Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 63

سورة المؤمنون

بَلۡ قُلُوۡبُہُمۡ فِیۡ غَمۡرَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا وَ لَہُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ ہُمۡ لَہَا عٰمِلُوۡنَ ﴿۶۳﴾

But their hearts are covered with confusion over this, and they have [evil] deeds besides disbelief which they are doing,

بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں جنہیں وہ کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
فِیۡ غَمۡرَۃٍ
غفلت میں ہیں
مِّنۡ ہٰذَا
اس سے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
اَعۡمَالٌ
کئی اعمال ہیں
مِّنۡ دُوۡنِ
علاوہ
ذٰلِکَ
اس کے سوا
ہُمۡ
وہ
لَہَا
انہیں
عٰمِلُوۡنَ
کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
قُلُوۡبُہُمۡ
دل اُن کے
فِیۡ غَمۡرَۃٍ
غفلت میں ہیں
مِّنۡ ہٰذَا
اس سے
وَلَہُمۡ
اُن کے لیے
اَعۡمَالٌ
کام ہیں
مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ
اس کے علاوہ
ہُمۡ
وہ
لَہَا
جنہیں
عٰمِلُوۡنَ
کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But their hearts are covered with confusion over this, and they have [evil] deeds besides disbelief which they are doing,

بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں جنہیں وہ کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ اس بات سے تو ان کے دل سخت غافل ہیں اور اس غفلت کے علاوہ ان کے اور بھی کئی (برے) اعمال ہیں جو وہ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ اُن کے دل اس سے غفلت میں ہیں اور اُن کے کام اس کے علاوہ بھی ہیں جنہیں وہ کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But their hearts are in ignorance about this, and they have deeds, other than that, which they are continuously doing.

کوئی نہیں ان کے دل بیہوش رہیں اس طرف سے اور ان کو اور کام لگ رہے ہیں اس کے سوائے کہ وہ ان کو کر رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن ان کے دل اس سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کے اور بہت سے مشاغل ہیں ان کے سوا جن کے لیے وہ بھاگ دوڑ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nay, their hearts are lost in ignorance of all this; and their deeds too vary from the way (mentioned above). They will persist in these deeds

مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں ۔ 58 اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے ﴿جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے﴾ مختلف ہیں ۔ وہ اپنے یہ کرتوت کیے چلے جائیں گے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن ان کے دل اس بات سے غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں ، اور اس کے علاوہ ان کی اور بھی کارستانیاں ہیں جو وہ کرتے رہتے ہیں ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر ان کے دل اس بات سے غافل ہیں 2 اور اس غفلت کے سوا ان کے (دوسرے اور بڑے) کام جو وہ کیا کرتے ہیں (شرک اور کفر اور طرح طرح کے گناہ) 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ ان (کافروں) کے قلوب اس بات سے جہالت میں پڑے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ان لوگوں کے اور (برے برے) اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ ان کے دل اس طرح سے بیخبر ہیں اور بھی (برے اعمال ہیں) جنہیں وہ کرتے رہتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر ان کے دل ان (باتوں) کی طرف سے غفلت میں (پڑے ہوئے) ہیں، اور ان کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! their hearts are in bewilderment in respect thereof, and they have works beside that, of which they are workers.

لیکن ان (کافروں) کے قلوب اس (دین) کی طرف سے غفلت (وجہالت) میں پڑے ہیں اور اس کے علاوہ بھی ان کے (برے) عمل ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ ان لوگوں کے دل اس چیز سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کے کچھ اور مشاغل ان کے ماسوا ہیں ۔ یہ انہی میں پڑے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ ان لوگوں کے دل ان ( باتوں ) سے غفلت میں ہیں اور ان ( اعمال ) کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر ان کے دل ان باتوں کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر یہ لوگ ہیں کہ ان کے دل اس سے غفلت اور مدہوشی میں پڑے ہیں اور اس فساد عقیدہ کے علاوہ ان کے کچھ اور اعمال بھی ایسے ہیں جن کو یہ لوگ کرتے رہتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ اس سے توان ( کافروں ) کے دل غافل ہیں اور ان کے کئی ( برے ) اعمال ہیںجو وہ کر رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ ان کے دل اس سے ( ف۹۹ ) غفلت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جدا ہیں ( ف۱۰۰ ) جنہیں وہ کررہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ ان کے دل اس ( قرآن کے پیغام ) سے غفلت میں ( پڑے ) ہیں اور اس کے سوا ( بھی ) ان کے کئی اور ( برے ) اعمال ہیں جن پر وہ عمل پیرا ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ ان کے دل اس ( دینی ) معاملہ میں غفلت و سرشاری میں پڑے ہیں اور اس کے علاوہ بھی ان کے کچھ ( برے ) عمل ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But their hearts are in confused ignorance of this; and there are, besides that, deeds of theirs, which they will (continue) to do,-

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, the hearts of the unbelievers are in the dark because of their ignorance of real virtue; they act against it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, but their hearts are covered from this, and they have other deeds, besides which they are doing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay, their hearts are in overwhelming ignorance with respect to it and they have besides this other deeds which they do.

Translated by

William Pickthall

Nay, but their hearts are in ignorance of this (Qur'an), and they have other works, besides, which they are doing;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बल्कि उन के दिल इस की (सत्य धर्म की) ओर से हटकर (वसवसों और गफ़लतों आदि के) भँवर में पडे हुए हैं और उस से (ईमान वालों की नीति से) हटकर उन के कुछ और ही काम है। वे उन्हीं को करते रहेंगे;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ ان کفار کے قلوب اس دین کی طرف سے جہالت (اور شک) میں ہیں اور اس کے علاوہ ان لوگوں کے اور بھی (برے برے) عمل ہیں جن کو یہ کرتے رہتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلکہ ان لوگوں کے دل غفلت میں ہیں اور ان کے اعمال بھی مختلف ہیں۔ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر یہ لوگ اس معاملے سے بیخبر ہیں اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) مختلف ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ ان کے دل اس دین کی طرف سے جہالت میں ہیں علاوہ اور بھی ان کے اعمال ہیں جنہیں وہ کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کوئی نہیں ان کے دل بیہوش ہیں اس طرف سے اور ان کو اور کام لگ رہے ہیں اس کے سوا کہ وہ ان کو کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان کفار کے قلوب اس دین سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اسی غفلت کے علاوہ اور بھی ان کے اعمال بد ہیں جن کو یہ کرتے رہتے ہیں