Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 35

سورة الحج

الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ وَ الصّٰبِرِیۡنَ عَلٰی مَاۤ اَصَابَہُمۡ وَ الۡمُقِیۡمِی الصَّلٰوۃِ ۙ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ﴿۳۵﴾

Who, when Allah is mentioned, their hearts are fearful, and [to] the patient over what has afflicted them, and the establishers of prayer and those who spend from what We have provided them.

انہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے ان کے دل تھرا جاتے ہیں ، انہیں جو برائی پہنچے اس پر صبر کرتے ہیں ، نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وہ اس میں سے بھی دیتے رہتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اِذَا
جب
ذُکِرَ
ذکر کیا جاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ کا
وَجِلَتۡ
ڈر جاتے ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور جو صبر کرنے والے ہیں
عَلٰی
اس پر
مَاۤ
جو
اَصَابَہُمۡ
مصیبت پہنچے انہیں
وَالۡمُقِیۡمِی
اور قائم کرنے والے ہیں
الصَّلٰوۃِ
نماز
وَمِمَّا
اور اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اِذَا
جب
ذُکِرَ
ذکر کیا جاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کا
وَجِلَتۡ
کانپ اٹھتے ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل اُن کے
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور صبر کرنے والے
عَلٰی
اوپر
مَاۤ
اس کے جو
اَصَابَہُمۡ
مصیبت آتی ہیں ان پر
وَالۡمُقِیۡمِی
اور قائم کرنے والوں کو
الصَّلٰوۃِ
نماز
وَمِمَّا
اور اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
عطا کیا ہم نے اُنہیں
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Who, when Allah is mentioned, their hearts are fearful, and [to] the patient over what has afflicted them, and the establishers of prayer and those who spend from what We have provided them.

انہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے ان کے دل تھرا جاتے ہیں ، انہیں جو برائی پہنچے اس پر صبر کرتے ہیں ، نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وہ اس میں سے بھی دیتے رہتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دہل جاتے ہیں اور اگر انھیں کوئی مصیبت پہنچے تو اس پر صبر کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور اور جو کچھ ہم نے انھیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ کہ جب اﷲ تعالیٰ کاذکرکیاجاتاہے تواُن کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور جو مصیبت ان پرآتی ہے اس پرصبرکرنے والے ہوتے ہیں اورنمازقائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے اُنہیں عطا کیاہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those whose hearts are filled with awe when Allah is remembered, and who observe patience against whatever befalls them, and who are steadfast in Sal, and who spend (in the way of Allah) out of what We have given to them.

وہ کہ جب نام لیجئے اللہ کا ڈر جائیں ان کے دل اور سہنے والے اس کو جو ان پر پڑے اور قائم رکھنے والے نماز کے اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل لرز اٹھتے ہیں اور ان کو جو بھی تکلیف پہنچے اس پر صبر کرنے والے اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

whose hearts shiver whenever Allah is mentioned, who patiently bear whatever affliction comes to them, who establish Prayer, and who spend (for good purposes) out of what We have provided them.

عاجزانہ روش اختیار کرنے والوں کو ، 65 جن کا حال یہ ہے کہ اللہ کا ذکر سنتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں ، جو مصیبت بھی ان پر آتی ہے اس پر صبر کرتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، اور جو کچھ رزق ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن کا حال یہ ہے کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے د لوں پر رعب طاری ہوجاتا ہے ، اور جو اپنے اوپر پڑنے والی ہر مصیبت پر صبر کرنے والے ہیں ، اور نماز قائم کرنے والے ہیں ، اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے ، اس میں سے ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن کے دل اللہ تعالیٰ کا نام لیتے ہی ڈر جاتے ہیں اور جو مصیبت ان پر پڑے اس پر صبر کرتے ہیں اور نماز کو درستی سے ادا کرتے ہیں اور جو ہم نے ان کو (اپنے فضل سے دیا ہے 4 اس میں سے ہمارے راہ میں خرچ کرتے ہیں یعنی زکواۃ اور صدقہ دیتے ہیں اور

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ ایسے ہیں کہ جب (ان کے سامنے) اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جو (مشکل) ان پر پڑتی ہے اس پر صبر کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے (بقدر توفیق اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ کہ جب وہ اللہ کا ذکر سنتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں۔ جو مصیبت ان پر آتی ہے اس پر وہ صبر کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب خدا کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز آداب سے پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے (اس میں سے) (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those---whose hearts, when Allah is mentioned, are filled with awe and who patiently endure that which befalleth them, and these who establish the prayer and of that wherewith We have provided them expend.

جن کے دل ڈر جاتے ہیں جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ اور جو مصیبتیں ان پر پڑتی ہیں ان پر صبر کرنے والوں کو اور نماز کی پابندی کرنے والوں کو اور (ان کو) جو خرچ کرتے رہتے ہیں اس میں سے جو ہم نے انہیں دے رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن کا یہ حال ہے کہ جب ان کے سامنے خدا کا ذکر آتا ہے ، ان کے دل دہل جاتے ہیں ، ان کو جو مصیبت پہنچتی ہے ، اس پر صبر کرنے والے اور نماز کا اہتمام رکھنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو بخشا ہے ، اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جو ان کو ( تکلیف ) پہنچتی ہے اس پر صبر کرنے والے اور نماز قائم کرنے والے اور جو ہم نے انہیں رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے نیک کاموں میں خرچ کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن کا حال یہ ہے کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو کانپ اٹھیں ان کے دل اور جو صبر و تسلیم سے کام لیتے ہیں ہر اس مصیبت پر جو ان پر پہنچتی ہے اور جو قائم رکھنے والے ہیں نماز کو اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہوتا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں کو جن کے سامنے جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل مارے خوف کے کانپنے لگتے ہیں اور کوئی مصیبت پہنچے تواس پر صبر کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اورجو کچھ ہم نے انہیں روزی دے رکھی ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ جب اللہ کا ذکر ہوتا ہے ان کے دل ڈرنے لگتے ہیں ( ف۹۱ ) اور جو افتاد پڑے اس کے سنے والے اور نماز برپا رکھنے والے اور ہمارے دیے سے خرچ کرتے ہیں ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب اﷲ کا ذکر کیا جاتا ہے ( تو ) ان کے دل ڈرنے لگتے ہیں اور جو مصیبتیں انہیں پہنچتی ہیں ان پر صبر کرتے ہیں اور نماز قائم رکھنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہ جب ( ان کے سامنے ) اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل دھل جاتے ہیں ۔ اور جو ان مصائب و آلام پر صبر کرنے والے ہیں جو انہیں پہنچتے ہیں اور جو پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں ۔ اور ہم نے انہیں جو کچھ عطا کیا ہے اس میں سے ( راہ خدا میں ) خرچ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those whose hearts when Allah is mentioned, are filled with fear, who show patient perseverance over their afflictions, keep up regular prayer, and spend (in charity) out of what We have bestowed upon them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those whose hearts are filled with awe on hearing about God, who exercise patience in hardships, who are steadfast in prayer, and who spend their property for the cause of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whose hearts are filled with fear when Allah is mentioned, and the patient who bear whatever may befall them, and who perform the Salah, and who spend out of what We have provided for them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(To) those whose hearts tremble when Allah is mentioned, and those who are patient under that which afflicts them, and those who keep up prayer, and spend (benevolently) out of what We have given them.

Translated by

William Pickthall

Whose hearts fear when Allah is mentioned, and the patient of whatever may befall them, and those who establish worship and who spend of that We have bestowed on them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे लोग हैं कि जब अल्लाह को याद किया जाता है तो उन के दिल दहल जाते हैं और जो मुसीबत उन पर आती है उस पर धैर्य से काम लेते हैं और नमाज़ को क़ायम करते हैं, और जो कुछ हम ने उन्हें दिया है उस में से ख़र्च करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے محمد (علیہ السلام) آپ (ایسے احکام الہیٰہ کے سامنے) گردن جھکا دینے والوں کو جنت (وغیرہ) کی خوشخبری سنا دیجیئے جو ایسے ہیں کہ جب (ان کے سامنے) اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جو ان مصیبتوں پر کہ ان پر پڑتی ہیں صبر کرتے ہیں اور جو نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے (بقدر حکم اور توفیق کے) خرچ کرتے ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جن کا حال یہ ہے کہ اللہ کا فرمان سنتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں۔ ان پر مصیبت آئے تو اس پر صبر کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن کا حال یہ ہے کہ اللہ کا ذکر سنتے ہیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں ، جو مصیبت بھی ان پر آتی ہے اس پر صبر کرتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، اور جو کچھ رزق ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن کا یہ حال ہے کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں، اور وہ مصیبتوں پر صبر کرنے والے ہیں اور نمازیں قائم کرنے والے ہیں اور ہم نے جو کچھ انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ کہ جب نام لیجیے اللہ کا ڈر جائیں ان کے دل اور سہنے والے اس کو جو ان پر پڑے اور قائم رکھنے والے نماز کے اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو ایسے ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جو مصائب ان پر پڑتے ہیں ان کو برداشت کرتے ہیں اور جو نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو ہمارے دیئے میں سے کچھ خیرات بھی کیا کرتے ہیں