Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 10

سورة الفرقان

تَبٰرَکَ الَّذِیۡۤ اِنۡ شَآءَ جَعَلَ لَکَ خَیۡرًا مِّنۡ ذٰلِکَ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۙ وَ یَجۡعَلۡ لَّکَ قُصُوۡرًا ﴿۱۰﴾

Blessed is He who, if He willed, could have made for you [something] better than that - gardens beneath which rivers flow - and could make for you palaces.

اللہ تعالٰی تو ایسا بابرکت ہے کہ اگر چاہے تو آپ کو بہت سے ایسے باغات عنایت فرما دے جو ان کے کہے ہوئے باغ سے بہت ہی بہتر ہوں جس کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہوں اور آپ کو بہت سے ( پختہ ) محل بھی دے دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَبٰرَکَ
بہت بابرکت ہے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اِنۡ
اگر
شَآءَ
وہ چاہے
جَعَلَ
وہ بنا دے
لَکَ
آپ کے لیے
خَیۡرًا
بہتر
مِّنۡ ذٰلِکَ
اس سے
جَنّٰتٍ
باغات
تَجۡرِیۡ
بہتی ہو
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَیَجۡعَلۡ
اور وہ بنا دے
لَّکَ
آپ کے لیے
قُصُوۡرًا
محلات
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَبٰرَکَ
بہت برکت والاہے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اِنۡ
اگر
شَآءَ
وہ چاہے
جَعَلَ
عطاکردے
لَکَ
آپ کو
خَیۡرًا
بہتر
مِّنۡ ذٰلِکَ
اس سے
جَنّٰتٍ
باغات
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کےنیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَیَجۡعَلۡ
اور وہ بنادے
لَّکَ
آپ کے لیے
قُصُوۡرًا
محلات
Translated by

Juna Garhi

Blessed is He who, if He willed, could have made for you [something] better than that - gardens beneath which rivers flow - and could make for you palaces.

اللہ تعالٰی تو ایسا بابرکت ہے کہ اگر چاہے تو آپ کو بہت سے ایسے باغات عنایت فرما دے جو ان کے کہے ہوئے باغ سے بہت ہی بہتر ہوں جس کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہوں اور آپ کو بہت سے ( پختہ ) محل بھی دے دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بڑی برکت والی ذات ہے۔ وہ چاہے تو آپ کو ان چیزوں سے بھی بہتر چیزیں دے سکتا ہے (ایک نہیں) کئی باغ جن میں نہریں جاری ہوں اور کئی محل دے سکتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بہت برکت والاہے جواگر چاہے تو آپ کو اس سے بہتر ایسے باغات عطا کر دے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اورآپ کے لیے محلات بنا دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Glorious is the One who, if He so wills, would give you better than that - gardens beneath which rivers flow, and would give you palaces.

بڑی برکت ہے اس کی جو چاہے تو کر دے تیرے واسطے اس سے بہتر باغ کہ نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں اور کر دے تیرے واسطے محل

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بڑی ہی بابرکت ہے وہ ہستی جو اگر چاہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ان سے کہیں بہتر چیزیں بنا دے ایسے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے محلات تعمیر کر دے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Highly blessed is He, Who, if He wills, could give you much more and better things than what they propose for you: (Not one but) many gardens, beneath which rivers flow; and big castles:

بڑا بابرکت ہے 19 وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، ﴿ایک نہیں﴾ بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بڑی شان ہے اس ( اللہ ) کی جو اگر چاہے تو تمہیں ان سب سے کہیں بہتر چیز ، ( ایک باغ کے بجائے ) بہت سے باغات دیدے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں ، اور تمہیں بہت سے محلات کا مالک بنا دے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بڑی برکت والا ہے وہ خدا اگر چاہے تو ایک باغ یا محل کی کیا حقیقت یہ) تجھ کو اس سے بڑھ کر عنایت فرمائے ایسے ایسے باغ دے جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں اور کئی محل تیرے لئے بنا دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ ذات بہت برکت والی ہے اگر وہ چاہے تو آپ کو اس سے بہتر چیزیں عطا فرمادے (یعنی) باغات جن کے تابع نہریں جاری ہوں نیز آپ کے لئے بہت سے محل بنادے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ بڑی برکت والا ہے۔ اگر چاہے تو تمہارے واسطے اس سے بہتر (ایسے) باغات بنادے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں اور تمہارے لئے بہت سے محل بنادے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں اور تمہارے لئے بہت سے محل بنادے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Blest is He Who, if He willed, shall appoint for them something better than that: gardens whereunder the rivers flow, and appoint for them palaces.

وہ ذات بڑی عالی شان ہے کہ اگر وہ چاہے تو آپ کو اس سے بھی بہتر چیز دے دے (یعنی بہت سے) باغات کہ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور آپ کو (بہت سے) محل دے دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بڑی ہی بابرکت ہے وہ ذات جو چاہے تو تمہیں اس سے بھی کہیں بہتر چیزیں بخش دے – ایسے باغ جن میں نہریں جاری ہوں اور تمہارے لئے محل بنوادے!

Translated by

Mufti Naeem

برکت والی ہے وہ ذات کہ اگر وہ چاہے تو آپ کے لیے ان ( فرمائشی معجزوں ) سے بہتر ( چیز ) عطا فرمادے باغات جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں اور آپ کے لیے محلّات بنادے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لیے اس سے بہتر چیزیں بنا دے یعنی باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں اور تمہارے لیے محل بنا دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بڑی ہی برکت والی ہے وہ ذات جو اگر چاہے تو اس دنیا میں ہی اور ان کی ان فرمائشوں سے بھی کہیں بڑھ کر اچھی چیز آپ کو عطا فرما دے یعنی ایک نہیں کئی ایسے عظیم الشان باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں اور اسی طرح وہ بنا دے آپ کے لیے طرح طرح کے عظیم الشان محل بھی

Translated by

Noor ul Amin

وہ بڑی برکت والی ذات ہے وہ چاہےتوآپکوان چیزوں سے بھی بہترچیزیں دے سکتا ہے ( ایک نہیں ) کئی باغ جن میں نہریں جاری ہوں اور کئی محل بھی دے سکتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بڑی برکت والا ہے وہ کہ اگر چاہے تو تمہارے لیے بہت بہتر اس سے کردے ( ف۲۱ ) جنتیں جن کے نیچے نہریں بہیں اور کرے گا تمہارے لیے اونچے اونچے محل ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بڑی برکت والا ہے اگر چاہے تو آپ کے لئے ( دنیا ہی میں ) اس سے ( کہیں ) بہتر باغات بنا دے جن کے نیچے سے نہریں رواں ہوں اور آپ کے لئے عالی شان محلات بنا دے ( مگر نبوت و رسالت کے لئے یہ شرائط نہیں ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

بڑا بابرکت ہے وہ خدا جو اگر چاہے تو آپ کو اس ( کفار کی بیان کردہ چیزوں ) سے بہتر دے دے ۔ یعنی ایسے باغات کہ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں ۔ اور آپ کیلئے ( عالیشان ) محل بنوا دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Blessed is He who, if that were His will, could give thee better (things) than those,- Gardens beneath which rivers flow; and He could give thee palaces (secure to dwell in).

Translated by

Muhammad Sarwar

Blessed is He who could give you palaces and gardens wherein streams would flow, far better than what they want you to have.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Blessed be He Who, if He wills, will assign you better than (all) that -- Gardens under which rivers flow and will assign you palaces.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Blessed is He Who, if He please, will give you what is better than this, gardens beneath which rivers flow, and He will give you palaces.

Translated by

William Pickthall

Blessed is He Who, if He will, will assign thee better than (all) that - Gardens underneath which rivers flow - and will assign thee mansions.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बरकत वाला है वह जो यदि चाहे तो तुम्हारे लिए इस से भी उत्तम प्रदान करे, बहुत-से बाग़ जिन के नीचे नहरें बह रही हों, और तुम्हारे लिए बहुत-से महल तैया कर दे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ذات بڑی عالیشان ہے کہ اگر وہ چاہے تو آپ کو (کفار کی) اس (فرمائش) سے (بھی) اچھی چیز دے دے یعنی بہت سے (غیبی) باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور آپ کو بہت سے محل دے دے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بڑابابرکت ہے وہ اللہ۔ اگر چاہے تو آپ کو بہت سے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور بڑے بڑے محلات دے سکتا ہے۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کردہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ‘(ایک نہیں) بہت سے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور بڑے بڑے محل

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بابرکت ہے وہ ذات جو اگر چاہے تو آپ کے لیے اس سے بہتر نعمتیں عطا فرما دے یعنی ایسے باغ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں اور آپ کے لیے محل بنا دے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بڑی برکت ہے اس کی جو چاہے تو کر دے تیرے واسطے اس سے بہتر باغ کہ نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں اور کر دے تیرے واسطے محل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ذات بڑی عالی شان و بابرکت ہے وہ اگر چاہے تو ان کافروں کے اس کہنے سے بھی آپکو بہتر چیز دیدے وہ بہت سے باغ ہوں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں اور باغوں کے علاوہ وہ آپکو بہت سے محل بھی دیدے