Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 2

سورة الفرقان

ۣالَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لَمۡ یَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ شَرِیۡکٌ فِی الۡمُلۡکِ وَ خَلَقَ کُلَّ شَیۡءٍ فَقَدَّرَہٗ تَقۡدِیۡرًا ﴿۲﴾

He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and who has not taken a son and has not had a partner in dominion and has created each thing and determined it with [precise] determination.

اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور وہ کوئی اولاد نہیں رکھتا نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے اور ہرچیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازہ ٹھہرادیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ۣالَّذِیۡ
وہ جو
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَلَمۡ
اور نہیں
یَتَّخِذۡ
اس نے بنائی
وَلَدًا
کوئی اولاد
وَّلَمۡ
اور نہیں
یَکُنۡ
ہے
لَّہٗ
اس کے لیے
شَرِیۡکٌ
کوئی شریک
فِی الۡمُلۡکِ
بادشاہت میں
وَخَلَقَ
اور اس نے پیدا کیا
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
فَقَدَّرَہٗ
پس اس نے اندازہ کیا اس کا
تَقۡدِیۡرًا
اندازہ کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ۣالَّذِیۡ
وہ جو
لَہٗ
جس کے لیے
مُلۡکُ
بادشاہی
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَلَمۡ یَتَّخِذۡ
اور نہیں بنائی اس نے
وَلَدًا
کوئی اولاد
وَّلَمۡ
اور نہیں
یَکُنۡ
کبھی ہے
لَّہٗ
اس کا
شَرِیۡکٌ
کوئی شریک
فِی الۡمُلۡکِ
بادشاہی میں
وَخَلَقَ
اور اُس نے پیدا کیا
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
فَقَدَّرَہٗ
پھر اس نے اندازہ مقرر کیا اُس کا
تَقۡدِیۡرًا
پورا اندازہ
Translated by

Juna Garhi

He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth and who has not taken a son and has not had a partner in dominion and has created each thing and determined it with [precise] determination.

اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور وہ کوئی اولاد نہیں رکھتا نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے اور ہرچیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازہ ٹھہرادیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی ذات جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک ہے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا اور نہ ہی اس کی حکومت میں کوئی شریک ہے۔ اس نے ہر چیز کو پیدا کیا تو اس کا ٹھیک ٹھیک اندازہ کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ جس کے لیے آسمانوں اورزمین کی بادشاہی ہے اور جس نے اولاد نہیں بنائی اورنہ کبھی بادشاہی میں کوئی اس کاشریک رہاہے اورجس نے ہرچیز کو پیدا کیا پھر اس کااندازہ مقررکیا، پورااندازہ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the One to whom belongs the kingdom of the heavens and the earth, and who did neither have a son, nor is there any partner to him in the kingdom, and who has created everything and designed it in a perfect measure.

وہ کہ جس کی ہے سلطنت آسمان اور زمین میں اور نہیں پکڑا اس نے بیٹا اور نہیں کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور بتائی ہر چیز پھر ٹھیک کیا اس کو ماپ کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ ہستی جس کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور جس نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کا کوئی شریک ہے حکومت (کے اختیارات ) میں اور اسی نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اندازہ مقررہ کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He to Whom belongs the Sovereignty of the heavens and the earth: Who has begotten no son: Who has no partner in His Sovereignty: Who created each and every thing and then ordained its destiny.

وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے 5 جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے 6 ، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے 7 ، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی ۔ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ذات جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کی تنہا مالک ہے اور جس نے نہ تو کوئی بیٹا بنایا ہے ، اور نہ اس کی بادشاہت میں کوئی شریک ہے ، اور جس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کو ایک نپا تلا انداز عطا کیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ خدا ایسا ہے جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے اور کوئی بیٹا نہیں رکھتا بلکہ سب اس کے بندے اور غلام ہیں اور نہ بادشاہت میں کوئی اس کا ساجھی ہے 6 ہے اور اس نے ہر چیز کو بنایا۔ پھر ایک اندازے سے اس کو درست کیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایسی ذات کہ جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور (جس نے) ہر چیز کو پیدا فرمایا پھر سب کو الگ الگ اندازہ رکھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمانوں اور زمین کی سلطنت اسی کی ہے اور اس نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنا یا اور نہ اس کی حکومت میں کوئی شریک ہے۔ اس نے ہر چیز کو پیدا کرکے اس کو مناسب و متوازن بنایا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He whose is the dominion of the heavens and the earth, and who hath not taken a son, and for whom there is not an associate in the dominion, and who hath created everything, and measured it according to a measurement.

وہی ہے کہ آسمان اور زمین اسی کی ملک ہیں اور اس نے کسی کو اپنی اولاد نہیں قرار دیا اور نہ اس کا کوئی حکومت میں شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر سب کا الگ الگ اندازہ رکھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور جس نے اپنے لئے کوئی اولاد نہیں بنائی اور اس کی بادشاہی میں کوئی اس کا ساجھی نہیں اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اس کا ایک خاص اندازہ ٹھہرایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ( حکومت ) ہے اور اس نے ( کسی کو ) اولاد نہیں بنایا اور اس کی بادشاہی ( حکومت ) میں کوئی شریک نہیں اور اس نے ہر چیز کو پیدا فرمایا پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا ( یعنی ہر ایک کو اس کی فطری موزونیت عطا فرمائی ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ ذات کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا اور بادشاہی میں جس کا کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس کے لیے بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین کی، جس نے نہ کسی کو اولاد ٹھہرایا اور نہ کوئی اس کا شریک ہے اس کی بادشاہی میں، اور اس نے بلاشرکت غیرے پیدا فرمایا ہر چیز کو اور اس کو نہایت حکمت کے ساتھ ایک خاص اندازے پر رکھا

Translated by

Noor ul Amin

وہی ذات جو زمین وآسمان کی بادشاہی کامالک ہے جس نے نہ کسی کو بیٹابنایا اور نہ ہی اس کی حکومت میں کوئی شریک ہے ، اس نے ہرچیزکوپیدا کیا تواس کاٹھیک ٹھیک اندازہ کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جس کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور اس نے نہ اختیار فرمایا بچہ ( ف٤ ) اور اس کی سلطنت میں کوئی ساجھی نہیں ( ف۵ ) اس نے ہر چیز پیدا کرکے ٹھیک اندازہ پر رکھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( اللہ ) کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے لئے ہے اور جس نے نہ ( اپنے لئے ) کوئی اولاد بنائی ہے اور نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا ہے پھر اس ( کی بقا و ارتقاء کے ہر مرحلہ پر اس کے خواص ، افعال اور مدت ، الغرض ہر چیز ) کو ایک مقررہ اندازے پر ٹھہرایا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے کسی کو اولاد نہیں بنایا ۔ اور نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور ہر چیز کا ایک اندازہ ( پیمانہ ) مقرر کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He to whom belongs the dominion of the heavens and the earth: no son has He begotten, nor has He a partner in His dominion: it is He who created all things, and ordered them in due proportions.

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs the kingdom of the heavens and the earth. He has not begotten any sons, nor does He have any partner in His kingdom. He has created all things with precisely accurate planning.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth, and Who has begotten no son and for Whom there is no partner in the dominion. He has created everything, and has measured it exactly according to its due measurements.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He, Whose is the kingdom of the heavens and the earth, and Who did not take to Himself a son, and Who has no associate in the kingdom, and Who created everything, then ordained for it a measure.

Translated by

William Pickthall

He unto Whom belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth, He hath chosen no son nor hath He any partner in the Sovereignty. He hath created everything and hath meted out for it a measure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह जिस का राज्य है आकाशों और धरती पर, और उस ने न तो किसी को अपना बेटा बनाया और न राज्य में उस का कोई साझी है। उस ने हर चीज़ को पैदा किया; फिर उसे ठीक अन्दाजें पर रखा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسی ذات جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی حکومت حاصل ہے اور اس نے کسی کو (اپنی) اولاد قرار نہیں دیا اور نہ کوئی اس کا شریک ہے حکومت میں اور اس نے (ممکنات میں سے) ہر (موجود) چیز کو پیدا کیا پھر سب کا الگ الگ انداز رکھا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

”” اللہ “ ہی کے لیے زمین و آسمانوں کی بادشاہی ہے اس نے کسی کو اولاد نہیں بنایا۔ اس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے۔ اس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی تقدیر مقرر کی فرمائی۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے ‘ جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے ‘ جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے ‘ جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی وہ ذات ہے جس کے لیے ملک ہے آسمانوں اور زمین کا اور اس نے کسی کو اپنی اولاد قرار نہیں دیا، اور حکومت میں اس کا کوئی شریک نہیں، اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا، پھر اس کا ٹھیک انداز مقرر فرمایا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ کہ جس کی ہے سلطنت آسمان اور زمین میں اور نہیں پکڑا اس نے بیٹا اور نہیں کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور بنائی ہر چیز پھر ٹھیک کیا اس کو ناپ کر  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ذات وہ ہے کہ آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اسی کی ہے اور نہ اس نے کسی کو اپنی اولاد قرار دیا ہے اور نہ حکومت میں کوئی اسکا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر ہر چیز کا ایک مناسب و موزوں انداز رکھا