Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 19

سورة الفرقان

فَقَدۡ کَذَّبُوۡکُمۡ بِمَا تَقُوۡلُوۡنَ ۙ فَمَا تَسۡتَطِیۡعُوۡنَ صَرۡفًا وَّ لَا نَصۡرًا ۚ وَ مَنۡ یَّظۡلِمۡ مِّنۡکُمۡ نُذِقۡہُ عَذَابًا کَبِیۡرًا ﴿۱۹﴾

So they will deny you, [disbelievers], in what you say, and you cannot avert [punishment] or [find] help. And whoever commits injustice among you - We will make him taste a great punishment.

تو انہوں نے تو تمہیں تمہاری تمام باتوں میں جھٹلایا اب نہ تو تم میں عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے ، نہ مدد کرنے کی تم میں سے جس جس نے ظلم کیا ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَدۡ
پس تحقیق
کَذَّبُوۡکُمۡ
انہوں نے جھٹلایا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے تھے
فَمَا
تو نہیں
تَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
تم استطاعت رکھتے
صَرۡفًا
پھیرنے کی (عذاب کی)
وَّلَا
اور نہ
نَصۡرًا
مدد کی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّظۡلِمۡ
ظلم کرے گا
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
نُذِقۡہُ
ہم چکھائیں گے اس کو
عَذَابًا
عذاب
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَدۡ
سو یقیناً
کَذَّبُوۡکُمۡ
اُنہوں نے جھٹلایاہےتمہیں
بِمَا
بوجہ اس کےجو
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے تھے
فَمَا
پس نہیں
تَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
تم استطاعت رکھتے
صَرۡفًا
ہٹانے کی
وَّلَا نَصۡرًا
اور نہ مدد کی
وَمَنۡ
اور جو
یَّظۡلِمۡ
ظلم کرے گا
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
نُذِقۡہُ
ہم چکھائیں گے اسے
عَذَابًا
عذاب
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

So they will deny you, [disbelievers], in what you say, and you cannot avert [punishment] or [find] help. And whoever commits injustice among you - We will make him taste a great punishment.

تو انہوں نے تو تمہیں تمہاری تمام باتوں میں جھٹلایا اب نہ تو تم میں عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے ، نہ مدد کرنے کی تم میں سے جس جس نے ظلم کیا ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

گویا (اے کافرو) ! جو تم آج کہتے ہو، اس دن تمہارے معبود تمہیں جھٹلا دیں گے۔ پھر نہ تم (عذاب کو) ٹال سکو گے اور نہ تمہیں کہیں سے مدد مل سکے گی۔ اور جو بھی تم سے ظلم کر رہا ہے اسے ہم سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوجوتم کہتے تھے انہوں نے یقیناتمہیں جھٹلا دیا ہے پس اب تم نہ ہی عذاب ہٹانے کی استطاعت رکھتے ہو اور نہ ہی اپنی مدد کرسکتے ہواورتم میں جوبھی ظلم کرے گا اسے ہم بہت بڑا عذاب چکھائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus they will refute you in what you say and you will not be able to repulse (the punishment) or to receive help. And whoever commits injustice from among you, We will make him taste a painful punishment.

سو وہ تو جھٹلا چکے تم کو تمہاری بات میں اب نہ تم لوٹا سکتے ہو اور نہ مدد کرسکتے ہو اور جو کوئی تم میں گنہگار ہے اس کو ہم چکھائیں گے بڑا عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے جھٹلا دیا تمہاری ان باتوں کو تو اب نہ تمہارے بس میں ہے (عذاب کو) لوٹانا اور نہ ہی کوئی مدد اور جو کوئی تم میں سے ظلم کا مرتکب ہوا ہے ہم اسے چکھائیں اب بہت بڑا عذاب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus will your gods deny alI that you are professing today. Then you shall neither be able to repel your punishment nor shall get any help from anywhere; and whoso is guilty. of iniquity'' among you, We shall make him taste a severe torment.

یوں جھٹلا دیں گے وہ ﴿تمہارے معبود﴾ تمہاری ان باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو 27 ، پھر تم نہ اپنی شامت کو ٹال سکو گے نہ کہیں سے مدد پا سکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے 28 اسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لو ( اے کافرو ) انہوں نے تو تمہاری وہ ساری باتیں جھٹلا دیں جو تم کہا کرتے ہو ۔ اب نہ ( عذاب کو ) ٹالنا تمہارے بس میں ہے نہ کوئی مدد حاصل کرنا ۔ اور تم میں سے جو کوئی ظلم کا مرتکب ہے ، ہم اسے بڑے بھاری عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ تو جو تم کہتے 7 تھے اس کو جھٹلا چکے۔ اب 8 نہ تم (عذاب کو اپنے اوپر سے) ٹال سکتے ہو اور نہ تم کو مدد مل سکتی ہے اور جو کوئی تم میں شرک کرے گا اس کو بم بڑا عذاب چکھائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(تو ارشاد ہوگا) تمہارے ان معبودوں نے تو یقینا تمہاری باتوں کو جھوٹا ٹھہرادیا سو اب تم نہ تو خود (عذاب کو) ٹال سکتے ہو اور نہ (کسی دوسرے کی) مدد حاصل کرسکتے ہو اور جو شخص تم میں سے ظلم (شرک) کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ) وہ تمہیں تمہاری اس بات میں جھٹلا چکے جو تم کہتے ہو اب تم نہ تو اپنے اوپر سے عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ تم کسی طرح کی مدد کئے جاسکتے ہو۔ اور تم میں سے جو ظالم ہوگا ہم اسے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So now they belie you in that which ye said; so ye are not able to obtain diversion nor help. And who soever of you doth wrong, him We shall make taste a great torment.

سو (تمہارے معبودوں ہی نے) تمہاری باتوں کو جھٹلادیا سو (اب) تم نہ (تو خود) ٹال سکتے ہو اور نہ (تمہیں) مدد ہی پہنچ سکتی ہے۔ اور جو تم میں سے ظلم کرے گا (اپنے اوپر) اسے ہم بڑا عذاب چکھائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لو! انہوں نے تو تمہاری بات میں جو تم کہتے تھے ، تمہیں جھوٹا ٹھہرا دیا! سو اب تم نہ تو عذاب کو ٹال سکتے اور نہ اپنی کوئی مدد کرسکتے! اور جو بھی تم میں سے شرک کا مرتکب ہوگا ، ہم اس کو ایک بڑا عذاب چکھائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( کافروں سے کہا جائے گا ) تحقیق انہوں نے تمہیں تمہاری باتوں میں جھٹلادیا ہے پس نہ تم ( عذاب کو ) پھیرنے کی طاقت رکھتے ہو اور نہ ( کسی سے ) مدد لینے کی اور تم میں سے جو بھی ظلم کرے گا ہم اسے بہت بڑا عذاب ( کا مزا ) چکھائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو (کافرو ! ) انہوں نے تو تمہیں جھٹلا دیا بس اب تم عذاب کو نہ پھیر سکتے ہو نہ کسی سے مدد لے سکتے ہو اور جو شخض تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو وہ قطعی اور صریح طور پر جھٹلا دیں گے تمہاری ان تمام باتوں کو اے منکرو ! جو تم لوگ آج ان کو شریک ٹھہرانے کے لیے گھڑتے بناتے ہو پھر نہ تو تم عذاب کو ٹال سکو گے اور نہ ہی کہیں سے کوئی مدد پا سکو گے اور جو بھی کوئی تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو مزہ چکھا کر رہیں گے ایک بہت بڑے عذاب کا

Translated by

Noor ul Amin

( تواللہ مشرکوں سے کہے گاکہ ) جوتم کہتے رہے ہو ، ان معبودوں نے تمہاری بات کو جھٹلادیا ، اب نہ تم عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ تمہیں کہیں سے مدد مل سکے گی ، اور تم میں سے جس جس نے ظلم کیا ہے اسے ہم سخت عذاب کامزا چکھائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اب معبودوں نے تمہاری بات جھٹلادی تو اب تم نہ عذاب پھیر سکو نہ اپنی مدد کرسکو اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ( اے کافرو! ) انہوں نے ( تو ) ان باتوں میں تمہیں جھٹلا دیا ہے جو تم کہتے تھے پس ( اب ) تم نہ تو عذاب پھیرنے کی طاقت رکھتے ہو اور نہ ( اپنی ) مدد کی ، اور ( سن لو! ) تم میں سے جو شخص ( بھی ) ظلم کرتا ہے ہم اسے بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے کافرو ) اس طرح وہ ( تمہارے معبود ) تمہاری ان باتوں کو جھٹلا دیں گے جو تم کرتے ہو ۔ پھر نہ تو تم ( عذاب کو ) ٹال سکوگے اور نہ ہی اپنی کوئی مدد کر سکوگے ۔ اور تم میں سے جو ظلم کرے گا ہم اسے بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah will say): "Now have they proved you liars in what ye say: so ye cannot avert (your penalty) nor (get) help." And whoever among you does wrong, him shall We cause to taste of a grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will say (to the idolaters), "Your idols have rejected your faith. You cannot avoid their rejection nor can you find any help. Anyone of you who commits injustice will be made to suffer a great torment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus they will deny you in what you say; then you can neither avert nor find help. And whoever among you does wrong, We shall make him taste a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they shall indeed give you the lie in what you say, then you shall not be able to ward off or help, and whoever among you is unjust, We will make him taste a great chastisement.

Translated by

William Pickthall

Thus they will give you the lie regarding what ye say, then ye can neither avert (the doom) nor obtain help. And whoso among you doeth wrong, We shall make him taste great torment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः इस प्रकार वे तुम्हें उस बात में, जो तुम कहते हो झूठा ठहराए हुए हैं। अब न तो तुम यातना को फेर सकते हो और न कोई सहायता ही पा सकते हो। जो कोई तुम में से ज़ुल्म करे उसे हम बड़ी यातना का मज़ा चखाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اس وقت اللہ تعالیٰ ان عابدین کو اظہار لا جواب کرنے کے لیے فرماوے گا کہ) تمہارے ان معبودوں نے تو تم کو تمہاری باتوں میں جھوٹا ٹھیرا دیا سو (اب) تم نہ تو خود (عذاب کو) ٹال سکتے ہو اور (نہ کسی دوسرے کی طرف سے) مدد دیے جاسکتے ہو اور جو (جو) تم میں ظالم (یعنی مشرک) ہوگا ہم اس کو بڑا عذاب چکھائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یوں جھٹلادیں گے وہ تمہاری ان باتوں کو جو تم کہہ رہے ہو پھر تم نہ اپنے انجام کو بدل سکوگے نہ کہیں سے مدد پاسکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ “ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوں جھٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبود) تمہاری ان باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو ‘ پھر تم نہ اپنی شامت کر ٹال سکو گے نہ کہیں سے مدد پاسکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اسے ہم سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے تمہاری بات کو جھٹلا دیا سو تم کسی بھی طرح عذاب دفع نہیں کرسکتے اور نہ کسی طرح کی مدد پاسکتے ہو اور تم میں سے جو شخص ظلم کریگا ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو وہ تو جھٹلا چکے تم کو تمہاری بات میں اب نہ تم لوٹا سکتے ہو اور نہ مدد کرسکتے ہو اور جو کوئی تم میں گناہ گار ہے اس کو ہم چکھائیں گے بڑا عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

، اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اب تو تمہارے ان معبودوں ہی نے تمہاری باتوں کو جھوٹا کردیا سو اب تم نہ تو عذاب کو اپنے پر سے ٹال سکتے ہو اور نہ تم کسی قسم کی مدد دئیے جاسکتے ہو اور جو تم میں سے ظالم یعنی مشرک ہوگا ہم اسکو بڑے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے