Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 15

سورة الفرقان

قُلۡ اَذٰلِکَ خَیۡرٌ اَمۡ جَنَّۃُ الۡخُلۡدِ الَّتِیۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ؕ کَانَتۡ لَہُمۡ جَزَآءً وَّ مَصِیۡرًا ﴿۱۵﴾

Say, "Is that better or the Garden of Eternity which is promised to the righteous? It will be for them a reward and destination.

آپ کہہ دیجئے کہ کیا یہ بہتر ہے یا وہ ہمیشگی والی جنت جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے ، جو ان کا بدلہ ہے اور ان کے لوٹنے کی اصلی جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَذٰلِکَ
کیا یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
اَمۡ
یا
جَنَّۃُ
جنت
الۡخُلۡدِ
ہمیشگی کی
الَّتِیۡ
وہ جو
وُعِدَ
وعدہ کیے گئے
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقی لوگ
کَانَتۡ
ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
جَزَآءً
بدلہ
وَّمَصِیۡرًا
اور لوٹنے کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَذٰلِکَ
کیا یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
اَمۡ
یا
جَنَّۃُ
جنت
الۡخُلۡدِ
ہمیشہ کی
الَّتِیۡ
جس کا
وُعِدَ
وعدہ کیا گیا ہے
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقیوں سے
کَانَتۡ
وہ ہوگی
لَہُمۡ
اُن کا
جَزَآءً
بدلہ
وَّمَصِیۡرًا
اور لوٹ جانے کی جگہ
Translated by

Juna Garhi

Say, "Is that better or the Garden of Eternity which is promised to the righteous? It will be for them a reward and destination.

آپ کہہ دیجئے کہ کیا یہ بہتر ہے یا وہ ہمیشگی والی جنت جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے ، جو ان کا بدلہ ہے اور ان کے لوٹنے کی اصلی جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان پوچھئے : کیا یہ انجام اچھا ہے یا ہمیشہ کی جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے جو ان کے عملوں کا بدلہ اور ان کی آخری منزل ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیایہ بہترہے یاہمیشہ کی جنت،جس کاوعدہ متقیوں سے کیاگیا ہے؟ جوان کا بدلہ اورلوٹ جانے کی جگہ ہوگی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Is that better or the eternal paradise the God-fearing are promised?& It will be a reward for them and a final abode.

تو کہہ بھلا یہ چیز بہتر ہے یا باغ ہمیشہ رہنے کا جس کا وعدہ ہوچکا پرہیزگاروں سے وہ ہوگا ان کا بدلہ اور پھرجانے کی جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ کیا یہ انجام بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے کی وہ جنت جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقی بندوں سے ان کے لیے وہ ہوگی بدلہ اور ان کے لوٹنے کی جگہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے پوچھو ، یہ انجام اچھا ہے یا وہ ابدی جنت جس کا وعدہ خدا ترس پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے؟ جو ان کے عمل کی جزا اور ان کے سفر کی آخری منزل ہوگی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ یہ انجام بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے والی جنت ، جس کا وعدہ متقی لوگوں سے کیا گیا ہے؟ وہ ان کے لیے انعام ہوگی ، اور ان کا آخری انجام

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے کیا یہ (دوزخ جس میں ایسا سخت عذاب ہے) اچھی ہے یا ہمیشہ رہین کی بہشت جس کا وعدہ پرہیز گاروں کیلئے کیا گیا ہے وہی ان کا بدلہ اور آخری ٹھکانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے کہ کیا یہ (مصیبت کی حالت) اچھی ہے یا ہمیشہ رہنے کی جنت (بہت اچھی ہے) جس کا اللہ سے ڈرنے والوں سے وعدہ فرمایا گیا ہے کہ وہ ان کے لئے (ان کی اطاعت کا) صلہ ہے اور (آخری) ٹھکانہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے پوچھئے کہ جہنم کا عذاب بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے والی جنت کا جس کا وعدہ پرہیز گاروں سے کیا گیا ہے وہ ان (کی نیکیوں) کا صلہ اور ٹھکانا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: in that better or Garden of Abidence that hath been promised to the God-fearing! It shall be theirs as a recompense and a retreat.

آپ کہیے کہ آیا یہ (مصیبت) اچھی ہے یا وہ ہمیشگی کی جنت جس کا وعدہ متقیوں سے کیا جا چکا ہے ۔ وہ ان کیلئے صلہ ہے اور آخری ٹھکانا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو: کیا یہ بہتر ہے یا وہ جنت ابد جس کا خدا ترسوں سے وعدہ کیا جارہا ہے؟ وہ ان کیلئے صلہ اور ٹھکانا ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ کیا یہ ( انجام ) اچھا ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کی جنتیں جن کا پرہیز گاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ، یہ ان کا بدلہ اور ( آخری ) ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پوچھو ! کہ یہ بہتر ہے یا ہمیشہ کا رہنے کا باغ جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے یہ ان کے عملوں کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانا ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو اب بتاؤ کہ کیا یہ بہتر ہے یا وہ ابدی جنت جس کا وعدہ متقی اور پرہیزگار لوگوں سے کیا گیا ہے جو ان کے لیے ان کے اعمال کا صلہ و بدلہ بھی ہوگا اور آخری ٹھکانہ بھی،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھیئے کیا جہنم کایہ دردناک عذاب اچھا ہے یا ہمیشہ رہنے والی جنت جس کا اللہ نے ڈرنے والوں سے وعدہ کیا ہےجو ان کے اعمال کا بدلہ اور ان کی آخری منزل ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا یہ ( ف۲۷ ) بھلا یا وہ ہمیشگی کے باغ جس کا وعدہ ڈر والوں کو ہے ، وہ ان کا صلہ اور انجام ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا یہ ( حالت ) بہتر ہے یا دائمی جنت ( کی زندگی ) جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ، یہ ان ( کے اعمال ) کی جزا اور ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ان سے کہیے کہ آیا یہ ( آتش دوزخ ) اچھی ہے یا وہ دائمی جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ۔ یہ ان ( کے اعمال ) کا صلہ ہے اور ( آخری ) ٹھکانا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Is that best, or the eternal garden, promised to the righteous? for them, that is a reward as well as a goal (of attainment).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Is what you want better or the eternal garden promised to the pious ones as their reward and dwelling?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Is that better or the Paradise of Eternity which is promised to those who have Taqwa" It will be theirs as a reward and final destination.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Is this better or the abiding garden which those who guard (against evil) are promised? That shall be a reward and a resort for them.

Translated by

William Pickthall

Say: Is that (doom) better or the Garden of Immortality which is promised unto those who ward off (evil)? It will be their reward and journey's end.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "यह अच्छा है या वह शाश्वत जन्नत, जिस का वादा डर रखने वालों से किया गया है? यह उन का बदला और अन्तिम मंज़िल होगी।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان کو یہ مصیبت سنا کر) کہیے کہ (یہ بتلاؤ کہ) کیا (مصیبت کی حالت) اچھی ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کی جنت (اچھی ہے) جس کا خدا سے ڈرنے والوں سے وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ ان کے لیے (ان کی اطاعت کا) صلہ ہے اور ان کا (آخری ٹھکانا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان سے پوچھو جہنم میں جانا اچھا ہے یا جنت میں ہمیشہ رہنا بہتر ہے جس کا وعدہ پرہیزگاروں کے لیے کیا گیا ہے جو ان کے عمل کی جزا اور ان کے سفر کی آخری منزل ہوگی۔ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو یہ انجام اچھا ہے یا وہ ابدی جنت جس کا وعدہ خدا ترس پرہیز گاروں سے کیا گیا ہے ‘ جو ان کے عمل کی جزا اور ان کے سفر کی آخری منزل ہو گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ یہ بہتر ہے یا ہمیشہ کے رہنے والی جنت بہتر ہے جس کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے یہ جنت ان کے لیے بطور بدلہ عطا کی جائے گی اور ان کا ٹھکانہ ہوگی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا یہ چیز بہتر ہے یا باغ ہمیشہ رہنے کا جس کا وعدہ ہوچکا پرہیزگاروں سے وہ ہوگا ان کا بدلہ اور پھرجانے کی جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہئے کیا یہ دوزخ کا عذاب اچھا ہے یا وہ دائمی جنت اچھی ہے جسکا متقی اور پرہیز گار لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے کہ جنت ان کے تقوے کا صلہ اور ان کا آخری ٹھکانا ہوگا