TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Mominoon - سورة المؤمنون | Verse 53 Translations

Every available translation of Surat ul Mominoon, verse 53, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

فَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ زُبُرًا ؕ کُلُّ حِزۡبٍۭ بِمَا لَدَیۡہِمۡ فَرِحُوۡنَ ﴿۵۳﴾
But the people divided their religion among them into sects - each faction, in what it has, rejoicing.
پھر انہوں نے خود ( ہی ) اپنے امر ( دین ) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لئے ، ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
فَتَقَطَّعُوۡۤا
تو انہوں نے جدا جدا کر لیا
اَمۡرَہُمۡ
معاملہ اپنا
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
زُبُرًا
ٹکڑے ٹکڑے کر کے
کُلُّ حِزۡبٍۭ
ہر فرقہ/گروہ(کےلوگ)
بِمَا
اس پر جو
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس ہے
فَرِحُوۡنَ
خوش ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
فَتَقَطَّعُوۡۤا
پھر اُنھوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
اَمۡرَہُمۡ
اپنے معاملے کو
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
زُبُرًا
کئی گروہ میں
کُلُّ حِزۡبٍۭ
ہرگروہ
بِمَا
جو کچھ
لَدَیۡہِمۡ
پاس ہے ان کے
فَرِحُوۡنَ
خوش ہیں
Translated by

Juna Garhi

Info

But the people divided their religion among them into sects - each faction, in what it has, rejoicing.

پھر انہوں نے خود ( ہی ) اپنے امر ( دین ) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لئے ، ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

پھر لوگوں نے اپنے (دین کے) کام کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اس میں مگن ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

پھر انہوں نے اپنے معاملے (دین)کوٹکڑے ٹکڑے کرکے کئی گروہوں میں ہو گئے ہرگروہ کے پاس جوکچھ ہے وہ اسی پرخوش ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

But they split up ways from one another (dividing themselves) into factions, each faction happy with what lies before it.

پھر پھوٹ ڈال کر کرلیا اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے، ہر فرقہ جو ان کے پاس ہے اس پر ریجھ رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

لیکن لوگوں نے اپنے معاملے کو اپنے مابین تقسیم کرلیا ٹکڑے کر کے ہر گروہ کے لوگ جو کچھ ان کے پاس ہے اس پر اترا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

But people later cut up their religion into bits, each group rejoicing in what they have.

مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے 48 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

پھر ہوا یہ کہ لوگوں نے اپنے دین میں باہم پھوٹ ڈال کر فرقے بنا لیے ، ہرگروہ نے اپنے خیال میں جو طریقہ اختیار کرلیا ہے ، اسی پر مگن ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

پھر ان لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں پھوٹ کر کے ٹکڑے کر ڈالا۔ ہر فرد جو اس کے پاس ہے (یعنی جو دین اس کا ہے اس سے خوش ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

پھر ان لوگوں (کافروں) نے آپس میں (اپنے دین میں) اپنا طریقہ الگ الگ کرکے اختلاف پیدا کرلیا۔ ہر گروہ کے پاس جو (دین) ہے وہ اسی پر خوش ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

پھر انہوں نے آپس میں (دین کے ) کام کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اس میں مگن ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کردیا۔ جو چیزیں جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Then they cut their affair among them in regard to the Scriptures: each band in that which is with them rejoicing.

پر ان (کی امتوں) نے دین میں اپنا طریقہ الگ الگ پیدا کرلیا ہر گروہ کے پاس جو (دین) ہے وہ اسی میں مگن ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

پس امتوں نے اپنے دین کو اپنے درمیان ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ۔ اب ہر گروہ اسی میں مگن ہے جو اس کے پاس ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

پھر ان لوگوں نے اپنے دین کو اپنے درمیان میں جدا جدا ( ٹکڑے ٹکڑے ) کردیا ہر گروہ جو کچھ ان کے پاس ہے اس پر خوش ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

پھر انہوں نے آپس میں اپنے کام کو متفرق کردیا اور ٹکڑے ٹکڑے کردیا جو چیز جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

مگر ان لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا، ہر گروہ اسی ٹکڑے پر مگن اور مست ہے جو اس کے پاس ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

پھرانہوں نے آپس میں اپنے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کرلئے ، ہر گروہ کے پاس جو دین ہے وہ اسی میں مگن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ( ف۸۵ ) ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے ، ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

پس انہوں نے اپنے ( دین کے ) امر کو آپس میں اختلاف کر کے فرقہ فرقہ کر ڈالا ، ہر فرقہ والے اسی قدر ( دین کے حصہ ) سے جو ان کے پاس ہے خوش ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

مگر ان لوگوں نے اپنے ( دینی ) معاملہ کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا پس ہر گروہ کے پاس جو ( دین ) ہے وہ اس پر خوش ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

But people have cut off their affair (of unity), between them, into sects: each party rejoices in that which is with itself.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

The people divided themselves into many sects, each with their own book and each happy with whatever they had.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

But they have broken their religion among them into sects, each group rejoicing in what is with it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

But they cut off their religion among themselves into sects, each part rejoicing in that which is with them.

Translated by

William Pickthall

Info

But they (mankind) have broken their religion among them into sects, each group rejoicing in its tenets.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

किन्तु उन्होंने स्वयं अपने मामले (धर्म) को परस्पर टुकड़े-टुकड़े कर डाला। हर गिरोह उसी पर खुश है, जो कुछ उस के पास है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

سو ان لوگوں نے اپنے دین میں اپنا طریق الگ الگ کر کے اختلاف پیدا کرلیا ہر گروہ کے پاس جو دین ہے وہ اس سے خوش ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” مگر بعد کے لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں خوش ہے۔ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

سو ان لوگوں نے الگ الگ طریقہ اختیار کر کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ہر جماعت کے لوگ اس سے خوش ہیں جو ان کے پاس ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

پھر پھوٹ ڈال کر کرلیا اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے ہر فرقہ جو ان کے پاس ہے اس پر ریجھ رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

پھر لوگوں نے پھوٹ ڈال کر اپنا دین آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا اب ہر فرقہ کے لوگوں کے پاس جو دین ہے وہ اسی پر خوش اور مگن ہیں

Related Verses

14
Surat Yousuf
12:102
ذٰلِکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ نُوۡحِیۡہِ اِلَیۡکَ ۚ وَ مَا کُنۡتَ لَدَیۡہِمۡ اِذۡ اَجۡمَعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ وَ ہُمۡ یَمۡکُرُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾
That is from the news of the unseen which We reveal, [O Muhammad], to you. And you were not with them when they put together their plan while they conspired.
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں ۔ آپ ان کے پاس نہ تھے جب کہ انہوں نے اپنی بات ٹھان لی تھی اور وہ فریب کرنے لگے تھے ۔
Surat ul Kaahaf
18:21
وَ کَذٰلِکَ اَعۡثَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ لِیَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ اَنَّ السَّاعَۃَ لَا رَیۡبَ فِیۡہَا ۚ٭ اِذۡ یَتَنَازَعُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ اَمۡرَہُمۡ فَقَالُوا ابۡنُوۡا عَلَیۡہِمۡ بُنۡیَانًا ؕ رَبُّہُمۡ اَعۡلَمُ بِہِمۡ ؕ قَالَ الَّذِیۡنَ غَلَبُوۡا عَلٰۤی اَمۡرِہِمۡ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیۡہِمۡ مَّسۡجِدًا ﴿۲۱﴾
And similarly, We caused them to be found that they [who found them] would know that the promise of Allah is truth and that of the Hour there is no doubt. [That was] when they disputed among themselves about their affair and [then] said, "Construct over them a structure. Their Lord is most knowing about them." Said those who prevailed in the matter, "We will surely take [for ourselves] over them a masjid."
ہم نے اس طرح لوگوں کو ان کے حال سے آگاہ کر دیا کہ وہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ بالکل سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک و شبہ نہیں جبکہ وہ اپنے امر میں آپس میں اختلاف کر رہے تھے کہنے لگے ان کے غار پر ایک عمارت بنالو اور ان کا رب ہی ان کے حال کا زیادہ عالم ہے جن لوگوں نے ان کے بارے میں غلبہ پایا وہ کہنے لگے کہ ہم تو ان کے آس پاس مسجد بنالیں گے ۔
Surat Tahaa
20:62
فَتَنَازَعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ وَ اَسَرُّوا النَّجۡوٰی ﴿۶۲﴾
So they disputed over their affair among themselves and concealed their private conversation.
پس یہ لوگ آپس کے مشوروں میں مختلف رائے ہوگئے اور چھپ کر چپکے چپکے مشورہ کرنے لگے ۔
Surat ul Anbiya
21:93
وَ تَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ ؕ کُلٌّ اِلَیۡنَا رٰجِعُوۡنَ ﴿۹۳﴾٪  6
And [yet] they divided their affair among themselves, [but] all to Us will return.
مگر لوگوں نے آپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کرلیں سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
Surat us Shooraa
42:38
وَ الَّذِیۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِرَبِّہِمۡ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ۪ وَ اَمۡرُہُمۡ شُوۡرٰی بَیۡنَہُمۡ ۪ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ﴿ۚ۳۸﴾
And those who have responded to their lord and established prayer and whose affair is [determined by] consultation among themselves, and from what We have provided them, they spend.
اور اپنے رب کے فرمان کو قبول کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ان کا ( ہر ) کام آپس کے مشورے سے ہوتا ہے اور جو ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے ( ہمارے نام پر ) دیتے ہیں ۔
Surat ul Anaam
6:159
اِنَّ الَّذِیۡنَ فَرَّقُوۡا دِیۡنَہُمۡ وَ کَانُوۡا شِیَعًا لَّسۡتَ مِنۡہُمۡ فِیۡ شَیۡءٍ ؕ اِنَّمَاۤ اَمۡرُہُمۡ اِلَی اللّٰہِ ثُمَّ یُنَبِّئُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۵۹﴾
Indeed, those who have divided their religion and become sects - you, [O Muhammad], are not [associated] with them in anything. Their affair is only [left] to Allah ; then He will inform them about what they used to do.
بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالٰی کے حوالے ہے پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:157
اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ الَّذِیۡ یَجِدُوۡنَہٗ مَکۡتُوۡبًا عِنۡدَہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِ وَ الۡاِنۡجِیۡلِ ۫ یَاۡمُرُہُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہٰہُمۡ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الۡخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنۡہُمۡ اِصۡرَہُمۡ وَ الۡاَغۡلٰلَ الَّتِیۡ کَانَتۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَ عَزَّرُوۡہُ وَ نَصَرُوۡہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾٪  9
Those who follow the Messenger, the unlettered prophet, whom they find written in what they have of the Torah and the Gospel, who enjoins upon them what is right and forbids them what is wrong and makes lawful for them the good things and prohibits for them the evil and relieves them of their burden and the shackles which were upon them. So they who have believed in him, honored him, supported him and followed the light which was sent down with him - it is those who will be the successful.
جو لوگ ایسے رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو حلال بناتے ہیں اور گندی چیزوں کو ان پر حرام فرماتے ہیں اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں ۔ سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے ، ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں
Surat Yousuf
12:15
فَلَمَّا ذَہَبُوۡا بِہٖ وَ اَجۡمَعُوۡۤا اَنۡ یَّجۡعَلُوۡہُ فِیۡ غَیٰبَتِ الۡجُبِّ ۚ وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡہِ لَتُنَبِّئَنَّہُمۡ بِاَمۡرِہِمۡ ہٰذَا وَ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۵﴾
So when they took him [out] and agreed to put him into the bottom of the well... But We inspired to him, "You will surely inform them [someday] about this affair of theirs while they do not perceive [your identity]."
پھر جب اسے لے چلے اور سب نے ملکر ٹھان لیا اسے غیر آباد گہرے کنوئیں کی تہ میں پھینک دیں ، ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کی طرف وحی کی کہ یقیناً ( وقت آرہا ہے کہ ) تو انہیں اس ماجرا کی خبر اس حال میں دے گا کہ وہ جانتے ہی نہ ہوں ۔
Surat Yousuf
12:68
وَ لَمَّا دَخَلُوۡا مِنۡ حَیۡثُ اَمَرَہُمۡ اَبُوۡہُمۡ ؕ مَا کَانَ یُغۡنِیۡ عَنۡہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ اِلَّا حَاجَۃً فِیۡ نَفۡسِ یَعۡقُوۡبَ قَضٰہَا ؕ وَ اِنَّہٗ لَذُوۡ عِلۡمٍ لِّمَا عَلَّمۡنٰہُ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿٪۶۸﴾  2
And when they entered from where their father had ordered them, it did not avail them against Allah at all except [it was] a need within the soul of Jacob, which he satisfied. And indeed, he was a possessor of knowledge because of what We had taught him, but most of the people do not know.
جب وہ انہیں راستوں سے جن کا حکم ان کے والد نے انہیں دیا تھا گئے ۔ کچھ نہ تھا کہ اللہ نے جو بات مقرر کر دی ہے وہ اس سے انہیں ذرا بھی بچا لے ۔ مگر یعقوب ( علیہ السلام ) کے دل میں ایک خیال ( پیدا ہوا ) جسے اس نے پورا کر لیا بلاشبہ وہ ہمارے سکھلائے ہوئے علم کا عالم تھا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔