Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 63

سورة الحج

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ۫ فَتُصۡبِحُ الۡاَرۡضُ مُخۡضَرَّۃً ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ ﴿ۚ۶۳﴾

Do you not see that Allah has sent down rain from the sky and the earth becomes green? Indeed, Allah is Subtle and Acquainted.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی آسمان سے پانی برساتا ہے پس زمین سر سبز ہو جاتی ہے بیشک اللہ تعالٰی مہربان اور باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَتُصۡبِحُ
تو ہوجاتی ہے
الۡاَرۡضُ
زمین
مُخۡضَرَّۃً
سرسبز
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَطِیۡفٌ
بہت باریک بین ہے
خَبِیۡرٌ
خوب خبر رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اَنۡزَلَ
برسایا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
کچھ پانی
فَتُصۡبِحُ
تو ہو گئی
الۡاَرۡضُ
زمین
مُخۡضَرَّۃً
سرسبز
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَطِیۡفٌ
نہایت باریک بین
خَبِیۡرٌ
پوری خبر رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah has sent down rain from the sky and the earth becomes green? Indeed, Allah is Subtle and Acquainted.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی آسمان سے پانی برساتا ہے پس زمین سر سبز ہو جاتی ہے بیشک اللہ تعالٰی مہربان اور باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش برساتا ہے تو اس سے زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔ وہ بڑا باریک بین اور ہر چیز سے باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے دیکھانہیں کہ بے شک ا ﷲ تعالیٰ نے آسمان سے کچھ پانی برسایا؟توزمین سرسبزہوگئی، یقیناًاﷲ تعالیٰ نہایت باریک بین، پوری طرح خبر رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see that Allah has sent down water from the sky, whereby the land becomes green? Surely, Allah is All-Kind, All-Aware.

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر زمین ہوجاتی ہے سرسبز بیشک اللہ جانتا ہے چھپی تدبیریں خبردار ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی نازل کرتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے یقیناً اللہ باریک بین اور بہت باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see that Allah sends down water from the sky whereby the earth turns green? Verily Allah is Subtle, All-Aware.

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور اس کی بدولت زمین سرسبز ہو جاتی ہے؟ 110 حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف و خبیر ہے ۔ 111

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ، جس سے زمین سرسبز ہوجاتی ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا مہربان ، ہر بات سے باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے دیکھنے والے) کیا تو نے نہیں دیکھا (زمین سوکھی مردہ پڑی ہے اللہ نے آسمان سے پانی برسایا تو پھر زمین (زندہ ہو کر) سرسبز ہوجاتی ہے 7 بیشک اللہ مہربان (یا باریک بین ہے خبردار 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر (جس سے) زمین سرسبز ہوگئی بیشک اللہ باریک بین خبر رکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ اللہ بلندی سے پانی اتارتا ہے تو زمین سر سبز و شاداب ہوجاتی ہے بیشک وہ نہایت مہربان اور خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔ بےشک خدا باریک بین اور خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah sendeth down water from the heaven and the earth becometh green? Verily Allah is subtile, Aware.

کیا تو یہ نہیں دیکھتا کہ اللہ ہی آسمان سے پانی برساتا ہے سو زمین سرسبز ہوجاتی ہے بیشک اللہ بڑا مہربان ہے بڑا خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ ہی ہے جو آسمانوں سے پانی برساتا ہے تو زمین اس سے سرسبز وشاداب ہوجاتی ہے؟ بیشک اللہ بڑا ہی باریک بین اور خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) آسمان سے پانی ( بارش ) نازل فرماتے ہیں تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے ، بیشک اللہ ( تعالیٰ ) باریک بین ، خوب باخبر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سر سبز ہوجاتی ہے بیشک اللہ مہربان اور خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ اور رحمت شاملہ کی بناء پر کیسے حکمت بھرے نظام کے مطابق آسمان سے پانی اتارا ہے پھر اس سے ہری بھری اور سرسبز و شاداب ہوجاتی ہے خشک اور مردہ پڑی ہوئی یہ زمین بلاشبہ اللہ بڑا ہی مہربان نہایت ہی باخبر ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم سمجھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش برساتا ہے تواس میں زمین سرسبزہوجاتی ہے بلاشبہ بڑامہربان اور ہر چیز سے باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو صبح کو زمین ( ف۱٦۲ ) ہریالی ہوگئی ، بیشک اللہ پاک خبردار ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اﷲ آسمان کی جانب سے پانی اتارتا ہے تو زمین سرسبز و شاداب ہو جاتی ہے ۔ بیشک اﷲ مہربان ( اور ) بڑا خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی برساتا ہے تو ( خشک ) زمین سرسبز و شاداب ہو جاتی ہے ۔ بےشک اللہ بڑا لطف و کرم کرنے والا ( اور ) بڑا خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah sends down rain from the sky, and forthwith the earth becomes clothed with green? for Allah is He Who understands the finest mysteries, and is well-acquainted (with them).

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that God has sent water from the sky and has made the earth green all over. He is Kind and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah sends down water from the sky, and then the earth becomes green Verily, Allah is the Most Kind and Courteous, Well-Acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah sends down water from the cloud so the earth becomes green? Surely Allah is Benignant, Aware.

Translated by

William Pickthall

Seest thou not how Allah sendeth down water from the sky and then the earth becometh green upon the morrow? Lo! Allah is Subtile, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि अल्लाह आकाश से पानी बरसाता है, तो धरती हरी-भरी हो जाती है? निस्संदेह अल्लाह सूक्ष्मदर्शी, ख़बर रखने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے مخاطب) کیا تجھ کو یہ خبر نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا جس سے زمین سرسبز ہوگئی بیشک اللہ تعالیٰ بہت مہربان ( اور) سب باتوں کی خبر رکھنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے۔ پانی کی بدولت زمین سرسبز ہوجاتی ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف وخبیر ہے۔ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور اس کی بدولت زمین سرسبز ہوجاتی ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف وخبیر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر زمین ہری بھری ہوگئی، بلاشبہ اللہ بہت مہربان ہے خبر رکھنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر زمین ہوجاتی ہے سرسبز بیشک اللہ جانتا ہے چھپی تدبیریں خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تو نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ آسمان کی جانب سے پانی نازل کرتا ہے پھر زمین سرسبز ہوجاتی ہے بیشک اللہ تعالیٰ بڑا مہربان سب کی خبر رکھنے والا ہے۔