Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 104

سورة المؤمنون

تَلۡفَحُ وُجُوۡہَہُمُ النَّارُ وَ ہُمۡ فِیۡہَا کٰلِحُوۡنَ ﴿۱۰۴﴾

The Fire will sear their faces, and they therein will have taut smiles.

ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی اور وہ وہاں بد شکل بنے ہوئے ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَلۡفَحُ
جھلسا دے گی
وُجُوۡہَہُمُ
ان کے چہروں کو
النَّارُ
آگ
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
اس میں
کٰلِحُوۡنَ
منہ بگاڑنے والے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَلۡفَحُ
جھلسا دے گی
وُجُوۡہَہُمُ
اُن کے چہروں کو
النَّارُ
آگ
وَہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
اس میں
کٰلِحُوۡنَ
جبڑے نکالنے والے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

The Fire will sear their faces, and they therein will have taut smiles.

ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی اور وہ وہاں بد شکل بنے ہوئے ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جہنم کی آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی۔ اور ان کے جبڑے باہر نکلے ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے چہروں کو آگ جھلسا دے گی اوراس میں وہ جبڑے نکالنے والے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Fire will scorch their faces and they will be disfigured therein.

جھلس دے گی ان کے منہ کو آگ اور وہ اس میں بدشکل ہو رہے ہوں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگ ان کے چہروں کو جھلسا دے گی اور وہ اس کے اندر بدشکل ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Fire shall scorch their faces, exposing their jaws.

آگ ان کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ” 97

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آگ ان کے چہروں کو جھلس ڈالے گی ، اور اس میں ان کی صورتیں بگڑ جائیں گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے منہ کو آگ جھلتی ہوگی اور وہ اس میں دوزخ میں بدشکل بنے ہوں گے۔ 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے چہروں کو آگ جھلسادے گی اور اس میں ان کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور اس میں ان کی شکلیں بگڑ جائیں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آگ ان کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں تیوری چڑھائے ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Fire will scorch their faces, and therein they shall be grinning.

ان کے چہروں کو آگ جھلستی ہوگی اور اس میں ان کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے چہروں کو آگ جھلسے گی اور اس میں ان کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آگ ان کے چہروں ( کی کھال ) کو کھاجائے گی اور وہ اس ( جہنم ) میں ایسے ہوں گے کہ ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آگ ان کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں پریشان ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جہاں آگ جھلس رہی ہوگی ان کے چہروں کو اور وہاں پر نہایت بری طرح بگڑی ہوں گی ان کی شکلیں

Translated by

Noor ul Amin

جہنم کی آگ ان کے چہروں کو جھلس دیگی اور ان کے جبڑے باہرنکلے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے منہ پر آگ لپیٹ مارے گی اور وہ اس میں منہ چڑائے ہوں گے ( ف۱٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے چہروں کو آگ جھلس دے گی اور وہ اس میں دانت نکلے بگڑے ہوئے منہ کے ساتھ پڑے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

آگ ان کے چہروں کو جھلسا رہی ہوگی اور ان کی شکلیں اس میں بگڑ گئی ہوں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Fire will burn their faces, and they will therein grin, with their lips displaced.

Translated by

Muhammad Sarwar

The fire will scorch their faces and they will be groaning therein in pain.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Fire will burn their faces, and therein they will grin, with displaced lips (disfigured).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The fire shall scorch their faces, and they therein shall be in severe affliction.

Translated by

William Pickthall

The fire burneth their faces, and they are glum therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आग उन के चेहरों को झुलसा देगी और उस में उन के मुँह विकृत हो रहे होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے چہروں کو (اس جہنم کی) آگ جھلستی ہوگی اور اس (جہنم) میں ان کے منہ بگڑے ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آگ ان کے چہروں کو جلادے گی اور ان کے چہرے بدشکل ہوجائیں گے۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آگ ان کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے چہروں کو آگ جھلستی ہوگی اور اس میں ان کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھلس دے گی ان کے منہ کو آگ اور وہ اس میں بد شکل ہو رہے ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جہنم کی آگ ان کے چہروں کو جھلستی ہوگی اور اس میں ان کی شکلیں بگڑ جائیں گی