Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 75

سورة المؤمنون

وَ لَوۡ رَحِمۡنٰہُمۡ وَ کَشَفۡنَا مَا بِہِمۡ مِّنۡ ضُرٍّ لَّلَجُّوۡا فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۷۵﴾

And even if We gave them mercy and removed what was upon them of affliction, they would persist in their transgression, wandering blindly.

اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کی تکلیفیں دور کر دیں تو یہ تو اپنی اپنی سرکشی میں جم کر اور بہکنے لگیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
رَحِمۡنٰہُمۡ
رحم کرتے ہم ان پر
وَکَشَفۡنَا
اور کھول دیں ہم
مَا
جو
بِہِمۡ
انہیں ہے
مِّنۡ ضُرٍّ
تکلیف میں سے
لَّلَجُّوۡا
البتہ وہ اڑے رہیں گے
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
اپنی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
بھٹکے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
رَحِمۡنٰہُمۡ
رحم کریں ہم ان پر
وَکَشَفۡنَا
اور ہم دور کر دیں
مَا
جو
بِہِمۡ
اُن کے ساتھ ہے
مِّنۡ ضُرٍّ
کوئی تکلیف
لَّلَجُّوۡا
تو وہ اصرار کرنے لگیں گے
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
اپنی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ بھٹک رہے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

And even if We gave them mercy and removed what was upon them of affliction, they would persist in their transgression, wandering blindly.

اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کی تکلیفیں دور کر دیں تو یہ تو اپنی اپنی سرکشی میں جم کر اور بہکنے لگیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم ان پر مہربانی کریں اور ان کی تکلیف کو دور کردیں تو یہ اپنی سرکشی میں اور زیادہ بہکتے جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرہم ان پررحم کریں اوران پرسے کوئی تکلیف دورکردیں تووہ اپنی سرکشی میں ا صرار کرنے لگیں گے، اس حالت میں کہ وہ بھٹک رہے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We have mercy on them and remove whatever distress they have, they would still persist obstinately in their rebellion, wandering blindly.

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور کھول دیں جو تکلیف پہنچی ان کو تو بھی برابر لگے رہیں گے اپنی شرارت میں بہکے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کو جو تکلیف ہے وہ رفع کردیں تو ضرور وہ بڑھتے چلے جائیں گے اپنی سرکشی میں اندھے ہو کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were We to be merciful to them and remove from them their present afflictions, they would persist in their transgression, blindly wandering on.

اگر ہم ان پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں آج کل یہ مبتلا ہیں ، دور کر دیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے ۔ 72

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور اس تکلیف کو دور کردیں جس میں یہ مبتلا ہیں تب بھی یہ بھٹکتے ہوئے اپنی سرکشی پر اڑے رہیں گے ۔ ( ٢٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر ہم ان پر رحم کریں اور ان کو جو تکلیف ہے وہ دور کردیں 3 تو اور اپنی شرارت پر جم کر بھکٹتے پھریں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں گے اور جو ان پر تکلیف ہے اس کو ہم دور بھی کردیں تو (بھی) اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے پھریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ہم ان پر رحم و کرم کردیں اور جو بھی تکلیف ہو اس کو ہم دور کردیں تو پھر بھی بھٹکتے ہوئے اپنی سرکشی میں اور زیادہ اصرار کرنے لگیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیفیں ان کو پہنچ رہی ہیں، وہ دور کردیں تو اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے (پھریں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And though We have mercy on them We may remove whatsoever of hurt is with them, surely they would persist in their exorbitance, wandering perplexed.

اور اگر ہم ان پر مہربانی کردیں اور انہیں جو تکلیف ہے اسے دور بھی کردیں تو بھی یہ لوگ اپنی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے اصرار کرتے رہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ( ہم ان کو کسی آزمائش میں ڈالنے کے بعد پھر ) ان پر رحم کرتے اور ان کی تکلیف دور کردیتے تو وہ بدستور اپنی سرکشی ہی پر اڑے ، اسی طرح بھٹکتے رہتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر ہم ان پر مہربانی کریں اور وہ تکلیف جس میں ( وہ لوگ ) مبتلا ہیں اسے ہٹادیں تو ( پھر بھی ) وہ اپنی سرکشی پر اَڑے رہیں گے اور بھٹک جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیف انہیں پہنچے دور کردیں تو پھر بھی بھٹکتے ہوئے اپنی شرارت میں لگے رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ہم ان پر رحم کر کے ان سے وہ تکلیف دور کردیں جو ان کو پہنچی ہوتی ہے تو یہ یقینا شکر گزار بننے کی بجائے الٹا اپنی سرکشی میں بھٹکتے ہوئے برابر اسی میں لگے رہیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرہم ان پر مہربانی کریں اور ان کی تکلیف دورکردیں تویہ اپنی سرکشی میں اور زیادہ بہکتے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو مصیبت ( ف۱۲۳ ) ان پر پڑی ہے ٹال دیں تو ضرور بھٹ پنا ( احسان فراموشی ) کریں گے اپنی سرکشی میں بہکتے ہوئے ( ف۱۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم ان پر رحم فرما دیں اور جو تکلیف انہیں ( لاحق ) ہے اسے دور کر دیں تو وہ بھٹکتے ہوئے اپنی سرکشی میں مزید پکے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جس تکلیف میں مبتلا ہیں وہ بھی دور کر دیں تو بھی یہ لوگ اپنی سرکشی میں اندھا دھند بڑھتے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If We had mercy on them and removed the distress which is on them, they would obstinately persist in their transgression, wandering in distraction to and fro.

Translated by

Muhammad Sarwar

Even if We were to grant them mercy and rescue them from hardship, they would still blindly persist in their rebellion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And though We had mercy on them and removed the distress which is on them, still they would obstinately persist in their transgression, wandering blindly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We show mercy to them and remove the distress they have, they would persist in their inordinacy, blindly wandering on.

Translated by

William Pickthall

Though We had mercy on them and relieved them of the harm afflicting them, they still would wander blindly on in their contumacy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि हम (किसी आज़माइश में डालने के पश्चात) उन पर दया करते और जिस तकलीफ़ में वे होते उसे दूर कर देते तो भी वे अपनी सरकशी में हठात बहकते रहते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم ان پر مہربانی فرمادیں اور ان پر جو تکلیف ہے اس کو ہم دور بھی کردیں تو وہ لوگ (پھر) اپنی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے اصرار کرتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر ہم ان پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں مبتلا ہیں دور کردیں تو پھر بھی اپنی سرکشی میں ہی بھ کے رہیں گے۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ہم ان پر رحم کریں اور تکلیف جس میں آج کل یہ مبتلا ہیں ، دور کردیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم ان پر مہربانی کریں اور وہ جس تکلیف میں ہیں اسے دور کردیں تو وہ اپنی سر کشی میں بھٹکے ہوئے اصرار کرتے رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور کھول دیں جو تکلیف پہنچی ان کو تو بھی برابر لگے رہیں گے اپنی شرارت میں بہکے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم ان پر مہربانی کریں اور ان پر جو تکلیف ہے اس کو ہم دور بھی کردیں تو یہ لوگ بحالت تحیر و تردد اپنی سرکشی میں اور زیادہ اصرار کرنے لگیں