Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 37

سورة النور

رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَ اِیۡتَآءِ الزَّکٰوۃِ ۪ۙ یَخَافُوۡنَ یَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الۡقُلُوۡبُ وَ الۡاَبۡصَارُ ﴿٭ۙ۳۷﴾

[Are] men whom neither commerce nor sale distracts from the remembrance of Allah and performance of prayer and giving of zakah. They fear a Day in which the hearts and eyes will [fearfully] turn about -

ایسے لوگ جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں الٹ پلٹ ہوجائیں گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رِجَالٌ
وہ مرد
لَّاتُلۡہِیۡہِمۡ
نہیں غافل کرتی انہیں
تِجَارَۃٌ
تجارت
وَّلَا
اور نہ
بَیۡعٌ
خریدو فروخت
عَنۡ ذِکۡرِ
ذکر سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَاِقَامِ
اور قائم کرنے سے
الصَّلٰوۃِ
نماز کے
وَاِیۡتَآءِ
اور ادا کرنے سے
الزَّکٰوۃِ
زکوٰۃ کے
یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
یَوۡمًا
اس دن سے
تَتَقَلَّبُ
الٹ پلٹ ہو جائیں گے
فِیۡہِ
جس میں
الۡقُلُوۡبُ
دل
وَالۡاَبۡصَارُ
اور نگاہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

رِجَالٌ
وہ مرد
لَّا
نہیں
تُلۡہِیۡہِمۡ
غافل کرتی جنہیں
تِجَارَۃٌ
تجارت
وَّلَا
اور نہ
بَیۡعٌ
خرید فروخت
عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی یاد سے
وَاِقَامِ الصَّلٰوۃِ
اور نماز قائم کرنے سے
وَاِیۡتَآءِ الزَّکٰوۃِ
اور زکوٰۃ ادا کرنے سے
یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے رہتے ہیں
یَوۡمًا
اُس دن سے
تَتَقَلَّبُ
الٹ جائیں گے
فِیۡہِ
اس میں
الۡقُلُوۡبُ
دل
وَالۡاَبۡصَارُ
اور آنکھیں
Translated by

Juna Garhi

[Are] men whom neither commerce nor sale distracts from the remembrance of Allah and performance of prayer and giving of zakah. They fear a Day in which the hearts and eyes will [fearfully] turn about -

ایسے لوگ جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں الٹ پلٹ ہوجائیں گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہمیں اللہ کے ذکر، اقامت سے نہ تجارت غافل کرتی ہے اور نہ خریدو فروخت، وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں۔ جس میں دل اور آنکھیں اکڑ جائیں گی () (اور وہ لوگ یہ سب کچھ اس لئے کرتے ہیں کہ) جو عمل وہ کرتے رہے ہیں اللہ انھیں ان کا بہتر دلہ اور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق عطا کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جنہیں تجارت اورخریدوفروخت اﷲ تعالیٰ کی یادسے اورنمازقائم کرنے سے اور زکوٰۃ ادا کرنے سے غافل نہیں کرتی وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں اُلٹ جائیں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

by men whom no trade or sale makes neglectful of the remembrance of Allah, nor from establishing Salah and paying Zak; they are fearful of a day in which the hearts and the eyes will be over-turned.

وہ مرد کہ نہیں غافل ہوتے سودا کرنے میں اور نہ بیچنے میں اللہ کی یاد سے اور نماز قائم رکھنے سے اور زکوٰة دینے سے ڈرتے رہتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اور آنکھیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ جواں مرد جنہیں غافل نہیں کرتی کسی قسم کی کوئی تجارت یا خریدو فروخت اللہ کے ذکر سے نماز قائم کرنے سے اور زکوٰۃ ادا کرنے سے (اس سب کچھ کے باوجود بھی ) وہ لرزاں و ترساں رہتے ہیں اس دن کے تصور سے جس دن الٹ جائیں گے دل اور نگاہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

as are not diverted by trade and merchandise from remembering Him and from establishing Salat and paying Zakat, for they fear the Day when the hearts will be overturned and the eyes will become petrified.

جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز و ادائے زکوة سے غافل نہیں کر دیتی ۔ وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹنے اور دیدے پتھرا جانے کی نوبت آجائے گی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جنہیں کوئی تجارت یا کوئی خریدوفروخت نہ اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہے نہ نماز قائم کرنے سے اور نہ زکوٰۃ دینے سے ( ٣٣ ) وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل اور نگاہیں الٹ پلٹ کر رہ جائیں گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ کی تسبیح وہ لوگ کرتے ہیں جن کو کوئی سوداگری اور مول تول اللہ تعالیٰ کی یاد سے اور نماز دوستی کے ساتھ ادا کرنے سے اور زکواۃ دینے سے 10 سے غافل نہیں کرتی وہ اس دن ڈرتے ہیں جس دن (مارے ڈر کے) دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ایسے) لوگ ہیں جن کو اللہ کے ذکر اور نماز ادا کرنے سے اور زکوٰۃ دینے سے نہ (دنیا کا) کاروبار غافل کرتا ہے اور نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب (گھبراہٹ سے) دل الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کی یاد سے ‘ نماز کو قائم کرنے سے اور زکوۃ دینے سے غافل نہیں کرتی ( یہ وہ لوگ ہیں) جنہیں اس دن کا خوف ہے جس دن بہت سے دل اور آنکیں الٹ پلٹ دی جائیں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی ایسے) لوگ جن کو خدا کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Men whom neither trafficking nor bargaining diverteth from the remembrance of Allah and the establishment of the prayer and the giving of the poor-rate, fearing a Day whereon upset will be the hearts and sights.

ایسے لوگ جنہیں نہ تجارت غفلت میں ڈال دیتی ہے نہ (خریدو) فروخت وہ ڈرتے رہتے ہیں ایسے دن سے جس میں دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

۔ ( یہ طاق ) ایسے گھروں میں ہیں ، جن کی نسبت خدا نے امر فرمایا کہ وہ تعمیر کیے جائیں اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے ۔ ان میں ایسے لوگ صبح وشام خدا کی تسبیح کرتے ہیں ، جن کو کاروبار اور خرید وفروخت اللہ کی یاد ، نماز کے اہتمام اور زکوٰۃ کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتے ۔ وہ ایک ایسے دن کی آمد سے اندیشہ ناک رہتے ہیں ، جس میں دل اور آنکھیں سب مضطرب ہوں گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جن کو نہ تو تجارت اور نہ خرید و فروخت اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکر اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے سے غافل کرتی ہے ، وہ لوگ ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں دل اور آنکھیں اُلٹ دی جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسے مرد جن کو اللہ کے ذکر نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے سے نہ تجارت غافل کرتی ہے نہ خریدو فروخت۔ وہ اس دن سے جب خوف سے دل اور گھبراہٹ سے آنکھیں الٹ جائیں گی ڈرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایسے لوگ جنہیں اللہ کی یاد اقامت نماز اور ادائیگی زکوٰۃ سے نہ کوئی سوداگری غفلت میں ڈال سکتی ہے اور نہ ہی کوئی خریدو فروخت ان کے آڑے آسکتی ہے وہ ڈرتے رہتے ہیں ایک ایسے ہولناک دن سے جس میں الٹ دئیے جائیں گے دل اور پتھرا جائیں گی آنکھیں

Translated by

Noor ul Amin

جنہیں اللہ کے ذکر ، اقامت نمازاورادائے زکوۃ سے نہ تجارت غافل کرتی ہے اور نہ خریدوفروخت وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ مرد جنہیں غافل نہیں کرتا کوئی سودا اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد ( ف۸٦ ) اور نماز برپا رکھنے ( ف۸۷ ) اور زکوٰة دینے سے ( ف۸۸ ) ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اور آنکھیں ( ف۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اللہ کے اس نور کے حامل ) وہی مردانِ ( خدا ) ہیں جنہیں تجارت اور خرید و فروخت نہ اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہے اور نہ نماز قائم کرنے سے اور نہ زکوٰۃ ادا کرنے سے ( بلکہ دنیوی فرائض کی ادائیگی کے دوران بھی ) وہ ( ہمہ وقت ) اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں ( خوف کے باعث ) دل اور آنکھیں ( سب ) الٹ پلٹ ہو جائیں گی

Translated by

Hussain Najfi

جنہیں کوئی تجارت اور ( خرید ) فروخت اللہ کی یاد سے نماز پڑھنے سے اور زکوٰۃ دینے سے غافل نہیں کرتی ( کیونکہ ) وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اور نگاہیں الٹ پلٹ ہو جائیں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

By men whom neither traffic nor merchandise can divert from the Remembrance of Allah, nor from regular Prayer, nor from the practice of regular Charity: Their (only) fear is for the Day when hearts and eyes will be transformed (in a world wholly new),-

Translated by

Muhammad Sarwar

by people, who can neither be diverted by merchandise nor bargaining from worshipping God, saying their prayers and paying religious tax. They do these things, for they are afraid of the day when all hearts and eyes will undergo terrible unrest and crisis.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Men whom neither trade nor business diverts from the remembrance of Allah nor from performing the Salah nor from giving the Zakah. They fear a Day when hearts and eyes will be overturned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Men whom neither merchandise nor selling diverts from the remembrance of Allah and the keeping up of prayer and the giving of poor-rate; they fear a day in which the hearts and eyes shall turn about;

Translated by

William Pickthall

Men whom neither merchandise nor sale beguileth from remembrance of Allah and constancy in prayer and paying to the poor their due; who fear a day when hearts and eyeballs will be overturned;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन में ऐसे लोग प्रभात काल और संध्या समय उस की तसबीह करते हैं जिन्हें अल्लाह की याद और नमाज क़ायम करने और ज़कात देने से न तो व्यापार ग़ाफ़िल करता है और न क्रय-विक्रय। वे उस दिन से डरते रहते हैं जिस में दिल और आँखें विकल हो जाएँगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن کو اللہ کی یاد سے اور بالخصوص نماز پڑھنے سے اور زکوٰة دینے سے نہ خرید غفلت میں ڈالنے پاتی ہے اور نہ فروخت (اور) ایسے دن کی دارو گیر سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں الٹ جاویں گی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جنہیں اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز اور زکوٰۃ کی ادائیگی سے تجارت اور خرید وفروحت غافل نہیں کرتی وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹ اور آنکھیں پتھرا جائیں گی۔ ( ٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز و ادائے زکوۃ سے غافل نہیں کردیتی۔ وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹنے اور دیدے پتھراجانے کی نوبت آجائے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جنہیں اللہ کی یاد سے، اور نماز پڑھنے سے، اور زکوٰۃ دینے سے، سودا گری اور خریدو فروخت کرنا غفلت میں نہیں ڈالتا، وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں الٹ جائیں گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ مرد کہ نہیں غافل ہوتے سودا کرنے میں اور نہ بیچنے میں اللہ کی یاد سے اور نماز قائم رکھنے سے اور زکوٰۃ دینے سے ڈرتے رہتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اور آنکھیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ایسے لوگ خدا کی پاکی بیان کرتے ہیں جن لوگوں کو اللہ کی یاد سے اور نماز پڑھنے سے اور زکوٰۃ دینے سے نہ کسی قسم کی خرید غافل کرسکتی ہے نہ کسی قسم کی فروخت وہ لوگ ایک ایسے دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس دن بہت سے دل پلٹ جائیں گے اور بہت سی آنکھیں الٹ جائیں گی