Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 56

سورة النور

وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۵۶﴾

And establish prayer and give zakah and obey the Messenger - that you may receive mercy.

نماز کی پابندی کرو زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ تعالٰی کے رسول کی فرماں برداری میں لگے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُرۡحَمُوۡنَ
تم رحم کیے جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اورادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُرۡحَمُوۡنَ
تم پر رحم کیا جائے
Translated by

Juna Garhi

And establish prayer and give zakah and obey the Messenger - that you may receive mercy.

نماز کی پابندی کرو زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ تعالٰی کے رسول کی فرماں برداری میں لگے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو (اس طرح) توقع ہے کہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنمازقائم کرواورزکوٰۃ ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And establish Salah and pay Zakah and obey the messenger so that you may be favored with mercy.

اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰة اور حکم پر چلو رسول کے تاکہ تم پر رحم ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Therefore, establish Salat, pay the Zakat dues and obey the Messenger; it is expected that you will be shown mercy.

نماز قائم کرو ، زکوة دو ، اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کرو ، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نماز قائم کرو ، اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور رسول کی فرمانبرداری کرو ، تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا برتاؤ کیا جائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نماز کو درستی سے ادا کرو 9 اور زکوۃ دو اور رسول کا کہنا مانو اس لئے کہ تم پر اللہ تعالیٰ کا رجم ہو 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور پیغمبر کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو اور پیغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And establish the prayer and give the poor-rate and obey the apostle, haply ye may be shewn mercy.

اور نما زکی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور رسول کی اطاعت کرتے رہو تاکہ تم پر رحمت (کامل) کی جائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نماز کا اہتمام رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نماز پڑھتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور رسول اللہ کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم قائم رکھو نماز کو اور ادا کرتے رہا کرو فریضہ زکوٰۃ کو اور صدق دل سے اطاعت و فرمانبرداری کرو اللہ کے رسول کی

Translated by

Noor ul Amin

نماز کی پابندی کرو زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ تعالٰی کے رسول کی فرماں برداری میں لگے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نماز برپا رکھو اور زکوٰة دو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اس امید پر کہ تم پر رحم ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم نماز ( کے نظام ) کو قائم رکھو اور زکوٰۃ کی ادائیگی ( کا انتظام ) کرتے رہو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی ( مکمل ) اطاعت بجا لاؤ تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے ( یعنی غلبہ و اقتدار ، استحکام اور امن و حفاظت کی نعمتوں کو برقرار رکھا جائے )

Translated by

Hussain Najfi

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو ۔ اور رسول ( ص ) کی اطاعت کرو ۔ تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So establish regular Prayer and give regular Charity; and obey the Messenger; that ye may receive mercy.

Translated by

Muhammad Sarwar

Be steadfast in prayer, pay the religious tax and obey the Messenger so that perhaps you will receive mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And perform the Salah, and give the Zakah and obey the Messenger that you may receive mercy.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And keep up prayer and pay the poor-rate and obey the Apostle, so that mercy may be shown to you.

Translated by

William Pickthall

Establish worship and pay the poor-due and obey the messenger, that haply ye may find mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नमाज़ का आयोजन करो और ज़कात दो और रसूल की आज्ञा का पालन करो, ताकि तुम पर दया की जाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے مسلمانو) نماز کی پابندی رکو اور زکوٰة دیا کرو اور (باقی احکام میں بھی) رسول (علیہ السلام) کی اطاعت کیا کرو تاکہ تم پر (کامل) رحم کیا جائے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو ، اور رسول کی اطاعت کرو۔ امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نماز قائم کرو ‘ زکوۃ دو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو ‘ امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نماز کو قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول کی فرمانبر داری کرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو رسول کے تاکہ تم پر رحم ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے