Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 4

سورة الحج

کُتِبَ عَلَیۡہِ اَنَّہٗ مَنۡ تَوَلَّاہُ فَاَنَّہٗ یُضِلُّہٗ وَ یَہۡدِیۡہِ اِلٰی عَذَابِ السَّعِیۡرِ ﴿۴﴾

It has been decreed for every devil that whoever turns to him - he will misguide him and will lead him to the punishment of the Blaze.

جس پر ( قضائے الٰہی ) لکھ دی گئی ہے کہ جو کوئی اس کی رفاقت کرے گا وہ اسے گمراہ کر دے گا اور اسے آگ کے عذاب کی طرف لے جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُتِبَ
لکھ دیا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
اَنَّہٗ
کہ بیشک وہ
مَنۡ
جو کوئی
تَوَلَّاہُ
دوست بنائے گا اسے
فَاَنَّہٗ
تو بیشک وہ
یُضِلُّہٗ
وہ بھٹکا دے گا اسے
وَیَہۡدِیۡہِ
اور وہ راہ نمائی کرے گا اس کی
اِلٰی عَذَابِ
طرف عذاب
السَّعِیۡرِ
دوزخ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُتِبَ
لکھ دیا گیا
عَلَیۡہِ
اس کے لیے
اَنَّہٗ
یقیناً وہ
مَنۡ
جو بھی
تَوَلَّاہُ
دوست بنائے گا اسے
فَاَنَّہٗ
تو یقیناً وہ
یُضِلُّہٗ
گمراہ کر ے گا اسے
وَیَہۡدِیۡہِ
اور راستہ دکھائے گا اس کو
اِلٰی
طرف
عَذَابِ
عذاب کی
السَّعِیۡرِ
بھڑکتی ہوئی آگ کے
Translated by

Juna Garhi

It has been decreed for every devil that whoever turns to him - he will misguide him and will lead him to the punishment of the Blaze.

جس پر ( قضائے الٰہی ) لکھ دی گئی ہے کہ جو کوئی اس کی رفاقت کرے گا وہ اسے گمراہ کر دے گا اور اسے آگ کے عذاب کی طرف لے جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کی قسمت میں یہ لکھ دیا گیا ہے جو شخص شیطان کو اپنا دوست بنائے گا، وہ اسے گمراہ کرکے چھوڑے گا اور جہنم کے عذاب کی راہ دکھلائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس کے لیے لکھ دیا گیاہے کہ جوبھی اُسے دوست بنائے گاتویقیناوہ اُسے گمراہ کر دے گا اوراس کو بھڑکتی ہوئی آگ کاراستہ دکھائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

about whom it is destined that if someone takes him as friend, he will misguide him and lead him to the punishment of the Fire.

جس کے حق میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی اس کا رفیق ہو سو وہ اس کو بہکائے اور لے جائے عذاب میں دوزخ کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس (شیطان) کے بارے میں تو لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی اس کی دوستی اختیار کرے گا وہ اسے گمراہ کر کے رہے گا اور اس کو پہنچا کر رہے گا دوزخ کے عذاب تک

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

although it is decreed about him that he shall lead into error whosoever takes him for a friend, and will direct him to the torment of the Fire.

حالانکہ اس کے تو نصیب ہی میں یہ لکھا ہے کہ جو اس کو دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کر کے چھوڑے گا اور عذاب جہنم کا راستہ دکھائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس کے مقدر میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی اسے دوست بنائے گا تو وہ اس کو گمراہ کرے گا ، اور اسے بھڑکتی دوزخ کے عذاب کی طرف لے جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شیطان کے لئے تو یہ حکم ہوچکا ہے جو کوئی اس سے دوستی کرے (اس کے بہکانے پر چلے) تو وہ اس کو بھٹکا دیگا اور دوزخ کے عذاب تک پہنچا کر رہے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس کے بارے لکھا جاچکا ہے یہ کہ جو اسے دوست رکھے گا تو وہ اسے گمراہ کردے گا اور اس کو دوزخ کے عذاب کا راستہ دکھائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ اس (شیطان) کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ اس سے جو بھی دوستی کرے گا وہ اسے گمراہ کرکے چھوڑے گا اور اسے جہنم کی راہ دکھائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا تو اس کو گمراہ کردے گا اور دوزخ کے عذاب کا رستہ دکھائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Against whom it is prescribed, that: whosoever befriendeth him, him he shall lead astray and shall guide him on to the torment of the Flame.

اس (مردود) کی نسبت تو یہ لکھا جاچکا ہے کہ جو کوئی بھی اسے دوست رکھے گا تو اسے وہ گمراہ ہی کرکے رہے گا اور اس کو (خدا اپنی مشیت تکوینی سے) عذاب دوزخ کی راہ دکھادے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس کی یہ ڈیوٹی ہی مقرر ہے کہ جو اس کو دوست بنائے گا ، وہ اس کو گمراہ کرکے رہے گا اور اس کی رہنمائی وہ عذابِ دوزخ کی طرف کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( شیطان ) کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ بے شک جو اس سے دوستی کرے گا پس وہ اس کو گمراہ کردے گا اور اسے جہنم کا راستہ دکھائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا وہ اسے گمراہ کر دے گا اور دوزخ کے عذاب کا رستہ دکھائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس کے بارے میں یہ لکھ اور طے کردیا گیا ہے کہ جس نے اس کو دوست بنایا تو وہ تباہ ہوگیا کہ یقینا وہ اس کو گمراہ کر کے چھوڑے گا اور وہ اس کو ڈال دے گا دوزخ کی دہکتی بھڑکتی آگ کے عذاب کی راہ پر

Translated by

Noor ul Amin

ان کی قسمت میں لکھا گیا ہےکہ جو شیطان کو اپنادوست بنائے گا وہ اسے گمراہ کر دے گا اور جہنم کے عذاب کی راہ دکھلائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس پر لکھ دیا گیا ہے کہ جو اس کی دوستی کرے گا تو یہ ضرور اسے گمراہ کردے گا اور اسے عذاب دوزخ کی راہ بتائے گا ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس ( شیطان ) کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو شخص اسے دوست رکھے گا سو وہ اسے گمراہ کر دے گا اور اسے دوزخ کے عذاب کا راستہ دکھائے گا

Translated by

Hussain Najfi

جس ( مردود ) کے بارے میں لکھا جا چکا ہے کہ جو کوئی اس کو دوست بنائے گا وہ ضرور اسے گمراہ کرے گا ۔ اور اسے بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کا راستہ دکھائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

About the (Evil One) it is decreed that whoever turns to him for friendship, him will he lead astray, and he will guide him to the Penalty of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

It has been decided that satan will mislead and submit anyone who establishes friendship with him to the torment of the burning fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For him (the devil) it is decreed that whosoever follows him, he will mislead him, and will drive him to the torment of the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Against him it is written down that whoever takes him for a friend, he shall lead him astray and conduct him to the chastisement of the burning fire.

Translated by

William Pickthall

For him it is decreed that whoso taketh him for friend, he verily will mislead him and will guide him to the punishment of the Flame.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जबकि उस के लिए लिख दिया गया है कि जो उस से मित्रता का सम्बन्ध रखेगा उसे वह पथभ्रष्ट करके रहेगा और उसे दहकती अग्नि की यातना की ओर ले जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس کی نسبت (خدا کے یہاں سے) یہ بات لکھی جا چکی ہے کہ جو شخص اس سے تعلق رکھے گا (یعنی اس کا اتباع کرے گا) تو اس کا کام یہ ہے کہ وہ اس کو (راہ حق سے) بےراہ کر دے گا اور اس کو عذاب دوزخ کا رستہ دکھلائے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حالانکہ اس کے بارے میں یہ لکھا جا چکا ہے کہ جو اسے دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کرکے چھوڑے گا اور عذاب جہنم کا راستہ دکھائے گا۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ اس کے تو نصیب ہی میں یہ لکھا ہے کہ جو اس کو دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کر کے چھوڑے گا اور عذاب جہنم کا راستہ دکھائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس کے بارے میں یہ بات لکھی جا چکی ہے کہ جو بھی کوئی شخص اس سے دوستی کریگا تو وہ اسے گمراہ کر دے گا اور اسے دھکتی ہوئی آگ کے راستہ پر ڈال دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس کے حق میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی اس کارفیق ہو سو وہ اس کو بہکائے اور لے جائے عذاب میں دوزخ کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس کے متعلق یہ لکھا جاچکا ہے کہ جو کوئی اس سے تعلق رکھے گا تو وہ شیطان مرید اس کو گمراہ کردے گا اور دوزخ کے عذاب کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا