Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 11

سورة النور

اِنَّ الَّذِیۡنَ جَآءُوۡ بِالۡاِفۡکِ عُصۡبَۃٌ مِّنۡکُمۡ ؕ لَا تَحۡسَبُوۡہُ شَرًّا لَّکُمۡ ؕ بَلۡ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ؕ لِکُلِّ امۡرِیًٔ مِّنۡہُمۡ مَّا اکۡتَسَبَ مِنَ الۡاِثۡمِ ۚ وَ الَّذِیۡ تَوَلّٰی کِبۡرَہٗ مِنۡہُمۡ لَہٗ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

Indeed, those who came with falsehood are a group among you. Do not think it bad for you; rather it is good for you. For every person among them is what [punishment] he has earned from the sin, and he who took upon himself the greater portion thereof - for him is a great punishment.

جو لوگ یہ بہت بڑا بہتان باندھ لائے ہیں یہ بھی تم میں سے ہی ایک گروہ ہے تم اسے اپنے لئے برا نہ سمجھو ، بلکہ یہ تو تمہارے حق میں بہتر ہے ہاں ان میں سے ہر ایک شخص پر اتنا گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ہے اور ان میں سے جس نے اس کے بہت بڑے حصے کو سر انجام دیا ہے اس کے لئے عذاب بھی بہت ہی بڑا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
جَآءُوۡ
لائے ہیں
بِالۡاِفۡکِ
بہتان
عُصۡبَۃٌ
ایک گروہ ہیں
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
لَاتَحۡسَبُوۡہُ
نہ تم سمجھو اسے
شَرًّا
برا
لَّکُمۡ
اپنے لیے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
اچھا ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لِکُلِّ
واسطے ہر
امۡرِیًٔ
شخص کے ہے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مَّا
جو
اکۡتَسَبَ
اس نے کمایا
مِنَ الۡاِثۡمِ
گناہ سے
وَالَّذِیۡ
اور وہ جس نے
تَوَلّٰی
اٹھایا
کِبۡرَہٗ
بڑا(بوجھ) اس کا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
لَہٗ
اس کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
جَآءُوۡ
لائے ہیں
بِالۡاِفۡکِ
بہتان گھڑکر
عُصۡبَۃٌ
ایک گروہ ہے
مِّنۡکُمۡ
تم ہی میں سے
لَاتَحۡسَبُوۡہُ
نہ تم سمجھو اسے
شَرًّا
بُرا
لَّکُمۡ
اپنے لیے
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لِکُلِّ امۡرِیًٔ
ہر آدمی کے لیے
مِّنۡہُمۡ
اُن میں سے
مَّا
جو
اکۡتَسَبَ
اُس نے کمایا
مِنَ الۡاِثۡمِ
گناہ میں سے
وَالَّذِیۡ
اور جو
تَوَلّٰی
ذمہ دار بنا
کِبۡرَہٗ
اُس کے بڑے حصے کا
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
لَہٗ
اس کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who came with falsehood are a group among you. Do not think it bad for you; rather it is good for you. For every person among them is what [punishment] he has earned from the sin, and he who took upon himself the greater portion thereof - for him is a great punishment.

جو لوگ یہ بہت بڑا بہتان باندھ لائے ہیں یہ بھی تم میں سے ہی ایک گروہ ہے تم اسے اپنے لئے برا نہ سمجھو ، بلکہ یہ تو تمہارے حق میں بہتر ہے ہاں ان میں سے ہر ایک شخص پر اتنا گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ہے اور ان میں سے جس نے اس کے بہت بڑے حصے کو سر انجام دیا ہے اس کے لئے عذاب بھی بہت ہی بڑا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے تہمت کی باتیں کیں وہ تم میں سے ایک ٹولہ ہے۔ اسے تم اپنے لئے برا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اتنا ہی گناہ کمایا اور ان میں سے جو شخص اس تہمت کے بڑے حصہ کا ذمہ دار بنا اس کے لئے عذاب عظیم ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو بہتان گھڑلائے ہیں بلاشبہ وہ تم ہی میں سے ایک گروہ ہے، تم اسے اپنے لیے برانہ سمجھوبلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے،ان میں سے ہرآدمی کے لیے وہی ہے جو اس نے گُناہ میں سے کمایا اور ان میں سے جواس کے بڑے حصے کا ذمہ داربنا اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who have come up with the false imputation are a gang among you. Do not think it is bad for you; rather, it is good for you. Everyone of them is liable for what he earned of the sin. And the one who undertook the major part of it, for him there is a mighty punishment.

جو لوگ لائے ہیں یہ طوفان تمہیں میں ایک جماعت ہیں تم اس کو نہ سمجھو برا اپنے حق میں بلکہ یہ بہتر ہے تمہارے حق میں ہر آدمی کے لئے ان میں سے وہ ہے جتنا اس نے گناہ کمایا اور جس نے اٹھایا ہے اس کا بڑا بوجھ اس کے واسطے بڑا عذاب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں یہ تم ہی میں سے ایک گروہ ہے اسے تم اپنے لیے ُ برا نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے ان میں سے ہر شخص کے لیے وہی ہے جو گناہ اس نے کمایا اور ان میں سے جس نے اس کا بڑا بوجھ اپنے سر لیا اس کے لیے تو بہت بڑا عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who have invented the slander, are some of your own people. You should not, however, regard this matter as evil for it has good in it for you. Whoso took any part in this, he earned his share of the sin accordingly, and the one, who had the greatest share of responsibility in it, shall have a terrible punishment.

جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں8 وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں ۔ 9 اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے ۔ 10 جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا ، اور جس شخص نے اس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا 11 اس کے لیے تو عذاب عظیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ جو لوگ یہ جھوٹی تہمت گھڑ کر لائے ہیں وہ تمہارے اندر ہی کا ایک ٹولہ ہے ( ٩ ) تم اس بات کو اپنے لیے برا نہ سمجھو ، بلکہ یہ تمہارے لیے بہتر ہی بہتر ہے ۔ ( ١٠ ) ان لوگوں میں سے ہر ایک کے حصے میں اپنے کیے کا گناہ آیا ہے ۔ اور ان میں سے جس شخص نے اس ( بہتان ) کا بڑا حصہ اپنے سر لیا ہے اس کے لیے تو زبردست عذاب ہے ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے (حضرت عائشہ پر) تہمت 5 اٹھائیتو ہی میں سے ایک گروہ 6 ہے اس طوفان کو اپنے حق میں برا مت سمجھو بلکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہو 7 اس گروہ میں سے ہر شخص نے جتنا گناہ سمیٹا اتنی سزا پائے گا اور جس نے ان میں سے اس طوفان کا بیڑا اٹھایا (بڑا حصہ لیا) اس کو سخت سزا ہوگی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے (صدیقہ کائنات کے بارے) یہ طوفان برپا کیا ہے وہ (اے مسلمانو ! ) تم میں سے ایک (چھوٹا سا) گروہ ہے تم اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو بلکہ یہ (انجام کے اعتبار سے) تمہارے حق میں بہتر ہی بہتر ہے اس میں جس نے جتنا کیا اس کو اتنا ہی گناہ ملا اور ان میں سے جس نے اس (بہتان) کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جن لوگوں نے تہمت لگائی ہے وہ تم ہی میں سے ایک چھوٹا سا گروہ ہے۔ تم اس کو اپنے لئے برانہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ ان میں سے ہر آدمی کے لئے وہ گناہ ہے جو اس نے کمایا۔ اور جس نے ان میں سے بڑا بوجھ اٹھایا اس کے لئے بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔ اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who brought forward the calumny were a small band among Deem it not an evil for you; nay, it was good for you. Unto every one of them shall be that which he hath earned of the sin, and he among them who undertook the bulk of it---for him shall be a torment mighty.

تو تم بڑی مصیبتوں میں پڑجاتے) ۔ بیشک جن لوگوں نے یہ طوفان برپا کیا ہے ۔ وہ تم میں سے ایک (چھوٹا سا) گروہ ہے ۔ تم اس کو برا نہ سمجھو اپنے حق میں ۔ بلکہ تمہارے حق میں بہتر ہی ہے ۔ ان میں سے ہر شخص کو جس نے جتنا کچھ کیا تھا گناہ ہوا ۔ اور جس نے ان میں سے سب سے بڑا حصہ لیا اس کے لئے سزا بھی (سب سے بڑھ کر) سخت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے فتنۂ افک برپا کیا ، وہ تمہارے ہی اندر کا ایک گروہ ہے ۔ تم اس چیز کو اپنے لئے بری نہ خیال کرو ، بلکہ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ ان میں سے ہر ایک نے جو گناہ کمایا ، وہ اس کے حساب میں پڑا اور جو اس فتنہ کا اصل بانی ہوا ہے ، اس کیلئے تو ایک عذابِ عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جن لوگوں نے ( ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر ) بہتان گھڑا ، تم ہی میں سے ایک گروہ ہے ، اس ( واقعہ ) کو اپنے لیے برا نہ سمجھو بلکہ یہ ( بھی ) تمہارے حق میں بہتر ( ہی ) ہے ، ان ( لوگوں ) میں سے جس نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لیے اتنا ہی گناہ ہے اور جس شخص نے ان میں سے اس کا بڑا بوجھ ( حصہ ) اُٹھایا ہے اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے ‘ اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا بلکہ وہ تمہارے لیے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لیے اتنا ہی وبال ہے اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ جو لوگ یہ طوفان گھڑ لائے وہ تمہارے اندر ہی کا ایک ٹولہ ہے، تم اس کو اپنے لیے برابر نہ سمجھو بلکہ یہ تمہارے لیے بہتر ہی ہے ان میں سے ہر شخص نے اپنے کیے کے مطابق گناہ سمیٹا ہے، اور ان میں سے جس نے اس کا بڑا حصہ اپنے سر لیا اس کے لیے بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

بیشک جن لوگوں نے ( عائشہ پر ) تہمت لگائی ہے وہ تم میں سے ہی ایک ٹولہ ہے تم لوگ اس بہتان تراشی کو اپنے لئے برانہ سمجھوبلکہ اس میں تمہارے لئے خیرہے ، ان میں سے ہرآدمی کو اپنے کئے کے مطابق گناہ ہوگااوران میں سےجو اس تہمت کے بڑے حصہ کاذمہ داربنا اس کے لئے عذاب عظیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تمہارا پردہ کھول دیتا بیشک وہ کہ یہ بڑا بہتان لائے ہیں تمہیں میں کی ایک جماعت ہے ( ف۱۵ ) اسے اپنے لیے برا نہ سمجھو ، بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے ( ف۱٦ ) ان میں ہر شخص کے لیے وہ گناہ ہے جو اس نے کمایا ( ف۱۷ ) اور ان میں وہ جس نے سب سے بڑا حصہ لیا ( ف۱۸ ) اس کے لیے بڑا عذاب ہے ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے ( عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اﷲ عنہا پر ) بہتان لگایا تھا ( وہ بھی ) تم ہی میں سے ایک جماعت تھی ، تم اس ( بہتان کے واقعہ ) کو اپنے حق میں برا مت سمجھو بلکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ( ہوگیا ) ہے٭ ان میں سے ہر ایک کے لئے اتنا ہی گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ، اور ان میں سے جس نے اس ( بہتان ) میں سب سے زیادہ حصہ لیا اس کے لئے زبردست عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جو لوگ جھوٹا بہتان گھڑ کر لائے ہیں وہ تم ہی میں سے ایک گروہ ہے ۔ تم اسے اپنے حق میں برا نہ سمجھو ۔ بلکہ وہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ اس ( گروہ ) میں سے ہر آدمی کیلئے اتنا حصہ ہے جتنا اس نے گناہ کمایا ہے ۔ اور جو ان میں سے اس ( گناہ ) کے بڑے حصہ کا ذمہ دار ہے اس کیلئے عذاب بھی بہت بڑا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who brought forward the lie are a body among yourselves: think it not to be an evil to you; On the contrary it is good for you: to every man among them (will come the punishment) of the sin that he earned, and to him who took on himself the lead among them, will be a penalty grievous.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those of you who have brought forward a false report (against Aisha) do not think that it will harm you. Rather it will be a benefit to you. Each one of you will face the result of his sin. The one among the group who was the chief instigator will face a great torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who brought forth the slander are a group among you. Consider it not a bad thing for you. Nay, it is good for you. Unto every man among them will be paid that which he had earned of the sin, and as for him among them who had the greater share therein, his will be a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they who concocted the lie are a party from among you. Do not regard it an evil to you; nay, it is good for you. Every man of them shall have what he has earned of sin; and (as for) him who took upon himself the main part thereof, he shall have a grievous chastisement.

Translated by

William Pickthall

Lo! they who spread the slander are a gang among you. Deem it not a bad thing for you; nay, it is good for you. Unto every man of them (will be paid) that which he hath earned of the sin; and as for him among them who had the greater share therein, his will be an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग तोहमत घड़ लाए हैं वे तुम्हारे ही भीतर की एक टोली हैं। तुम उसे अपने लिए बुरा मत समझो, बल्कि वह भी तुम्हारे लिए अच्छा ही है। उन में से प्रत्येक व्यक्ति के लिए उतना ही हिस्सा है जितना गुनाह उस ने कमाया, और उन में से जिस व्यक्ति ने उस की ज़िम्मेदारी का एक बड़ा हिस्सा अपने सिर लिया उस के लिए बड़ी यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو بڑی مضرتوں میں پڑجاتے جن لوگوں نے یہ طوفان (حضرت صدیقہ (رض) کی نسبت) برپا کیا ہے (اے مسلمانو) وہ تمہارے میں کا ایک (چھوٹا سا) گروہ ہے (2) تم اس (طوفان بندی) کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو (بلکہ یہ با اعتبار انجام کے) تمہارے حق میں بہتر ہی بہتر ہے ان میں سے ہر شخص کو جتنا کسی نے کچھ کیا تھا گناہ ہوا اور ان میں جس نے اس (طوفان) میں سب سے بڑا حصہ لیا اس کو سخت (3) سزا ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو جو لگ یہ بہتان گھڑلائے ہیں وہ تم میں سے ایک گروہ ہے اس واقعے کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو بلکہ یہ تمہارے لیے بہتر ہوا ہے جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ کیا اور جس شخص نے اس میں زیادہ حصہ لیا اس کے لیے عظیم عذاب ہے۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں۔ اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا اور جس شخص نے اس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا اس کے لیے تو عذاب عظیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ تہمت لے کر آئے یہ تم میں سے ایک جماعت ہے، تم اسے اپنے لیے شر نہ سمجھو، بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے، ان میں سے ہر شخص کے لیے گناہ کا وہ حصہ ہے جو اس نے کمایا، اور ان میں سے جس شخص نے بڑا حصہ لیا اس کے لیے بڑا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ لائے ہیں یہ طوفان تمہیں میں ایک جماعت ہیں تم اس کو نہ سمجھو برا اپنے حق میں بلکہ یہ بہتر ہے تمہارے حق میں ہر آدمی کے لیے ان میں سے وہ ہے جتنا اس نے گناہ کمایا اور جس نے اٹھایا ہے اس کا بڑا بوجھ اس کے واسطے بڑا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا ً وہ لوگ جنہوں نے یہ طوفان برپا کیا ہے یعنی حضرت عائشہ (رض) پر تہمت کا وہ تمہیں میں کا ایک گروہ ہے تم اس طوفان بندی کو اپنے لئے برا نہ سمجھو بلکہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اس گروہ میں سے جس شخص نے جتنا گواہ کمایا اس کو اسی قدر ملنا ہے اور ان میں سے جس نے اس طوفان میں سب سے بڑا حصہ لیا اس کو بہت بڑی سزا ملنی ہے