Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 40

سورة الحج

الَّذِیۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمۡ بِغَیۡرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنۡ یَّقُوۡلُوۡا رَبُّنَا اللّٰہُ ؕ وَ لَوۡ لَا دَفۡعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعۡضَہُمۡ بِبَعۡضٍ لَّہُدِّمَتۡ صَوَامِعُ وَ بِیَعٌ وَّ صَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدُ یُذۡکَرُ فِیۡہَا اسۡمُ اللّٰہِ کَثِیۡرًا ؕ وَ لَیَنۡصُرَنَّ اللّٰہُ مَنۡ یَّنۡصُرُہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیۡزٌ ﴿۴۰﴾

[They are] those who have been evicted from their homes without right - only because they say, "Our Lord is Allah ." And were it not that Allah checks the people, some by means of others, there would have been demolished monasteries, churches, synagogues, and mosques in which the name of Allah is much mentioned. And Allah will surely support those who support Him. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.

یہ وہ ہیں جنہیں ناحق اپنے گھروں سے نکالا گیا ، صرف ان کے اس قول پر کہ ہمارا پروردگار فقط اللہ ہے ، اگر اللہ تعالٰی لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو عبادت خانے اور گرجے اور مسجدیں اور یہودیوں کے معبد اور وہ مسجدیں بھی ڈھا دی جاتیں جہاں اللہ کا نام باکثرت لیا جاتا ہے ۔ جو اللہ کی مدد کرے گا اللہ بھی ضرور اس کی مدد کرے گا ۔ بیشک اللہ تعالٰی بڑی قوتوں والا بڑے غلبے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ جو
اُخۡرِجُوۡا
نکالے گئے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
بِغَیۡرِ
بغیر
حَقٍّ
حق کے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہتے ہیں
رَبُّنَا
رب ہمارا
اللّٰہُ
اللہ ہے
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
دَفۡعُ
دور کرنا
اللّٰہِ
اللہ کا
النَّاسَ
لوگوں کو
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
بِبَعۡضٍ
ساتھ بعض کے
لَّہُدِّمَتۡ
البتہ منہدم کر دی جاتیں
صَوَامِعُ
خانقاہیں
وَبِیَعٌ
اور گرجے
وَّصَلَوٰتٌ
اور عبادت خانے
وَّمَسٰجِدُ
اور مسجدیں
یُذۡکَرُ
ذکر کیا جاتا ہے
فِیۡہَا
جن میں
اسۡمُ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
کَثِیۡرًا
بہت/بکثرت
وَلَیَنۡصُرَنَّ
اور البتہ ضرور مدد کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
مَنۡ
اس کی جو
یَّنۡصُرُہٗ
مدد کرتا ہے اس کی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَقَوِیٌّ
البتہ بہت قوت والا ہے
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
اُخۡرِجُوۡا
نکال دیا گیا
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
ان کے گھروں سے
بِغَیۡرِ حَقٍّ
نا حق
اِلَّاۤ
صرف اس وجہ سے
اَنۡ
یہ کہ
یَّقُوۡلُوۡا
وہ کہتے ہیں
رَبُّنَا
ہمارا رب
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
دَفۡعُ
دفع کرنا
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
النَّاسَ
لوگوں کو
بَعۡضَہُمۡ
ان میں سے بعض کو
بِبَعۡضٍ
بعض کے ذریعے
لَّہُدِّمَتۡ
یقیناً ڈھا دیےجاتے
صَوَامِعُ
خانقاہیں
وَبِیَعٌ
اور کلیسائیں
وَّصَلَوٰتٌ
اور عبادت گاہیں
وَّمَسٰجِدُ
اور مسجد یں
یُذۡکَرُ
ذکر کیا جاتا ہے
فِیۡہَا
جن میں
اسۡمُ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
کَثِیۡرًا
کثرت سے
وَلَیَنۡصُرَنَّ
اور یقیناً ضرورمدد کرے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَنۡ
جو
یَّنۡصُرُہٗ
مدد کرے گا اُس کی
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَقَوِیٌّ
بہت قوت والا
عَزِیۡزٌ
سب پر غا لب ہے
Translated by

Juna Garhi

[They are] those who have been evicted from their homes without right - only because they say, "Our Lord is Allah ." And were it not that Allah checks the people, some by means of others, there would have been demolished monasteries, churches, synagogues, and mosques in which the name of Allah is much mentioned. And Allah will surely support those who support Him. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.

یہ وہ ہیں جنہیں ناحق اپنے گھروں سے نکالا گیا ، صرف ان کے اس قول پر کہ ہمارا پروردگار فقط اللہ ہے ، اگر اللہ تعالٰی لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو عبادت خانے اور گرجے اور مسجدیں اور یہودیوں کے معبد اور وہ مسجدیں بھی ڈھا دی جاتیں جہاں اللہ کا نام باکثرت لیا جاتا ہے ۔ جو اللہ کی مدد کرے گا اللہ بھی ضرور اس کی مدد کرے گا ۔ بیشک اللہ تعالٰی بڑی قوتوں والا بڑے غلبے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جنہیں ان کے گھروں سے ناحق نکالا گیا سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے۔ اور اگر اللہ تعالیٰ ایک دوسرے کے ذریعہ لوگوں کی مدافعت نہ کرتا رہتا تو خانقاہیں، گرجے، عبادت گاہیں اور مساجد جن میں اللہ کو کثرت سے یاد کیا جاتا ہے، مسمار کردی جاتی ہیں اور اللہ ایسے لوگوں کی ضرور مدد کرتا ہے جو اس (کے دین) کی مدد کرتے ہیں۔ اللہ یقینا بڑا طاقتور اور سب پر غالب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں کواپنے گھروں سے ناحق نکال دیا گیا ہے صرف اسی وجہ سے کہ وہ کہتے ہیں اﷲ تعالیٰ ہمارارب ہے اور اگراﷲ تعالیٰ کا لوگوں کوایک دوسرے کے ذریعے دورکرنانہ ہوتا تویقیناًڈھادیے جاتے خانقا ہیں اور کلیسائیں اور عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اﷲ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرکیا جاتا ہے ۔اوراﷲ تعالیٰ یقیناضروراس کی مددکرے گاجواُس کی مدد کرے گا بے شک اﷲ تعالیٰ بہت قوت والا،سب پرغالب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(They are) the ones who were expelled from their homes without any just reason, except that they say |"Our Lord is Allah.|" And had Allah not repelled some people by means of some others, the monasteries, the churches, the synagogues and the mosques where the name of Allah is recited abundantly would have been demolished. And Allah will definitely help those who help Him. Surely Allah is Powerful, Mighty.

وہ لوگ جن کو نکالا ان کے گھروں سے اور دعویٰ کچھ نہیں سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ہے اور اگر نہ ہٹایا کرتا اللہ لوگوں کو ایک کو دوسرے سے تو ڈھائے جاتے تکیئے اور مدرسے اور عبادت خانے اور مسجدیں جن میں نام پڑھا جاتا ہے اللہ کا بہت اور اللہ مقرر مدد کرے گا اس کی جو مدد کرے گا اس کی بیشک اللہ زبردست ہے زور والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو ناحق اپنے گھروں سے نکال دیے گئے صرف اس (جرم) پر کہ انہوں نے کہا : ہمارا رب اللہ ہے اور اگر اللہ بعض لوگوں کو بعض دوسرے لوگوں کے ذریعے دور نہ کرتا رہتا تو ڈھا دیے جاتے ساری خانقاہیں گرجے کنیسے اور مسجدیں جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے اور اللہ لازماً اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے گا یقیناً اللہ طاقتور ہے زبردست ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکال دیے گئے 80 صرف اس قصور پر کہ وہ کہتے تھے ” ہمارا رب اللہ ہے ۔ ” 81 اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہے تو خانقاہیں اور گرجا اور معبد 82 اور مسجدیں ، جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے ، سب مسمار کر ڈالی جائیں ۔ 83 اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے ۔ 84 اللہ بڑا طاقتور اور زبر دست ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں صرف اتنی بات پر اپنے گھروں سے ناحق نکالا گیا ہے کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے ۔ اور اگر اللہ لوگوں کے ایک گروہ ( کے شر ) کو دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتارہتا تو خانقاہیں اور کلیسا اور عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اللہ کا کثرت سے ذکر کیا جاتا ہے ، سب مسمار کردی جاتیں ۔ ( ٢٤ ) اور اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس ( کے دین ) کی مدد کریں گے ۔ بلاشبہ اللہ بڑی قوت والا ، بڑے اقتدار والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو اپنے ملک سے (مکہ سے) یہ کہنے پر کہ ہمارا مالک اللہ ہے اور کوئی بات نہیں (نہ کسی کا خون کیا نہ ڈاکہ مارا ناحق نکالے گئے اور اگر اللہ ت عالیٰ لوگوں کو ایک دوسرے پر سے نہ ہٹاتا رہتا (مشرکوں کا غلبہ نہ روکتا) تو خانقا ہیں اور گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور مسجدیں جن میں اللہ ت عالیٰ کا نام بہت لیا جاتا ہے (سب کے سب 3) گرا دی جائیں اور جو کوئی اللہ کی مدد کرے اس کے دشمنوں سے لڑے 4) اللہ تعالیٰ بھی بیشک اس کی مدد کریگا کیونکہ اللہ زبردست ہے عزت والا (یا غالب)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اپنے گھروں سے بےوجہ نکالے گئے محض اتنی سی (بات) پر کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے۔ اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتے رہتے تو (راہبوں ، درویشوں کے) صومعے (خلوت خانے) اور گرجا گھر اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور مسجدیں جن میں اللہ کا نام بکثرت لیا جاتا ہے ضرور ویران ہوچکی ہوتیں اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو (اس کے دین) کی مدد کرے گا۔ بیشک اللہ بہت قوت والے ، غالب ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ بلاوجہ اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے ہیں (اس وجہ سے کہ) وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ہے۔ اگر اللہ ایک کو دوسرے کے ذریعے ہٹایا نہ کرتا تو راہبوں کی عبادت گاہیں ‘ گرجے ‘ عبادت خانے اور وہ مسجدیں ڈھادی جاتیں جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیاجاتا ہے۔ یقناً اللہ ان کی ضرور مدد کرے گا جو اس کی مدد کرتے ہیں بلاشبہ اللہ بڑا طاقت والا اور زبردست ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who have been driven forth from their abodes without justice, except because they say: our Lord is Allah. And were it not for Allah's repelling of someby means of others, cloisters and churches, synogogues and mosques wherein the name of Allah is mentioned much, would have been pulled down. Surely Allah shall succour whosoever succoureth Him; verily Allah is strong, Mighty

جو اپنے گھروں سے بےوجہ نکالے گئے محض اس بات پر کہ وہ یوں کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے ۔ اور اگر اللہ لوگوں کا زور ایک دوسرے سے نہ گھٹاتا رہتا تو نصاری کی خانقاہیں اور عبادت خانے اور یہود کے عبادت خانے اور مسلمانوں کی مسجدیں جن میں اللہ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے (سب) منہدم ہوگئے ہوتے ۔ اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے ۔ بیشک اللہ قوت والا ہے غلبہ والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو مظلوم اپنے گھروں سے بے قصور ، محض اس جرم پر نکالے گئے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے سے دفع نہ کرتا رہتا تو تمام خانقاہیں ، گرجے ، کنیسے اور مسجدیں – جس میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے – ڈھائے جاچکے ہوتے اور بیشک اللہ ان لوگوں کی مدد فرمائے گا جو اس کی مدد کیلئے اٹھیں گے ۔ بیشک اللہ قوی اور غالب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو ناحق طریقے سے صرف اس لیے اپنے گھروں سے نکال دیے گئے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ( تعالیٰ ) ہے اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) بعض ( لوگوں ) کے ذریعے سے بعض ( کے شر ) کو دور نہ کرتے تو البتہ راہبوں کی عبادت گاہیں اور گرجا گھر اور یہودیوں کے عبادت خانے اور مسجدیںجن میں اللہ ( تعالیٰ ) کا بہت ذکر کیا جاتا ہے گرادی جاتیں اور البتہ ضرور بالضرور اللہ ( تعالیٰ ) ان کی مدد کرے گا جو اس ( کے دین ) کی مدد کریں گے ، بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) بہت قوت والے ( اور ) غلبے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیے گئے ( انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہ کرتا رہتا تو ڈھا دیے جاتے، گرجے ‘ خا نقا ہیں ‘ عبادت خانے اور مسجدیں۔ جن میں اللہ کا بہت ذکر کیا جاتا ہے اور جو شخض اللہ کی مدد کرتا ہے اللہ اس کی مدد ضرور کرتا ہے بیشک اللہ توانا اور غالب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن کو نکال باہر کیا گیا ان کے گھروں سے بغیر کسی حق کے ان کا کوئی جرم و قصور نہیں سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور اگر اللہ تعالیٰ اپنی قدرت و عنایت سے لوگوں کو ایک دوسرے سے ہٹاتا اور اس طرح ان کا زور توڑتا نہ رہتا تو مسمار کردی جاتیں تمام خانقاہیں گرجے، کین سے، اور وہ مسجدیں جن میں بکثرت نام لیا جاتا ہے اللہ وحدہ لا شریک کا اور یقینا اللہ مدد فرماتا ہے اس کی جو مدد کرتا ہے اس کے دین کی بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑا ہی قوت والا نہایت ہی زبردست ہے

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ اپنے گھروں سے ناحق اسلئے نکال دئیے گئے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارارب اللہ ہے اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹا تا رہتاتوعیسائیوں کی خانقاہیں ، گرجے ، یہودیوں کی عبادت گاہیں اور وہ مسجدیں جن میں اللہ کو کثرت سے یاد کیا جاتا ہے سب کے سب ڈھائے جاچکے ہوتے اور اللہ ایسے لوگوں کی ضرورمددکرتا ہے جو اس ( کے دین ) کی مدد کرتے ہیں اللہ یقینًا بڑا طاقتور اور غالب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے ( ف۱۰۵ ) صرف اتنی بات پر کہ انہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے ( ف۱۰٦ ) اور اللہ اگر آدمیوں میں ایک کو دوسرے سے دفع نہ فرماتا ( ف۱۰۷ ) تو ضرور ڈھا دی جاتیں خانقاہیں ( ف۱۰۸ ) اور گرجا ( ف۱۰۹ ) اور کلیسے ( ف۱۱۰ ) اور مسجدیں ( ف۱۱۱ ) جن میں اللہ کا بکثرت نام لیا جاتا ہے ، اور بیشک اللہ ضرور مدد فرمائے گا اس کی جو اس کے دین کی مدد کرے گا بیشک ضرور اللہ قدرت والا غالب ہے ، ( ۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے صرف اس بنا پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب اﷲ ہے ( یعنی انہوں نے باطل کی فرمانروائی تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا ) ، اور اگر اﷲ انسانی طبقات میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ ( جہاد و انقلابی جد و جہد کی صورت میں ) ہٹاتا نہ رہتا تو خانقاہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں ( یعنی تمام ادیان کے مذہبی مراکز اور عبادت گاہیں ) مسمار اور ویران کر دی جاتیں جن میں کثرت سے اﷲ کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے ، اور جو شخص اﷲ ( کے دین ) کی مدد کرتا ہے یقیناً اﷲ اس کی مدد فرماتا ہے ۔ بیشک اﷲ ضرور ( بڑی ) قوت والا ( سب پر ) غالب ہے ( گویا حق اور باطل کے تضاد و تصادم کے انقلابی عمل سے ہی حق کی بقا ممکن ہے )

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ ( مظلوم ) ہیں جو ناحق اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے صرف اتنی بات پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور اگر خدا بعض لوگوں کو بعض کے ذریعہ سے دفع نہ کرتا رہتا تو نصرانیوں کی خانقاہیں اور گرجے اور ( یہود کے ) عبادت خانے اور ( مسلمانوں کی ) مسجدیں جن میں بکثرت ذکر خدا ہوتا ہے ۔ سب گرا دی جاتیں جو کوئی اللہ ( کے دین ) کی مدد کرے گا اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا ۔ بیشک وہ طاقت والا ( اور ) غالب آنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(They are) those who have been expelled from their homes in defiance of right,- (for no cause) except that they say, "our Lord is Allah". Did not Allah check one set of people by means of another, there would surely have been pulled down monasteries, churches, synagogues, and mosques, in which the name of Allah is commemorated in abundant measure. Allah will certainly aid those who aid his (cause);- for verily Allah is full of Strength, Exalted in Might, (able to enforce His Will).

Translated by

Muhammad Sarwar

to those who were unjustly expelled from their homes only because they said, "God is our Lord." Had it not been for God's repelling some people through the might of the others, the monasteries, churches, synagogues, and mosques in which God is very often worshipped would have been utterly destroyed. God shall certainly help those who help Him. He is All-powerful and Majestic.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who have been expelled from their homes unjustly only because they said: "Our Lord is Allah." For had it not been that Allah checks one set of people by means of another, Sawami`, Biya`, Salawat, and Masjids, wherein the Name of Allah is mentioned much, would surely have been pulled down. Verily, Allah will help those who help His (cause). Truly, Allah is All-Strong, All-Mighty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who have been expelled from their homes without a just cause except that they say: Our Lord is Allah. And had there not been Allah's repelling some people by others, certainly there would have been pulled down cloisters and churches and synagogues and mosques in which Allah's name is much remembered; and surely Allah will help him who helps His cause; most surely Allah is Strong, Mighty.

Translated by

William Pickthall

Those who have been driven from their homes unjustly only because they said: Our Lord is Allah - For had it not been for Allah's repelling some men by means of others, cloisters and churches and oratories and mosques, wherein the name of Allah is oft mentioned, would assuredly have been pulled down. Verily Allah helpeth one who helpeth Him. Lo! Allah is Strong, Almighty -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे लोग हैं जो अपने घरों से नाहक़ निकाले गए, केवल इसलिए कि वे कहते हैं कि "हमारा रब अल्लाह है।" यदि अल्लाह लोगों को एक-दूसरे के द्वारा हटाता न रहता तो मठ और गिरजा और यहूदी प्रार्थना भवन और मस्जिदें, जिनमें अल्लाह का अधिक नाम लिया जाता है, सब ढा दी जातीं। अल्लाह अवश्य उस की सहायता करेगा, जो उस की सहायता करेगा - निश्चय ही अल्लाह बड़ा बलवान, प्रभुत्वशाली है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے ان کی مظلومیت کا بیان ہے) جو اپنے گھروں سے بےوجہ نکالے گئے محض اتنی بات پر کہ وہ یوں کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے (4) اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ تعالیٰ (ہمیشہ سے) لوگوں کا ایک کا دوسرے (کے ہارتھ) سے زور نہ گھٹواتا رہتا تو (اپنے اپنے زمانے میں) نصارے ٰ کے خلوت خانے اور عبادت خانے اور یہود کے عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) وہ مسجدیں جن میں اللہ کا نام بکثرت لیا جاتا ہے سب منہدم ہوگئے ہوتے بیشک اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرے گا جو (الله کے دین) کی مدد کرے گا (5) بیشک اللہ تعالیٰ قوت والا (اور) غلبہ والا ہے وہ جس کو چاہے غلبہ دے سکتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکال دیے گئے صرف اس قصور پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب ” اللہ “ ہے اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دور نہ کرے تو خانقا ہیں، گرجے، معبد خانے اور مسجدیں جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے مسمار کردیے جائیں۔ سب مسمار کردی جائیں اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے اللہ بہت قوت والا اور غالب ہے۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے صرف اس قصور پر کہ وہ کہتے تھے ہمارا رب اللہ ہے۔ اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہے تو خانقاہیں اور گرجے اور معبد اور مسجدیں ، جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے ، سب مسمار کر ڈالی جائیں۔ اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے۔ اللہ بڑا طاقتور اور زبردست ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ اپنے گھروں سے ناحق صرف یہ کہنے کی وجہ سے نکالے گئے کہ ہمارا رب اللہ ہے، اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بعض لوگوں کو بعض کے ذریعہ دفع فرماتا ہے تو نصاریٰ کے خلوت خانے اور عبادت خانے اور یہود کے عبادت خانے اور مسجدیں جن میں کثرت سے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے گرا دیئے جاتے، اور یہ بات ضروری ہے کہ اللہ اس کی مدد کریگا جو اللہ کی مددکرے، بلاشبہ اللہ قوی ہے غلبہ والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جن کو نکالا ان کے گھروں سے اور دعویٰ کچھ نہیں سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ہے اور اگر نہ ہٹایا کرتا اللہ لوگوں کو ایک کو دوسرے سے تو ڈھائے جاتے تکیے اور مدرسے اور عبادت خانے اور مسجدیں جن میں نام پڑھا جاتا ہے اللہ کا بہت اور اللہ مقرر مدد کرے گا اس کی جو مدد کرے گا اس کی بیشک اللہ زبردست ہے زور والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ مظلوم لوگ وہ ہیں جو بلاوجہ محض اتنا کہنے پر کہ ہمارا رب اللہ ہے اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور اگر اللہ بعض لوگوں کو بعض لوگوں کے ذریعے دفع نہ کرتا رہتا تو نصاریٰ کے راہب خانے اور عبادت خانے اور یہود کی عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کیا جاتا ہے سب کے سب برباد و ویران کردیئے گئے ہوتے اور یقیناً اللہ اس کی مدد کرے گا جو اس کی یعنی خدا کے دین کی مدد کرے گا بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑی قوت والا غلبہ والا ہے