Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 20

سورة النور

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ وَ اَنَّ اللّٰہَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۰﴾٪  8 النصف

And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Kind and Merciful.

اگر تم پر اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بھی کہ اللہ تعالٰی بڑی شفقت رکھنے والا مہربان ہے ( تو تم پر عذاب اتر جاتا )

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
رَءُوۡفٌ
بہت شفقت کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ (ہوتا)
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
وَاَنَّ
اور بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ
رَءُوۡفٌ
بے حد مہربان
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Kind and Merciful.

اگر تم پر اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بھی کہ اللہ تعالٰی بڑی شفقت رکھنے والا مہربان ہے ( تو تم پر عذاب اتر جاتا )

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت شامل حال نہ ہوتی ( تو اس کے برے نتائج تمہارے سامنے آجاتے) اور اللہ تعالیٰ یقینا بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر تم پر اﷲ تعالیٰ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی اوریہ کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بے حد مہربان، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had it not been for the grace of Allah upon you, and His mercy and that Allah is Very-Kind, Very-Merciful (you would have been destroyed).

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت اور یہ کہ اللہ نرمی کرنے والا ہے مہربان تو کیا کچھ نہ ہوتا ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم لوگوں پر نہ ہوتی اور یہ کہ یقیناً اللہ بہت مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah had not shown His grace and mercy to you, (this scandal would have produced very evil results): Allah is indeed very Kind and Merciful.

اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے ، ﴿تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی بدترین نتائج دکھا دیتی﴾ ۔ ؏ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال ہے اور اللہ بڑا شفیق بڑا مہربان ہے ( تو تم بھی نہ بچتے ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا کرم تم پر نہ ہوتا اور اللہ تعالیٰ بہت مہربان رحم والا نہ ہوتا (تو تم تباہ ہوجاتے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا) اور یہ کہ اللہ نہایت مہربان (اور) رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تمہارے اوپر اللہ کا فضل و کرم اور رحمت نہ ہوتی تو (کیا کچھ نہ ہوجاتا) اور بیشک اللہ شفقت کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور یہ کہ خدا نہایت مہربان اور رحیم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had there not been Allah's grace upon you and His mercy, and that Allah was Tender and Merciful, ye had Perished.

اور اگر اللہ کا فضل وکرم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق بڑا رحیم ہے (تو تم بھی نہ بچتے) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور اللہ شفیق ومعربان نہ ہوتا ( تو تم ایک آفت میں پھنس جاتے ) ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم پر اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی ( تو بڑی خرابی پیدا ہوجاتی ) اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) شفقت والے اور رحمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور بیشک اللہ نہایت مہربان اور رحیم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم لوگوں پر اللہ کی مہربانی اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا ہی نرمی کرنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتم پر اللہ کافضل اور رحمت نہ ہوتی ( توبرے نتائج نکلتے ) اوراللہ یقینامہربان اور رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ تم پر نہایت مہربان مہروالا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم پر ( اس رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں ) اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ( تم بھی پہلی امتوں کی طرح تباہ کر دیئے جاتے ) مگر اللہ بڑا شفیق بڑا رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ بڑا شفقت والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ( تو تم دیکھ لیتے کہ اس بہتان تراشی کا کیا انجام ہوتا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were it not for the grace and mercy of Allah on you, and that Allah is full of kindness and mercy, (ye would be ruined indeed).

Translated by

Muhammad Sarwar

Were it not for the favor and mercy of God upon you (you would have faced painful punishment in this world and the life to come). God is Compassionate and Merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had it not been for the grace of Allah and His mercy on you, and that Allah is full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were it not for Allah's grace on you and His mercy, and that Allah is Compassionate, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you, and that Allah is Clement, Merciful, (ye had been undone).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम पर अल्लाह का उदार अनुग्रह और उस की दयालुता न होती (तॊ अवश्य ही तुम पर यातना आ जाती) और यह कि अल्लाह बड़ा करुणामय, अत्यन्त दयावान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے تائبین) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم پر اللہ کا فضل و کرم ہے (جس سے تم کو توفیق توبہ کی دی) اور (یہ کہ اللہ تعالیٰ بڑا شفیق بڑا رحیم ہے تو تم بھی (اس وعید سے) نہ بچتے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم وکرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفقت کرنے اور مہربانی فرمانے والا ہے۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے ‘( تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی ‘ بدترین نتائج دکھا دیتی)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات کہ اللہ بڑا مہربان ہے بڑی رحمت والا ہے تو تم بھی نہ بچتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت اور یہ کہ اللہ نرمی کرنے والا ہے مہربان تو کیا کچھ نہ ہوتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت ہے اور اللہ بڑی شفقت کرنے والا نہایت مہربان ہے تو تم بھی خدا کی گرفت سے نہ بچتے