TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Hajj 22:45, word 11

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 22:45 word by word

Open the verse
ConjunctionNoun

and well

اور (کتنے) کنوئیں ہیں

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَلْبِئْرُ: (کنویں) اصل میں مہموز (العین) ہے۔ بَأَرتُ بِئْرًا وَبَأَرْتُ بُؤْرَۃً کے معنی گڑھا کھودنے کے ہیں۔ (1) قرآن پاک میں ہے: (وَ بِئۡرٍ مُّعَطَّلَۃٍ وَّ قَصۡرٍ مَّشِیۡدٍ ) (۲۲:۴۵) اور بہت سے کنویں بیکار اور میل ویران پڑے ہیں۔ اسی سے اَلْمِئْبَرُ کا لفظ مشتق ہے جو اصل میں اس گڑھے کو کہتے ہیں جس کا منہ اس طرح ڈھانپ دیا جائے کہ جو شخص اس کے اوپر سے گزرے اس میں گر پڑے ایسے گڑھے کو مِغواۃٌ بھی کہا جاتا ہے اور کنایۃً مِئْبَرٌ ایسی سخن چینی کو کہتے ہیں جو انسان کو بلا میں ڈالنے والی ہو اس کی جمع اَلْمَآبِرُ آتی ہے۔

Lemma / Derivative

1 results

بِئْر
22:45
اور (کتنے) کنوئیں ہیں
and well
وَبِئْرٍ