Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 59

سورة الحج

لَیُدۡخِلَنَّہُمۡ مُّدۡخَلًا یَّرۡضَوۡنَہٗ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَعَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ ﴿۵۹﴾

He will surely cause them to enter an entrance with which they will be pleased, and indeed, Allah is Knowing and Forbearing.

انہیں اللہ تعالٰی ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وہ اس سے راضی ہوجائیں گے بیشک اللہ تعالٰی علم اور بردباری والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیُدۡخِلَنَّہُمۡ
البتہ وہ ضرور داخل کرے گا انہیں
مُّدۡخَلًا
داخل ہونے کی جگہ
یَّرۡضَوۡنَہٗ
وہ پسند کریں گے جسے
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَعَلِیۡمٌ
البتہ خوب علم والا ہے
حَلِیۡمٌ
خوب حلم والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیُدۡخِلَنَّہُمۡ
یقیناً وہ ان کو لازماً داخل کرے گا
مُّدۡخَلًا
داخل ہونے کی جگہ میں
یَّرۡضَوۡنَہٗ
جسے وہ پسند کریں گے
وَاِنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَعَلِیۡمٌ
ضرورسب کچھ جاننے والا
حَلِیۡمٌ
بے حد بردبار ہے
Translated by

Juna Garhi

He will surely cause them to enter an entrance with which they will be pleased, and indeed, Allah is Knowing and Forbearing.

انہیں اللہ تعالٰی ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وہ اس سے راضی ہوجائیں گے بیشک اللہ تعالٰی علم اور بردباری والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ انھیں ایسی جگہ داخل کرے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے اور اللہ یقینا سب کچھ جاننے والا ہے، بردبار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ اُنہیں لازماً ایسی جگہ میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے اوریقینااﷲ تعالیٰ ضرورسب کچھ جاننے والا،بے حد بردبار ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He will definitely admit them to an entrance they will be pleased with, and Allah is surely All-Knowing, Forbearing.

البتہ پہنچائے گا ان کو ایک جگہ جس کو پسند کریں گے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے تحمل والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لازماً ان کو ایسے مقام میں داخل کرے گا جس سے وہ راضی ہوجائیں گے اور اللہ یقیناً سب کچھ جاننے والا تحمل کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He will surely admit them to a resort which will please them. Most certainly Allah is All-Knowing, Most Forbearing.

وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے ۔ بے شک اللہ علیم اور حلیم ہے ۔ 103

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ انہیں ضرور ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے ، اور اللہ یقینا ہر بات جاننے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ ضرور ان کو ایسیجگہ لے جائے گا جس کو پسند کریں گے۔ 5 اور بیشک اللہ (سب) جانتا ہے 6 کردیا 7 (جلدی عذاب نہیں کرتا،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ (اللہ) ان کو ضرور ایسی جگہ داخل فرمائیں گے جس کو وہ (بہت ہی) پسند کریں گے اور بیشک اللہ جاننے والے نہایت بردبار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقیناً وہ ان کو ایسی جگہ پہنچائے گا جس کو وہ پسند کرتے ہیں اور بلاشبہ اللہ جاننے والا ‘ حلم والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ ان کو ایسے مقام میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely He will make them enter an entrance wherewith they will be well pleased and verily Allah is Knowing, Forbearing.

وہ انہیں ایسی جگہ داخل کرے گا جسے وہ (بہت ہی) پسند کریں گے اور بیشک اللہ بڑا علم والا ہے ۔ بڑا حلم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ان کو ایسی جگہ داخل کرے گا ، جس سے وہ راضی ومطمئن ہوں گے اور بیشک اللہ علم رکھنے والا اور بردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

البتہ ضرور بالضرور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان کو ایسی جگہ ( مرنے کے بعد ) داخل فرمائیںگے جس کو وہ پسند کریں گے اور بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بردبار ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو ایسی جگہ داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے اور اللہ تو جاننے والا بردبار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ان کو اپنے کرم سے ضرور داخل فرمائے گا ایک ایسی عظیم الشان جگہ میں جس کو یہ لوگ دل وجان سے پسند کریں گے بیشک اللہ تعالیٰ پوری طرح جاننے والا بڑا ہی بردبار ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہ انہیں ایسی جگہ داخل کرے گاجس میں وہ خوش ہوجائینگے اور اللہ یقیناسب کچھ جاننے والاوبردباد ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ضرور انھیں ایسی جگہ لے جائے گا جسے وہ پسند کریں گے ( ف۱۵٤ ) اور بیشک اللہ علم اور حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ضرور انہیں اس جگہ ( یعنی مقامِ رضوان میں ) داخل فرمائے گا جس سے وہ راضی ہو جائیں گے ، اور بیشک اﷲ خوب جاننے والا بُردبار ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور ) وہ ضرور انہیں ایسی جگہ داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے ۔ بےشک وہ بڑا جاننے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily He will admit them to a place with which they shall be well pleased: for Allah is All-Knowing, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will certainly admit them to a pleasant dwelling. God is All-knowing and Forbearing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, He will make them enter an entrance with which they shall be well-pleased, and verily, Allah indeed is All-Knowing, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will certainly cause them to enter a place of entrance which they shall be well pleased with, and most surely Allah is Knowing, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

Assuredly He will cause them to enter by an entry that they will love. Lo! Allah verily is Knower, Indulgent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह उन्हें ऐसी जगह प्रवेश कराएगा जिस से वे प्रसन्न हो जाएँगे। और निश्चय ही अल्लाह सर्वज्ञ, अत्यन्त सहनशील है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور رزق حسن کے ساتھ) اللہ تعالیٰ ان کو ایسی جگہ لے جا کر داخل کرے گا جس کو وہ (بہت ہی) پسند کریں گے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ (ہر بات کی مصلحت کو) خوب جاننے والا ہے بہت حلم والا (بھی) ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ انہیں ایسی جگہ داخل کرے گا جہاں وہ خوش ہوجائیں گے بیشک اللہ جاننے والا اور حوصلے والا ہے۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے بیشک اللہ علیم اور حلیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ انہیں ضرور ضرور ایسی جگہ میں داخل فرمائے گا جس سے وہ خوش ہو نگے، اور بلاشبہ اللہ خوب جاننے والا ہے، بہت حلم والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ پہنچائے گا ان کو ایک جگہ جس کو پسند کریں گے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے تحمل والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان مہاجرین مذکورہ کو ایک ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وہ اس جگہ کو دیکھ کر پسند کریں گے اور یقیناً اللہ تعالیٰ سب جاننے والا بڑے تحمل والا ہے