Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 13

سورة الفرقان

وَ اِذَاۤ اُلۡقُوۡا مِنۡہَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیۡنَ دَعَوۡا ہُنَالِکَ ثُبُوۡرًا ﴿ؕ۱۳﴾

And when they are thrown into a narrow place therein bound in chains, they will cry out thereupon for destruction.

اور جب یہ جہنم کی کسی تنگ جگہ میں مشکیں کس کر پھینک دیئے جائیں گے تو وہاں اپنے لئے موت ہی موت پکاریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اُلۡقُوۡا
وہ ڈالے جائیں گے
مِنۡہَا
اس میں
مَکَانًا
کسی جگہ پر
ضَیِّقًا
تنگ
مُّقَرَّنِیۡنَ
جکڑے ہوئے
دَعَوۡا
وہ پکاریں گے
ہُنَالِکَ
اس جگہ
ثُبُوۡرًا
ہلاکت کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ اُلۡقُوۡا
اور جب وہ ڈال دیےجائیں گے
مِنۡہَا
اس میں
مَکَانًا ضَیِّقًا
تنگ جگہ میں
مُّقَرَّنِیۡنَ
آپس میں جکڑے ہوئے
دَعَوۡا
وہ پکاریں گے
ہُنَالِکَ
وہاں
ثُبُوۡرًا
ہلاکت کو
Translated by

Juna Garhi

And when they are thrown into a narrow place therein bound in chains, they will cry out thereupon for destruction.

اور جب یہ جہنم کی کسی تنگ جگہ میں مشکیں کس کر پھینک دیئے جائیں گے تو وہاں اپنے لئے موت ہی موت پکاریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اس میں دست و پابستہ ایک تنگ جگہ سے پھینکے جائیں گے تو اس وقت موت کو پکاریں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب وہ اس میں کسی تنگ جگہ پرآپس میں جکڑے ہوئے ڈال دیے جائیں گے تو وہاں وہ کسی ہلاکت کو پکاریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] and when they will be thrown into a narrow place therein, while they will be chained together, they will call for death.

اور جب ڈالے جائیں گے اس کے اندر ایک جگہ تنگ میں ایک زنجیر میں کئی کئی بندھے ہوئے پکاریں گے اس جگہ موت کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ پھینک دیے جائیں گے اس کی ایک تنگ جگہ میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے تو اس وقت وہ موت کو پکاریں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when they are chained together and flung into a narrow space therein, they will begin to call for death.

اور جب یہ دست و پا بستہ اس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کو اچھی طرح باندھ کر اس کی ایک تنگ جگہ میں پھینکا جائے گا تو وہاں یہ موت کی آواز دے کر پکاریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب دوزخ میں مشکیں باندھ کر تنگ جگہ میں ڈال دیئے جائیں گے تو وہاں موت کو یاد کریں گیف 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب یہ اس (دوزخ) کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑے ہوئے ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب یہ اس جہنم کی تنگ جگہ میں ہاتھ پائوں جکڑ کر ڈال دیئے جائیں گے تو وہاں موت ہی موت پکاریں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑ کر ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they are flung into a strait place thereof, bound Up, they shall call therein unto death.

اور جب وہ اس میں کسی کو تنگ جگہ ہاتھ پاؤں جکڑ کر ڈالدیئے جائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ جب اس کی کسی تنگ جگہ میں باندھ کر ڈال دیے جائیں گے توپ اس وقت اپنی ہلاکت کو پکاریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب یہ لوگ اس ( دوزخ ) کی کسی تنگ جگہ کے اندر جکڑے ہوے ڈال دیے جائیں گے تو وہاں ( اس وقت ) موت موت پکاریں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں زنجیروں میں جکڑ کر ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ڈال دیا جائے گا ان بدبختوں کو اس کے کسی تنگ و تاریک مقام میں جکڑا بندھا ہوا، تو یہ وہاں پر رہ رہ کر موت کو پکاریں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اس میں بندھے ہوئے ایک تنگ جگہ سے پھینکے جائینگے تو اس وقت موت کو پکاریں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب اس کی کسی تنگ جگہ میں ڈالے جائیں گے ( ف۲۳ ) زنجیروں میں جکڑے ہوئے ( ف۲٤ ) تو وہاں موت مانگیں گے ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ اس میں کسی تنگ جگہ سے زنجیروں کے ساتھ جکڑے ہوئے ( یا اپنے شیطانوں کے ساتھ بندھے ہوئے ) ڈالے جائیں گے اس وقت وہ ( اپنی ) ہلاکت کو پکاریں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑ کر آتش ( دوزخ ) کی کسی تنگ جگہ میں ڈال دیا جائے گا تو وہاں ( اپنی ) ہلاکت کو پکاریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when they are cast, bound together into a constricted place therein, they will plead for destruction there and then!

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are thrown, bound, into a narrow place therein, then only will they wish for their death.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they shall be thrown into a narrow place thereof, chained together, they will exclaim therein for destruction.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they are cast into a narrow place in it, bound, they shall there call out for destruction.

Translated by

William Pickthall

And when they are flung into a narrow place thereof, chained together, they pray for destruction there.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे उस की किसी तंग जगह जकड़े हुए डाले जाएँगे, तो वहाँ विनाश को पुकारने लगेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور پھر جب وہ اس (دوزخ) کی کسی تنگ جگہ میں ہاتھ پاؤں جکڑ کر ڈالیں جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب یہزنجیروں سے جکڑے ہوئے اس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکاریں گے۔ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب یہ دست و پابستہ اس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ اس میں ایسی حالت میں ڈالے جائینگے کہ ان کے ہاتھ پاؤں جکڑے ہوئے ہونگے تو وہاں ہلاکت کو پکاریں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ڈالے جائیں گے اس کے اندر ایک جگہ تنگ میں ایک زنجیر میں کئی کئی بندھے ہوئے پکاریں گے اس جگہ موت کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یہ کافر اس دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں ہاتھ پائوں جکڑ کے ڈال دئیے جائیں گے تو وہاں موت ہی موت پکاریں گے