Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 80

سورة المؤمنون

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ وَ لَہُ اخۡتِلَافُ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۸۰﴾

And it is He who gives life and causes death, and His is the alternation of the night and the day. Then will you not reason?

اور یہ وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اور رات دن کے ردو بدل کا مختار بھی وہی ہے ۔ کیا تم کو سمجھ بوجھ نہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُحۡیٖ
زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
اخۡتِلَافُ
آگے پیچھے آنا
الَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن کا
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُحۡیٖ
زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہی موت دیتا ہے
وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
اخۡتِلَافُ
بدلنا
الَّیۡلِ
رات کا
وَالنَّہَارِ
اور دن کا
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

And it is He who gives life and causes death, and His is the alternation of the night and the day. Then will you not reason?

اور یہ وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اور رات دن کے ردو بدل کا مختار بھی وہی ہے ۔ کیا تم کو سمجھ بوجھ نہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے اور رات اور دن کا باری باری آتے رہنا اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔ کیا تم کچھ بھی نہیں سمجھتے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور رات اوردن کابدلنا اُسی کے اختیار میں ہے توکیا تم نہیں سمجھتے ؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who gives life and brings death and it is He to whom belongs the alternation of night and day. So, do you not understand?

اور وہی ہے جلاتا اور مارتا اور اسی کا کام ہے بدلنا رات اور دن کا سو کیا تم کو سمجھ نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جو زندہ رکھتا ہے اور موت دیتا ہے اور اسی کا کام ہے دن رات کو بدلنا تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who gives life and causes death, and He holds mastery over the alternation of night and day. Do you not understand this?

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے ۔ گردش لیل و نہار اسی کے قبضہ قدرت میں ہے ۔ 75 کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟ 76

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جو زندگی اور موت دیتا ہے اور اسی کے قبضے میں رات اور دن کی تبدیلیاں ہیں ۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے اور وہی خدا ہے جو (ہرجاندار کو اجلاتا ہے اور مارتا ہے اور رات دن کا ایر پھیر 8 بھی وہی کرتا ہے کیا تم کو عقل نہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور اسی کے اختیار میں ہے رات اور دن کا گھٹنا بڑھنا تو کیا تم (اتنی سی بات) نہیں سمجھتے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اسی کے اختیار سے رات اور دن بدلتے ہیں کیا تمہیں اتنی سی بات بھی سمجھ نہیں آتی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is Who quickeneth and causeth to die, and His is the alternation of night and day; will ye not then reflect?

اور وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کے بس میں ہے رات اور دن کا الٹ پھیر سو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے اور اسی کے اختیار میں ہے رات اور دن کی آمد وشد ۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ہی تو ہے جو زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور دن اور رات کا ادلنا بدلنا اس کے لیے ہے تو کیا پھر تم عقل نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی ہے جو زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے۔ رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا کام ہے کیا تم سمجھتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ وہی ہے جو زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے اور اسی کے قبضہ قدرت میں ہے رات اور دن کا ادلنا بدلنا تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی ہے جو تمہیں زندہ کرتا اور مارتا ہے اور رات اور دن کاباری باری آتے رہنا اسی کے قبضہِ قدرت میں ہے کیا تم کچھ نہیں سمجھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی جٕلائے اور مارے اور اسی کے لیے ہیں رات اور دن کی تبدیلیاں ( ف۱۳۱ ) تو کیا تمہیں سمجھ نہیں ( ف۱۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور شب و روز کا گردش کرنا ( بھی ) اسی کے اختیار میں ہے ۔ سو کیا تم سمجھتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور رات اور دن کی آمد و رفت اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے ۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who gives life and death, and to Him (is due) the alternation of Night and Day: will ye not then understand?

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who gives life and causes death and it is He who alternates night and day. Will you not then understand?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is He Who gives life and causes death, and His is the alternation of night and day. Will you not then understand

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who gives life and causes death, and (in) His (control) is the alternation of the night and the day; do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

And He it is Who giveth life and causeth death, and His is the difference of night and day. Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जो जीवन प्रदान करता और मृत्यु देता है और रात और दिन का उलट-फेर उसी के अधिकार में है। फिर क्या तुम बुद्धि से काम नहीं लेते?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کے اختیار میں ہے رات اور دن کا گھٹنا بڑھنا سو کیا تم (اتنی بات) نہیں سمجھتے۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ لیل ونہار کی گردش اسی کے قبضہ قدرت میں ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ؟۔ “ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ گردش لیل و نہار اسی کے قبضہ میں ہے۔ کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہی ہے کہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے، اور اسی کے اختیار میں ہے رات دن کا یکے بعد دیگرے آنا جانا، سو کیا تم سمجھ نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جلاتا اور مارتا اور اسی کا کام ہے بدلنا رات اور دن کا سو کیا تم کو سمجھ نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جو زندگی عطا کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات دن کا بدلتے رہنا اسی کے اختیار میں ہے سو کیا تم لوگ اتنی بات بھی نہیں سمجھتے