Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 30

سورة النور

قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ وَ یَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَزۡکٰی لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصۡنَعُوۡنَ ﴿۳۰﴾

Tell the believing men to reduce [some] of their vision and guard their private parts. That is purer for them. Indeed, Allah is Acquainted with what they do.

مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے ، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالٰی سب سے خبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردو ں سے
یَغُضُّوۡا
وہ پست رکھیں
مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ
اپنی نگاہوں میں سے
وَیَحۡفَظُوۡا
اور وہ حفاظت کریں
فُرُوۡجَہُمۡ
اپنی شرمگاہوں کی
ذٰلِکَ
یہ
اَزۡکٰی
زیادہ پاکیزہ ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
یَصۡنَعُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں کے لیے
یَغُضُّوۡا
وہ نیچی رکھیں
مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ
اپنی نگاہیں
وَیَحۡفَظُوۡا
اور وہ حفاظت کریں
فُرُوۡجَہُمۡ
اپنی شرم گاہوں کی
ذٰلِکَ
یہ
اَزۡکٰی
زیادہ پاکیزہ ہے
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اِنَّ
یقینا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
خَبِیۡرٌۢ
پوری طرح باخبر ہے
بِمَا
اس سے جو
یَصۡنَعُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Tell the believing men to reduce [some] of their vision and guard their private parts. That is purer for them. Indeed, Allah is Acquainted with what they do.

مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے ، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالٰی سب سے خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! مومن مردوں سے کہئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں ۔ یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ مومن مردوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گا ہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے،یقیناًاﷲ تعالیٰ اُس سے پوری طرح باخبر ہے جوکچھ وہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say to the believing men that they must lower their gazes and guard their private parts; it is more decent for them. Surely Allah is All-Aware of what they do.

کہہ دے ایمان والوں کو نیچی رکھیں ذرا اپنی آنکھیں اور تھامتے رہیں اپنے ستر کو اس میں خوب ستھرائی ہے ان کے لئے، بیشک اللہ کو خبر ہے جو کچھ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) مؤمنین سے کہیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے۔ یقیناً اللہ باخبر ہے اس سے جو کچھ وہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And O Prophet, enjoin the Believing men to restrain their gaze and guard their private parts. This is a more righteous way for them: Allah has knowledge of what they do.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں 29 اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، 30 یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے ، جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر رہتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مومن مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ یہی ان کے لیے پاکیزہ ترین طریقہ ہے ۔ وہ جو کارروائیاں کرتے ہیں اللہ ان سب سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) مسلمانوں سے کہہ دے اپنی نگاہ نیچی 6 رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کو تھامے رہیں (یا ڈھانپے 7 رہیں) یہ ان کے لئے بہتر ہے (عمدہ بات ہے) وہ جو کرتے ہیں اللہ کو اس کی خبر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایمان والے مردوں سے فرما دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کی بات ہے۔ بیشک اللہ سب جانتے ہیں جو یہ لوگ کیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ مومن مردوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔ اس میں ان کے لئے بڑی پاکیزگی ہے۔ بیشک اللہ اس سے (اچھی طرح) واقف ہے جو وہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou unto the believers that they shall lower their sights and guard their private parts, that is cleaner for them; verlly Allah is Aware of that which they perform.

آپ ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں ۔ اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ انکے حق میں زیادہ صفائی کی بات ہے بیشک اللہ کو سب کچھ خبر ہے جو کچھ لوگ کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مؤمنوں کو ہدایت کرو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی پردہ پوشی کریں ۔ یہ طریقہ ان کیلئے پاکیزہ ہے ۔ بیشک اللہ باخبر ہے ان چیزوں سے ، جو وہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے نبی ﷺ ) ایمان والے مردوں سے فرمادیجیے کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی ( حرام سے ) حفاظت کیا کریں یہ ان کے لیے بڑی پاکیزگی ( کی ) بات ہے ، بے شک جو ( کچھ ) یہ بناتے ( کرتے ) ہیں اللہ ( تعالیٰ ) خوب خبر رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لیے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں اللہ ان سے خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہہ دو ! ایماندار مردوں سے اے پیغمبر کہ وہ بچا کر رکھیں اپنی نگاہوں کو اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی حرام سے یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے۔ بلاشبہ اللہ کو پوری خبر ہے ان سب کاموں کی جو یہ لوگ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) مومن مردوں سے کہیے کہ وہ اپنی نظر نیچی رکھاکریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے اورجو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں ( ف۵٤ ) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ( ف۵۵ ) یہ ان کے لیے بہت ستھرا ہے ، بیشک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ مومن مَردوں سے فرما دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں ، یہ ان کے لئے بڑی پاکیزہ بات ہے ۔ بیشک اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو یہ انجام دے رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ مؤمن مردوں سے کہہ دیجئے! کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ ( طریقہ ) ان کیلئے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے ۔ بےشک لوگ جو کچھ کیا کرتے ہیں اللہ اس سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say to the believing men that they should lower their gaze and guard their modesty: that will make for greater purity for them: And Allah is well acquainted with all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell the believing men to cast down their eyes and guard their carnal desires; this will make them more pure. God is certainly aware of what they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Tell the believing men to lower their gaze, and protect their private parts. That is purer for them. Verily, Allah is All-Aware of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say to the believing men that they cast down their looks and guard their private parts; that is purer for them; surely Allah is Aware of what they do.

Translated by

William Pickthall

Tell the believing men to lower their gaze and be modest. That is purer for them. Lo! Allah is aware of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ईमान वाले पुरुषों से कह दो कि अपनी निगाहें बचाकर रखें और अपने गुप्तांगों की रक्षा करें। यही उन के लिए अधिक अच्छी बात है। अल्लाह को उस की पूरी ख़बर रहती है, जो कुछ वे किया करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ مسلمان مردوں سے کہہ دیجیئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں (3) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں (4) یہ ان کے لیے زیادہ صفائی کی بات ہے بیشک اللہ تعالیٰ کو سب خبر ہے جو کچھ لوگ کیا کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی ! مومن مردوں سے فرمایں کہ اپنی نظریں بچاکررکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہ ان کے لیے بہت پاکیزہ طریقہ ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر رہتا ہے۔ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ‘ یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے ‘ جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبر رہتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ مومنین سے فرما دیجیے کہ اپنی آنکھوں کو پست رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کو محفوظ رکھیں، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہونے کی بات ہے، بلاشبہ اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے ایمان والوں کو نیچی رکھیں ذرا اپنی آنکھیں اور تھامتے رہیں اپنے ستر کو اس میں خوب ستھرائی ہے ان کے لیے بیشک اللہ کو خبر ہے جو کچھ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ مسلمان مردوں سے کہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ نگاہ کا نیچا رکھنا اور شرمگاہوں کی حفاظت ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے بیشک جو کچھ لوگ کیا کرتے ہیں اللہ اس سب سے باخبر ہے