Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 45

سورة النور

وَ اللّٰہُ خَلَقَ کُلَّ دَآبَّۃٍ مِّنۡ مَّآءٍ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّمۡشِیۡ عَلٰی بَطۡنِہٖ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّمۡشِیۡ عَلٰی رِجۡلَیۡنِ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّمۡشِیۡ عَلٰۤی اَرۡبَعٍ ؕ یَخۡلُقُ اللّٰہُ مَا یَشَآءُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۴۵﴾

Allah has created every [living] creature from water. And of them are those that move on their bellies, and of them are those that walk on two legs, and of them are those that walk on four. Allah creates what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.

تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالٰی ہی نے پانی سے پیدا کیا ہے ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں ، بعض چارپاؤں پر چلتے ہیں اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
خَلَقَ
پیدا کیا
کُلَّ
ہر
دَآبَّۃٍ
جانور کو
مِّنۡ مَّآءٍ
پانی سے
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّمۡشِیۡ
چلتا ہے
عَلٰی بَطۡنِہٖ
اپنے پیٹ پر
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّمۡشِیۡ
چلتا ہے
عَلٰی رِجۡلَیۡنِ
دو پاؤں پر
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّمۡشِیۡ
چلتا ہے
عَلٰۤی اَرۡبَعٍ
چار(پاؤں)پر
یَخۡلُقُ
پیدا کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
خَلَقَ
پیدا کیا اس نے
کُلَّ
ہر
دَآبَّۃٍ
جانور کو
مِّنۡ مَّآءٍ
پانی سے
فَمِنۡہُمۡ
پھر اُن میں سے
مَّنۡ
جو
یَّمۡشِیۡ
وہ چلتا ہے
عَلٰی بَطۡنِہٖ
اپنے پیٹ کے بل
وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے
مَّنۡ
جو
یَّمۡشِیۡ
وہ چلتا ہے
عَلٰی رِجۡلَیۡنِ
دو پاؤں پر
وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے
مَّنۡ
جو
یَّمۡشِیۡ
وہ چلتا ہے
عَلٰۤی اَرۡبَعٍ
چار پاؤں پر
یَخۡلُقُ
پیدا کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَایَشَآءُ
جو وہ چاہتا ہے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah has created every [living] creature from water. And of them are those that move on their bellies, and of them are those that walk on two legs, and of them are those that walk on four. Allah creates what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.

تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالٰی ہی نے پانی سے پیدا کیا ہے ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں ، بعض چارپاؤں پر چلتے ہیں اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے ہر چلنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں، کچھ دو پاؤں پر اور کچھ چار پاؤں پر، اور کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کردیتا ہے اور یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ نے ہرجانورکوپانی سے پیدا کیاہے پھران میں سے کوئی پیٹ کے بل چلتاہے اوران میں سے کوئی دوپاؤں پر چلتاہے اوران میں سے کوئی چارپاؤں پر چلتا ہے، اﷲ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیداکرتاہے،یقینااﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has created every moving creature from water. So, some of them move on their bellies; and some of them move on two legs and some of them move on four. Allah creates what He wills. Surely, Allah is powerful over everything.

اور اللہ نے بنایا ہر پھرنے والے کو ایک پانی سے پھر کوئی ہے کہ چلتا ہے اپنے پیٹ پر اور کوئی ہے کہ چلتا ہے دو پاؤں پر اور کوئی ہے کہ چلتا ہے چار پر بناتا ہے اللہ جو چاہتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے بنایا ہے ہر جاندار کو پانی سے تو ان میں کچھ ایسے (جانور) ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں کچھ وہ ہیں جو دو ٹانگوں پر چلتے ہیں اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو چار ٹانگوں پر چلتے ہیں اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Allah created every creature from a sort of water: of them some one crawls upon its belly: another walks on two legs and still another on four; Allah creates whatever He wills for He has power over everything

اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا ، کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے زمین پر چلنے والے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے ۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں ، کچھ وہ ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں ، اور کچھ وہ ہیں جو چار ( پاؤں ) پر چلتے ہیں ۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ یقینا اللہ ہر بات پر قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ ہی نے ہر جانکو پانی سے (نطفہ سے) پیدا کیا۔ بعضے جانورتو پیٹ کے بل چلتے ہیں اور 1 بعضے دو پائوں چلتے ہیں 2 اور بعضے چار پائوں پر چلتے ہیں 3 بعضے چار سے بھی زیاہ بہت سے پائوں پر) اللہ جو چاہتا ہے بناتا ہے بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے ہی ہر چلنے پھرنے والے جان دار کو پانی سے پیدا فرمایا سو ان میں کوئی ایسا ہے کہ پیٹ کے بل چلتا ہے اور کوئی ان میں ایسا ہے جو وہ پیروں پر چلتا ہے اور کوئی ان میں چار (پیروں) پر چلتا ہے اللہ جو چاہتے ہیں بناتے ہیں بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے ہار جاندار کو اپنی سے پیدا کیا ہے بعض ان میں سے اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں بعض ان میں سے دو پائوں پر چلتے ہیں اور بع ضان میں سے چار پائوں پر چلتے ہیں۔ اور جو وہ چاہتا ہے وہ پیدا کرتا ہے۔ بیشک اللہ ہی قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath created every moving creature of water; of them is one that walketh upon his belly. and of them is one that walketh upon its two feet; and of them is one that walketh upon four. Allah createth whatsoever He listeth; verily Allah is over everything Potent.

اور اللہ ہی نے ہر چلنے والے جانور کو پانی سے پیدا کیا ہے سو ان میں وہ بھی ہیں جو پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں وہ بھی ہیں جو دو پیروں پر چلتے ہیں اور ان میں وہ بھی ہیں جو چار پیروں پر چلتے ہیں اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے پیدا کیا ہر جاندار کو پانی سے ۔ تو ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل پر چلتے ہیں اور ان میں سے بعض دو پاؤں سے چلتے ہیں اور ان میں سے بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں ۔ اللہ جو چاہے پیدا کردیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا فرمایا ، پس ان میں سے کچھ وہ ہیں کہ اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض وہ ہیں جو دو پیروں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار ( پیروں ) پر چلتے ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہتے ہیں پیدا فرماتے ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا تو اس میں بعض ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پائوں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی نے پیدا فرمایا ہر جاندار کو پانی کے جو ہر عظیم سے پھر ان میں سے کچھ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور کچھ دو پاؤں پر چلتے ہیں اور کچھ چار پر، اور اس کے علاوہ بھی اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کے خلق و ابداع پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے ہرچلنے والے جاندارکوپانی سے پیدا کیا ان میں سے کچھ ایسے ہیںجو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں کچھ دوپائوں اور کچھ چارپائیوں پر جوکچھ وہ چاہتا ہے پیداکر دیتا ہے اور یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے زمین پر ہر چلنے والا پانی سے بنایا ( ف۱۰٤ ) تو ان میں کوئی اپنے پیٹ پر چلتا ہے ( ف۱۰۵ ) اور ان میں کوئی دو پاؤں پر چلتا ہے ( ف۱۰٦ ) اور ان میں کوئی چار پاؤں پر چلتا ہے ( ف۱۰۷ ) اللہ بناتا ہے جو چاہے ، بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے ہر چلنے پھرنے والے ( جاندار ) کی پیدائش ( کی کیمیائی ابتداء ) پانی سے فرمائی ، پھر ان میں سے بعض وہ ہوئے جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو دو پاؤں پر چلتے ہیں ، اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو چار ( پیروں ) پر چلتے ہیں ، اللہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا رہتا ہے ، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے زمین پر چلنے والے ہر جاندار کو ( ایک خاص ) پانی سے پیدا کیا ہے تو ان میں سے کوئی پیٹ کے بل چلتا ہے ۔ اور کوئی دو ٹانگوں پر چلتا ہے اور کوئی چار ٹانگوں پر ۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ بےشک اللہ ہر شئے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Allah has created every animal from water: of them there are some that creep on their bellies; some that walk on two legs; and some that walk on four. Allah creates what He wills for verily Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has created every living being from water: Some of them creep on their bellies; some walk on two feet and some of them walk on four legs. God creates whatever He wants. He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has created every moving creature from water. Of them there are some that creep on their bellies, and some that walk on two legs, and some that walk on four. Allah creates what He wills. Verily, Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has created from water every living creature: so of them is that which walks upon its belly, and of them is that which walks upon two feet, and of them is that which walks upon four; Allah creates what He pleases; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Allah hath created every animal of water. Of them is (a kind) that goeth upon its belly and (a kind) that goeth upon two legs and (a kind) that goeth upon four. Allah createth what He will. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने हर जीवधारी को पानी से पैदा किया, तो उन में से कोई अपने पेट के बल चलता है और कोई उन में दो टाँगों पर चलता है और कोई चार (टाँगों) पर चलता है। अल्लाह जो चाहता है, पैदा करता है। निस्संदेह अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ (تعالیٰ ہی) نے ہر چلنے والے جاندار کو (برّی ہو یا بحری) پانی سے پیدا کیا ہے پھر ان میں بعضے تو وہ (جانور) ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں (3) اور بعضے ان میں وہ ہیں جو دو پیروں پر چلتے ہیں (1) اور بعضے ان میں وہ ہیں جو چار (پیروں) پر چلتے ہیں (2) اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے بناتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پورا قادر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا کوئی پیٹ کے بل چلتا ہے کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چارٹانگوں پر چلتا ہے اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا۔ کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر۔ جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ‘ وہ ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے ہر چلنے والے جاندار کو پانی سے پیدا فرمایا پھر ان میں بعض وہ ہیں جو پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض وہ ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے بنایا ہر پھرنے والے کو ایک پانی سے پھر کوئی ہے کہ چلتا ہے اپنے پیٹ پر اور کوئی ہے کہ چلتا ہے دو پاؤں پر اور کوئی ہے کہ چلتا ہے چار پر بناتا ہے اللہ جو چاہتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے پھر ان میں سے بعض تو وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں۔ اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو دو پیروں پر چلتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو چار پائوں پر چلتے ہیں اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے بناتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ ہر شئے پر پوری طرح قادر ہے