Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 50

سورة النور

اَفِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ اَمِ ارۡتَابُوۡۤا اَمۡ یَخَافُوۡنَ اَنۡ یَّحِیۡفَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ ؕ بَلۡ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿٪۵۰﴾  12 الثلٰثۃ

Is there disease in their hearts? Or have they doubted? Or do they fear that Allah will be unjust to them, or His Messenger? Rather, it is they who are the wrongdoers.

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا یہ شک و شبہ میں پڑے ہوئے ہیں؟ یا انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اللہ تعالٰی اور اس کا رسول ان کی حق تلفی نہ کریں؟ بات یہ ہے کہ یہ لوگ خود ہی بڑے ظالم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
کیا ان کے دلوں میں
مَّرَضٌ
کوئی بیماری ہے
اَمِ
یا
ارۡتَابُوۡۤا
وہ شک میں پڑ گئے ہیں
اَمۡ
یا
یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
اَنۡ
کہ
یَّحِیۡفَ
ظلم کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول
بَلۡ
بلکہ
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
کیا اُن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری ہے
اَمِ
یا
ارۡتَابُوۡۤا
وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں
اَمۡ
یا
یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یَّحِیۡفَ
ظلم کرے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول
بَلۡ
بلکہ
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
ہُمُ
وہی
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم ہیں
Translated by

Juna Garhi

Is there disease in their hearts? Or have they doubted? Or do they fear that Allah will be unjust to them, or His Messenger? Rather, it is they who are the wrongdoers.

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا یہ شک و شبہ میں پڑے ہوئے ہیں؟ یا انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اللہ تعالٰی اور اس کا رسول ان کی حق تلفی نہ کریں؟ بات یہ ہے کہ یہ لوگ خود ہی بڑے ظالم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے یا وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں یا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان کی حق تلفی کر جائیں گے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود ہی ظالم ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یاوہ شک میں پڑے ہوئے ہیں؟یاوہ ڈرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اور اس کارسول ان پر ظلم کرے گا؟ بلکہ یہی لوگ ظالم ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] Is there a malady in their hearts or do they have doubt or do they fear that Allah and His messenger will do injustice to them? Rather they themselves are the unjust.

کیا ان کے دلوں میں روگ ہے یا دھوکے پڑے ہوئے ہیں، یا ڈرتے ہیں کہ بےانصافی کرے گا ان پر اللہ اور اس کا رسول کچھ نہیں وہی لوگ بےانصاف ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ان کے دلوں میں روگ ہے ؟ یا یہ لوگ شک میں مبتلا ہیں ؟ یا انہیں اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ساتھ ناانصافی کریں گے بلکہ حقیقت میں یہی لوگ ظالم ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are their hearts afflicted with the disease (of hypocrisy)? Or, are they in doubt? Or, do they fear that Allah and His Messenger will be unjust to them? In fact, they themselves are unjust.

کیا ان کے دلوں کو ﴿منافقت کا ﴾ روگ لگا ہوا ہے؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں ؟ یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا ؟ اصل بات یہ ہے کہ ظالم تو یہ لوگ خود ہیں ۔ 80 ؏6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا ان کے دلوں میں کوئی روگ ہے یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں یا انہیں یہ اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم ڈھائے گا؟ نہیں بلکہ ظلم ڈھانے والے تو خود یہ لوگ ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان کے دلوں میں (کفر و نفاق کی) بیماری ہے یا ان کو (تیری پیغمبر میں) شک ہے یا وہ (اس سے) ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا بلکہ (ہے یہ ہے کہ) وہ خود ظالم ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

o آیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا ان کو شک ہے یا وہ ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا پیغمبر ان پر زیادتی نہ کرنے لگیں۔ نہیں (یہ بات نہیں) ، بلکہ یہ خود ظالم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان کے دلوں میں کوئی مرض ہے یا وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں یا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول ان پر ظلم کریں گے (نہیں) بلکہ وہی ظالم لوگ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا (یہ) شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ خدا اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is in their hearts a disease? or doubt they? or fear they that Allah shall misjudge them, as also His apostle? Aye! these are the very wrong-doers!

آیا ان کے دلوں میں مرض ہے یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں یا ان کو یہ اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم نہ کرنے لگیں (نہیں) بلکہ یہ لوگ تو خود ہی ظالم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا یہ ابھی شک میں پڑے ہوئے ہیں یا ان کو اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے ساتھ ناانصافی کریں گے ۔ بلکہ یہ لوگ خود ہی ظالم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان کے دلوںمیں ( کفر کی ) بیماری ہے یا وہ شک کررہے ہیں یا ان کو یہ ڈر ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) اور رسول ( ﷺ ) ان پر ظلم کریں گے؟ ( نہیں ) بلکہ وہ خود ظالم ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا یہ شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے ؟ نہیں ! بلکہ یہ خود ظالم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں کے دلوں میں روگ ہے کفر و نفاق کا ؟ یا یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں ؟ یا ان کو اس بات کا خوف و اندیشہ لاحق ہے کہ کہیں ظلم اور بےانصافی کر دے گا ان پر اللہ پاک اور اس کا رسول ؟ نہیں ان میں سے کچھ بھی نہیں بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ہیں ہی ظالم اور بےانصاف لوگ

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان کے دلوں میں ( نفاق کا ) مرض ہے یاوہ شک میں ہیں یا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کارسول ان کی حق تلفی کرجائینگے بلکہ وہ خودہی ظالم ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۱۱۳ ) یا شک رکھتے ہیں ( ف۱۱٤ ) کیا یہ ڈرتے ہیں کہ اللہ و رسول ان پر ظلم کریں گے ( ف۱۱۵ ) بلکہ خود ہی ظالم ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ان کے دلوں میں ( منافقت کی ) بیماری ہے یا وہ ( شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ) شک کرتے ہیں یا وہ اس بات کا اندیشہ رکھتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان پر ظلم کریں گے ، ( نہیں ) بلکہ وہی لوگ خود ظالم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان کے دلوں میں ( نفاق وغیرہ ) کی کوئی بیماری ہے یا ( اسلام کے متعلق ) شک میں مبتلا ہیں یا پھر ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے ساتھ زیادتی کریں گے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ لوگ خود ظلم و زیادتی کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is it that there is a disease in their hearts? or do they doubt, or are they in fear, that Allah and His Messenger will deal unjustly with them? Nay, it is they themselves who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Are their hearts sick? Do they have doubts or are they afraid that God and His Messenger may do injustice to them? In fact, they, themselves, are unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is there a disease in their hearts Or do they doubt or fear lest Allah and His Messenger should wrong them in judgement. Nay, it is they themselves who are the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is there in their hearts a disease, or are they in doubt, or do they fear that Allah and His Apostle will act wrongfully towards them? Nay! they themselves are the unjust.

Translated by

William Pickthall

Is there in their hearts a disease, or have they doubts, or fear they lest Allah and His messenger should wrong them in judgment? Nay, but such are evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन के दिलों में रोग है या वे सन्देह में पड़े हुए हैं या उन को यह डर है कि अल्लाह और उस का रसूल उन के साथ अन्याय करेंगे? नहीं, बल्कि बात यह है कि वही लोग अत्याचारी हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کے دلوں میں (کفر جازم کا) مرض ہے یا یہ (نبوت کی طرف سے) شک میں پڑے ہیں یا ان کو یہ اندیشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول (علیہ السلام) ان پر ظلم نہ کرنے لگیں نہیں (ہے) بلکہ (اصل سبب یہ ہے کہ) یہ لوگ برسر ظلم (ہوتے) ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ان کے دلوں کو منافقت کا مرض لگا ہوا ہے ؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں ؟ یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر زیادتی کرے گا ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ خود ظالم ہیں۔ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان کے دلوں کو (منافقت کا ) روگ لگا ہوا ہے ؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں ؟ یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر ظلم کرے گا ؟ اصل بات یہ ہے کہ ظالم تو یہ لوگ خود ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان کے دلوں میں مرض ہے یا انہیں شک ہے انہیں اس بات کا خوف ہے کہ ان پر اللہ اور اس کا رسول ظلم کریں گے۔ بلکہ بات یہ ہے کہ یہی لوگ ظالم ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ان کے دلوں میں روگ ہے یا دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں، یا ڈرتے ہیں کہ بےانصافی کرے گا ان پر اللہ اور اس کا رسول کچھ نہیں وہ ہی لوگ بےانصاف ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان کے دلوں میں کوئی مرض ہے یا وہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں یا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول کہیں ان کے حق میں بےانصافی نہ کرنے لگے یہ بات نہیں ہے بلکہ واقعہ یہ ہے کہ وہ لوگ خود ہی ناانصاف ہیں