Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 117

سورة المؤمنون

وَ مَنۡ یَّدۡعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۙ لَا بُرۡہَانَ لَہٗ بِہٖ ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۱۱۷﴾

And whoever invokes besides Allah another deity for which he has no proof - then his account is only with his Lord. Indeed, the disbelievers will not succeed.

جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں ، پس اس کا حساب تو اس کے رب کے اوپر ہی ہے ۔ بیشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّدۡعُ
پکارے
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
اِلٰـہًا
الٰہ
اٰخَرَ
دوسرا
لَابُرۡہَانَ
نہیں دلیل
لَہٗ
اس کے لیے
بِہٖ
اس کی
فَاِنَّمَا
تو بےشک
حِسَابُہٗ
حساب ہے اس کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہٖ
اس کے رب کے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں وہ فلاح پائیں گے
الۡکٰفِرُوۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّدۡعُ
پُکارتا ہے
مَعَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ
اِلٰـہًا
معبود کو
اٰخَرَ
دوسرے
لَابُرۡہَانَ
نہیں کوئی دلیل
لَہٗ
اس کے لیے
بِہٖ
جس کی
فَاِنَّمَا
تو بلاشبہ
حِسَابُہٗ
حساب اس کا
عِنۡدَ رَبِّہٖ
اُس کے رب کے پاس ہے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں فلاح پائیں گے
الۡکٰفِرُوۡنَ
کا فر
Translated by

Juna Garhi

And whoever invokes besides Allah another deity for which he has no proof - then his account is only with his Lord. Indeed, the disbelievers will not succeed.

جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں ، پس اس کا حساب تو اس کے رب کے اوپر ہی ہے ۔ بیشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں، تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے سپرد ہے۔ ایسے کافر کبھی کامیاب نہ ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو کوئی اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبودکوپکارتاہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں توبلاشبہ اس کاحساب اس کے رب ہی کے پاس ہے،یقیناکافر کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever invokes another god with Allah, while he has no proof for it, his reckoning lies with his Lord. Surely, the infidels will not achieve success.

اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ دوسرا حاکم جس کی سند نہیں اس کے پاس سو اس کا حساب ہے اس کے رب کے نزدیک، بیشک بھلا نہ ہوگا منکروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو جس کے بارے میں اس کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں ہے تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے کافر فلاح نہیں پائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے ، جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں 104 تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے ۔ 105 ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔ 106

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو پکارے ، جس پر اس کے پاس کسی قسم کی کوئی دلیل نہیں ، تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے پاس ہے ۔ یقین جانو کہ کافر لوگ فلاح نہیں پاسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے 3 ساتھ (یعنی گو اللہ کو مان کر کسی دوسرے خدا کو پکارے جس کوئی دلیل 4 اس کے پاس نہیں ہے۔ (شرک کمبخت کی دلیل کہاں سے آئی) تو اللہ ہی کے پاس آئے۔ 5 حساب ہونا ہے بیشک وہ کافر میں وہ پنپ نہیں سکیں گے (کبھی) ان کی مراد پوری ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے ہاں ہوگا یقینا کافر کامیاب نہ ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر کوئی شخص اللہ کے سوا کسی اور کو معبود سمجھتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے ہاں ہوگا۔ بلاشبہ کافروں کو فلاح نصیب نہ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever calleth, along with Allah, unto anot her god, of whom he hath no warranty, then his reckoning is only with his Lord; verily thrive will not the infidels.

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو پکارے حالانکہ اس کے پاس اس پر کوئی دلیل نہیں سو اس کا حساب اس کے پروردگار کے ہاں ہوگا یقیناً کافروں کو فلاح نہیں ہونے کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور الہٰ کو بھی پکارے گا ، جس کے حق میں اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ، تو اس کا حساب اس کے رب کے ہاں ہوگا ۔ لاریب ، کافر فلاح نہیں پائیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کوئی اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ دوسرے معبود کو پکارتا ہے جس پر اس کے پاس کوئی دلیل ( بھی ) نہیں تو بلاشبہ اس کا حساب اس کے رب کے پاس ( ذمے ) ہے ، بے شک بات یہ ہے کہ کافر ( لوگ ) کامیاب نہیں ہوتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی بھی دلیل نہیں تو اس کا حساب اللہ ہی کے پاس ہوگا کچھ شک نہیں کہ کافر کامیاب نہیں ہونگے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی اس سب کے باوجود اللہ کے ساتھ کسی بھی اور ایسے خودساختہ اور فرضی معبود کو پکارے گا جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو سوائے اسکے نہیں کہ اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہی ہوگا، یہ قطعی اور یقینی امر ہے کہ کافر کبھی فلاح نہیں پاسکیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبودکوپکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ، تواس کاحساب اس کے رب کے سپردہے ، ایسے کافرکبھی کامیاب نہ ہو نگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں ( ف۱۷۷ ) تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے ، بیشک کافروں کا چھٹکارا نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش کرتا ہے اس کے پاس اس کی کوئی سند نہیں ہے سو اس کا حساب اس کے رب ہی کے پاس ہے ۔ بیشک کافر لوگ فلاح نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی اللہ کے سوا کسی دوسرے ( خود ساختہ ) الہ ( خدا ) کو پکارتا ہے تو اس کے پاس اس کے لئے کوئی دلیل نہیں ہے تو اس کا حساب و کتاب پروردگار کے پاس ہے ۔ اور جو کافر ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If anyone invokes, besides Allah, Any other god, he has no authority therefor; and his reckoning will be only with his Lord! and verily the Unbelievers will fail to win through!

Translated by

Muhammad Sarwar

One who worships things besides God has no proof of the authority of such things. God is certainly keeping the record of his deeds. The unbelievers will not have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever invokes besides Allah, any other god, of whom he has no proof; then his reckoning is only with his Lord. Surely, disbelievers will not be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever invokes with Allah another god-- he has no proof of this-- his reckoning is only with his Lord; surely the unbelievers shall not be successful.

Translated by

William Pickthall

He who crieth unto any other god along with Allah hath no proof thereof. His reckoning is only with his Lord. Lo! disbelievers will not be successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कोई अल्लाह के साथ किसी दूसरे पूज्य को पुकारे, जिस के लिए उस के पास कोई प्रमाम नहीं, तो बस उस का हिसाब उस के रब के पास है। निश्चय ही इनकार करने वाले कभी सफल नहीं होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص (اس امر پر دلیل قائم ہونے کے بعد) اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود کی بھی عبادت کرے کہ جس (کے معبود ہونے) پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں سو اس کا حساب اسی کے رب کے یہاں ہوگا (جس کا نتیجہ لازمی یہ ہے کہ) یقیناً کافروں کو فلاح نہ ہوگی (بلکہ ابدآلا باد معذب رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے یقیناً کافر کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔ (١١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے ‘ جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ‘ تو اس کا حساب اس کے رب کی پاس ہے۔ ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پاسکتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کوئی شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے سو ان کا حساب اس کے رب کے پاس ہے، بلاشبہ بات یہ ہے کہ کافر لوگ کامیاب نہیں ہو نگے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ دوسرا حاکم جس کی سند نہیں اس کے پاس، سو اس کا حساب ہے اس کے رب کے نزدیک بیشک بھلا نہ ہوگا منکروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی بھی عبادت کرے کہ جس کی عبادت پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو بس اس کا حساب اس کے رب کے ہاں ہی ہوگا۔ یقین جانو ! کافروں کو فلاح نصیب نہیں ہوگی