House.

ان میں تمہارے لئے ایک مقررہ وقت تک فائدہ ہے پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہیں ان (قربانی کے جانوروں) سے ایک مقررہ وقت تک فائدہ اٹھانے کا حق ہے پھر ان (کے ذبح کرنے) کی جگہ اسی قدیمی گھر (بیت اللہ) کے پاس ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارے لیے ان جانوروں میں ایک مقررہ وقت تک کچھ فوائدہیں پھران کے حلال ہونے کی جگہ قدیم گھرکے پاس ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for you there are benefits in them (the cattle) upto a specified time. Then their place of sacrifice is by the Ancient House.

تمہارے واسطے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر وعدہ تک پھر ان کو پہنچنا اس قدیم گھر تک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارے لیے ان (قربانی کے جانوروں) میں نفع ہے ایک وقت معینّ تک پھر ان کی اصل منزل یہ قدیم گھر ہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You may derive benefit (from sacrificial animals) until an appointed time. Thereafter their place (of sacrifice) is near the Ancient House.

تمہیں ایک وقت مقرر تک ان ﴿ہدی کے جانوروں﴾ سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے ، 62 پھر ان ﴿کے قربان کرنے﴾ کی جگہ اسی قدیم گھر کے پاس ہے ۔ 63 ؏ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہیں ایک معین وقت تک ان ( جانوروں سے ) فوائد حاصل کرنے کا حق ہے ۔ ( ٢٠ ) پھر ان کے حلال ہونے کی منزل اسی قدیم گھر ( یعنی خانہ کعبہ ) کے آس پاس ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان جانوروں سے تم کو ایک معین میعاد تک فائدے 1 ہیں پھر ان کا ٹھکانا یعنی قربانی کا مقام) پرانے گھر (کعبہ) کیطرف ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان (قربانی کے جانوروں) میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائدے ہیں پھر انہیں قدیم گھر (بیت اللہ) تک پہنچنا (اور ذبح ہونا) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان (مویشیوں میں) ایک مقرر مدت تک فائدے (حاصل کرنا جائز) ہیں۔ پھر ان کی (قربانی ) کی جگہ اسی قدیم گھر کے پاس ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For you in them are benefits for a term appointed, and thereafter the destination is toward the ancient House.

تمہارے لئے ان سے فوائد حاصل کرنا (جائز ہیں) ایک مدت معین تک ۔ پھر اس (کے ذبح) کا موقع بیت عتیق کے قریب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارے لئے ان ( ہدی کے جانوروں ) میں یک خاص وقت تک مختلف قسم کی منفعتیں ہیں ، پھر ان کو قربانی کیلئے قدیم گھر کی طرف لے جانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے حجاجِ کرام ) تمہارے لیے ان ( مویشیوں ) میں ایک مقررہ وقت تک فائدہ ( اُٹھانے کی اجازت ) ہے پھر ان کے اترنے ( قربانی ) کی جگہ مقیم گھر ( بیت اللہ ) کے پاس ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لیے فائدے ہیں پھر ان کو قدیمی گھر تک پہنچنا اور ذبح ہونا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمہارے لئے قربانی کے ان جانوروں میں طرح طرح کے فائدے ہیں ایک مقرر وقت تک پھر ان کے قربان کرنے کی جگہ اس قدیم گھر کے پاس ہے

Translated by

Noor ul Amin

تمہیں ان ( قربانیوں کے جانوروں ) سے ایک مقرروقت تک فائدہ اٹھانے کاحق ہے پھر ان کے ذبح کی جگہ خانہ کعبہ کے پاس ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارے لیے چوپایوں میں فائدے ہیں ( ف۸٤ ) ایک مقررہ میعاد تک ( ف۸۵ ) پھر ان کا پہنچنا ہے اس آزاد گھر تک ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارے لئے ان ( قربانی کے جانوروں ) میں مقررہ مدت تک فوائد ہیں پھر انہیں قدیم گھر ( خانہ کعبہ ) کی طرف ( ذبح کے لئے ) پہنچنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تمہارے ان جانوروں میں ایک مقررہ مدت تک فائدے ہیں ۔ پھر ان کے ذبح کرنے کا مقام اسی قدیم گھر کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In them ye have benefits for a term appointed: in the end their place of sacrifice is near the Ancient House.

Translated by

Muhammad Sarwar

There are benefits for you in the (sacrificial offerings) of God until the appointed time when you slaughter them as your offering near the Ancient House.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In them are benefits for you for an appointed term, and afterwards they are brought for sacrifice to the `Atiq House.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You have advantages in them till a fixed time, then their place of sacrifice is the Ancient House.

Translated by

William Pickthall

Therein are benefits for you for an appointed term; and afterward they are brought for sacrifice unto the ancient House.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन में एक निश्चित समय तक तुम्हारे लिए फ़ायदे हैं। फिर उन को उस पुरातन घर तक (क़ुरबानी के लिए) पहुँचना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم کو ان سے ایک معین وقت تک فوائد حاصل کرنا جائز ہے پھر (یعنی بعد ہدی بننے کے) اس کے ذبح حلال ہونے کا موقع بیت عتیق (5) کے قریب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہیں ایک وقت مقرر تک ان سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ قدیم گھر کے پاس ہے۔ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہیں ایک وقت مقرر تک ان (ہدی کے جانوروں) سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے ، پر ان (کے قربان کرنے) کی جگہ اسی قدیم گھر کے پاس ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارے لیے ان میں ایک مقررہ وقت تک منافع ہیں پھر ان کا پہنچنا بیت عتیق تک۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارے واسطے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر وعدہ تک پھر ان کو پہنچنا اس قدیم گھر تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمہارے لئے ان چوپایوں سے ایک مقررہ وقت تک فائدہ حاصل کرنا جائز ہے پھر وہ ان کو قربانی کے لئے بیت عتیق پہنچنا ہے