Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 76

سورة المؤمنون

وَ لَقَدۡ اَخَذۡنٰہُمۡ بِالۡعَذَابِ فَمَا اسۡتَکَانُوۡا لِرَبِّہِمۡ وَ مَا یَتَضَرَّعُوۡنَ ﴿۷۶﴾

And We had gripped them with suffering [as a warning], but they did not yield to their Lord, nor did they humbly supplicate, [and will continue thus]

اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاہم یہ لوگ نہ تو اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی عاجزی اختیار کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَخَذۡنٰہُمۡ
پکڑ لیا ہم نے انہیں
بِالۡعَذَابِ
ساتھ عذاب کے
فَمَا
پس نہ
اسۡتَکَانُوۡا
انہوں نے عاجزی کی
لِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے لیے
وَمَا
اور نہ
یَتَضَرَّعُوۡنَ
وہ گڑگڑائے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَخَذۡنٰہُمۡ
پکڑا ہم نے انھیں
بِالۡعَذَابِ
عذاب میں
فَمَا اسۡتَکَانُوۡا
پھر نہ وہ جھکے
لِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے لیے
وَمَا
اور نہ
یَتَضَرَّعُوۡنَ
وہ عاجزی اختیار کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

And We had gripped them with suffering [as a warning], but they did not yield to their Lord, nor did they humbly supplicate, [and will continue thus]

اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاہم یہ لوگ نہ تو اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی عاجزی اختیار کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے انھیں عذاب میں مبتلا کیا تو بھی یہ نہ اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ آہ وزاری کی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تونہ وہ اپنے رب کے سامنے جھکے اور نہ وہ عاجزی اختیار کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have already seized them with punishment, but they did not turn humble to their Lord, nor do they supplicate in humility,

اور ہم نے پکڑا تھا ان کو آفت میں پھر نہ عاجزی کی اپنے رب کے آگے اور نہ گڑ گڑائے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تھا تو (اس کے باوجود) نہ انہوں نے اپنے رب کے سامنے عاجزی اختیار کی اور نہ ہی وہ گڑ گڑائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They are such) that We seized them with chastisement (and yet) they did not humble themselves before their Lord, nor do they entreat

ان کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا ، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

واقعہ یہ ہے کہ ہم نے ان کو ( ایک مرتبہ ) عذاب میں پکڑا تھا ، تو اس وقت بھی یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے نہیں جھکے ۔ اور یہ تو عاجزی کی روش اختیار کرتے ہی نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم ان کافروں کو (یعنی ان کے باپ داد اگلے کافروں کو عذاب میں دبوچ چکے ہیں جب بھی وہ اپنے مالک کے سامنے نہ جھکے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تو انہوں نے اپنے پروردگار کے سامنے عاجزی (ظاہر) نہ کی اور نہ وہ عاجزی کرتے (ہی) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقیناً جب ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تھا تو اس وقت انہوں نے اپنے رب کے سامنے نہ تو عاجزی اختیار کی اور نہ وہ گڑ گڑائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تو بھی انہوں نے خدا کے آگے عاجزی نہ کی اور وہ عاجزی کرتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We took hold of them with the torment, yet they humbled not themselves to their Lord, nor did they entreat.

اور بالیقین ہم نے انہیں عذاب میں ہی پکڑا لیکن ان لوگوں نے نہ اپنے پروردگار کے سامنے فروتنی کی اور نہ عاجزی کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان جیسوں کو عذاب میں پکڑا ، لیکن نہ وہ اپنے رب کے آگے جھکے اور نہ وہ تضرع ہی کرتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ( جب ) ہم نے انہیں عذاب میں پکڑ لیا تو پھر بھی اپنے رب کے سامنے نہ جُھکے اور نہ ہی وہ عاجزی اختیار کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑ لیا تھا پھر نہ انہوں نے اپنے رب کے آگے عاجزی کی اور نہ گڑ گڑائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ اس حقیقت کا ایک شاہد یہ ہے کہ ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا پھر بھی یہ نہ تو اپنے رب کے سامنے جھکے اور نہ ہی انہوں نے اس کے حضور عاجزی کی

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے انہیں عذاب میں مبتلا کیا توبھی یہ نہ اپنے رب کے سامنے جھکے اور نہ ہی آہ وزاری کی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے انھیں عذاب میں پکڑا ( ف۱۲۵ ) تو نہ وہ اپنے رب کے حضور میں جھکے اور نہ گڑگڑاتے ہیں ( ف۱۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے انہیں عذاب میں پکڑ لیا پھر ( بھی ) انہوں نے اپنے رب کے لئے عاجزی اختیار نہ کی اور نہ وہ ( اس کے حضور ) گڑگڑائے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں سزا میں گرفتار بھی کیا مگر وہ پھر بھی اپنے پروردگار کے سامنے نہ جھکے اور نہ تضرع و زاری کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We inflicted Punishment on them, but they humbled not themselves to their Lord, nor do they submissively entreat (Him)!-

Translated by

Muhammad Sarwar

We struck them with torment, but they did not submit themselves to their Lord, nor did they make themselves humble

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We seized them with punishment, but they humbled not themselves to their Lord, nor did they invoke with submission to Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And already We overtook them with chastisement, but they were not submissive to their Lord, nor do they humble themselves.

Translated by

William Pickthall

Already have We grasped them with punishment, but they humble not themselves unto their Lord, nor do they pray,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यद्यपि हम ने उन्हें यातना में पकड़ा, फिर भी वे अपने रब के आगे न तो झुके और न वे गिड़गिड़ाते ही थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کو گرفتار عذاب بھی کیا ہے سو ان لوگوں نے نہ اپنے رب کے سامنے (پورے طور سے) فروتنی کی اور نہ عاجزی اختیار کی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کا حال یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکتے ہیں اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ ( ٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا ، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھے اور نہ عاجزی اختیار کرے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ ہم نے انہیں عذاب میں گرفتار کیا سو وہ اپنے رب کے سامنے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے پکڑا تھا ان کو آفت میں پھر نہ عاجزی کی اپنے رب کے آگے نہ گڑگڑائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا ً ہم نے ان کو عذاب میں گرفتار کیا مگر اس پر بھی نہ تو انہوں نے اپنے رب کے سامنے فروتنی اختیار کی اور نہ وہ اس کے روبرو گڑگڑائے