Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 44

سورة المؤمنون

ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡرَا ؕ کُلَّمَا جَآءَ اُمَّۃً رَّسُوۡلُہَا کَذَّبُوۡہُ فَاَتۡبَعۡنَا بَعۡضَہُمۡ بَعۡضًا وَّ جَعَلۡنٰہُمۡ اَحَادِیۡثَ ۚ فَبُعۡدًا لِّقَوۡمٍ لَّا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۴۴﴾

Then We sent Our messengers in succession. Every time there came to a nation its messenger, they denied him, so We made them follow one another [to destruction], and We made them narrations. So away with a people who do not believe.

پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے جب جب جس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا ، پس ہم نے ایک کو دوسرے کے پیچھے لگا دیا اور انہیں افسانہ بنا دیا ۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
رُسُلَنَا
اپنے رسولوں کو
تَتۡرَا
پے در پے
کُلَّمَا
جب کبھی
جَآءَ
آیا
اُمَّۃً
کسی امت میں
رَّسُوۡلُہَا
رسول اس کا
کَذَّبُوۡہُ
انہوں نے جھٹلایا اسے
فَاَتۡبَعۡنَا
تو پیچھے لائے ہم
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
بَعۡضًا
بعض کے
وَّجَعَلۡنٰہُمۡ
اور بنا دیا ہم نے انہیں
اَحَادِیۡثَ
قصے کہانیاں
فَبُعۡدًا
تو دوری ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
لَّایُؤۡمِنُوۡنَ
جو نہیں ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَرۡسَلۡنَا
بھیجے ہم نے
رُسُلَنَا
اپنے رسول
تَتۡرَا
پے در پے
کُلَّمَا
جب کبھی
جَآءَ
آیا
اُمَّۃً
کسی اُمت کے پاس
رَّسُوۡلُہَا
اس کا رسول
کَذَّبُوۡہُ
اُنہوں نے جھٹلایا اُسے
فَاَتۡبَعۡنَا
پھر پیچھے چلتا کیا ہم نے
بَعۡضَہُمۡ
اُن کے بعض کو
بَعۡضًا
بعض کے
وَّجَعَلۡنٰہُمۡ
اور بنادیا ہم نے اُن کو
اَحَادِیۡثَ
کہانیاں
فَبُعۡدًا
سو دوری ہے
لِّقَوۡمٍ
اُس قوم کے لیے
لَّایُؤۡمِنُوۡنَ
جو نہیں ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

Then We sent Our messengers in succession. Every time there came to a nation its messenger, they denied him, so We made them follow one another [to destruction], and We made them narrations. So away with a people who do not believe.

پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے جب جب جس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا ، پس ہم نے ایک کو دوسرے کے پیچھے لگا دیا اور انہیں افسانہ بنا دیا ۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس کے بعد ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا رسول آتا تو وہ اسے جھٹلا دیتے تو ہم ایک قوم کے بعد دوسری قوم کو ہلاک کرتے رہے تاآنکہ انھیں افسانے بنادیا۔ سو ان لوگوں پر پھٹکار ہو جو ایمان نہیں لاتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے ۔جب کبھی کسی اُمت کے پاس اُس کا رسول آیا اُنہوں نے اُسے جھٹلا دیاتوہم نے ان کے بعض کوبعض کے پیچھے چلتاکیااور ہم نے انہیں کہانیاں بنا دیا سو اُس قوم کے لیے دُوری ہے جوایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter, We sent Our messengers successively. Whenever a community was approached by its messenger they belied him. Then We made some of them follow others (in destruction) and turned them into tales (of history). So, woe to a people who do not believe.

پھر بھیجتے رہے ہم اپنے رسول لگاتار جہاں پہنچا کسی امت کے پاس ان کا رسول اس کو جھٹلا دیا، پھر چلاتے گئے ہم ایک کے پیچھے دوسرے اور کر ڈالا ان کو کہانیاں سو دور ہوجائیں جو لوگ نہیں مانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر بھیجا ہم نے اپنے رسولوں ( علیہ السلام) کو پے در پے جب بھی کسی قوم کے پاس آیا اس کا رسول تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے بھی ایک کے پیچھے دوسری کو لگا دیا اور ہم نے بنا دیا ان کو قصے کہانیاں تو پھٹکار ہے اس قوم پر کہ جو ایمان نہیں لاتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We sent Our Messengers in succession. Whenever a Messenger came to his people they rejected him, calling him a liar. Thereupon, We made each people to follow the other (to its doom), reducing them to mere tales (of the past). Scourged be the people who do not believe!

پھر ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے ۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا ، اس نے اسے جھٹلایا ، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتی کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا ۔ ۔ ۔ ۔ پھٹکار ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے! 38

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے پے در پے اپنے پیغمبر بھیجے ، جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا پیغمبر آتا تو وہ اسے جھٹلاتے ، چنانچہ ہم نے بھی ایک کے بعد ایک ( کو ہلاک کرنے ) کا سلسلہ باندھ دیا ، اور انہیں قصہ کہانیاں بنا ڈالا ۔ پھٹکار ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم اپنے پیغمبر لگاتار بھیجتے رہے اور ایسا ہوا کہ جب کسی قوم کے پاس اس کا پیغمبر آیا وہ اس کو جھٹلاتے رہے اور ہم بھی ایک قوم کو دوسری قوم کے بعد ہلاک کرتے گئے اور ان کو نیست و نابود کر کے کہانیاں بنادیا (ان کے قصے رہ گئے) اور بےایمان لوگ خدا کی رحمت سے) دور پڑگئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے اپنے پیغمبروں کو یکے بعد دیگرے بھیجا جب کسی امت کے پاس اس کا پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم بھی بعض کو (ہلاک کرنے میں) بعض کے پیچھے لاتے رہے اور ہم نے ان کی کہانیاں بنادیں سو (اللہ کی) مار ہو ان پر جو (انبیاء کے سمجھانے پر بھی) ایمان نہ لاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے لگاتار اپنے رسول بھیجے۔ جس قوم کے پاس بھی کوئی رسول آیا انہوں نے اس کو جھٹلایا۔ ہم بھی ایک کے بعد دوسری (نافرمانض قوم کو تباہ کرتے چلے گئے اور ان کو بھولی بسری کہانیاں بنا کر رکھ دیا۔ (ان لوگوں پر) اللہ کی ما رہے جو ایمان نہیں لائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter We sent Our apostles, successively. So oft as there came unto a community their apostle, they belied him, so We made them follow one anot her, and We made them bywords: so away with a people who believe not!

پھر ہم نے اپنے پیغمبروں کو متواتر بھیجا جب کبھی کسی امت کے پاس اس کا پیغمبر آیا انہوں نے جھٹلایا سو ہم نے ایک کے پیچھے ایک کو لگا دیا ۔ اور ہم نے انہیں کہانیاں بنادیا سو خدا کی مار ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے مسلسل ۔ جب جب آیا کسی قوم کے پاس اس کا رسول ، تو انہوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم نے بھی ایک کے پیچھے دوسری کو لگادیا اور ان کو افسانہ بنادیا ۔ تو خدا کی پھٹکار ہو ان لوگوں پر ، جو ایمان نہیں لاتے!

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے یکے بعد دیگر اپنے رسول بھیجے جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلادیا پس ہم ایک قوم کو ایک کے بعد لاتے رہے اور ہم نے ان کو افسانے ( بھولی بسری کہانی ) بنادیا پس اس قوم کے لیے ( رحمت سے ) دوری ہے جو ایمان نہیں لاتی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم پے در پے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے جب بھی کسی امت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے ہلاک کرتے اور ان پر عذاب لاتے رہے اور ان کی کہانیاں بناتے رہے پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے مگر ان سب کا حال یہی رہا کہ جب بھی کبھی کسی قوم کے پاس اس کا رسول آیا تو اس نے اس کی تکذیب ہی کی، جس کے نتیجے میں ہم بھی ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے اور ہم نے ان سب کو قصے کہانیاں بنا کر رکھ دیا سو بڑی پھٹکار ہے ان لوگوں کیلیے جو ایمان نہیں لاتے،

Translated by

Noor ul Amin

پھراس کے بعدہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے جب بھی کسی قوم کے پاس اس کارسول آتاتووہ اسے جھٹلادیتے توہم ایک قوم کے بعددوسری قوم کو ہلاک کرتے رہے حتیٰ کہ انہیں افسانے بنادیاسو ان لوگوں پر پھٹکارہوجوایمان نہیں لاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے ایک پیچے دوسرا جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا انہوں نے اسے جھٹلایا ( ف٦۸ ) تو ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیے ( ف٦۹ ) اور انھیں کہانیاں کر ڈالا ( ف۷۰ ) تو دور ہوں وہ لوگ کہ ایمان نہیں لاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے پے در پے اپنے رسولوں کو بھیجا ۔ جب بھی کسی امت کے پاس اس کا رسول آتا وہ اسے جھٹلا دیتے تو ہم ( بھی ) ان میں سے بعض کو بعض کے پیچھے ( ہلاک در ہلاک ) کرتے چلے گئے اور ہم نے انہیں داستانیں بنا ڈالا ، پس ہلاکت ہو ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہیں لاتے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے لگاتار اپنے رسول بھیجے جب بھی کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم بھی ایک کے بعد دوسرے کو ہلاک کرتے رہے ۔ اور ہم نے انہیں قصہ پارینہ ( اور افسانہ ) بنا دیا ۔ پس تباہی ہو اس قوم کیلئے جو ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then sent We our messengers in succession: every time there came to a people their messenger, they accused him of falsehood: so We made them follow each other (in punishment): We made them as a tale (that is told): So away with a people that will not believe!

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Our messengers one after the other but whenever a Messenger would come to a nation, its people would call him a liar and We would destroy one nation after the other, thus, only their stories were left behind them. God keeps the unbelievers far away from His Mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We sent Our Messengers in succession. Every time there came to a nation their Messenger, they denied him; so, We made them follow one another, and We made them as Ahadith. So, away with a people who believe not!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We sent Our apostles one after another; whenever there came to a people their apostle, they called him a liar, so We made some of them follow others and We made them stories; so away with a people who do not believe!

Translated by

William Pickthall

Then We sent our messengers one after another. Whenever its messenger came unto a nation they denied him; so We caused them to follow one another (to disaster) and We made them bywords. A far removal for folk who believe not!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हम ने निरन्तर अपने रसूल भेजे। जब भी किसी समुदाय के पास उस का रसूल आया, तो उस के लोगों ने उसे झुठला दिया। अतः हम एक दूसरे के पीछे (विनाश के लिए) लगाते चले गए और हम ने उन्हें ऐसा कर दिया कि वे कहानियाँ होकर रह गए। फिटकार हो उन लोगों पर जो ईमान न लाएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (ان کے پاس) ہم نے ان پیغمبروں کو یکے بعد دیگرے ہدایت کے لیے بھیجا جب کبھی کسی امت کے پاس اس امت کا (خاص) رسول آیا انہوں نے اس کو جھٹلایا سو ہم نے (بھی ہلاک کرنے میں) ایک کے بعد ایک کا نمبر لگا دیا اور ہم نے ان کی کہانیاں بنادیں (4) سو خدا کی مار ان لوگوں پر (جو انبیاء کے سمجھانے پر بھی) ایمان نہ لاتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ہم نے متواتر رسول بھیجے۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا اس نے اسے جھٹلایا۔ ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے۔ حتٰی کہ ان کو قصے کہانیاں بنا دیا۔ دوری ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان نہیں لاتے۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے پے درپے اپنے رسول بھیجے۔ جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا ، اس نے اسے جھٹلادیا ، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے ، حتیٰ کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا۔۔۔ پھٹکار ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے یکے بعد دیگرے پیغمبروں کو بھیجا جب بھی کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا سو ہم بعض کو بعض کے پیچھے وجود میں لاتے رہے اور ہم نے انہیں کہانیاں بنا دیا، سو اس قوم کے لیے دوری ہے جو ایمان نہیں لاتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھیجتے رہے ہم اپنے رسول لگاتار جہاں پہنچا کسی امت کے پاس ان کا رسول اس کو جھٹلا دیا پھر چلاتے گئے ہم ایک کے پیچھے دوسرے اور کر ڈالا ان کو کہانیاں   سو دور ہوجائیں جو لوگ نہیں مانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم پے در پے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے جب کبھی بھی کسی قوم کا رسول اس کے پاس آتا تو وہ امت اس رسول کو جھٹلا دیتی پھر ہم بھی ایک قوم کے بعد دوسری قوم کو ہلاک کرتے رہے اور ہم نے ان ہلاک شدگان کو گزرے ہوئے افسانے بنادیا سو ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہ لاتے تھے خدا کی رحمت سے دوری ہو