Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 34

سورة الحج

وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَکًا لِّیَذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ عَلٰی مَا رَزَقَہُمۡ مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ الۡاَنۡعَامِ ؕ فَاِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَلَہٗۤ اَسۡلِمُوۡا ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُخۡبِتِیۡنَ ﴿ۙ۳۴﴾

And for all religion We have appointed a rite [of sacrifice] that they may mention the name of Allah over what He has provided for them of [sacrificial] animals. For your god is one God, so to Him submit. And, [O Muhammad], give good tidings to the humble [before their Lord]

اور ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وہ اِن چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں دے رکھے ہیں سمجھ لو کہ تم سب کا معبود برحق صرف ایک ہی ہے تم اسی کے تابع فرمان ہو جاؤ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجئے!

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلِّ
اور واسطے ہر
اُمَّۃٍ
امت کے
جَعَلۡنَا
مقرر کیا ہم نے
مَنۡسَکًا
قربانی کرنا
لِّیَذۡکُرُوا
تا کہ وہ ذکر کریں
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
رَزَقَہُمۡ
اس نے رزق دیا انہیں
مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ
چوپایوں میں سے
الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں کے
فَاِلٰـہُکُمۡ
تو الٰہ تمہارا
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
فَلَہٗۤ
تو اسے کے لیے
اَسۡلِمُوۡا
فرماں بردار ہو جاؤ
وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دیجیے
الۡمُخۡبِتِیۡنَ
عاجزی کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلِّ
اور واسطے ہر
اُمَّۃٍ
امت کے
جَعَلۡنَا
مقرر کیا ہم نے
مَنۡسَکًا
قربانی کو
لِّیَذۡکُرُوا
تاکہ وہ ذکر کریں
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
رَزَقَہُمۡ
عطا کیا ان کو
مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ
چوپایوں سے
الۡاَنۡعَامِ
مویشی
فَاِلٰـہُکُمۡ
سو معبود تمہارا
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
فَلَہٗۤ
تو اسی کے
اَسۡلِمُوۡا
فرماں بردار بنو
وَبَشِّرِ
اور آپ خوشخبری دے دو
الۡمُخۡبِتِیۡنَ
عاجزی اختیار کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And for all religion We have appointed a rite [of sacrifice] that they may mention the name of Allah over what He has provided for them of [sacrificial] animals. For your god is one God, so to Him submit. And, [O Muhammad], give good tidings to the humble [before their Lord]

اور ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وہ اِن چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں دے رکھے ہیں سمجھ لو کہ تم سب کا معبود برحق صرف ایک ہی ہے تم اسی کے تابع فرمان ہو جاؤ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجئے!

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ہر امت کے لئے قربانی کا ایک طریقہ مقرر کردیا ہے تاکہ جو جانور ہم نے انھیں عطا کئے ہیں ان پر وہ اللہ کا نام لیا کریں (ان مختلف طریقوں کے باوجود تم سب کا دین ایک ہی ہے کہ) تمہارا الٰہ صرف ایک ہی الٰہ ہے لہذا اسی کے فرمانبردار بن جاؤ اور (اے نبی) آپ اللہ کے حضور حاضری کرنے والوں کو بشارت دے دیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے ہر اُمت کے لیے قربانی کو مقرر کیاہے تاکہ وہ ان مویشی چوپایوں پر اﷲ تعالیٰ کانام ذکرکریں جواُس نے انہیں عطا کررکھے ہیں،سو تمہارامعبودایک ہی معبودہے توتم اسی کے فرماں بردار بنو، اور آپ عاجزی اختیارکرنے والوں کوخوشخبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for every Ummah We prescribed the act of sacrifice, so that they recite Allah&s name over the provision He gave them from the cattle. So, your God is One God. Therefore, to Him alone you must submit. And give good news to those who turn to Him with humbleness -

اور ہر امت کے واسطے ہم نے مقرر کردی ہے قربانی کہ یاد کریں اللہ کے نام ذبح پر چوپایوں کے، جو ان کو اللہ نے دیئے سو اللہ تمہارا ایک اللہ ہے سو اسی کے حکم میں رہو اور بشارت سنا دے عاجزی کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کا ایک نظام مقرر کیا ہے تاکہ وہ اللہ کا نام لیا کریں ان مویشیوں پر جو اس نے انہیں عطا کیے ہیں تو (جان لو کہ) تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو تم اسی کے سامنے سر تسلیم خم کرو اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) بشارت دے دیجیے عاجزی اختیار کرنے والوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For every people We have laid down a ritual of sacrifice(- although the purpose of the ritual is the same -)that they pronounce the name of Allah over the cattle He has provided them. Your Lord is One God; so submit yourselves to Him alone. And give, (O Prophet), glad tidings to those that humble themselves (before Allah),

ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کا ایک قاعدہ مقرر کر دیا ہے تاکہ ﴿اس امت کے ﴾ لوگ ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے ان کو بخشے ہیں ۔ 64 ﴿ان مختلف طریقوں کے اندر مقصد ایک ہی ہے﴾ پس تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے اور اسی کے تم مطیع فرمان بنو ۔ اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، بشارت دے دے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ہر امت کے لیے قربانی اس غرض کے لیے مقرر کی ہے کہ وہ ان مویشیوں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے ہیں ۔ لہذا تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ، چنانچہ تم اسی کی فرمانبرداری کرو ، اور خوشخبردی سنا دو ان لوگوں کو جن کے دل اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر قوم کے لئے ہمنی ایک قربانی کا طریقہ ٹھہرا دیا ہے (یا عید کا دن یا عبادت کا دن) اس لئے کہ چوپائے جانوروں پر جو اللہ تعالیٰ ان کو دیئے ہیں 3 (قربانی کے وقت) اللہ کا نام لیں (اسی کے نام پر کاٹیں تو (اے لوگو تمہارا خدا ہی ایک خدا ہے اسی کے تابعدار رہو اور صاے پیغمبر) گڑگڑانے (عاجزی کرنے) والوں کو (بہشت کی اور بحاری رضا مندی کی) خوشخبری دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ہر امت کے لئے قربانی کا ایک طریق مقرر فرمادیا تاکہ جو مویشی چارپائے اس (اللہ) نے ان کو عطا فرمائے ہیں ان پر (بوقت ذبح) اللہ کا نام لیں سو تمہارا معبود ہے ، اکیلا معبود۔ تو اسی کے فرماں بردار رہو اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ہر امت کے لئے قربانی مقرر کی ہے تاکہ وہ (ذبح کرتے وقت ) اللہ کا نام ان مویشی جانوروں پر لیں جو ہم نے ان کو دیئے ہیں۔ پس تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تم اسی کے فرماں بردار بنو۔ اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! عاجزی سے گردن جھکانے والوں کو خوش خبری دید یجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ہر اُمت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کردیا ہے تاکہ جو مویشی چارپائے خدا نے ان کو دیئے ہیں (ان کے ذبح کرنے کے وقت) ان پر خدا کا نام لیں۔ سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto every community We appointed a ritual, that they mention the name of Allah over the beast cattle wherewith He hath provided them: and your God is One God, so unto Him submit. And bear thou glad tidings unto the humble-

اور ہم نے ہر ایک امت کے لئے قربانی رکھ دی تھی ۔ تاکہ وہ لوگ اللہ کا نام ان چاپایوں پر لیں جو اس نے انہیں عطا کر رکھے ہیں ۔ سو تمہارا خدا تو خدائے واحد ہی ہے ۔ تم اسی کے آگے جھکو ۔ اور آپ خوش خبری سنادیجیے گردن جھکا دینے والوں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ہر امت کیلئے قربانی مشروع کی ، تاکہ اللہ نے ان کو جو چوپائے بخشے ہیں ، ان پر وہ اس کا نام لیں ۔ پس تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو اپنے آپ کو اسی کے حوالہ کرو اور خوشخبری دو ان کو ، جن کے دل خدا کے آگے جھکے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ہر امت کے لیے قربانی ( کا طریقہ ) مقرر کیا ہے تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) نے جو ان کو بے زبان چوپائے عطا فرمائے ہیں ( ان کے ذبح کے وقت ) اللہ ( تعالیٰ ) کا نام لیں ، پس تمہارا معبود تو ایک ہی معبود ہے پس اسی کی فرماں برداری کرو اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ہر ایک امت کے لیے قربانی کا طریقہ مقرر کردیا ہے تاکہ جو مویشی چار پائے اللہ نے ان کو دیے ہیں ان کو ذبح کرنے کے وقت ان پر اللہ کا نام لیں سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ہر امت کے لئے قربانی کا ایک خاص طریقہ مقرر کیا ہے تاکہ وہ لوگ چوپایوں کی قسم کے ان مخصوص جانوروں کی قربانی کے موقع پر اللہ کا نام لیں جو اس نے ان کو بخشنے ہیں پس معبود تم سب کا اے لوگوں ایک ہی معبود ہے یعنی اللہ تعالیٰ پس تم سب دل وجان سے جھک جاؤ اسی وحدہ لا شریک کے حضور اور خوشخبری سنا دو اے پیغمبر ! ان عاجزی کرنے والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ہرامت کے لئے قربانی کا طریقہ مقررکردیا ہے تاکہ جو جانورہم نے انہیں عطا کئے ہیں ان پر وہ اللہ کانام لیا کریں تمہارا معبودصرف ایک معبود ہے لہٰذااسی کے فرمانبرداربنواور ( اے نبی ) آپ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر امت کے لیے ( ف۸۷ ) ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی کہ اللہ کا نام لیں اس کے دیے ہوئے بےزبان چوپایوں پر ( ف۸۸ ) تو تمہارا معبود ایک معبود ہے ( ف۸۹ ) تو اسی کے حضور گردن رکھو ( ف۹۰ ) اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ہر امت کے لئے ایک قربانی مقرر کر دی ہے تاکہ وہ ان مویشی چوپایوں پر جو اﷲ نے انہیں عنایت فرمائے ہیں ( ذبح کے وقت ) اﷲ کا نام لیں ، سو تمہارا معبود ایک ( ہی ) معبود ہے پس تم اسی کے فرمانبردار بن جاؤ ، اور ( اے حبیب! ) عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ہر قوم کیلئے قربانی کا ایک طور طریقہ مقرر کیا ہے ۔ تاکہ وہ ان چوپایوں پر ( ذبح کے وقت ) اللہ کا نام لیں ، جو اس نے انہیں عطا کئے ہیں ( الغرض ) تمہارا اللہ ایک ہی ہے لہٰذا تم اس کی بارگاہ میں سر جھکاؤ اور ان عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To every people did We appoint rites (of sacrifice), that they might celebrate the name of Allah over the sustenance He gave them from animals (fit for food). But your god is One God: submit then your wills to Him (in Islam): and give thou the good news to those who humble themselves,-

Translated by

Muhammad Sarwar

To every nation We have given certain sacrificial rituals. Let them consecrate their sacrificial animals with His Name. Your God is One God and you must submit yourselves to His will. (Muhammad), give the glad news (of God's mercy) to the devoted servants of God:

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for every nation We have appointed religious ceremonies, that they may mention the Name of Allah over the beast of cattle that He has given them for food. And your God is One God, so you must submit to Him Alone. And give glad tidings to the Mukhbitin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to every nation We appointed acts of devotion that they may mention the name of Allah on what He has given them of the cattle quadrupeds; so your god is One God, therefore to Him should you submit, and give good news to the humble,

Translated by

William Pickthall

And for every nation have We appointed a ritual, that they may mention the name of Allah over the beast of cattle that He hath given them for food; and your god is One God, therefor surrender unto Him. And give good tidings (O Muhammad) to the humble,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और प्रत्येक समुदाय के लिए हम ने क़ुरबानी का विधान किया, ताकि वे उन जानवरों अर्थात मवेशियों पर अल्लाह का नाम लें, जो उस ने उन्हें प्रदान किए हैं। अतः तुम्हारा पूज्य-प्रभु अकेला पूज्य-प्रभु है। तो उसी के आज्ञाकारी बनकर रहो और विनम्रता अपनाने वालों को शुभ सूचना दे दो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور جتنے اہل شرائع گزرے ہیں ان میں سے) ہم نے ہر امت کے لیے قربانی کرنا اس غرض سے مقرر کیا تھا کہ وہ ان مخصوص چوپاؤں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے ان کو عطا فرمائے تھے سو (اس سے یہ بات نکل آئی کہ) تمہارا معبود (حقیقی) ایک ہی خدا ہے تو تم ہمہ تن اسی کے ہو کے رہو۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہرامّت کے لیے ہم نے قربانی کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے تاکہ لوگ ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے ہیں پس تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے اور اسی کے فرماں بردار ہوجاؤ۔ اور اے نبی عاجزی کرنے والوں کو بشارت دیجیے۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کا ایک قاعدہ مقرر کردیا ہے تاکہ (اس امت کے) لوگ ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے ان کو بخشے ہیں۔ (ان مختلف طریقوں کے اندر مقصد ایک ہی ہے) پس تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے اور اسی کے تم مطیع فرمان بنو اور اے نبی ؐ بشار دے دو عاجزانہ روش اختیار کرنے والوں کو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کرنا مقرر کردیا ہے تاکہ وہ ان جانوروں پر جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے ہیں اللہ کا نام ذکر کریں، سو تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے سو اسی کے فرمانبر دار بنو، اور جو لوگ عاجزی کرنے والے ہیں ان کو خوشخبری سنا دو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر امت کے واسطے ہم نے مقرر کردی ہے قربانی کہ یاد کریں اللہ کے نام ذبح پر چوپایوں کے جو ان کو (اللہ نے دیے) سو اللہ تمہارا ایک اللہ ہے سو اسی کے حکم میں رہو اور بشارت سنادے عاجزی کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہر امت کے لئے اس غرض سے قربانی کرنا مقرر کیا تھا کہ وہ ان چوپایوں کی قسم کے مخصوص جانوروں کو قربانی کرتے وقت اللہ کا نام لیا کریں جو اللہ نے ان کو عطا کئے تھے سو لوگو ! تم سب کا معبود برحق تو ایک ہی معبود ہے تم سب اسی کے مطیع و فرمانبردار ہو اور اے پیغمبر آپ ان عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجئے