Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 99

سورة المؤمنون

حَتّٰۤی اِذَا جَآءَ اَحَدَہُمُ الۡمَوۡتُ قَالَ رَبِّ ارۡجِعُوۡنِ ﴿ۙ۹۹﴾

[For such is the state of the disbelievers], until, when death comes to one of them, he says, "My Lord, send me back

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَ
آجائے گی
اَحَدَہُمُ
ان میں سے ایک کو
الۡمَوۡتُ
موت
قَالَ
کہے گا
رَبِّ
اے میرے رب
ارۡجِعُوۡنِ
واپس لوٹا دو مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَ
آتی ہے
اَحَدَہُمُ
اُن میں سے کسی ایک کو
الۡمَوۡتُ
موت
قَالَ
کہتا ہے
رَبِّ
اے میرے رب
ارۡجِعُوۡنِ
لوٹا دے مجھے
Translated by

Juna Garhi

[For such is the state of the disbelievers], until, when death comes to one of them, he says, "My Lord, send me back

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہ لوگ اپنی کارستانیوں میں لگے رہیں گے) جہاں تک کہ ان میں سے کسی کو جب موت آئے گی تو کہے گا : پروردگار ! مجھے دنیا میں واپس بھیج دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی ایک پر موت آتی ہے تووہ کہتاہے اے میرے رب!مجھے لوٹا دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

](The infidels go on doing their misdeeds) until when death comes to one of them, he will say, |"My Lord send me back,

یہاں تک کہ جب پہنچے ان میں کسی کو موت کہے گا اے رب مجھ کو پھر بھیج دو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت سر پر آن کھڑی ہوگی تو وہ کہے گا : پروردگار ! مجھے ذرا واپس بھیج دے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿یہ لوگ اپنی کرنی سے باز نہ آئیں گے﴾ یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجائے گی تو کہنا شروع کرے گا کہ ” اے میرے رب ، مجھے اسی دنیا میں واپس بھیج دیجیے 89

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی پر موت آکھڑی ہوگی تو وہ کہے گا کہ : میرے پروردگار ! مجھے واپس بھیج دیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ کافر اسی طرح واہی باتیں بکتے رہیں گے) یہاں تک جب ان میں سے کوئی مرنے لگے گا تو (اس وقت ڈر) کر دعا کریگا اے مالک مجھ کو پھر دنیا میں لوٹا دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آکھڑی ہوتی ہے (اس وقت) کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار ! مجھے (دنیا میں) واپس بھیج دے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس لوٹا دیجئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر (دنیا میں) واپس بھیج دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

lt ceaseth not until when death cometh to one of them, and he saith: my Lord! send me back.

یہ کافر اپنی بکواس سے باز نہیں آتے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی پر موت آکھڑی ہوتی ہے ۔ (اس وقت) کہتا ہے کہ میرے پروردگار مجھے پھر واپس بھیج دے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت سر پر آن کھڑی ہوگی تو وہ کہے گا کہ اے رب! مجھے پھر واپس بھیج ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ اسی طرح بداعمالیوں میں رہیں گے ) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آئے تو کہے گا اے میرے رب! مجھے ( دنیا میں ) واپس لوٹادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا ” اے اللہ مجھے پھر دنیا میں واپس بھیج دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ بدعقیدہ و بدکردار لوگ اسی طرح رہتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو آپہنچتی ہے موت تو اس کی آنکھیں کھلتی ہیں اور وہ کہنے لگتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس لوٹا دے

Translated by

Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے توکہے گا:اے رب! مجھے دنیامیں دوبارہ واپس بھیج دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آئے ( ف۱۵۵ ) تو کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس پھر دیجئے ، ( ف۱۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجائے گی ( تو ) وہ کہے گا: اے میرے رب! مجھے ( دنیا میں ) واپس بھیج دے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( کافروں کی یہی حالت رہتی ہے ) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آکھڑی ہوتی ہے تو ( تب ) کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار! مجھے ( ایک بار ) اسی دنیا میں واپس بھیج دے جسے میں چھوڑ آیا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(In Falsehood will they be) Until, when death comes to one of them, he says: "O my Lord! send me back (to life),-

Translated by

Muhammad Sarwar

When death approaches one of the unbelievers, he says, "Lord, send me back again

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Until, when death comes to one of them, he says: "My Lord! Send me back,"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Until when death overtakes one of them, he says: Send me back, my Lord, send me back;

Translated by

William Pickthall

Until, when death cometh unto one of them, he saith: My Lord! Send me back,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यहाँ तक कि जब उन में से किसी की मृत्यु आ गई तो वह कहेगा, "ऐ मेरे रब! मुझे लौटा दे। - ताकि जिस (संसार) को मैं छोड़ आया हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی (کے سر) پر موت (کھڑی) ہوتی ہے اس وقت کہتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجائے تو کہے گا کہ اے میرے رب مجھے دنیا میں واپس بھیج۔ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ لوگ اپنی کرنی سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجائے گی تو کہنا شروع کرے گا کہ اے میرے رب ‘ مجھے اسی دنیا میں واپس بھیج دیجئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہاں تک کہ جب اس کے پاس موت آپہنچے تو کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس کیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں تک کہ جب پہنچے ان میں کسی کو موت کہے گا اے رب مجھ کو پھر بھیج دو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہاں تک کہ ان کافروں میں سے جب کسی کو موت آپہنچتی ہے تو اس وقت کہتا ہے اے میرے رب مجھ کو واپس لوٹا دے