Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 18

سورة الفرقان

قَالُوۡا سُبۡحٰنَکَ مَا کَانَ یَنۡۢبَغِیۡ لَنَاۤ اَنۡ نَّتَّخِذَ مِنۡ دُوۡنِکَ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ وَ لٰکِنۡ مَّتَّعۡتَہُمۡ وَ اٰبَآءَہُمۡ حَتّٰی نَسُوا الذِّکۡرَ ۚ وَ کَانُوۡا قَوۡمًۢا بُوۡرًا ﴿۱۸﴾

They will say, "Exalted are You! It was not for us to take besides You any allies. But You provided comforts for them and their fathers until they forgot the message and became a people ruined."

وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ذات ہے خود ہمیں ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وہ نصیحت بھلا بیٹھے ، یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
مَا
نہیں
کَانَ
تھا
یَنۡۢبَغِیۡ
جائز
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
کہ
نَّتَّخِذَ
ہم بناتے
مِنۡ دُوۡنِکَ
تیرے سوا
مِنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی دوست
وَ لٰکِنۡ
اور لیکن
مَّتَّعۡتَہُمۡ
تو نے سامانِ زندگی دیا انہیں
وَاٰبَآءَہُمۡ
اور ا ن کے آباؤ اجداد کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نَسُوا
وہ بھول گئے
الذِّکۡرَ
نصیحت
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
قَوۡمًۢا
لوگ
بُوۡرًا
ہلاک ہونے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے آپ کی ذات
مَا
نہ
کَانَ
تھا
یَنۡۢبَغِیۡ
مناسب
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
نَّتَّخِذَ
ہم بنائیں
مِنۡ دُوۡنِکَ
آپ کے سوا
مِنۡ اَوۡلِیَآءَ
کوئی سر پرست
وَ لٰکِنۡ
اور لیکن
مَّتَّعۡتَہُمۡ
آپ نے دنیا کا سامان دیا اُن کو
وَاٰبَآءَہُمۡ
اور اُن کے باپ دادا کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نَسُوا
وہ بھول گئے
الذِّکۡرَ
یاد کو
وَکَانُوۡا
اور ہو گئےوہ
قَوۡمًۢا
لوگ
بُوۡرًا
برباد ہونے والے
Translated by

Juna Garhi

They will say, "Exalted are You! It was not for us to take besides You any allies. But You provided comforts for them and their fathers until they forgot the message and became a people ruined."

وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ذات ہے خود ہمیں ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وہ نصیحت بھلا بیٹھے ، یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہیں گے : تیری ذات پاک ہے ہماری مجال نہ تھی کہ تیرے سوا کسی کو کارساز بناتے مگر تو نے انھیں اور ان کے آباء و اجداد کو خوب سامان زیست دیا۔ یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے کے قابل۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ کہیں گے: ’’پاک ہے آپ کی ذات، ہمارے لیے یہ مناسب ہی نہ تھاکہ ہم آپ کے سوا دوسروں کوسرپرست بنائیں لیکن آپ نے ان کواوران کے باپ دادا کو دنیا کا سامان دیا یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے اوروہ لوگ تباہ وبرباد ہو نے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will say, |"Pure are you. It was not for us to take to other guardians than You. Instead, You gave them and their fathers (worldly) benefits till they forgot the advice and became a ruined people.|"

بولیں گے تو پاک ہے ہم سے بن نہ آتا تھا کہ پکڑ لیں کسی کو تیرے بغیر رفیق لیکن تو ان کو فائدہ پہنچاتا رہا اور ان کے باپ دادوں کو یہاں تک کہ بھلا بیٹھے تیری یاد اور یہ تھے لوگ تباہ ہونے والے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہیں گے :ُ تو پاک ہے ہمارے لیے تو یہ روا ہی نہیں تھا کہ ہم تیرے سوا کسی کو اپنا ولی بناتے تو نے انہیں اور ان کے آباء و اَجداد کو دنیا کا سازو سامان دیا یہاں تک کہ وہ یاددہانی کو بھول گئے۔ اور یہ تباہ ہونے والے لوگ تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ عرض کریں گے ” پاک ہے آپ کی ذات ، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولی بنائیں ۔ مگر آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامان زندگی دیا حتی کہ یہ سبق بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے ۔ ” 26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہیں گے کہ : آپ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ۔ ہماری مجال نہیں تھی کہ ہم آپ کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالوں کے قائل ہوں ، ( ٤ ) لیکن ہوا یہ کہ آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادوں کو دنیا کا سازوسامان دیا ، یہاں تک کہ جو بات یاد رکھنی تھی یہ اسے بھلا بیٹھے ، اور ( اس طرح ) یہ خود برباد ہو کر رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ عرض کریں گے سبحان اللہ بھلا ہم سے یہ ہوسکتا تھا کہ ہم سوا تیرے اور کسی کو (اپنا) مالک بناتے ہو یہ کہ تو نے ان لوگوں کو اور ان کے باب دادوں کو (دنیا میں) آسودہ رکھا (عیش میں پڑگئے) یہاں تک کہ تیرا فرمان 5 (جو تو نے پیغمبروں پر اتارا تھا یا تیری یاد بھول گئے اور یہ تو (تیرے علم اور تقدیر میں) کھپنے والے 6 لوگ تھے ہی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ عرض کریں گے آپ کی ذات پاک ہے ہماری کیا مجال تھی کہ ہم آپ کے سوا اور کارسازوں کو تجویز کرتے و لیکن آپ نے ان کو اور ان کے بڑوں کو (خوب) نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ (آپ کی) یاد (ذکر) بھول گئے اور یہ ہلاک ہونے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہیں گے کہ (اے اللہ) آپ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے۔ ہماری یہ مجال نہ تھی کہ ہم آپ کے سوا دوسروں کو مدد گا ربناتے بلکہ آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادوں کو خوش حالی عطا کی یہاں تک کہ وہ آپ کو بھو ل گئے اور یہ خود ہی ہلاک ہونے والے لوگ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایان نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے۔ اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will say; hallowed be Thou! it behoved us not that we should take beside Thee any patron, but Thou allovvedest them and their fathers enjoyment Until they forgat the admonition, and they were a people doomed.

وہ کہیں گے سبحان اللہ ہماری مجال نہ تھی کہ ہم تیرے سوا اور کارسازوں کو تجویز کریں ہاں تو نے ان کو اور ان کے بڑوں کو خوب آسودہ کیا یہاں تک کہ یہ (تیری) یاد ہی کو بھلا بیٹھے اور یہ لوگ برباد ہو کر رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جواب دیں گے کہ معاذ اللہ! ہمیں یہ حق کہاں تھا کہ ہم تیرے سوا دوسروں کو کارساز بنائیں! بلکگہ تونے ان کو اور ان کے آباء واجداد کو دنیا سے بہرہ مند کیا ، یہاں تک کہ وہ تیری یاد بھلا بیٹھے اور ہلاک ہونے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ کہیں گے آپ کی ذات پاک ہے ، ہمارے لیے مناسب ( ہی ) نہیں تھا کہ ہم آپ کے علاوہ دوسرے اولیاء ( معبود ) تجویز کرتے ، لیکن آپ نے ان کو اور ان کے بڑوں کو نعمتیں عطا فرمائیں یہاں تک کہ یہ نصیحت کو بھول گئے اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہیں گے ” تو پاک ہے ہم سے یہ نہ ہوسکتا تھا کہ تیرے سوا کسی کو دوست بنائیں۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو استعمال کرنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے اور یہ ہلاک ہونے والے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو وہ عاجزانہ اور دست بستہ عرض کریں گے پاک ہے آپ کی ذات اے اللہ ہمیں تو کسی بھی طرح یہ زیب نہیں دیتا تھا کہ ہم آپ کے سوا کسی اور کو کارساز بناتے، مگر آپ ہی نے جس آسودگی اور خوشحالی سے نوازا تھا ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو تو اس سے یہ لوگ مست و مگن ہو کر کفران نعمت میں پڑگئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے بھلا دیا تھا آپ کی یاد دلشاد کو اور یہ لوگ شامت زدہ ہو کر رہ گئے تھے

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہیں گے:’’تیری ذات پاک ہے ہماری مجال نہ تھی کہ تیرے سواکسی کو کارساز بناتے مگرتونے انہیں اور ان کے باپ داداوں کو عیش وآرام کی زندگی دی ، یہاں تک کہ وہ تیری یادکوبھول گئے یہ تھے ہی ہلاک ہونے کے قابل‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ عرض کریں گے پاکی ہے تجھ کو ( ف۳۲ ) ہمیں سزاوار ( حق ) نہ تھا کہ تیرے سوا کسی اور کو مولیٰ بنائیں ( ف۳۳ ) لیکن تو نے انھیں اور ان کے باپ داداؤں کو برتنے دیا ( ف۳٤ ) یہاں تک کہ وہ تیری یاد بھول گئے اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے ( ف۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہیں گے: تیری ذات پاک ہے ہمیں ( تو ) یہ بات ( بھی ) زیبا نہ تھی کہ ہم تیرے سوا اوروں کو دوست ( ہی ) بنائیں ( چہ جائے کہ ہم انہیں تیرے غیر کی عبادت کا کہتے ) لیکن ( اے مولا! ) تو نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو ( دنیوی مال و اسباب سے ) اتنا بہرہ مند فرمایا ، یہاں تک کہ وہ تیری یاد ( بھی ) بھول گئے ، اور یہ ( بدبخت ) ہلاک ہونے والے لوگ ( ہی ) تھے

Translated by

Hussain Najfi

وہ کہیں گے کہ پاک ہے تیری ذات ہمیں یہ حق نہیں تھا کہ ہم تجھے چھوڑ کر کسی اور کو اپنا مولا بنائیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو خوب آسودگی اور آسائش عطا کی ۔ یہاں تک کہ انہوں نے ( تیری ) یاد بھلا دی ۔ اور اس طرح تباہ و برباد ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say: "Glory to Thee! not meet was it for us that we should take for protectors others besides Thee: But Thou didst bestow, on them and their fathers, good things (in life), until they forgot the Message: for they were a people (worthless and) lost."

Translated by

Muhammad Sarwar

They will reply, "Lord, You alone deserve all glory! We were not supposed to choose any guardian other than you. Since you have been benevolent to these people and their fathers, they forgot Your guidance and, thus, became subject to perdition."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will say: "Glorified be You! It was not for us to take any Awliya' besides You, but You gave them and their fathers comfort till they forgot the warning, and became a lost people."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall say: Glory be to Thee; it was not beseeming for us that we should take any guardians besides Thee, but Thou didst make them and their fathers to enjoy until they forsook the reminder, and they were a people in perdition,

Translated by

William Pickthall

They will say: Be Thou Glorified! it was not for us to choose any protecting friends beside thee; but Thou didst give them and their fathers ease till they forgot the warning and became lost folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहेंगे, "महान और उच्च है तू! यह हम से नहीं हो सकता था कि तुझे छोड़कर दूसरे संरक्षक बनाएँ। किन्तु हुआ यह कि तूने उन्हें और उन के बाप-दादा को अत्यधिक सुख-सामग्री दी, यहाँ तक कि वे अनुस्मृति को भुला बैठे और विनष्ट होने वाले लोग होकर रहे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ (معبودین) عرض کریں گے معاذ اللہ ہماری کیا مجال تھی کہ ہم آپ کے سوا اور کارسازوں کو تجویز کریں (لیکن) آپ نے (تو) ان کو اور ان کے بڑوں کو (خوب) آسودگی دی (5) یہاں تک کہ وہ (آپ کی) یاد کو بھلا بیٹھے اور یہ لوگ خود ہی برباد ہوئے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ عرض کریں گے آپ کی ذات پاک ہے ہم میں یہ قوت نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا کار ساز بنائیں۔ البتہ آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامان زندگی دیا حتیٰ کہ یہ نصیحت بھول گئے اور ہلاک ہونے والوں میں ہوئے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ عرض کریں گے پاک ہے آپ کی ذلت ‘ ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو پنا مولیٰ بنائیں۔ مگر آپ نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامان زندگی دیاحتیٰ کہ یہ سبق بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا وہ خود ہی گمراہ ہوگئے۔ وہ کہیں گے کہ آپ کی ذات پاک ہے ہمارے لیے یہ درست نہیں ہے کہ ہم آپ کے علاوہ دوسروں کو اولیاء بنا لیں لیکن بات یہ ہے کہ آپ نے ان کے باپ دادوں کو نعمتیں دیدیں یہاں تک کہ وہ ذکر کو بھول گئے، اور وہ لوگ ہلاک ہونے والے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولیں گے تو پاک ہے ہم سے بن نہ آتا تھا کہ پکڑلیں کسی کو تیرے بغیر رفیق لیکن تو ان کو فائدہ پہنچاتا رہا اور ان کے باپ دادوں کو یہاں تک کہ بھلا بیٹھے تیری یاد اور یہ تھے لوگ تباہ ہونے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ عرض کریں گے تیری ذات پاک ہے ہماری یہ مجال نہ تھی کہ ہم تیرے سوا دوسروں کو کار ساز مقرر کریں لیکن بات یہ ہوئی کہ تو نے ان کو اور ان کے بڑوں کو ہر قسم کی آسودگی سے بہرہ مند کیا یہاں تک کہ یہ تیری یاد کو فراموش کر بیٹھے اور خود ہی ہلاک ہونیوالے لوگ تھے