Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 16

سورة الفرقان

لَہُمۡ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ خٰلِدِیۡنَ ؕ کَانَ عَلٰی رَبِّکَ وَعۡدًا مَّسۡئُوۡلًا ﴿۱۶﴾

For them therein is whatever they wish, [while] abiding eternally. It is ever upon your Lord a promise [worthy to be] requested.

وہ جو چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہوگا ، ہمیشہ رہنے والے ۔ یہ تو آپ کے رب کے ذمے وعدہ ہے جو قابل طلب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
فِیۡہَا
اس میں
مَا
جو
یَشَآءُوۡنَ
وہ چاہیں گے
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
کَانَ
ہے
عَلٰی رَبِّکَ
آپ کے رب پر
وَعۡدًا
ایک وعدہ
مَّسۡئُوۡلًا
پوچھا جانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہُمۡ
اُن کے لیے (ہوگا)
فِیۡہَا
اس میں
مَا
جو
یَشَآءُوۡنَ
وہ چاہیں گے
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے
کَانَ
ہے
عَلٰی رَبِّکَ
آپ کے رب کے ذمہ
وَعۡدًا
ایک وعدہ
مَّسۡئُوۡلًا
جس کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے
Translated by

Juna Garhi

For them therein is whatever they wish, [while] abiding eternally. It is ever upon your Lord a promise [worthy to be] requested.

وہ جو چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہوگا ، ہمیشہ رہنے والے ۔ یہ تو آپ کے رب کے ذمے وعدہ ہے جو قابل طلب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہاں انھیں جو کچھ چاہیں گے ملے گا وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ تمہارے پروردگار کے ذمہ ایسا وعدہ ہے جو۔۔۔ کیا جاسکتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس میں ان کے لیے وہ سب کچھ ہو گا جووہ چاہیں گے،ہمیشہ رہنے والے ہیں،آپ کے رب کے ذمہ ایک ایساوعدہ ہے جس کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For them there will be whatever they wish, while they will be living for ever. This is a promise undertaken by your Lord, (the fulfillment of) which will be prayed for.

ان کے واسطے وہاں ہے جو وہ چاہیں رہا کریں ہمیشہ ہوچکا تیرے رب کے ذمہ وعدہ مانگا ملتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے لیے اس میں ہر وہ شے ہوگی جو وہ چاہیں گے وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش یہ آپ کے رب کے ذمہ ایک واجب الادا وعدہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

wherein they will get everything they desire and wherein they will dwell for ever. This is a promise which your Lord has taken upon Himself to fulfil.

جس میں ان کی ہر خواہش پوری ہوگی ، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، جس کا عطا کرنا تمہارے رب کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے ۔ 23

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہاں انہیں ہمیشہ ہمیشہ بستے ہوئے ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے ۔ یہ وہ ذمہ دارانہ وعدہ ہے جو تمہارے رب نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو وہ چاہئیں گے وہاں ان کو ملیگا ہمیشہ رہیں گے (کبھی فنا نہیں) یہ تیرے مالک پر مانگا ہوا وعدہ ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کو وہاں سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے جو آپ کے پروردگار کے ذمہ ہے جو قابل درخواست ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اس جنت میں جو خواہش کریں گے ان کو ملے گا اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ‘ یہ آپ کے رب کا وعدہ ہے جس (کا پورا ہونا) لازم ہے اور پوچھے جانے کے قابل ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Theirs therein shall be all that they wish for, as abiders; a promise from thy Lord to be asked for.

انہیں وہاں جو کچھ وہ چاہیں گے ملے گا وہ ہمیشہ رہیں گے (یہ) وعدہ ہے ان کے پروردگار کے ذمہ (اور) قابل درخواست ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس میں ان کیلئے وہ سب کچھ ہوگا ، جو وہ چاہیں گے ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ تیرے رب کا وعدہ ہے ، جس کے ایفاء کی اس پر حتمی ذمہ داری ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے لیے وہاں جو چاہیں گے وہ ( سب کچھ ) ہوگا ہمیشہ کے لیے ( اس میں رہیں گے ) یہ وعدہ آپ کے رب کے ذمے ہے جس کے بارے میں درخواست کی جائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہاں وہ جو چاہیں گے ان کو میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے یہ آپ کے رب کا وعدہ ہے جس کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کو اس میں ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ خواہش کریں گے اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، یہ ایک وعدہ ہے واجب الاداء تیرے رب کے ذمہ کرم پر،

Translated by

Noor ul Amin

وہاں انہیںجو چاہیں گے ملے گاوہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ تمہارے رب کے ذ مہ وعدہ ہے جو قابل درخواست ہے ( یعنی اہل ایمان والے اللہ سے اس کی درخواست کرسکتے ہیں )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے لیے وہاں من مانی مرادیں ہیں جن میں ہمیشہ رہیں گے ، تمہارے رب کے ذمہ وعدہ ہے مانگا ہوا ، ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے لئے ان ( جنتوں ) میں وہ ( سب کچھ میسّر ) ہوگا جو وہ چاہیں گے ( اس میں ) ہمیشہ رہیں گے ، یہ آپ کے رب کے ذمۂ ( کرم ) پر مطلوبہ وعدہ ہے ( جو پورا ہو کر رہے گا )

Translated by

Hussain Najfi

اس میں ان کیلئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ایک وعدہ جو آپ کے رب کے ذمہ ہے جس کے متعلق سوال کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For them there will be therein all that they wish for: they will dwell (there) for aye: A promise to be prayed for from thy Lord."

Translated by

Muhammad Sarwar

Therein they will eternally have whatever they want. This is a binding promise from your Lord."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For them there will be therein all that they desire, and they will abide (therein forever). It is upon your Lord a Wa`dan Mas'ula.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall have therein what they desire abiding (in it); it is a promise which it is proper to be prayed for from your Lord.

Translated by

William Pickthall

Therein abiding, they have all that they desire. It is for thy Lord a promise that must be fulfilled.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के लिए उस में वह सबकुछ होगा, जो वे चाहेंगे। उस में वे सदैव रहेंगे। यह तुम्हारे रब के ज़िम्मे एक ऐसा वादा है जो प्रार्थनीय है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ان کو وہاں وہ سب چیزیں ملیں گی جو کچھ وہ چاہیں گے (اور) وہ (اس میں) ہمیشہ رہیں گے (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ ایک وعدہ ہے جو آپ کے رب کے ذمہ ہے اور قابل درخواست ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس میں ان کی ہر خواہش پوری ہوگی وہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے جسے عطا کرنا آپ کے رب کا واجب الاد اوعدہ ہے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس میں ان کی پر خواہش پوری ہوگی ‘ جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ‘ جس کا عطا کرنا تمہارے رب کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے لیے اس میں وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے، اس میں ہمیشہ رہیں گے، یہ آپ کے رب کا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس نے اپنے ذمہ لے لیا ہے جس کی درخواست کرنی چاہیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کے واسطے وہاں ہے جو وہ چاہیں رہا کریں ہمیشہ ہوچکا تیرے رب کے ذمہ وعدہ مانگا ملتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس چیز کی و ہ خواہش کرینگے ان کیلئے وہ چیز اس جنت میں موجود ہوگی وہ اسی حالت میں ہمیشہ رہیں گے یہ مذکورہ جنت کا وعدہ آپ کے رب کے ذمہ ایک ایسا وعدہ ہے جسکے ایفاء کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے