Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 31

سورة الفرقان

وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ؕ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ ہَادِیًا وَّ نَصِیۡرًا ﴿۳۱﴾

And thus have We made for every prophet an enemy from among the criminals. But sufficient is your Lord as a guide and a helper.

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بعض گناہگاروں کو بنا دیا ہے اور تیرا رب ہی ہدایت کرنے والا اور مدد کرنے والاکافی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
لِکُلِّ نَبِیٍّ
ہر نبی کے لیے
عَدُوًّا
دشمن
مِّنَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں میں سے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِرَبِّکَ
آپ کا رب
ہَادِیًا
ہدایت دینے والا
وَّنَصِیۡرًا
اور مدد کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
لِکُلِّ نَبِیٍّ
ہر نبی کے لیے
عَدُوًّا
کوئی دشمن
مِّنَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں میں سے
وَکَفٰی
اور کافی
بِرَبِّکَ
آپ کا رب
ہَادِیًا
ہدایت دینے والا
وَّنَصِیۡرًا
اور مدد کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

And thus have We made for every prophet an enemy from among the criminals. But sufficient is your Lord as a guide and a helper.

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بعض گناہگاروں کو بنا دیا ہے اور تیرا رب ہی ہدایت کرنے والا اور مدد کرنے والاکافی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح (اے نبی) ! ہم نے مجرموں کو ہر نبی کا دشمن کا بنایا ہے اور آپ کا پروردگار رہنمائی کرنے اور مدد دینے کو کافی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے مجرموں میں سے ہرنبی کے لیے کوئی نہ کوئی دشمن بنایاہے اورآپ کارب ہی ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in a similar way We made for every prophet an enemy from among the sinners, but your Lord suffices as a guide and as a supporter.

اور اسی طرح رکھے ہیں ہم نے ہر نبی کے لئے دشمن گنہگاروں میں سے اور کافی ہے تیرا رب راہ دکھلانے کو اور مدد کرنے کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بنا دیے مجرموں میں سے اور کافی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب ہدایت دینے والا اور مدد دینے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Muhammad, in this very way We have made the criminals the enemies of every Prophet, but your Lord suffices for you as your Guide and Helper.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تو اسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے 42 اور تمہارے لیے تمہارا رب ہی رہنمائی اور مدد کو کافی ہے ۔ 43

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے اسی طرح مجرم لوگوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے ۔ ( ١٠ ) اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لیے کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جیسے یہ کافر اے پیغمبر تریے دشمن میں) ایسے ہی ہم نے گنہگاروں کو ایک پیغمبر کا دشمن بنایا اور لوگوں کو راہ بتلانے اور پیغمبروں کی مدد کرنیکو تیرا مالک بس کرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا اور آپ کا پروردگار ہدایت دینے اور مدد فرمانے کے لئے کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم اس طرح گناہ گاروں میں سے ہر نبی کے دشمن بناتے رہے ہیں۔ اور آپ کا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لئے کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And even scals We appointed unto every prophet an enemy from among the culprits. And thine Lord sufficeth as GUide and Helper.

اور اہم اسی طرح ہر نبی کے دشمن مجرم لوگوں میں سے بناتے رہتے ہیں ۔ اور آپ کا پروردگار ہی کافی ہادی اور مددگار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے مجرموں میں سے ہر نبی کے دشمن بنائے اور تیرا رب رہنمائی اور مدد کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے اس طرح گنہگاروں میں سے ہر نبی کے دشمن بنائے اور آپ کا رب ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لیے کافی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے مجرموں میں سے دشمن بنا رکھے ہیں اور تیرا رب راہ دکھانے اور مدد کرنے کو کافی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے پیغمبر ان لوگوں کی یہ دشمنی کوئی نئی چیز نہیں بلکہ ہم نے اسی طرح ہر نبی کے دشمن بنائے مجرم لوگوں میں سے اور کافی ہے آپ کا رب ہدایت دینے کو اور مدد کرنے کو

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ہم نے مجرموں کو ہرنبی کادشمن بنایا ہے اور آپ کا رب رہنمائی کرنے اور مدد دینے کو کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن بنادیے تھے مجرم لوگ ( ف۵۷ ) اور تمہارا رب کافی ہے ہدایت کرنے اور مدد دینے کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے جرائم شعار لوگوں میں سے ( ان کے ) دشمن بنائے تھے ( جو ان کے پیغمبرانہ مشن کی مخالفت کرتے اور اس طرح حق اور باطل قوتوں کے درمیان تضاد پیدا ہوتا جس سے انقلاب کے لئے سازگار فضا تیار ہو جاتی تھی ) ، اور آپ کا رب ہدایت کرنے اور مدد فرمانے کے لئے کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کیلئے مجرموں میں سے بعض کو دشمن بنایا اور آپ کا پروردگار راہنمائی اور مدد کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus have We made for every prophet an enemy among the sinners: but enough is thy Lord to guide and to help.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, from the sinful people We made enemies for every Prophet. Your Lord is a Sufficient Guide and Helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus have We made for every Prophet an enemy among the criminals. But sufficient is your Lord as a Guide and Helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus have We made for every prophet an enemy from among the sinners and sufficient is your Lord as a Guide and a Helper.

Translated by

William Pickthall

Even so have We appointed unto every prophet an opponent from among the guilty; but Allah sufficeth for a Guide and Helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह हम ने अपराधियों में से प्रत्यॆक नबी के लिये शत्रु बनाया। मार्गदर्शन और सहायता कॆ लिए तॊ तुम्हारा रब ही काफ़ी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم اسی طرح (یعنی جس طرح یہ لوگ آپ سے عداوت کرتے ہیں) مجرم لوگوں میں سے ہر نبی کے دشمن بناتے رہتے ہیں (7) اور ہدایت کرنے کو اور مدد کرنے کو آپ کا رب ہی کافی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی ہم نے اسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے۔ آپ کے لیے آپ کا رب رہنمائی اور مدد کے لیے کافی ہے۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ ہم نے تو اسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے اور تمہارے لیے تمہارا رب ہی رہنمائی اور مدد کو کافی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے مجرمین لوگوں میں سے ہر نبی کے لیے دشمن بنائے ہیں اور ہدایت دینے اور مدد کرنے کو آپ کا رب کافی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح رکھے ہیں ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن گناہ گاروں میں سے اور کافی ہے تیرا رب راہ دکھلانے کو اور مدد کرنے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر جس طرح یہ کافر آپ کے دشمن ہیں اسی طرح ہم گناہگار لوگوں میں سے ہر ن بی کے دشمن بناتے رہے ہیں اور آپ کا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے