Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 91

سورة المؤمنون

مَا اتَّخَذَ اللّٰہُ مِنۡ وَّلَدٍ وَّ مَا کَانَ مَعَہٗ مِنۡ اِلٰہٍ اِذًا لَّذَہَبَ کُلُّ اِلٰہٍۭ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿ۙ۹۱﴾

Allah has not taken any son, nor has there ever been with Him any deity. [If there had been], then each deity would have taken what it created, and some of them would have sought to overcome others. Exalted is Allah above what they describe [concerning Him].

نہ تو اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے ، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا جو اوصاف یہ بتلاتے ہیں ان سے اللہ پاک ( اور بے نیاز ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
اتَّخَذَ
بنائی
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ وَّلَدٍ
کوئی اولاد
وَّمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
مِنۡ اِلٰہٍ
کوئی الٰہ
اِذًا
تب
لَّذَہَبَ
البتہ لے جاتا
کُلُّ
ہر
اِلٰہٍۭ
الٰہ
بِمَا
اسے جو
خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
وَلَعَلَا
اور البتہ چڑھائی کرتا
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کا
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ
عَمَّا
اسے جو
یَصِفُوۡنَ
اس نے پیدا کیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا اتَّخَذَ
نہیں بنایا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ وَّلَدٍ
کسی کو بیٹا
وَّمَا
اور نہ ہی
کَانَ
ہے
مَعَہٗ
اُس کے ساتھ
مِنۡ اِلٰہٍ
کوئی معبود برحق
اِذًا
تب
لَّذَہَبَ
ضرور لے جاتا
کُلُّ
ہر
اِلٰہٍۭ
معبود
بِمَا
اس کوجو
خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
وَلَعَلَا
اور ضرور چڑھ دوڑتے
بَعۡضُہُمۡ
اُن میں سے بعض
عَلٰی
اُوپر
بَعۡضٍ
بعض کے
سُبۡحٰنَ
پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
عَمَّا
اس سے جو
یَصِفُوۡنَ
وہ بیان کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Allah has not taken any son, nor has there ever been with Him any deity. [If there had been], then each deity would have taken what it created, and some of them would have sought to overcome others. Exalted is Allah above what they describe [concerning Him].

نہ تو اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے ، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا جو اوصاف یہ بتلاتے ہیں ان سے اللہ پاک ( اور بے نیاز ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے۔ اگر ایسی بات ہوتی تو ہر الٰہ اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا اور ان میں سے ہر ایک دوسرے پر غالب آنے کی کوشش کرتا۔ اللہ تو ان باتوں سے پاک ہے۔ جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے کسی کو بیٹا نہیں بنایااورنہ ہی اس کے ساتھ کوئی اورمعبودہے ورنہ ہرمعبودضروراس کولے جاتاجواس نے پیداکیااور ان میں سے ایک دوسرے پر ضرورچڑھ دوڑتا، پاک ہے اﷲ تعالیٰ اس سے جووہ بیان کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah did not take to a son, nor was there any god with Him. Had there been so, every god would have taken away what he created and each one of them would have been aggressive against the other. Pure is Allah from what they describe.

اللہ نے کوئی بیٹا نہیں کیا اور نہ اس کے ساتھ کسی کا حکم چلے یوں ہوتا تو لے جاتا ہر حکم والا اپنی بنائی چیز کو اور چڑھائی کرتا ایک پر ایک اللہ نرالا ہے ان کی بتلائی باتوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے ہرگز کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے (اگر ایسا ہوتا ) تب تو ہر معبود اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا اور ان میں سے ایک دوسرے پر چڑھائی کردیتا اللہ پاک ہے اس سے جو یہ بیان کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Never did Allah take unto Himself any son, nor is there any god other than He. (Had there been any other gods) each god would have taken his creatures away with him, and each would have rushed to overpower the other. Glory be to Allah from all that they characterize Him with!

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے ، 84 اور کوئی دوسرا خدا اس کے ساتھ نہیں ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا ، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے ۔ 85 پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نہ تو اللہ نے کوئی بیٹا بنایا ہے ، اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا ، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھائی کردیتے ۔ ( ٢٩ ) پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور خدا ہے (اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی بنائی ہوئی چیزوں کو لے کر چل دیتا اور 6 (لڑ کر) ایک دوسرے پر غالب آتا جیسے بادشاہوں کی عادت ہے جو باتیں (خدا کی نسبت) یہ بنات یہیں وہ ان سے پاک 7 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے کسی کو اولاد قرار نہیں دیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی مخلوق کو (تقسیم کرکے) جدا کرلیتا اور ضرور ایک دوسرے پر چڑھائی کرتا اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تعالیٰ نے نہ تو کسی کو اپنا بیٹا بنایا ہے نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی مخلوق کو لے کر جدا ہوجاتا اور ایک پر ایک چڑھائی کردیتا۔ اللہ کی ذات اس سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے میں بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath not betaken to Himself any son, and there is not along Him any god; else each god would have gone off with that which he had created, and one of them would have exalted himself above the others. Hallowed be Allah above that which they ascribe!

اللہ نے کسی کو بھی بیٹا نہیں قرار دیا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اگر ایسا ہوتا تو چڑھائی کرتا اللہ ان باتوں سے پا ک ہے جو یہ اس کی نسبت بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خدا نے کسی کو اپنی اولاد نہیں قرار دیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود شریک ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود جو کچھ اس نے پیدا کیا ہوتا ، اس کو لے کر الگ ہوجاتا اور ایک دوسرے پر چڑھائی کردیتا ۔ خدا ایسی باتوں سے پاک ہے ، جو یہ بیان کرتے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے کوئی اولاد نہیں رکھی اور اس کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) نہیں ( ورنہ ) ہر معبود اس وقت اپنی مخلوق کو لے کر جدا ہوجاتا اور ان میں سے ایک ( معبود ) دوسرے ( معبود ) پر چڑھ دوڑتا ، پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) ان ( باتوں ) سے جو وہ بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے نہ تو کسی کو اپنا بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ‘ ایسا ہو تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ اللہ کے بارے میں کہتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے نہ تو کسی کو اپنی اولاد بنایا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ دوسرا کوئی خدا ہے، اگر ایسا ہوتا تو اس صورت میں ہر خدا اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا اور ان میں سے ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا، اللہ پاک ہے ان سب باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے کسی کو اپنی اولادنہیں بنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور معبودہے اگر ایسی بات ہوتی توہرمعبوداپنی مخلوق لے کرالگ ہو جاتا اور ان میں سے ہرایک دوسرے پر غالب آنے کی کوشش کرتااللہ ان باتوں سے پاک ہےجو یہ بیان کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے کوئی بچہ اختیار نہ کیا ( ف۱٤٤ ) اور نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا خدا ( ف۱٤۵ ) یوں ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق لے جاتا ( ف۱٤٦ ) اور ضرور ایک دوسرے پر اپنی تعلی چاہتا ( ف۱٤۷ ) پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے ( اپنے لئے ) کوئی اولاد نہیں بنائی اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ورنہ ہر خدا اپنی اپنی مخلوق کو ضرور ( الگ ) لے جاتا اور یقیناً وہ ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرتے ( اور پوری کائنات میں فساد بپا ہو جاتا ) ۔ اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی الہ ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہو جاتا اور پھر ایک خدا دوسرے خدا پر چڑھ دوڑتا ۔ پاک ہے خدا اس سے جو لوگ بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No son did Allah beget, nor is there any god along with Him: (if there were many gods), behold, each god would have taken away what he had created, and some would have lorded it over others! Glory to Allah! (He is free) from the (sort of) things they attribute to Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

God has never given birth to a son and there is no other god besides Him. If there were, each god would have taken away his creatures and claimed superiority over the others. God is too exalted to be as they believe Him to be.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No son (or offspring) did Allah beget, nor is there any god along with Him. (If there had been many gods), then each god would have taken away what he had created, and some would have tried to overcome others! Glorified be Allah above all that they attribute to Him!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Never did Allah take to Himself a son, and never was there with him any (other) god-- in that case would each god have certainly taken away what he created, and some of them would certainly have overpowered others; glory be to Allah above what they describe!

Translated by

William Pickthall

Allah hath not chosen any son, nor is there any god along with Him; else would each god have assuredly championed that which he created, and some of them would assuredly have overcome others. Glorified be Allah above all that they allege.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने अपना कोई बेटा नहीं बनाया और न उस के साथ कोई अन्य पूज्य-प्रभु है। ऐसा होता तो प्रत्येक पूज्य-प्रभु अपनी सृष्टि को लेकर अलग हो जाता और उन में से एक-दूसरे पर चढ़ाई कर देता। महान और उच्च है अल्लाह उन बातों से, जो वे बयान करते हैं;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ نے کسی کو اولاد قرار نہیں دیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی خدا ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق کو (تقسیم کر کے) جد کرلیتا اور ایک دوسرے پر چڑھائی کرتا اللہ ان (مکروہ) باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ اس (کی نسبت) بیان کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے اور کوئی دوسرا الٰہ اس کے ساتھ نہیں ہے اگر اور ہوتے تو ہر الٰہ اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے۔ اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔ (٩١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے ، اور کوئی دوسرا خدا اس کے ساتھ نہیں ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے۔ پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا قرار نہیں دیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ہے، اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوق کو جدا کرلیتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھائی کرلیتا، اللہ ان چیزوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف اللہ نے کوئی بیٹا نہیں کیا اور نہ اس کے ساتھ کسی کا حکم چلے یوں ہوتا تو لے جاتا ہر حکم والا اپنی بنائی چیز کو اور چڑھائی کرتا ایک پر ایک اللہ نرالہ ہے ان کی بتلائی باتوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے نہ تو کسی کو اپنا بیٹا مقرر کیا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور خدا ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق کو لیکر جدا ہوجاتا اور ایک دوسرے پر غلبہ پانے کیلئے چڑھائی کردیتا جو باتیں یہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں بیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی ذات ان سے پاک ہے